Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ضلعی انتظامیہ لوئرچترال کے زیرانتظام دمیل ارندومیں کھلی کچہری کاانعقاد

Posted on
شیئر کریں:

چترال (چترال ٹائمزرپورٹ)‌ضلعی انتظامیہ لوئر چترال نے دمیل ارندو کے مقام پر کھلی کچہری کا انعقادکیاجس میں تمام محکمہ جا ت کے افسران نے شرکت کی۔کھلی کچہری میں اہل علاقہ نے اپنے مسائل ضلع کے مجاز افسران کے سامنے رکھے۔ جس کے سلسلے میں انھوں نے اپنے محکموں سے متعلق شکایات کا عوامی عدالت میں جواب دیااور مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی۔ اہل علاقہ نے 72سال میں پہلی مرتبہ دمیل میں کھلی کچہری منعقد کرنے پر ڈپٹی کمشنر لوئر چترال نوید احمد اور ڈی پی او چترال وسیم ریاض کا شکریہ ادا کیا۔

dc chitral khulli kacheri domal3
dc chitral khulli kacheri domal4

 

dc chitral khulli kacheri domal


شیئر کریں: