Chitral Times

May 2, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

لینگ لینڈ سکول اینڈکالج کوغیرمعینہ مدت تک کیلئے بند کردیا گیا، والدین میں تشویش کی لہردوڑ گئی

شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز)‌ دی لینگ لینڈ سکول اینڈ کالج چترال کی انتظامیہ (پرنسپل) کی طرف سے سکول اورکالج کو چند دنوں کیلئے بند کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں. گزشتہ کئی دنوں‌سے تنازعات کا شکاراس معروف درسگاہ کے سوشل میڈیا پیچ پرتمام طلباو طالبات کو یہ ہدایت جاری کی گئی ہے کہ کل یعنی9اکتوبر سے ادارہ کے تمام سیکشن تاحکم ثآنی بندرہیں‌گے. پبلک نوٹس میں‌تمام والدین اورسٹوڈنٹس کو دوبارہ یقین دہانی کی گئی ہے کہ کورسز مقررہ ہدف کے مطابق مکمل کئے جائیں‌ گئے.

اس صورت حال کے پیش نظر والدین میں‌انتہائی تشویش کی لہردوڑ گئی ہے کہ سکول انتظامیہ کے ساتھ ضلعی و ڈویژنل انتظامیہ مسئلہ حل کرنے کے بجائے معاملے کو مذید طول دیکر بچوں کے مستقبل کے ساتھ کھیل رہی ہیں. چترال ٹائمز ڈآٹ کام سے گفتگو کرتے ہوئے والدین نے انتہائی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈویژنل انتظامیہ مسئلہ حل کرنے اور واقعے کی انکوائری اورتحقیقات کرنے سے پہلے ہی پرنسپل کی طرف داری میں بیانات داغ دئے ہیں‌. جوکہ افسوسنا ک ہے. انھوں نے بتایا کہ سکول وکالج کے 64 اساتذہ وسٹاف کے دستخطوں‌سے جاری قرارداد میں‌ہوسکتا ہے کہ وزن ہو مگرڈویژنل انتظامیہ نے ایک اخباری بیان میں‌کہا ہے کہ وہ پرنسپل کے پیچھے کھڑی ہےاس کا مطلب یہ ہوا کہ اگر پرنسپل مس کیری مبینہ طور پرکسی انتظامی اورمالی بے قاعدگیوں میں‌ملوث ہے تواس کے پیچھے بھی انتظامیہ کھڑی ہے . ہونا یہ چاہیےتھا کہ اساتذہ اوراسٹوڈنٹس کیطرف سے احتجاج کے بعد آج تقریبا ایک ہفتہ گزرگیا تب تک انکوائری اورتحقیقات بھی مکمل ہوجاتے اورکون صحیح اورکون غلط وہ بھی منظرعام پرآتا احتجاجی اساتذہ سے مذاکرات کرتے اوربچوں‌کی تعلیمی سرگرمیوں‌پر بھی خلل نہ پڑتی مگرانتظامیہ خاموش تماشائی ہے. اورنوبت یہاں‌تک پہنچ گئی کہ سکول انتظامیہ نے غیرمعینہ مدت تک کیلئے سکول وکالج کو بند کردیاہے.جوکہ افسوسناک ہے.

دریں اثنا دی لینگ لینڈ سکول اینڈ کالج کے سیکورٹی انچارچ انعام اللہ نے اپنے ایک بیان میں‌ کہا ہے کہ سکول کے اکاونٹنٹ عارف یعقوب نے ادارہ کے تمام سیکورٹی گارڈ سے اسلحہ اورواکی ٹاکی سیٹ اپنے قبضہ میں‌لے لیا ہے . جس کی وجہ سے ادارہ میں سیکورٹی کا مسئلہ درپیش ہوگیا ہے . چترال پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او کو اپنے ایک درخواست میں انھوں نےکہاہے کہ خدانخواستہ کوئی ناخوشگوارواقعہ ادارہ کے اندر پیش آنے کی صورت میں، میں‌ودیگراساتذہ ذمہ دار نہیں‌ ہونگے. لہذا انتظامہ مذکورہ اکاونٹنٹ سے پوچھ گچھ کرے کہ وہ کس کے کہنے پرسیکورٹی گارڈز سے حفاظتی اسلحہ چھینا ہے. جس پر پولیس کاروائی کررہی ہے .


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
27083