Chitral Times

May 13, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

نمز نے میڈیکل اورڈینٹل کالجزمیں داخلوں کیلئے ٹیسٹ منسوخ کر دیا، امتحانی ٹیسٹ دوبارہ لینےکا اعلان

Posted on
شیئر کریں:

اسلام آباد(آئی آئی پی) نیشنل یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز (نمز) نے میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلوں کے لئے ٹیسٹ 2019 دوبارہ لینے کا فیصلہ کیا ہے جوکہ ملک بھر میں ایک ساتھ ہوگا۔ ” نمز کے ایک افسر نے سرکاری خبررساں ایجنسی سے بات چیت کرتے ہو ئے بتایا کہ یہ فیصلہ نیشنل ٹیسٹنگ سروس (این ٹی ایس) کی طرف سے منعقدہ ٹیسٹ بارے کئی شکایات کی موصولی کے بعد کیا گیا ہے۔ نمز کے وائس چانسلر عمران مجید کی صدارت میں یونیورسٹی کی امتحانی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں انہوں نے ٹیسٹ کے انعقاد کے طریقہ کار میں کئی بے ضابطگیوں اور این ٹی ایس کے امتحانی پرچہ میں نصاب سے ہٹ کر سوالات دیئے جانے پر عدم اطمینان کا اظہار کیا اور یکم ستمبر 2019 کو منعقد ہونے والاداخلہ ٹیسٹ منسوخ کردیا۔ انہوں نے بتایا کہ وائس چانسلر نے ہدایت کی ہے کہ دوبارہ ٹیسٹ دینے والے امیدواروں سے کوئی فیس وصول نہ کی جائے۔ میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلوں کے ٹیسٹس کی نئی تاریخ اور دیگر تفصیلات کا اعلان 15 ستمبر کو اخبارات اور نمز کی ویب سائٹ پر شائع کیا جائے گا۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
26090