Chitral Times

May 1, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی نے 88038.381 ملین روپے لاگت کے 91 پراجیکٹس کی منظوری دیدی

Posted on
شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ )صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی (PDWP) نے 88038.381 ملین روپے لاگت کے 91 پراجیکٹس کی منظوری دیدی ہے۔ یہ منظوری ایڈیشنل چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ڈاکٹر شہزاد خان بنگش کی زیر صدارت منگل کے روز منعقدہ پی ڈی ڈبلیو پی کے اجلاس میں دی گئی جس میں محکمہ منصوبہ سازی وترقی کے سیکرٹری خالد الیاس کے ساتھ ساتھ پی ڈی ڈبلیو پی کے ممبران اور متعلقہ محکموں اور ضم شدہ اضلاع کے ضلعی افسران نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں صوبے کی ترقی کے لئے مختلف شعبوں بشمول صنعت، معدنیات اور معدنی ترقی، اطلاعات، قانون اور انصاف، شہری ترقی سڑکوں اور پلوں،صحت اوقاف، اعلی تعلیم، محکمہ ابتدائی وثانوی تعلیم، ریلیف اور بحالی، پانی، ڈی ڈبلیو ایس ایس، داخلہ، زراعت اور AIP کے شعبوں سے متعلق ایک سو پراجیکٹس پر تفصیلی غوروخوض کے بعد 91 پراجیکٹس کی منظوری دیدی۔ جبکہ 9 پراجیکٹس کو غیرموزوں ڈیزائن کے باعث موخر کرکے اصلاح کے لئے متعلقہ محکموں کو واپس بھیج دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اطلاعات کے شعبے میں ضم شدہ اضلاع میں پانچ ایف ایم ریڈیو اسٹیشنز کو فعال بنانے کے لئے پی ایم یو (PMU) کے قیام کی منظوری دی گی۔ اسی طرح صنعتوں کے شعبے میں رشکئی سپیشل اکنامک زون کے لئے رابطہ سڑک اور خیبر پختونخوا فروغ ہنر و مہارت فنڈ (KP Skill Development Fund) کے قیام، قانون اور انصاف کے شعبے میں جوڈیشل کمپلیکس ڈی آئی خان کی فیزابیلٹی اور تعمیر، اور شہری ترقی کے شعبے میں یوپی یوٹیم اور ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے نشاندہی کر وہ ضلع پشاور میں ٹریفک کے مختلف گنجان آباد مقامات کو بہتر اور خوبصورت بنانے کے پائلٹ پراجیکٹ کی منظوری دی گئی۔ جبکہ سڑکوں اور پلوں کے شعبے میں منظور کردہ پراجیکٹس میں رنگ روڈ جمیل چوک سے ارمڑ پایاں پشاور تک 16کلومیٹر سڑک کو دو رویہ بنانے، ڈیزائن اور فیزابیلیٹی، پی کے 66 ضلع پشاور میں سڑکوں کی تعمیر، ضلع مردان میں خرکئی روڈ کی تعمیر، یونین کونسلز ہریانہ، گل بیلہ، تخت آباد، خزانہ کنکوالہ، پخہ غلام، نحقی اور ملحقہ علاقوں اور سٹریٹ ملک سعد کالونی دوران پور رنگ روڈ پشاور میں سڑکوں اور رابطہ سڑکوں کی تعمیر اور بحالی، ضلع مردان میں سپن کئی کاٹلنگ روڈ (6۔کلومیٹر) کی تعمیر، ضلع سوات میں اوڈیگرام سے گلی گرام تک سڑک کی فیزابیلٹی اور ڈیزائیں، ضلع سوات میں کنڈک، جہانگیر ملک دم روڈ باریکوٹ، رنگیلا شموزئی سے سیگاولی، ٹلنگ چرخئی، نجی گرام، سمسری سڑکوں کی تعمیر، پی کے 20- ضلع بونیر میں سی اینڈ ڈبلیو سڑکوں کی درجہ بلندی اور استحکام، تعمیر،توسیع، بحالی اور پختہ بنانے خیبر پختونخوا میں سی اینڈ ڈبلیو سڑکوں کی درجہ بلندی اور استحکام سمیت صوبے بھر میں مختلف شعبوں میں کثیر لاگت ترقیاتی دیگر منصوبوں کی منظوریاں بھی دی گئی ہیں۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
27080