Chitral Times

ترسیل کے ترقیاتی اور مرمتی کاموں کی وجہ سے پیسکو سوات سرکل میں بجلی کی فراہمی مختلف تاریخوں میں بند رہے گی

Posted on

ترسیل کے ترقیاتی اور مرمتی کاموں کی وجہ سے پیسکو سوات سرکل میں بجلی کی فراہمی مختلف تاریخوں میں بند رہے گی

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) بجلی کی ترسیل کے ترقیاتی اور مرمتی کاموں کی وجہ سے سوات سرکل کے مختلف گرڈ سٹیشنز سے بجلی کی فراہمی 16 نومبر سے 30نومبر 2023 کے درمیان مختلف تاریخوں کو صبح آٹھ بجے سے دوپہرتین بجے تک معطل رہے گی۔ پیسکو کہ جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق ٹرانسمیشن لائن کی سالانہ مرمت کی وجہ سے 132 کے وی جی ایس ایس امانکوٹ/مینگورہ، 132کے وی جی ایس ایس خوازہ خیلہ، 132کے وی جی ایس ایس مدین، 132کے وی جی ایس ایس بٹ خیلہ، 132کے وی جی ایس ایس چکدرہ،132کے وی جی ایس ایس درگئی، 132کے وی جی ایس ایس تیمر گرہ/سادھو،132 کے وی جی ایس ایس لال قلعہ، 132 کے وی منڈہ، 66کے وی تیمر، 132 کے وی جی ایس ایس شانگلہ /بشام، 33کے وی تھا کوٹ، 33کے وی پٹن اور 132کے وی جی ایس ایس ڈگر بونیر سے بجلی کی فراہمی16 نومبر سے 30نومبر 2023 کے درمیان مختلف تاریخوں کو صبح آٹھ بجے سے دوپہرتین بجے تک معطل رہے گی۔

 

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged ,
81670

چیئرمین پی ٹی آئی کا اٹک سے اڈیالہ جیل منتقل نہ ہونے کا فیصلہ

Posted on

چیئرمین پی ٹی آئی کا اٹک سے اڈیالہ جیل منتقل نہ ہونے کا فیصلہ

اٹک( چترال ٹایمزرپورٹ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم نے اٹک جیل سے اڈیالہ جیل منتقل نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف نے اٹک سے اڈیالہ جیل منتقلی نہ کرنے کا عدالت کے سامنے بیان دے دیا، چیئرمین تحریک انصاف نے اپنے بیان میں کہا کہ اڈیالہ جیل منتقل نہیں ہونا چاہتا۔سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میں اٹک جیل میں ایڈجسٹ ہو گیا ہوں، میں اپنے وکلا سے کہوں گا کہ اڈیالہ جیل میں منتقلی کی درخواست واپس لے لیں۔

 

اسحاق ڈار کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کا ریفرنس کھل گیا

اسلام آباد( چترال ٹایمزرپورٹ)نیب ترامیم کالعدم ہونے کے بعد سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کا ریفرنس کھل گیا۔احتساب عدالت نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو 10 اکتوبر طلب کرلیا۔ اسحاق ڈار کی 10 اکتوبر کو طلبی کے سمن جاری کر دیے گئے۔احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے احکامات جاری کیے۔نیب آرڈیننس کے بعد احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کے خلاف کیس بند کر دیا تھا۔ اسحاق ڈار کے خلاف کیس کا ریکارڈ احتساب عدالت میں ہی موجود تھا۔

 

