Chitral Times

پشاور میں منعقدہ دوروزہ ’’چترال ڈے‘‘ رنگارنگ تقریبات کے بعد اختتام پذیر، مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے بارہ افراد کو شان چترال ایوارڈ سے نوازا گیا 

پشاور میں منعقدہ دوروزہ ’’چترال ڈے‘‘ رنگارنگ تقریبات کے بعد اختتام پذیر، مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے بارہ افراد کو شان چترال ایوارڈ سے نوازا گیا

پشاور ( نمائندہ چترال ٹائمز ) پشاور میں دو دن تک جاری رہنے کے بعد چترال ڈے کا اختتام اتوار کے روز بڑے جوش و خروش کے ساتھ ہوا جس میں ہزاروں کی تعداد میں چترالیوں نے شرکت کی۔ پروگرام کے پہلے روز ، نعت خوانی اور نمائش کا اہتمام کیا گیا ،
تقریب کے دوسرے دن قیوم اسٹیڈیم پشاور کے مین ہال میں کوئز مقابلے ، محفل مشاعرہ کے ساتھ ساتھ انڈور اور آؤٹ ڈور گیمز کے فائنل کھیلے گئے۔جن میں فٹبال ، فٹسال ، والی بال ودیگر شامل تھے ۔ جبکہ مینٹل ہیلتھ اور فرسٹ ایڈ بھی پراگرام کا حصہ تھے ۔ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر پشاور شفیع اللہ جبکہ اختتامی تقریب میں ایم پی اے رابعہ بصری نے شرکت کی۔ ان کے علاوہ مختلف مکاتب فکر کے کثیر افراد شریک تھے۔

 

شانِ چترال کی مرکزی تقریب میں چترال میں زندگی کے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کر نے والے 12 افراد کو خصوصی اعزاز سے نوازا گیا۔جن میں ایجوکیشن میں نمایاں کارکردگی پر چیئرمین روز ہدایت اللہ، ہیلتھ سیکٹر میں آئی سپیشلسٹ ڈاکٹر زبیدہ سرنگ ، لٹریچر اُردو ڈاکٹر عنایت اللہ فیضی، سپورٹس میں حسین آحمد، نیوز اینڈ میڈیا میں چترال ٹائمز کے چیف ایڈیٹر سیف الرحمن عزیز، آرٹ اور ثقافت میں منصور علی شاب، کمیڈی میں آفسر علی، انوائرمنٹ میں اعجاز احمد، کھوار لٹریچر ظفراللہ پرواز ، انٹرپرینیورشاہ پھوری،سوشل ورک میں سمیع الدین شامل تھے۔جبکہ معروف انوائرمنٹلسٹ رحمت علی جعفر دوست کو بھی خصوصی ایوارڈ سے نوازا گیا۔

 

چترال ڈے کے اختتام پر تقریب تقسیم انعامات منعقد کی گئی جس میں فاتح اور رنر اپ ٹیموں کو ٹرافیوں کے ساتھ نقد انعامات سے نوازا گیا۔ بعد ازاں رات کو ایک مختصر چترالی میوزک نائٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں بہت بڑی تعداد میں موسیقی کے شوقین شرکت کیں۔ چترال ڈے کے موقع پر مختلف مصنوعات کی نمائش کی گئی اور مختلف چترالی روائتی کھانوں کے اسٹا ل بھی لگائے گئے تھے۔

 

یہ تقریب ڈپٹی کمشنر پشاور، ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سپورٹس کے پی، اور ڈائریکٹوریٹ آف یوتھ افیئرز کے پی کے تعاون سے، تیریچمیر بیک پیکرز کلب پاکستان اور قشقار فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام  تیسری دفعہ منعقد کی گئی ہے۔

 

