Chitral Times

قدرتی آفات کے نقصانات پر موجودہ صوبائی حکومت نے چترال کے عوام کو نظر انداز کئے رکھا۔۔خدیجہ سردار

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ ) عوامی نیشنل پارٹی کی صوبائی جائنٹ سیکرٹری خدیجہ سردار نے کہا ہے کہ اے این پی ہمیشہ سے خواتین اور مردوں کی برابری پر یقین رکھتی ہے اور خواتین کوعملی سیاست میں کردار ادا کرنے کیلئے تیار کرنے کا سہرا فخر افغان باچاخانؒ کے سر ہے جنہوں نے خدائی خدمتگار تحریک کے ذریعے خواتین کو میدان عمل میں نکلنے کی تعلیم دی ‘خدائی خدمتگاروں میں نہ صرف مرد بلکہ خواتین کی بھی ایک بڑی تعداد شامل ہے ، اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کسی بھی معاشرے کی ترقی میں خواتین کا کردار خصوصی اہمیت کا حامل ہے ‘ خواتین کو حقو ق دئیے بغیر کوئی بھی معاشرہ اور ملک ترقی نہیں کر سکتا ‘ انہوں نے کہا کہ اے این پی واحد سیاسی جماعت ہے جس نے چترال کی ترقی کیلئے قابل قدر خدمات انجام دیں اور وہاں کے عوام کے مسائل کے حل کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام کیا ،انہوں نے کہا کہ بارشوں ،سیلاب اور قدرتی آفات کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات پر موجودہ صوبائی حکومت نے چترال کے عوام کو نظر انداز کئے رکھا جبکہ اے این پی نے اقتدار میں نہ ہونے کے باوجود یہاں کے عوام کی داد رسی کی اور حتی الوسعی متاثرین کی خدمت جاری رکھی ، خدیجہ سردار نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی شروع دن سے ہی صنفی امتیاز کے خلاف جدوجہد کر رہی ہے ‘ اور آج بھی ہماری ماؤں بہنوں کو ہماری جدوجہد سے اتفاق ہے اوروہ اے این پی پر اعتماد کرتی ہیں ‘ انہوں نے کہاکہ اے این پی نے اپنے دور حکومت میں خواتین کی فلاح وبہبود کیلئے مختلف منصوبے شروع کئے جن کی تکمیل سے نہ صرف خواتین اپنے پیرو ں پر کھڑی ہوئیں بلکہ معاشرے کی ایک فعال اکائی کے طور پر ابھر کر سامنے آئیں ، انہوں نے خواتین سے اپیل کی کہ پختون قوم کے بہتر مستقبل کیلئے پارٹی قائد اسفندیار ولی خان اور اے این پی کے ہاتھ مضبوط کریں ۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged , , , ,
4591

ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے زیر اہتمام پوزیشن ہولڈرطلباء و طالبات میں وظائف کے چیک تقسیم