پاکستان نے اپنا جنگی بحری جہاز “پی این ایس طارق” برطانیہ کو دے دیا

کراچی(سی ایم لنکس)پاکستان نے جذبہ خیرسگالی کے تحت جنگی بحری جہاز“پی این ایس طارق”برطانیہ کے سپرد کر دیا۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ نے حکومتی منظوری کے بعد جنگی بحری جہاز پی این ایس طارق برطانیہ کے حوالے کیا۔پی این ایس طارق کی حوالگی کی تقریب لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن میں منعقد ہوئی جس کے مہمان خوصی چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی تھے۔رائل برطانوی بحریہ کے سابق فرسٹ سی لارڈ اور چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل لارڈ ایلن ویسٹ نے بطور گیسٹ آف آنر تقریب میں شرکت کی۔برطانیہ نے پاکستان سے ایمیزون یا طارق کلاس ٹائپ 21 جنگی جہاز کی حوالگی کی استدعا کی تھی۔ پاک بحریہ میں شامل ٹائپ 21 ایمیزون کلاس فریگیٹس 70، 80 کی دہائیوں میں برطانوی شاہی بحریہ کا حصہ رہے۔ ایمیزون کلاس فریگیٹس نے 1982ء میں برطانیہ، ارجنٹائن فاک لینڈ جنگ میں حصہ لیا۔برطانیہ، پاکستان سے جہاز حاصل کر کے فاک لینڈ جنگ کی یادگار کے طور پر رکھنا چاہتا ہے۔ جہاز گلاسگو کے کلائیڈ میری ٹائم ہیری ٹیج سنٹر میں رائل اور پاکستانی بحری افواج کے مشترکہ بحری ورثے کی علامت کے طور پر نمائش کے لیے رکھا جائے گا۔پاک بحریہ میں شامل“پی این ایس طارق”برطانوی ٹائپ 21 ایمیزون یا طارق کلاس سیریز کا آخری جہاز ہے۔ پاکستان نے 90 کی دہائی کے اوائل میں برطانیہ سے 6 ایمیزون کلاس ٹائپ 21 فریگیٹس حاصل کیے۔پاک بحریہ میں جہاز ایچ ایم ایس ایمبسکیڈ کا نام مجاہد اسلام طارق بن زیاد سے منسوب پی این ایس طارق رکھا تھا۔ برطانوی ساختہ ٹائپ 21 طارق کلاس فریگیٹس نے 30 سال تک پاک بحریہ میں کلیدی خدمات سرانجام دیں۔

 

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged ,
79567

پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے اے ایس آر ایچ پراجیکٹ کے تحت ماہر نفسیات سے کونسلنگ کی مفت سہولت کی فراہمی

پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے اے ایس آر ایچ پراجیکٹ کے تحت ماہر نفسیات سے کونسلنگ کی مفت سہولت کی فراہمی

چترال ( نمایندہ چترال ٹایمز) پاپولیشن ویلفئیر ڈیپارٹمنٹ لویر چترال ایڈولیسنٹ سیکسویل ریپروڈکٹیو ہیلتھ (اے ایس آر ایچ) پراجیکٹ کے تحت ژانگ بازار میں واقع ویمن اینڈ چلڈرن ہسپتال کے احاطے میں پہلی مرتبہ خاتون سائیکالوجسٹ عام اور خصوصی طور پر تولیدی صحت سے متعلق خواتین کو درپیش مسائل کے بارے میں کونسلنگ کے لئے موجود ہوتی ہے جس سے پیر سے ہفتے کے دن تک دفتری اوقات کار میں مفت مشورہ لی جاسکتی ہے۔ سوشل موبلائزر شہزادی پروین نے منگل کے روز چترال پریس کلب میں صحافیوں کو اورینٹیشن دیتے ہوئے کہاکہ ویمن اینڈ چلڈرن ہسپتال کے اندر ایک الگ سائڈ میں قائم اے ایس آر ایچ سنٹر میں تولیدی اور نفسیاتی صحت کے بارے میں ماہر نفسیات کی سروسز سے استفادہ کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ہر لحاظ سے ایک صحت مند معاشرہ وجود میں آئے۔

 

