Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

قائد عمران خان کے حکم کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری منگل کے روز گورنر خیبرپختونخوا کو ارسال کردی جائے گی۔وزیراعلیٰ محمود خان 

Posted on
شیئر کریں:

قائد عمران خان کے حکم کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری منگل کے روز گورنر خیبرپختونخوا کو ارسال کردی جائے گی۔وزیراعلیٰ محمود خان

پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ قائد عمران خان کے حکم کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری منگل کے روز گورنر خیبرپختونخوا کو ارسال کردی جائے گی ، انشاءاللہ پاکستان تحریک انصاف دو تہائی اکثریت سے دوبارہ حکومت میں آئیگی۔ وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ سے جاری اپنے بیان میں وزیراعلیٰ محمود خان نے کہا ہے کہ اسمبلی تحلیل کرکے انتخابات کی طرف بڑھ رہے ہیں اور انشاءاللہ ان انتخابات میں پی ٹی آئی کلین سویپ کرے گی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ عمران خان ایک حقیقی لیڈر ہےں اور پی ٹی آئی ملک کی ایک مقبول ترین سیاسی جماعت ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کا مقابلہ مفاد پرست مافیا کے ساتھ ہے اور اسے شکست دے کر رہیں گے۔

 

محمود خان نے کہا کہ عمران خان نے ملک کی خاطر اپنی حکومتیں قربان کر دی ہیں اور انشاءاللہ بہت جلد وہ ملک کے وزیراعظم ہوں گے۔ پاکستانی عوام جان چکے ہیں کہ مفاد پرست سیاسی مافیا سے چھٹکارا ناگزیر ہو چکا ہے اور اس وقت عمران خان واحد لیڈر ہیں جو پاکستانی عوام کے امنگوں کی ترجمانی کر رہا ہے۔ وزیر اعلیٰ محمود خان نے واضح کیا کہ عمران خان کی قیادت میں ترقی کا جو سفر شروع کیا تھا اسے مکمل کریں گے اور آنے والی نسلوں کو ایک مضبوط اور خوشحال پاکستان دیں گے۔یاد رہے کہ اتوار کے روز وزیراعلیٰ ہائوس پشاور میں چیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے بذریعہ ویڈیو لنک خیبرپختونخوا کابینہ سے خطاب کیا۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
70488