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) ضلع ناظم چترال مغفرت شاہ نے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ گورنمنٹ اپنی محدود وسائل کے اندر رہتے ہوئے نوجوان نسل کی حوصلہ افزائی ، ان کی بنیادی ضروریات کو پورا کرنے اور ان کے لئے آگے جانے کے لئے مواقع کی فراہمی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے تاکہ قوم کی مستقبل کو تابناک اور درخشان بنایاجاسکے ۔ منگل کے روز یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم طلباء و طالبات اور میٹرک میں پوزیشن ہولڈروں کو وظائف کے چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ چترال کے نسل نو میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے اور اگر ضرورت ہے تو اسے بروئے کار لانے اور اسے جہت فراہم کرنے کی ہے جس سے ضلعی حکومت عہدہ براہونے کی کوشش کررہی ہے اور اس سلسلے میں سول سوسائٹی کو بھی آگے آکر اپنا حصہ ڈالنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے سوشل ویلفیر ڈیپارٹمنٹ کے کاوشوں کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ اس ادارے نے ضلعی حکومت کی کوششوں میں بھر پور مدد فراہم کی ہے اور ضرورت مند طلباء طالبات تک ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کی طرف سے وظائف پہنچانے کے لئے تمام دفتری اور ضابطے کی کاروائی سرانجام دی۔ اس سے قبل سوشل ویلفیر افیسر نصرت جبین نے کہاکہ ڈسٹرکٹ گورنمنٹ نے اے ڈی پی فنڈ سے 19لاکھ روپے ان ہونہار طلباء و طالبات کی وظائف کے لئے منظور کردیا تھا جوکہ ٹیلنٹ رکھنے کے باوجود اعلیٰ تعلیم جاری نہیں رکھ سکتے تھے اور یہ ضلع ناظم اور ضلعی حکومت کی طرف سے ان کی بہت بڑی حوصلہ افزائی تھی ۔ انہوں نے کہاکہ محکمہ سماجی بہبود نے تمام طریقہ ہائے کار پورا کرنے کے بعد حقدار طلباء وطالبات کی نامزدگی عمل میں لائی جن کو ضلع ناظم آج چیک دے رہے ہیں۔ انہوں نے ضلع ناظم سے مطالبہ کیا کہ اے ڈی پی فنڈ سے سوشیو سائیکو کونسنلنگ کے لئے مرکز کھولنے کا اہتمام کیا جائے تاکہ نوجوان خواتین میں بڑھتی ہوئی خودکشی کے رحجان میں کمی لائی جاسکے۔ اس موقع پر نائب ضلع ناظم مولانا عبدالشکور نے تعلیم کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور کہاکہ اس اہمیت کے پیش نظر ڈسٹرکٹ گورنمنٹ نے اس سیکٹر پر بھر پور توجہ دی ہے۔ ضلع ناظم مغفرت شاہ ، نائب ضلع ناظم مولانا عبدالشکور، ایڈیشنل ڈی سی منہاس الدین، اے سی چترال عبدالاکر م خان ، سوشل ویلفیر افیسر نصرت جبین اور ممبران ضلع کونسل شیراحمد (ارندو) اور رحمت ولی (یارخون) اور چترال پریس کلب کے صدر ظہیر الدین نے بھی طلباء وطالبات میں چیک تقسیم کئے جبکہ غیر حاضر طلباء وطالبات کے چیک ان کے سرپرستوں نے حاصل کیا۔

district nazim chitral distributes cheques among students shokor district nazim chitral distributes cheques among students

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged , , ,
4271

تبادلوں کے احکامات جاری

Posted on

پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ )حکومت خیبر پختونخوا نے شاہ نواز نوید (PMS BS-17) ڈپٹی سیکرٹری (HRD) اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ کو تبدیل کرکے انہیں فوری طورپر اپنی تنخواہ اور سکیل میں بحیثیت ڈپٹی ڈائریکٹر (ریلیف) صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کی خالی آسامی پر تعینات کردیا ہے۔ مذکورہ احکام کے نتیجے میں اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے ڈپٹی سیکرٹری(احتساب)حکمت اللہ(PMS BS 18)کو اپنے فرائض کے ساتھ ساتھ ڈپٹی سیکرٹری (HRD) اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی پوسٹ کا اضافی چارج بھی تفویض کردیا گیا۔اس امر کا اعلان اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبر پختونحوا کے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged ,
3999

بونی میں شہید اخترام الحق کوچنک اکیڈمی کا افتتاح ۔ایم پی اے سردار حسین مہمان خصوصی

