Chitral Times

Apr 26, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پشاور میں منعقدہ دوروزہ ’’چترال ڈے‘‘ رنگارنگ تقریبات کے بعد اختتام پذیر، مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے بارہ افراد کو شان چترال ایوارڈ سے نوازا گیا 

شیئر کریں:

پشاور میں منعقدہ دوروزہ ’’چترال ڈے‘‘ رنگارنگ تقریبات کے بعد اختتام پذیر، مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے بارہ افراد کو شان چترال ایوارڈ سے نوازا گیا

پشاور ( نمائندہ چترال ٹائمز ) پشاور میں دو دن تک جاری رہنے کے بعد چترال ڈے کا اختتام اتوار کے روز بڑے جوش و خروش کے ساتھ ہوا جس میں ہزاروں کی تعداد میں چترالیوں نے شرکت کی۔ پروگرام کے پہلے روز ، نعت خوانی اور نمائش کا اہتمام کیا گیا ،
تقریب کے دوسرے دن قیوم اسٹیڈیم پشاور کے مین ہال میں کوئز مقابلے ، محفل مشاعرہ کے ساتھ ساتھ انڈور اور آؤٹ ڈور گیمز کے فائنل کھیلے گئے۔جن میں فٹبال ، فٹسال ، والی بال ودیگر شامل تھے ۔ جبکہ مینٹل ہیلتھ اور فرسٹ ایڈ بھی پراگرام کا حصہ تھے ۔ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر پشاور شفیع اللہ جبکہ اختتامی تقریب میں ایم پی اے رابعہ بصری نے شرکت کی۔ ان کے علاوہ مختلف مکاتب فکر کے کثیر افراد شریک تھے۔

 

شانِ چترال کی مرکزی تقریب میں چترال میں زندگی کے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کر نے والے 12 افراد کو خصوصی اعزاز سے نوازا گیا۔جن میں ایجوکیشن میں نمایاں کارکردگی پر چیئرمین روز ہدایت اللہ، ہیلتھ سیکٹر میں آئی سپیشلسٹ ڈاکٹر زبیدہ سرنگ ، لٹریچر اُردو ڈاکٹر عنایت اللہ فیضی، سپورٹس میں حسین آحمد، نیوز اینڈ میڈیا میں چترال ٹائمز کے چیف ایڈیٹر سیف الرحمن عزیز، آرٹ اور ثقافت میں منصور علی شاب، کمیڈی میں آفسر علی، انوائرمنٹ میں اعجاز احمد، کھوار لٹریچر ظفراللہ پرواز ، انٹرپرینیورشاہ پھوری،سوشل ورک میں سمیع الدین شامل تھے۔جبکہ معروف انوائرمنٹلسٹ رحمت علی جعفر دوست کو بھی خصوصی ایوارڈ سے نوازا گیا۔

 

چترال ڈے کے اختتام پر تقریب تقسیم انعامات منعقد کی گئی جس میں فاتح اور رنر اپ ٹیموں کو ٹرافیوں کے ساتھ نقد انعامات سے نوازا گیا۔ بعد ازاں رات کو ایک مختصر چترالی میوزک نائٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں بہت بڑی تعداد میں موسیقی کے شوقین شرکت کیں۔ چترال ڈے کے موقع پر مختلف مصنوعات کی نمائش کی گئی اور مختلف چترالی روائتی کھانوں کے اسٹا ل بھی لگائے گئے تھے۔

 

یہ تقریب ڈپٹی کمشنر پشاور، ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سپورٹس کے پی، اور ڈائریکٹوریٹ آف یوتھ افیئرز کے پی کے تعاون سے، تیریچمیر بیک پیکرز کلب پاکستان اور قشقار فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام  تیسری دفعہ منعقد کی گئی ہے۔

 

سال میں ایک دفعہ چترالی باشندوں کو آپس میں مل بیٹھنے کیلئے موقع فراہم کرنے اور چترالی ثقافت کو دنیا کے سامنے پیش کرنے پر منتظین کی کاوشوں کو سراہا گیا ۔

chitraltimes chitral day observed peshawar qayum statdium 1 chitraltimes chitral day observed peshawar qayum statdium 10 chitraltimes chitral day observed peshawar qayum statdium 4 chitraltimes chitral day observed peshawar qayum statdium 5 chitraltimes chitral day observed peshawar qayum statdium 6 chitraltimes chitral day observed peshawar qayum statdium 7 chitraltimes chitral day observed peshawar qayum statdium 8 chitraltimes chitral day observed peshawar qayum statdium 10 chitraltimes chitral day observed peshawar qayum statdium 11 chitraltimes chitral day observed peshawar qayum statdium 14 chitraltimes chitral day observed peshawar qayum statdium 15 chitraltimes chitral day observed peshawar qayum statdium 16

chitraltimes chitral day observed peshawar qayum statdium 3 chitraltimes chitral day observed peshawar qayum statdium 18 chitraltimes chitral day observed peshawar qayum statdium 20

chitraltimes chitral day observed peshawar qayum statdium 2

chitraltimes chitral day observed peshawar qayum statdium 17


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
70498