Chitral Times

Apr 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال کا تاریخی جشن قاقلشت فیسٹیول 18 اپریل سے شروع ہوگا

Posted on
شیئر کریں:

چترال( چترال ٹائمزرپورٹ) ٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا اور ضلعی انتظامیہ چترال کے باہمی اشتراک سے چترال کی تاریخ میں 2ہزار سال سے زائد پرانا تاریخی جشن قاقلشت 18اپریل سے شروع ہو گا جبکہ اختتامی تقریب 21اپریل کو منعقد ہو گی ،سطح سمندر سے 7 ہزار بلندی پرواقع تحصیل مستوج ڈسٹرکٹ چترال میں ہونے والا قاقلشت فیسٹیول بہار کی آمد پر منعقد کیا جاتا ہے جس میں مختلف وادیوں سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کرتے ہیں، جشن قاقلشت میں کھیلوں کے مقابلوں سمیت موسیقی نائٹ ، کلچرل شو ، روایتی کھانوں کے سٹالز ، پولو اور دیگر مقابلوں کا بھی انعقاد کیاجاتا ہے،کھیلوں کے مقابلوں میں رسہ کشی،خصوصی افراد کیلئے کھیلوں کے مقابلے ، سکیٹ شوٹنگ، میراتھن ریس، والی بال، کرکٹ ، روایتی شوٹنگ ،فٹبال ،لوکل ہاکی، بیڈمنٹن ، پیراگلائیڈنگ ، ٹیبل ٹینس اور پولو سمیت دیگر مقابلے شامل ہیں، جشن قاقلشت میں محفل موسیقی کا انعقاد بھی کیا جائیگا ، جشن قاقلشت کا شمارتاریخ کے پرانے ثقافتی میلوں میں ہوتا ہے ، گزشتہ چند سالوں میں یہ فیسٹیول اپریل کے مہینے میں باقاعدگی سے ہوتا ہے ، جس میں چترال کی ثقافتی موسیقی سمیت یہاں کی ثقافت کی رونما ئی کی جاتی ہے ، فیسٹیول کے انعقاد کامقصد یہاں کی ثقافت کی رونمائی اور چترال میں سیاحت کو فروغ دینا ہے شندور کی طرح اس ثقافتی میلے میں بھی بیرون ممالک سے کثیر تعدا د میں سیاح چترال کا رخ کرتے ہیں ، محکمہ سیاحت کی بھی کوشش رہی ہے کہ چترال سمیت صوبہ کے دیگر سیاحتی مقامات کو دنیا میں اجاگر کیا جائے اور بیرون ممالک سے سیاحوں کو اس جانب راغب کیا جا سکے ۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
20826