Posted on

بونی ( جمشید احمد) پی ائی اے طیارہ حادثہ میں شہید ہونے والے اخترام الحق شہیدکی یاد میں بونی میں شہید اخترام الحق کوچنگْ اکیڈمی کا افتتاح کیا گیا اس سلسلے میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس کی صدارت محمد عنایت اللہ لال نے کی جبکہ مہمان خصوصی ایم پی اے سردار حسین تھے دیگر مہمانوں میں ٹی ایم او عنایت اللہ، تحصیلدار طارق احمد،پرنسپل گرلز ہائی سکول بونی مہرون نساء،صدر لوکل کونسل امتیاز عالم دیگر موجود تھے۔اس کے علاوہ مختلف مکاتب فکر کے افراد کی کثیر تعداد پروگرام میں شرکت کی ۔ اسٹیج کے فرائیض محکم الدیں محکم نے انجام دی ۔ پروگرام کا اغاز قاری منظور ا لحق کی تلاوت کلام پاک سے کیا گیا ابتدائی کلمات اعجازحسین نے پیش کر تے ہوئے کوچنک اکیڈمی کی اعراض و مقاصد بیاں کی انہوں نے کہا کہ علاقے میں تعلیم کی اہمیت اور تعلیم کی طرف توجہ دینے ،طلباء اور طلبات کو درپیش مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کی سہولت کے لیے یہ کوچنک اکیڈمی کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جس میں کمپیوٹرز کورس، انگلش لنگوئیج اور دوسرے سکول مضامین پڑھائیے جائیں گے اور یہ ادارہ اپنی نوعیت کا پہلا ادارہ ہوگا جو سال بھر خدمات انجام دیگا۔ جس سے طلباء اور طالبات ہر وقت فائدہ حاصل کریں گے۔دوسرے مقرریں میں، امتیاز عالم، رحمت علی جغفر دوست دیگر نے خطاب کی او رتعلیم کی اہمیت پر زور دیا۔ رحمت علی جغفر دوست نے اپنی طرف سے اکیڈمی میں لائبیری کے لیے کتابیں ڈونیٹ کر نے کا بھی اعلان کیا۔ مہماں خصوصی ایم پی اے سردار حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ائی اے طیارہ حادثہ یہ گذشتہ سال کا ایک انتہائی افسو ناک واقعہ تھا جس میں ہمارے ڈپٹی کمشنر اسامہ احمد وڑ ائچ اور انکی اہلیہ کے علاوہ معروف اسکالر جنید جمشید اور دوسرے چترال کے نامورشخصیات شہید ہوئے ان کی یاد میں ہمیں جتنی بھی یاد گاریں بنائے جائے کم ہیں ۔جن کی یاد میں ضلع چترال میں بہت کچھ یاد گاریں بنانا چائیے تھا یہ ہم سے نہ ہو سکااوراس کوچنک اکیڈمی کے لیے کوشیش کر نے والوں کی تعریف کی اور اپنی طرف سے ہر ممکن تعاون کا وعدہ کیا اخر میں صدرے محفل محمد عنایت اللہ لال نے خطاب کیا اور کوچنک اکیڈمی اور تعلیم کی اہمیت ،بچوں کی تعلیم تربیت، ادب ،علم اور معاشرہ کی اصلاح پر تفصیل سے روشنی ڈالی ۔ اخر میں اکیٖڈمی کی کامیابی اور طیارہ میں شہید ہونے والے افراد کی روح کے ایصال ثواب کے لیے خصوصی دعائیں کی گئی ۔