انہوں نے پراجیکٹ کے مقاصد پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ نوعمری میں تولیدی مسائل کا درپیش آنا بہت ہی نازک اور حساس معاملہ ہے جس میں جسمانی صحت کے ساتھ ساتھ پیچیدہ نوعیت کے ذہنی ونفسیاتی مسائل بھی شامل ہوتے ہیں جوکہ دوررس اثرات کے حامل ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاپولیشن ویلفئیر ڈیپارٹمنٹ نے اس اہمیت کے پیش نظر اے ایس آر ایچ پراجیکٹ لانچ کرکے عمومی طور پر تولیدی صحت اور خصوصی طور پر نوعمری میں تولیدی صحت کے مسائل کو حل کرنے کے لئے مختلف مقامات پراس نوعیت کے سہولت فراہم کررہی ہے جس کے بارے میں خاص وعام کو جامع معلومات کی فراہمی کو یقینی بنائی جارہی ہے۔ انہوں نے عوام پر زور دیا کہ اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کے لئے وہ اپنے قرب وجوار میں ضرورت مند خواتین کو ویمن اینڈ چلڈرن ہسپتال آنے کی رہنمائی کرے۔ انہوں نے کہاکہ ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفئیر افیسر لویر چترال اصغر خان کی خصوصی ہدایت پر ضلعے تمام پبلک سیکٹر اداروں میں اورینٹیشن سیشن کے لئے ذریعے اس سہولت کے بارے میں معلومات شئیر کی جارہی ہیں تاکہ کوئی بھی ضرورت مند خاتون اس سہولت سے محروم نہ رہے۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged , ,
75324

پیٹرول کی قیمت میں اتنا زیادہ فرق تو نہیں پڑے گا لیکن کمی ضرور ہو گی، احسن اقبال

پیٹرول کی قیمت میں اتنا زیادہ فرق تو نہیں پڑے گا لیکن کمی ضرور ہو گی، احسن اقبال

اسلام آباد(سی ایم لنکس)روس سے تیل پاکستان آنے پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے قیاس آرائیوں کا ایک نہ رکنے والا سلسلہ جاری ہے اور کہا جا رہا ہے کہ پاکستان میں پیٹرول کی قیمت 100 روپے کم ہو جائے گی۔انہی قیاس آرائیوں کے حوالے سے وفاقی وزیر احسن اقبال نے وائس آف امریکہ کو دیے گئے اپنے انٹرویو میں سوال کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ پیٹرول کی قیمت میں 100 روپے تک کی کمی، اتنا زیادہ فرق تو نہیں پڑے گا لیکن پیٹرول کی قیمت ضرور کم ہو گی۔ان کا کہنا تھا کہ ابھی روسی تیل کی ایک کم مقدار پاکستان پہنچ رہی ہے، چھ ماہ یا سال بعد جب روس سے زیادہ تیل پاکستان آئے گا تو اس سے پاکستان میں پیٹرول کی قیمت میں کمی کرنے میں مدد ملے گی۔ان سے سوال کیا گیا تھا کہ کیا روس سے تیل آنے کے بعد پاکستان میں پیٹرول کی قیمت میں 100 روپے کمی کی جائے گی، جس پر انہوں نے تردید کر دی۔

 

آئندہ بجٹ میں عوامی ریلیف کیلئے اقدامات یقینی بنا رہے ہیں، تیل کی قیمتوں میں کمی کے اثرات کو عام آدمی تک پہنچانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں،وزیر اعظم محمد شہباز شریف

لاہور(چترال ٹائمزرپورٹ)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہیکہ آئندہ بجٹ میں عوامی ریلیف کیلئے اقدامات یقینی بنا رہے ہیں،ملکی معیشت کو مشکل حالات سے استحکام کی طرف لے کر آئے،تیل کی قیمتوں میں کمی کے اثرات کو عام آدمی تک پہنچانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔ہفتہ کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم سے وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا نے ملاقات کی۔وزیرِ مملکت نے وزیرِ اعظم کو آئندہ بجٹ پر پیش رفت، عوامی ریلیف اور ملکی مجموعی اقتصادی صورتحال کے حوالے سے آگاہ کیا۔وزیرا عظم نے کہا کہ آئندہ بجٹ میں عوامی ریلیف کیلئے اقدامات یقینی بنا رہے ہیں،ملکی معیشت کو مشکل حالات سے استحکام کی طرف لے کر آئے،مشکلات کے باوجود معاشی ٹیم نے معیشت کے استحکام کیلئے محنت جاری رکھی جو لائقِ تحسین ہے،ملکی تاریخ کے سب سے بڑے سیلاب میں متاثرین کو مالی مدد و بحالی کی مد میں بڑا ریلیف پیکیج دیا۔وزیرِ اعظم نے کہاکہ تیل کی قیمتوں میں کمی کے اثرات کو عام آدمی تک پہنچانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged ,
74996

