Chitral Times

Apr 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

متحدہ مجلس عمل کی بحالی امت مسلمہ کیلئے نیک شگون ہے۔۔ مولانا چترالی

Posted on
شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ)متحدہ مجلس عمل پاکستان کی بحالی اسلام، پاکستان اور امت مسلمہ کیلئے نیک شگون ہے دینی جماعتوں کے قائدین بالخصوص امیر جماعت اسلامی سراج الحق اور مولانا فضل الرحما ن کو خراج تحسین کے مستحق ہیں جمعیت اتحاد العلماء پاکستان متحدہ مجلس عمل کے شانہ بشانہ جد و جہد کرے گی ان خیالات کا اظہاراین اے ۳۲ چترال۔NA32 کیلئے جماعت اسلامی کے نامزد امید وار اورسابق ایم این اے مولانا عبد الاکبر چترالی نے متحدہ مجلس عمل کی بحالی کے اعلان پر کیا ہے انہوں نے کہا کہ اس وقت آئین پاکستان کی اسلامی دفعات جن میں قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دینے کا مسئلہ، آئین کی دفعہ 62 اور63 کا مسئلہ ، توہین رسالت کے 295C اور دیگر اسلامی دفعات کو آئین سے نکالنے کیلئے سا زشیں ہو رہی ہیں اس مرحلہ پر دینی جماعتوں کو متحدہ مجلس عمل کے پلیٹ فارم پر جمع انتہائی خوش آئندہے اس موقع پر پوری قوم کو شکرانے کی نماز ادا کرنا چاہئے انہوں نے کہا کہ متحدہ مجلس عمل کے ہوتے ہوئے اب کوئی سیکولر طبقہ ان دفعات کو چھیڑنے کا تصور بھی نہیں کرے گا۔یہ ہی وجہ ہے کہ متحدہ مجلس عمل کی بحالی کا اعلان ہو تے ہی سیکولر طبقے کی صفوں میں دراڑیں پڑنا شروع ہو گئی ہیں۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged , , ,
3165