Chitral Times

Apr 26, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

Posted on
شیئر کریں:

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

لاہور(چترال ٹائمز رپورٹ )حکومت نے آئندہ پندرہ روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔اس بات کا اعلان آج وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے لاہور میں  پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ آج رات بارہ بجے سے آئندہ 15 روز کے لیے نئی قیمتوں کا اطلاق ہونا تھا، یہ ہی قیمتیں برقرار رہیں گی اور ان میں کوئی کمی یا اضافہ نہیں کیا جارہا۔اسحاق ڈار نے کہا کہ مٹی کے تیل کی قیمت اس وقت 171 روپے 83 پیسے ہے جس میں کوئی تبدیلی نہیں کی جارہی اسی طرح لائٹ ڈیزل آئل 179 روپے ہے اور یہ بھی مہنگا نہیں ہورہا۔

 

شدید سردی کی لہر،محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی

اسلام آباد(سی ایم لنکس) ملک کے میدانی علاقوں میں یخ بستہ ہواؤں اور بالائی علاقوں میں برف کا راج ہے۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں شدید سردی کی لہر جاری ہے، میدانی علاقوں میں یخ بستہ ہواؤں، گلگت بلتستان اور خیبر پختون خوا کے بالائی علاقوں میں برف کی حکمرانی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیش تر اضلاع شدید سردی کی لہر کی لپیٹ میں ہیں، کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ گیا، پائپ لائنوں میں پانی اور سڑکوں پر کھڑا پانی بھی جم گیا ہے، اور شدید سردی کے باعث معمولات زندگی متاثر ہو گئے ہیں۔بلوچستان کے بیش تر اضلاع میں آج موسم خشک اور شدید سرد رہے گا، زیارت منفی 11، قلات منفی 10، نوکنڈی، مستونگ میں درجہ حرارت منفی 9، دالبندین منفی 8، چمن منفی 7، پشین منفی 6، ڑوب منفی 5، پنجگور میں منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔کراچی میں بھی سردی بڑھ گئی، آج اتوار کو رواں سیزن کی سرد ترین صبح ہے، جہاں کم سے کم درجہ حرارت 6 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔دوسری جانب شہرلاہور میں بھی درجہ حرارت 6ریکارڈ کیاگیا جس کی وجہ سیسردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ بارش کاتاحال کوئی امکان نہیں۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
70493