
آئل ٹینکروں کو توڑ کر اسٹوریج کی استعداد کم کرنے کی ہدایت پی ایس او نے نہیں دی ہے۔۔نائلہ سینئر ایگزیکٹیو آفیسر پی ایس او
چترال (چترال ٹائمز نیوز) پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) کے سینئر ایگزیکٹیو نائلہ نے گزشتہ دنوں چترال میں پٹرول پمپ مالکان کے ایسوسی ایشن کے عہدیداران کی ایک پریس کانفرنس میں ایک بیان کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئل ٹینکروں کے مالکان کو آئل ٹینکروں کی ٹینکیوں کو توڑکر ان کی اسٹوریج کی استعداد میں 15 ہزارلیٹرکو کم کرکے 12 ہزارلیٹرکرنے کی کوئی ہدایت پی ایس او کی طرف سے جاری نہیں ہوئی ہے۔ پی ایس او ہیڈ آفس کراچی سے ٹیلی فون پر چترال ٹائمز سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اس حوالے سے پی ایس او کی طرف سے کوئی ہدایات کبھی بھی جاری نہیں ہوئے اورنہ اس کے ساتھ اس ادارے کا کوئی سروکار ہے اور چترال میں پٹرول پمپ مالکان نے غلط فہمی کی بنیادپر پی ایس او کا نام نیشنل ہائی وے اتھارٹی اور اوگرا کے ساتھ لئے ہوں گے۔ جبکہ یہ ہدایات اوگرا اور این ایچ اے کی طرف سے جاری ہوئے تھے۔
دریں اثنا چترال کے تمام پٹرول پمپس دوبارہ کھل گئے ہیں ۔جنھیں مقامی ڈپو سے تیل مہیا کی گئی ہے۔ پٹرول پمپ مالکان ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کے مطابق کیرج کنٹریکٹرز کے مطالبات کو تسلیم کرتے ہوئے متعلقہ حکام نے ان کے حل کی یقین دہانی کی ہے۔ جس پر آئیل ٹینکرمالکان تیل کی ترسیل دوبارہ شروع کی ہے ۔