Chitral Times

Apr 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال ڈے 14 – 15جنوری کو پشاور میں منایا جائے گا

Posted on
شیئر کریں:

چترال ڈے 14 – 15جنوری کو پشاور میں منایا جائے گا

چترال ( نمایندہ چترال ٹایمز ) چترال ڈے ، چترالیوں کے لیے اور چترال کا ایک دن ہے۔ چترال ڈے  ایک کیلنڈر ایونٹ ہے جو ہر سال کے شروغات میں پشاور جبکہ

21 مارچ  کو نئے کھوار سال کے پہلے دن چترال میں منعقد کیا جاتا ہے۔ چترال ڈے کا بنیادی مقصد چترال کے رہائشیوں میں امن اور آگاہی کو فروغ دینا ہے۔ چترال سے باہر رہنے والے چترالیوں کو ان کی ثقافت، تہذیب اور روایات سے جوڑے رکھنا ہے تاکہ دنیا کو یہ پیغام دیا جاسکے کہ چترالی ایک مہذب قوم ہیں۔  چترال ڈے میں درج ذیل سرگرمیاں شیڈول کی گئی ہیں۔

 

نعتیہ مقابلہ: جس میں پاکستان بھر سے چترالی نعت خوانوں کو پشاور بلایا جائے گا اور ان کو تعریفی اسناد اور کیش پرائز سے نوازا جائے گا۔

کوئز مقابلہ: پاکستان بھر سے چترالی ہونہار طالب علموں کے لیے کوئز مقابلہ رکھا گیا ہے اور ان کو بھی تعریفی اسناد اور کیش پرائز سے نوازا جائے گا۔

چترالی ثقافتی سٹال: چترال کے مشہور دستکاری اور ثقافتی اشیاء کو صوبائی دارالحکومت میں اور سوشل میڈیا کے ذریعے پوری دنیا میں پروموٹ کرنا اور کاروبار کے مواقع فراہم کرنا۔

روایتی کھانوں کا سٹال: چترال کے روایتی کھانوں کو پوری دنیا میں ایک خاص مقام حاصل ہے اور ان کھانوں کی دلدادوں کو مواقع فراہم کرنا ہے ۔ تاکہ وہ ان سے لطف اندوز ہوسکیں۔

فٹ بال اور دیگر مقابلے: چترال کے پانچ تحصیلوں کا آپس میں سنسی خیز فٹ بال مقابلوں کے ساتھ ساتھ دیگر مقابلوں میں ٹیبل ٹینس، میراتھن ریس، لان ٹینس، ٹیبل ٹینس،رسہ کشی اور فٹ سال کے مقابلے ہوں گے۔

 

اس کے علاوہ نوجوانوں کے لیے ڈیجیٹل سکلزسمٹ، کیرئیر گائنڈنس سیمینار، بلڈ دونیشن کیمپ، فرسٹ ایڈ ٹریننگ کیمپ اور مینٹل ہیلتھ پر سیمینار کے ساتھ ساتھ چترال میں اپنے فیلڈ میں کارہائے نمایاں انجام دینے والے خواتین و حضرات کو شان چترال ایوارڈ سے بھی نوازا جائے گا۔

 

یہ اپنی نوعیت کا واحد ایونٹ ہے جو کسی بھی بڑے ایونٹ کی طرح اسٹنڈرڈ طور پر منایا جاتا ہے۔ اس ایونٹ کے لیے اپنا ویب سائیٹ ہے جس میں اس ایونٹ سے متعلق تمام مواد موجود ہیں۔

پشاور میں اس دن کو منانے کا مقصد اور سب سے بڑی وجہ یہ کہ چترال میں سہولیات کا فقدان ہے اور سردیوں میں چترالیوں کی خاصی تعداد پشاور میں ہوتی ہے جہاں پر بہتر سہولیات کے ساتھ وہ بہتر طریقے سے چترال کی نمائندگی کر سکتے ہیں۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
70307