ikhtiramul haq coaching academy booni 3

ikhtiramul haq coaching academy booni 32

ikhtiramul haq coaching academy booni 1 ikhtiramul haq coaching academy booni 2

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged , ,
3415

متعدد افسران کی تبادلوں اور تعیناتیوں کے احکامات جاری

Posted on

پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ ) حکومت خیبر پختونخوا نے مندرجہ ذیل افسران کے فوری طور پر عوامی مفاد میں تعیناتیوں و تبادلوں کے احکامات جاری کئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق اسٹبلشمنٹ اینڈ ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کے افسر بکار خاص سید ظفر علی شاہ (پی ایم ایس۔بی ایس۔18) کی اپنی ہی تنخواہ اور سکیل میں بحیثیت مینجنگ ڈائریکٹرخیبر پختونخوا پرائیویٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی پشاور ،ایڈیشنل پولیٹیکل ایجنٹ اورکزئی ایجنسی احمد زیب (پی ایم ایس۔بی ایس۔18) کی اپنی ہی تنخواہ اور سکیل میں بحیثیت ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (پراجیکٹس)فاٹا،ڈپٹی سیکرٹری محکمہ صحت محمد طارق (پی ایم ایس۔بی ایس۔18) کی بحیثیت ایڈیشنل پولیٹیکل ایجنٹ اورکزئی ایجنسی ،ڈپٹی سیکرٹری محکمہ داخلہ فہیم خان آفریدی(پی اے ایس۔بی ایس۔18)کی خدمات ای اینڈ ایس ای کی صوابدید پررکھ دی گئی ہیں،ڈپٹی سیکرٹری محکمہ فنانس فہد وزیر( پی ایم ایس۔بی ایس۔18)کی بحیثیت ڈپٹی سیکرٹری محکمہ داخلہ ،سیکرٹری ٹو کمشنر بنوں ذیشان عبداللہ ٰ(پی ایم ایس۔بی ایس۔18) کی بحیثیت ڈپٹی سیکرٹری محکمہ قانون اورڈپٹی سیکرٹری لاء ڈیپارٹمنٹ رضوان اللہ خان (پی ایم ایس۔بی ایس۔18) کی بحیثیت سیکرٹری ٹو کمشنربنوں تبادلوں اور تعیناتیوں کے احکامات جاری کئے گئے ہیں ۔علاوہ ازیں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل معدنیات و معدنی ترقی خیبر پختونخوا فضل واحد (بی ایس۔19)کو ڈائریکٹر جنرل معدنیات و معدنی ترقی خیبر پختونخوا (سیکرٹری محکمہ معدنی ترقی کو ان کی اضافی ذمہ داری سے فارغ کر کے)اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہری پور سید سیف الاسلام شاہ(پی ایم ایس۔بی ایس۔18)کو ڈی او(ایف اینڈ پی)ہری پورکا اضافی چارج تاحکم ثانی تفویض کئے گئے ہیں۔ان امور کا اعلان اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا۔

 

اسی طرح حکومت خیبر پختونخوا نے فوری طور پر عوامی مفاد میں 21افسران کی تقرریوں و تبادلوں کے احکامات جاری کئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق سیکشن آفیسر سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ طارق اللہ (پی ایم ایس۔بی ایس۔17) کی بحیثیت اے پی اے اپر مہمند (غلنئی)مہمند ایجنسی،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرII(شرینگل)دیر اپرعصمت اللہ(پی ایم ایس۔بی ایس۔17) کی بحیثیت اے پی اے باڑہ خیبر ایجنسی ،ڈپٹی پراجیکٹ ڈائریکٹر ٹورازم ایریا انٹیگریٹڈ ڈیویلپمنٹ یونٹ توصیف خالد(پی ایم ایس۔