آئل ٹینکروں کو توڑ کر اسٹوریج کی استعداد کم کرنے کی ہدایت پی ایس او نے نہیں دی ہے۔۔نائلہ سینئر ایگزیکٹیو آفیسر پی ایس او

چترال (چترال ٹائمز نیوز) پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) کے سینئر ایگزیکٹیو نائلہ نے گزشتہ دنوں چترال میں پٹرول پمپ مالکان کے ایسوسی ایشن کے عہدیداران کی ایک پریس کانفرنس میں ایک بیان کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئل ٹینکروں کے مالکان کو آئل ٹینکروں کی ٹینکیوں کو توڑکر ان کی اسٹوریج کی استعداد میں 15 ہزارلیٹرکو کم کرکے 12 ہزارلیٹرکرنے کی کوئی ہدایت پی ایس او کی طرف سے جاری نہیں ہوئی ہے۔ پی ایس او ہیڈ آفس کراچی سے ٹیلی فون پر چترال ٹائمز سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اس حوالے سے پی ایس او کی طرف سے کوئی ہدایات کبھی بھی جاری نہیں ہوئے اورنہ اس کے ساتھ اس ادارے کا کوئی سروکار ہے اور چترال میں پٹرول پمپ مالکان نے غلط فہمی کی بنیادپر پی ایس او کا نام نیشنل ہائی وے اتھارٹی اور اوگرا کے ساتھ لئے ہوں گے۔ جبکہ یہ ہدایات اوگرا اور این ایچ اے کی طرف سے جاری ہوئے تھے۔

دریں اثنا چترال کے تمام پٹرول پمپس دوبارہ کھل گئے ہیں ۔جنھیں مقامی ڈپو سے تیل مہیا کی گئی ہے۔ پٹرول پمپ مالکان ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کے مطابق کیرج کنٹریکٹرز کے مطالبات کو تسلیم کرتے ہوئے متعلقہ حکام نے ان کے حل کی یقین دہانی کی ہے۔ جس پر آئیل ٹینکرمالکان تیل کی ترسیل دوبارہ شروع کی ہے ۔

 

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged ,
3842

متحدہ مجلس عمل کی بحالی امت مسلمہ کیلئے نیک شگون ہے۔۔ مولانا چترالی

Posted on

پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ)متحدہ مجلس عمل پاکستان کی بحالی اسلام، پاکستان اور امت مسلمہ کیلئے نیک شگون ہے دینی جماعتوں کے قائدین بالخصوص امیر جماعت اسلامی سراج الحق اور مولانا فضل الرحما ن کو خراج تحسین کے مستحق ہیں جمعیت اتحاد العلماء پاکستان متحدہ مجلس عمل کے شانہ بشانہ جد و جہد کرے گی ان خیالات کا اظہاراین اے ۳۲ چترال۔NA32 کیلئے جماعت اسلامی کے نامزد امید وار اورسابق ایم این اے مولانا عبد الاکبر چترالی نے متحدہ مجلس عمل کی بحالی کے اعلان پر کیا ہے انہوں نے کہا کہ اس وقت آئین پاکستان کی اسلامی دفعات جن میں قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دینے کا مسئلہ، آئین کی دفعہ 62 اور63 کا مسئلہ ، توہین رسالت کے 295C اور دیگر اسلامی دفعات کو آئین سے نکالنے کیلئے سا زشیں ہو رہی ہیں اس مرحلہ پر دینی جماعتوں کو متحدہ مجلس عمل کے پلیٹ فارم پر جمع انتہائی خوش آئندہے اس موقع پر پوری قوم کو شکرانے کی نماز ادا کرنا چاہئے انہوں نے کہا کہ متحدہ مجلس عمل کے ہوتے ہوئے اب کوئی سیکولر طبقہ ان دفعات کو چھیڑنے کا تصور بھی نہیں کرے گا۔یہ ہی وجہ ہے کہ متحدہ مجلس عمل کی بحالی کا اعلان ہو تے ہی سیکولر طبقے کی صفوں میں دراڑیں پڑنا شروع ہو گئی ہیں۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged , , ,
3165