Chitral Times

Apr 25, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال دنین گژاندہ میں رہایشی مکانات کے چھت گرنے سے تین افراد جان بحق

شیئر کریں:

چترال(نمائندہ چترال ٹائمز) گزشتہ چار دنوں‌سے جاری بارشوں‌کے نتیجے میں‌ پیر کے صبح ساڑھے پانچ بجے چترال کے مقام دنین گژاندہ میں‌ وسیم خان نامی شخص کے رہائشی مکانات کے اوپر لینڈ سلائڈنگ کی وجہ سےدو کمروں کے چھت گرگئے جس کے ملبے تلے دب کر تین افراد جان بحق ہوگئے.

واقعے کی اطلاع ریسکیو 1122 کو ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم موقعے پر پہنچی اور آدھے گھنٹے کی کوشش کے بعد دو لاشوں کو ملبے سے نکالا جبکہ ایک لاش کو مقامی افراد نے خود نکالا، اور ریسکیو 1122 کی ٹیم نے دو لاشوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال منتقل کیا.

جان بحق افراد میں وسیم خان ولد شکور خان عمر 35سال سکنہ گژاندہ دنین چترال ، تنویر ولد قربان خان عمر 33سال سکنہ گولدہ بروز چترال اور والدہ تنویر عمر 65 سال سکنہ بروز گولدہ چترال شامل ہیں. ریسکیو اپریشن میں‌
1122کے ساتھ مقامی لوگوں‌نے بھی حصہ لیا.

Danani residential houses collapsed 3 died 3

Danani residential houses collapsed 3 died 5

Danani residential houses collapsed 3 died 1

Danani residential houses collapsed 3 died 2


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
21053