بی ایس17) کی بحیثیت اے پی اے یکہ غنڈ(لوئر مہمند)مہمند ایجنسی،ایڈیشنل اے سی Iبونیرزاہد عثمان(پی ایم ایس۔بی ایس۔17)کی بحیثیت اے پی اے جمرود خیبر ایجنسی،سیکشن آفیسر (ایڈمن)ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کامران خٹک(پی ایم ایس۔بی ایس۔17) کی بحیثیت اے پی اے وانا ساؤتھ وزیرستان ایجنسی،سیکشن آفیسر وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ شیر عالم خان(پی ایم ایس۔بی ایس۔17) کی بحیثیت اے پی اے بائیزئی مہمند ایجنسی،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ٹوپی صوابی وسیم اختر(پی ایم ایس۔بی ایس۔17) کی بحیثیت اسسٹنٹ کمشنر گاگرا بونیر،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر تخت بھائی مردان آفتاب احمد خان ٰ(پی ایم ایس۔بی ایس۔17) کی بحیثیت اسسٹنٹ کمشنر بحرین سوات،اسسٹنٹ پراجیکٹ مینجر پی ایم یو ہائیر ایجوکیشن آرکائیوز اینڈ لائبریریز ڈیپارٹمنٹ حبیب خان ٰ(پی ایم ایس۔بی ایس۔17) کی بحیثیت اسسٹنٹ کمشنر تنگی چارسدہ،سیکشن آفیسر محکمہ داخلہ و قبائلی امور حسیب الرحمن خان خلیل ٰ(پی ایم ایس۔بی ایس۔17) کی بحیثیت اسسٹنٹ کمشنر کلاچی ڈی آئی خان،اسسٹنٹ کمشنر گاگرا بونیر اعزاز اللہ ٰ(پی ایم ایس۔بی ایس۔17) کی بحیثیت اسسٹنٹ ٹو کمشنر (ریونیو) ہزارہ ڈویژن ایبٹ آباد،اے پی اے یکہ غنڈ (لوئر مہمند)مہمند ایجنسی نوید اکبر(پی ایم ایس۔بی ایس۔17) کی بحیثیت ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر Iبونیر،اے پی ا ے باڑہ خیبر ایجنسی ارشد خان(پی ایم ایس۔بی ایس۔17) کی بحیثیت ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر تخت بھائی مردان،اے پی اے جمرود خیبر ایجنسی محمد ریاض(پی ایم ایس۔بی ایس۔17) کی بحیثیت سیکشن آفیسر ایس ٹی اینڈ آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ ،اسسٹنٹ کمشنر تنگی چارسدہ محمد علی خان(پی ایم ایس۔بی ایس۔17) کی بحیثیت سیکشن آفیسر ہاؤسنگ ڈیپارٹمنٹ،سیکشن آفیسر ایریگیشن ڈیپارٹمنٹ فضل الٰہی(پی ایم ایس۔بی ایس۔17) کی بحیثیت سیکشن آفیسر محکمہ صنعت ،آئی ایم یو پراجیکٹ ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ مسماۃ تبسم(پی ایم ایس۔بی ایس۔17) کی بحیثیت سیکشن آفیسر سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ ،اسسٹنٹ کمشنر بحرین سوات مجیب الرحمن ٰ(پی ایم ایس۔بی ایس۔17) کی بحیثیت سیکشن آفیسر محکمہ صحت ،فنانس آفیسر نوشہرہ مسماۃ عاصمہ عارف (پی ایم ایس۔بی ایس۔17) کی بحیثیت سیکشن آفیسر ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ،اسسٹنٹ کمشنر کلاچی ڈی آئی خان یوسف خان ٰ(پی ایم ایس۔بی ایس۔17) کی بحیثیت سیکشن آفیسر (ایڈمن)ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ اور سٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں اپنی تعیناتی کے منتظر سید عادل افتخار ٰ(پی ایم ایس۔بی ایس۔17) کی بحیثیت سیکشن آفیسر محکمہ داخلہ و قبائلی امور تعیناتیاں کی گئی ہیں۔ان امور کا اعلان اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیاگیا۔