سال میں ایک دفعہ چترالی باشندوں کو آپس میں مل بیٹھنے کیلئے موقع فراہم کرنے اور چترالی ثقافت کو دنیا کے سامنے پیش کرنے پر منتظین کی کاوشوں کو سراہا گیا ۔

chitraltimes chitral day observed peshawar qayum statdium 1 chitraltimes chitral day observed peshawar qayum statdium 10 chitraltimes chitral day observed peshawar qayum statdium 4 chitraltimes chitral day observed peshawar qayum statdium 5 chitraltimes chitral day observed peshawar qayum statdium 6 chitraltimes chitral day observed peshawar qayum statdium 7 chitraltimes chitral day observed peshawar qayum statdium 8 chitraltimes chitral day observed peshawar qayum statdium 10 chitraltimes chitral day observed peshawar qayum statdium 11 chitraltimes chitral day observed peshawar qayum statdium 14 chitraltimes chitral day observed peshawar qayum statdium 15 chitraltimes chitral day observed peshawar qayum statdium 16

chitraltimes chitral day observed peshawar qayum statdium 3 chitraltimes chitral day observed peshawar qayum statdium 18 chitraltimes chitral day observed peshawar qayum statdium 20

chitraltimes chitral day observed peshawar qayum statdium 2

chitraltimes chitral day observed peshawar qayum statdium 17

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
70498

چترال ڈے 14 – 15جنوری کو پشاور میں منایا جائے گا

Posted on

چترال ڈے 14 – 15جنوری کو پشاور میں منایا جائے گا

چترال ( نمایندہ چترال ٹایمز ) چترال ڈے ، چترالیوں کے لیے اور چترال کا ایک دن ہے۔ چترال ڈے  ایک کیلنڈر ایونٹ ہے جو ہر سال کے شروغات میں پشاور جبکہ

21 مارچ  کو نئے کھوار سال کے پہلے دن چترال میں منعقد کیا جاتا ہے۔ چترال ڈے کا بنیادی مقصد چترال کے رہائشیوں میں امن اور آگاہی کو فروغ دینا ہے۔ چترال سے باہر رہنے والے چترالیوں کو ان کی ثقافت، تہذیب اور روایات سے جوڑے رکھنا ہے تاکہ دنیا کو یہ پیغام دیا جاسکے کہ چترالی ایک مہذب قوم ہیں۔  چترال ڈے میں درج ذیل سرگرمیاں شیڈول کی گئی ہیں۔

 

نعتیہ مقابلہ: جس میں پاکستان بھر سے چترالی نعت خوانوں کو پشاور بلایا جائے گا اور ان کو تعریفی اسناد اور کیش پرائز سے نوازا جائے گا۔

کوئز مقابلہ: پاکستان بھر سے چترالی ہونہار طالب علموں کے لیے کوئز مقابلہ رکھا گیا ہے اور ان کو بھی تعریفی اسناد اور کیش پرائز سے نوازا جائے گا۔

چترالی ثقافتی سٹال: چترال کے مشہور دستکاری اور ثقافتی اشیاء کو صوبائی دارالحکومت میں اور سوشل میڈیا کے ذریعے پوری دنیا میں پروموٹ کرنا اور کاروبار کے مواقع فراہم کرنا۔

روایتی کھانوں کا سٹال: چترال کے روایتی کھانوں کو پوری دنیا میں ایک خاص مقام حاصل ہے اور ان کھانوں کی دلدادوں کو مواقع فراہم کرنا ہے ۔ تاکہ وہ ان سے لطف اندوز ہوسکیں۔

فٹ بال اور دیگر مقابلے: چترال کے پانچ تحصیلوں کا آپس میں سنسی خیز فٹ بال مقابلوں کے ساتھ ساتھ دیگر مقابلوں میں ٹیبل ٹینس، میراتھن ریس، لان ٹینس، ٹیبل ٹینس،رسہ کشی اور فٹ سال کے مقابلے ہوں گے۔

 

اس کے علاوہ نوجوانوں کے لیے ڈیجیٹل سکلزسمٹ، کیرئیر گائنڈنس سیمینار، بلڈ دونیشن کیمپ، فرسٹ ایڈ ٹریننگ کیمپ اور مینٹل ہیلتھ پر سیمینار کے ساتھ ساتھ چترال میں اپنے فیلڈ میں کارہائے نمایاں انجام دینے والے خواتین و حضرات کو شان چترال ایوارڈ سے بھی نوازا جائے گا۔

 

