Chitral Times

20th November 2017

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

  • خیبر پختونخوا ٹریژری کے9افسران کے تبادلوں اور تعیناتیوں جبکہ دو ایڈوکیٹس جنرل کی تقرریوں کے ا حکامات جاری

    November 3, 2017 at 8:06 pm

    پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ ) محکمہ خزانہ حکومت خیبر پختونخواکے مجاز حکام نے فوری طور پر عوامی مفاد میں خیبر پختونخوا ٹریژری(اسٹبلشمنٹ)کے9افسران کے تبادلوں اور تعیناتیوں کے ا حکامات جاری کئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر ٹریژریز اینڈ اکاؤنٹس خیبر پختونخوا پشاور نواب خان(ڈسٹرکٹ کمپٹرولر آف اکاؤنٹس بی ایس۔19) کو تا حکم ثانی اسی پوسٹ پر برقرار رکھا گیا ہے کیونکہ ڈپٹی ڈائریکٹر ٹی اینڈ اے کی پوسٹ گریڈ19تک اپ گریڈ کر دی گئی ہے جو مذکورہ افسر کیلئے پرسنل ہوگا اور مذکورہ افسر کے تبادلے کی صورت میں خود بخود ڈاؤن گریڈ ہو جائے گا جبکہ ڈپٹی صوبائی کو آرڈینیٹرPIACمحکمہ خزانہ حکومت خیبر پختونخواپشاور(OPS) محمد امان ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسربی ایس۔18) کو بھی اسی پوسٹ پر برقرار رکھا گیا ہے۔وہ ٹریژری آفیسر پشاور کی پوسٹ پرTryکیڈر میں اپنی ترقی کو عملی شکل دیں گے اور پھر ڈپٹی کو آرڈینیٹرPIAC محکمہ خزانہ حکومت خیبر پختونخوا میں دوبارہ شمولیت اختیار کرلیں گے۔اسی طرح ڈی سی اے بنوں(ایکٹنگ چارج بیسز) محمد عمران(ڈسٹرکٹ کمپٹر ولر آف اکاؤنٹس۔بی ایس۔19) کو ریگولر بنیادوں پر ترقی پر اس پوسٹ پر باقائدہ بنیادوں پر برقرار رکھا گیاڈڈی اے او ہری پور (ایکٹنگ چارج بیسز محمد ہارون(ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر۔بی ایس۔18)،ڈسٹرکٹ کمپٹرولر ٓف اکاؤنٹس سوات(OPS) سلیم خان(ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر بی ایس۔18)،ڈی اے او صوابی (ایکٹنگ چارج بیسز) میر زالی خان، (ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر بی ایس۔18) اور ڈی اے او چارسدہ (OPS)امیر طیب حسین شاہ کو ریگولر بنیادوں پر ترقیاں پانے کے بعد اپنی اپنی پوسٹوں پر بحال رکھا گیا ہے اس کے علاوہ ڈی سی اے ایبٹ آباد(OPS)شاہد پرویز بھٹی(ڈسٹرکٹ کمپٹرولر آف اکاؤنٹس بی ایس۔19) ایکٹنگ چارج بیسزکو تبدیل کر کے ڈی اے او بٹگرام تعینات کیاگیا ہے۔ وہ ڈی سی اے ایبٹ آباد میں اپنی تقرری کو عملی شکل دینے کے بعد ڈی اے او بٹگرام کاچارج 21فروری2018کو سنبھالیں گے اور پھر 22فروری2018کو دوبارہ ڈی سی اے ایبٹ آباد کی پوسٹ کاچارج سنبھالیں گے۔محمد حنیف کی ریٹائرمنٹ کے بعد ڈی اے او بٹگرام کی پوسٹ کو 22فروری2018تک بی ایس۔19میں اپ گریڈ کر دیا جائے گا۔ ڈی اے او بٹگرام محمد حنیف ڈسٹرکٹ کمپٹرولر آف اکاؤنٹس (بی ایس۔19) ایکٹنگ چارج بیس کو تبدیل کر کے ڈی سی اے ایبٹ آباد تعینات کر دیا گیا ہے ۔ان احکامات کا اعلان محکمہ خزانہ حکومت خیبر پختونخوا کے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیاگیا۔

     

    دریں اثنا خیبر پختونخوا اپوائنٹمنٹ آف لاء آفیسرز ایکٹ2014کی شق3۔کی ذیلی شق(1) کے تحت اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے حکومت خیبر پختونخوا نے دو ایڈوکیٹس کی فوری طور پر بحیثیت ایڈیشنل ایڈوکیٹس جنرل ،کنٹریکٹ بنیادوں پر تقرریاں کی ہیں۔تفصیلات کے مطابق زاہد یوسف ایڈوکیٹ اور بیرسٹر قاسم ودود ایڈوکیٹ کی بحیثیت ایڈیشنل ایڈوکیٹس جنرل برائے سپریم کورٹ تقرریاں او تعیناتیاں کی گئی ہیں۔مذکورہ افسران کو پرائیویٹ پریکٹس ؍کسی قسم کی لیگل اونر شپ کی اجازت نہیں ہوگی اور انہیں صوبائی حکومت خیبر پختونخواکے کسی اوپینین کام کے لئے کسی قسم کی فیس نہیں دی جائیگی جو محکمہ قانون کی جانب سے انہیں وقتاً فوقتاً تفویض کیا جائے گا۔اس امر کا اعلان محکمہ قانون،پارلیمانی امور اور انسانی حقوق حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے کیا گیا۔

     

  • error: Content is protected !!