دریں اثنا حکومت خیبر پختونخوا نے اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں اپنی تعیناتی کے منتظر حضرت مسعود میاں(پی اے ایس۔بی ایس۔20) کی بحیثیت سیکرٹری صوبائی احتساب سیکرٹریٹ خیبر پختونخوا خالی اسامی پر عوامی مفاد میں تعیناتی کی ہے۔دریں اثناء صوبائی حکومت نے عوامی مفاد میں ڈپٹی سیکرٹری سائنس اینڈٹیکنالوجی اینڈانفارمیشن ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ واجد علی خان(پی ایم ایس۔بی ایس۔18) کا تبادلہ کر کے انہیں بحیثیت ڈپٹی ڈائریکٹر سسٹین ایبل ترقی یونٹ(SDU)محکمہ منصوبہ سازی و ترقی تعینات کیا ہے۔ان احکامات کااعلان اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبر پختونخواکے جاری کردہ دو الگ الگ اعلامیوں میں کیا گیا۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged , , ,
2956

صوبائی حکومت نے خیبر پختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی قائم کر دی

Posted on

پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ ) خیبر پختونخوا میں عوام کو صاف معیاری اور حفظان صحت کے اصولوں کے عین مطابق خوراک اور غذا کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے صوبائی حکومت کی جانب سے خیبر پختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی قائم کردی گئی ہے جو صوبے کے مختلف اضلاع میں کھانے پینے کی اشیاء کی تیاری میں معیار کی جانچ پرکھ کرے گی۔ کے پی فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کا قیام کے پی فوڈ سیفٹی اوینڈ حلال فوڈ اتھارٹی ایکٹ2017کے تحت کیا گیا ہے۔قانون سازی کے مراحل کو مکمل کرنے کے بعدکے پی فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھار ٹی پہلے فیز میں صوبے کے تمام ڈویژن کی سطح پر فعال ہوگئی ہے جبکہ پشاور میں اتھارٹی کے ڈائریکٹوریٹ جنرل دفترنے ابھی اپنی زمہ داریوں کا آغاز کردیا ہے ۔ اس سلسلے میں متعلقہ محکمہ کے مطابق صوبے میں عوام کی جانوں اور صحت کے لیے نقصان کا سبب بننے والی ناقص اور غیر معیاری اشیائے خوراک کی روک تھام کے ساتھ ساتھ اتھارٹی حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق غذائی اشیاء کی تیاری پر کڑی نگاہ رکھے گی جبکہ معیار کی خلاف ورزی کرنیوالوں کو قانون کے دائرے میں بھی لایا جائے گا۔ کے پی فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کے فرائض میں اشیائے خورک کی تیاری والے کارخانوں کی کڑی نگرانی بھی شامل ہے تاکہ منافع خور اپنے مقاصد کے لیے عوام کو غیر معیاری اشیاء فروخت نہ کرسکیں۔بازاروں میں بکنے والی اشیائے خوردونوش اور بڑے بڑے ہوٹلوں میں ملنے والی خوراک کا معیار بھی اتھارٹی وقتاً فوقتاً جانچے گی تاکہ عوام کو ہمیشہ صاف اور معیاری اشیائے خوردونوش میسر ہوں۔کے پی فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل ریاض محسود کا کہنا ہے کہ اتھارٹی نے اشیائے خوراک کو تین کیٹیگریز میں تقسیم کیا ہے ۔کیٹگری اے میں خوردنی تیل ،بناسپتی گھی،مکھن مارجرین ،فش آئل،مسالحہ جات،اناج دالیں ،مشروبات،منرل واٹر،پھل ،سبزی،اشیائے خوردونوش میں شامل کیے جانے والے دیگر اجزا جبکہ مختلف غذائی اشیاء کو تازہ رکھنے کے لیے درکار کولڈ سٹوریج شامل ہیں۔کیٹیگری بی میں تمام ڈیری پراڈکٹس،ڈیری فارمز،بیکریاں ہوٹل،ڈھابے اور چھوٹے پیمانے پر قائم کھانے پینے کی اشیاء کی فروخت والے مراکز کو رکھا گیا ہے جبکہ کیٹیگری سی میں اشیائے خوردونوش کی تیاری والے تمام چھوٹے بڑے یونٹس کو شامل کیا گیا ہے۔فوڈ اتھارٹی ان تمام اشیاء کو انکے لیے ترتیب دیے گئے معیار کے مطابق جانچ پرکھ کے بعد انھیں لائسنس ایشو کرے گی۔خوراک سے متعلق کسی کاروبار کے اجراء کے لیے درخواست گزار اینڈرائیڈ فون اور ویب اپلیکیشن کے زریعے اتھارٹی سے رابطہ کرسکیں گے،جو اتھارٹی تمام تقاضوں کا جائزہ لینے کے بعد جاری کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کرے گی۔کے پی فوڈ اتھارٹی نے جانچ پڑتال کے کام کی غرض سے تین لیبارٹریاں سائنٹفک،ایپیلٹ اور میڈیکل لیبارٹریاں بھی تشکیل دی ہیں ۔میڈیکل لیبارٹری موقع پر ہی اشیاء کا تجزیہ کرکے معیاری یا ناقص ہونے کاتعین کرے گی۔ معیار ی مصنوعات اور اشیائے خوردونوش کی تیاری کو یقینی بنانے کے لیے اتھارٹی متعلقہ افراد اور مالکان کو نوٹسز جاری کرکے انھیں اتھارٹی کے ساتھ اپنی رجسٹریشن اور لائسنس کے حصول کے لیے پابند بنانئے گی تا کہ فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کے مرتب کردہ معیار کا نفاذ ممکن بنایا جائے۔معیار کو پس پشت ڈال کر عوام کی صحت کے ساتھ کھیلنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی جس میں بھاری جرمانے ،مصنوعات اور تمام اشیاء کی ضبطگی ،ہوٹل ،کارکانے یا دیگر مراکز کی بندش کے ساتھ ساتھ عدالتی کارروائی کا سامنا شامل ہے۔ کے پی فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کی جانب سے غذا اور خوراک کے لیے مرتب معیار کے بارے میں آگاہی اجاگر کرنے کے لیے تربیتی پروگرام بھی چلائے جائنگے ۔خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے کے پی فوڈ اتھارٹی کے قیام کا بنیادی مقصد عوام کی بہتر صحت کو یقینی بنانا ہے کیونکہ غیر معیاری کھانا پینا سالانہ ہزاروں افراد کی بیماریوں کا سبب بنتا ہے ۔c