یہ اپنی نوعیت کا واحد ایونٹ ہے جو کسی بھی بڑے ایونٹ کی طرح اسٹنڈرڈ طور پر منایا جاتا ہے۔ اس ایونٹ کے لیے اپنا ویب سائیٹ ہے جس میں اس ایونٹ سے متعلق تمام مواد موجود ہیں۔

پشاور میں اس دن کو منانے کا مقصد اور سب سے بڑی وجہ یہ کہ چترال میں سہولیات کا فقدان ہے اور سردیوں میں چترالیوں کی خاصی تعداد پشاور میں ہوتی ہے جہاں پر بہتر سہولیات کے ساتھ وہ بہتر طریقے سے چترال کی نمائندگی کر سکتے ہیں۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
70307

چترال ڈے اگلے سال ضلعی حکومت کی مکمل سر پر ستی میں منعقد ہوا کرے گی ۔ میر پشاور

چترال ڈے اگلے سال ضلعی حکومت کی مکمل سر پر ستی میں منعقد ہوا کرے گی ۔ میر پشاور

پشاور ( نمائندہ چترال ٹائمز) نو منتخب میر پشاور زبیر علی خان کہاہے کہ پشاور کی تعمیر و ترقی میں چترال اسوسی ایشن جیسے اداروں کی شمولیت کو یقینی بنائیں گے۔چترال کےلوگوں کی قابلیت صلاحیت اور حب الوطنی مثالی ہے۔ پشاور میں محسن پاکستان کی یاد میں رنگارنگ تقریب کا انعقاد اس کی ثبوت ہے۔ائندہ چترال ڈے پشاور کی ضلعی حکومت کی مکمل سرپرستی میں منعقد ہواکرے گی۔۔قیوم اسٹیڈیم پشاو رمیں منعقدہ چترال ڈے میں چترال کے چاروں تحصیلوں کے فٹبال ٹیموں کے مابین مقابلوں کے علاوہ فٹ سال ٹک بال ودیگر کھیلو ں کے مقابلے منعقد ہوے ۔


خواتین کے لیے بالکل ہال کے اندر کھیلوں کے مقابلے منعقد ہوے۔ جس میں مردوں کا داخلہ ممنوع تھا۔ سپورٹس کے علاوہ حسن قرات نعت خوانی اور تقریری مقابلے اور کوئز مقابلے بھی ہوئے جن میں مرد اور خواتین نے حصہ لیا۔ چترال ڈے میں معروف سماجی شخصیت وشاعر عنایت اللہ اسر کی کتاب کی رونمائی بھی منعقد ہوئ جس کے مہمان خصوصی پرفیسر ڈاکٹر فخراالاسلام ڈائریکٹر پاکستان سڈی سنٹر جبکہ صدارت پروفیسر اسرارالدین نے کی۔

تقریب کے خاص مہمانوں میں کمشنر ملاکنڈ ڈویژن سید ظہیرالا سلام ایم پی اے چترال مولانا ہدایت الرحمن ،تحریک جوانان پاکستان کے چیرمین عبداللہ حمید گل پاکستان تھنکرز فورم کے چیرمین ملک لیاقت علی تبسم ،سابق ڈائریکٹر جی ایچ کیو لاگ ایریا کرنل ڈاکٹر عبدالرشید جامع مسجد منصورہ کے امام و چیرمین صوت القران ٹرسٹ قاری وقار احمد چترالی ہائ کورٹ بار کے صدر ۔ممبران بارکونسل معروف تعلیمی وسماجی شخصیات اور ہزاروں لوگوں نے شرکت کی۔پروگرام کے اخر میں نمایاں کارکردگی کے حامل افراد میں شیلڈ بھی تقسیم کئے گئے.

chitraltimes chitral day peshawar photos 10 1
chitraltimes chitral day peshawar photos 9
chitraltimes chitral day peshawar photos 7
chitraltimes chitral day peshawar photos 12
chitraltimes chitral day peshawar photos 2
chitraltimes chitral day peshawar photos 11
chitraltimes chitral day peshawar photos 3
chitraltimes chitral day peshawar photos 2
chitraltimes chitral day peshawar photos 1
chitraltimes chitral day peshawar photos 3
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
58139