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged , , , ,
2758

ایون کے مقام آٹانی میں دو فریقوں کے مابین جنگل کے تنازعے میں چھ افراد زخمی

Posted on

چترال ( محکم الدین ) ایون کے مقام آٹانی میں دو فریقوں کے مابین جنگل کے تنازعے میں چھ افراد زخمی ہوگئے ۔ جبکہ دونوں فریقین میں مجموعی طور 33افراد کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے ہیں ۔ مقدمے میں ایک خاتون بھی شامل ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ایون کے مقام آٹانی میں کئی عرصے سے مقامی لوگوں اور مال مویشی پالنے والے گجر برادری کے مابین ایک تنازعہ چلا آرہا ہے ۔ اور عدالت نے جنگل کو بچانے کیلئے شاہ بلوط کے درختوں کی مال مویشیوں کیلئے چارہ کے طور پر کٹائی پر پابندی لگا دی ہے ۔ مقامی ناظمین ،کونسلرز اور دیگر افراد گذشتہ ڈیڑھ مہینے سے کیمپ لگا کر جنگل کی نگرانی کر رہے تھے ۔ اور مال مویشیوں کیلئے جنگل سے شاہ بلوط کے درختوں کی کٹائی کرکے لانے پر نگاہ رکھتے تھے ۔ گذشتہ روز مخالف فریق کے مردو خواتین اچانک اُن پر حملہ آور ہوئے ، ڈنڈوں کا استعمال کیا اور شدید سنگ باری کی ۔ جس کے نتیجے میں موقع پر موجود کسان کونسلر مجاہد ، نائب ناظم فضل الرحمن ، عاشق حسین ، اعزاز ربانی اور سجاد الرحمن زخمی ہوئے ، جبکہ دوسرے فریق میں سے ایک نوجوان غفار الدین کو معمولی چوٹیں آئیں ، ایون پولیس کے مطابق دونوں فریقین کے خلاف کراس ایف آئی آر درج کر لئے گئے ہیں ۔ جن میں فریق اول کے طور پر ویلج ناظم مجیب الرحمن ،نائب ناظم فضل الرحمن ، کونسلر مجاہد سمیت دس افراد کے خلاف اور فریق دوئم کے طور پر محی الدین ، طاہر ، اشرف سمیت 23فراد کے خلاف ایف آئی آر چاک کئے گئے ہیں ۔ زخمیوں میں کونسلر مجاہد کو گُھٹنے پر شدید زخم کی وجہ سے پشاور ریفر کردیا گیا ہے ۔ تصادم میں ایک خاتون کے خلاف بھی مقدمہ درج کر لی گئی ہے ۔ کئی افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔

ayun zakhmi chitral2

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged , , ,
2714

وزیراعلیٰ کی پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبے پر تیز رفتار اور بلا تعطل کام جاری رکھنے کی ہدایت

Posted on

پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے بس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبے پر تیز رفتار اور بلا تعطل کام جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ منصوبے کی بروقت تکمیل ایک چیلنج ہے جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا۔ ڈیزائن کی تبدیلی یا کسی بھی قسم کی تاخیر کی قطعاً گنجائش نہیں ۔متعلقہ حکام ہفتہ وار مشترکہ اجلاس کریں اور پیش رفت کا باقاعدگی سے جائزہ لیں ٹیکنکل نوعیت کے مسائل روزانہ کی بنیاد پر آپس میں ملکرحل کریں۔ جس کسی مسئلے میں حکومت کی ضرورت پڑے تو فوراً رابطہ کریں مگر کام کی رفتار میں کمی یا رکاوٹ نہیں آنی چاہیئے ۔یہ ہدایات اُنہوں نے وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں بی آر ٹی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں۔ صوبائی وزیر میاں جمشیدالدین کاکا خیل ، سٹرٹیٹجک سپورٹ یونٹ کے سربراہ صاحبزادہ سعید، متعلقہ محکموں کے انتظامی سیکرٹریوں ، کمشنر پشاور اور دیگر متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی ۔اجلاس میں زیر تعمیر بی آر ٹی کے کام کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ یہ ایک بہترین بی آر ٹی پراجیکٹ ہوگا جس کی دیر پا، محفوظ ترین اور معیاری تکمیل ناگزیر ہے۔ اس منصوبے کو آئندہ پانچ ماہ میں بہر صورت مکمل کرنا ہے۔کوئی بھی ٹیکنکل مسئلہ ٹھیکیداروں کے کام میں رکاوٹ نہیں بننا چاہیئے۔وزیراعلیٰ نے اوور ہیڈ بریج پیر زکوڑی کی پیش رفت طلب کی جس پر بتایا گیا کہ اس سلسلے میں بڈنگ پیکج کا فیصلہ کیا جاچکا ہے ۔دو بڈرز سامنے آئے تھے جن میں سے ایک نے کوالیفائی کیا ۔آئندہ پندرہ دنوں میں مشتہر کردیں گے اور 31 دسمبر تک بڈنگ کا تمام عمل مکمل ہو جائے گا۔ اجلاس کو کوریڈور کے سات فیڈر روٹس کے حوالے سے بھی بریف کیا گیا ۔وزیراعلیٰ نے بی آر ٹی کی مقررہ وقت کے اندر تکمیل کیلئے مطلوبہ رفتار سے کام یقینی بنانے کیلئے کنٹریکٹرز ، آرکیٹیکٹس، ڈیزائنررز اور تمام متعلقہ حکام کا مشترکہ اجلاس بلانے کی ہدایت کی جس پر بتایا گیا کہ ڈیزائنرز بیرون ملک سے 5 دسمبر کو اسلام آباد پہنچیں گے جن کے پہنچتے ہی اجلاس بلایا جائے گا۔وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ بی آر ٹی کی بروقت اور مطلوبہ معیار کے مطابق تکمیل ہمارا مشترکہ چیلنج ہے۔متعلقہ حکام ایک دوسرے کے ساتھ رابطے میں رہیں ، پراگرس شیئر کریں اور فنی نوعیت کے مسائل باہمی مشاورت سے حل کرکے تیز رفتاری سے آگے بڑھیں ۔ یہ عوامی فلاح کا بہترین پراجیکٹ ہے جو پشاور ٹریفک کے مسائل کا کل وقتی حل اور فن تعمیر کا بہترین شاہکار ہو گا۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged , , ,
2702

چترال کے ایک اور فرزند فیصل صالح حیات کا اعزاز ، پاک آرمی میں کمیشن لینے میں کامیاب

چترال ( چترال ٹائمز رپورٹ ) گرم چشمہ چترال سے تعلق رکھنے والا ایک اور ہونہا ر فرزند چترال فیصل صالح حیات نے آئی ایس ایس بی کا امتحان پاس کرکے پاک آرمی میں کمیشن لینے میں کامیاب ہوگیا ہے۔اور بحیثیت کمیشنڈ آفیسر پاک آرمی جوائن کرکے کاکو ل میں ٹریننگ شروع کردیا ہے۔ فیصل صالح حیات ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول بہمی زار حیات کے فرزند ارجمند ہیں ۔ اور ان کا تعلق میژی گرام موغ گرم چشمہ سے ہے ۔ہونہار طالب علم سماجی شخصیت گل مراد سابق پریذیڈنٹ لوکل کونسل گرام چشمہ کے بھتیجا ہیں۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged , ,
2581