Chitral Times

Apr 16, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

جمعرات سے جمعہ کے دوران چند مقامات پر موسلا دھار بارش اوربرفباری کی پیشگوئی

شیئر کریں:

اسلام آباد(چترال ٹائمزرپورٹ ) صوبہ بلوچستان اورملک کے بالائی علاقوں میں بدھ (رات) سے جمعہ کے دوران تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے .
ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ مشرقی ایران میں موجود ہے جو بدھ (شام) سے پاکستان میں داخل ہوجائے گا اور جمعرات کے دن پاکستان کے بالائی اور وسطی علاقوں میں پھیل جائے گا۔ جس کے زیر اثر

بدھ (رات) سے جمعہ کے دوران بلوچستان ، خیبر پختونخوا اور کشمیر میں اکثر مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
بالائی پنجاب (راولپنڈی ، سرگودھا ، گوجرانوالہ ، لاہور ڈویژن) ، اسلام آباد اور گلگت بلتستان میں جمعرات اور جمعہ کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ جنوبی پنجاب میں بھی بعض مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے۔
.
کوئٹہ ، ژوب ، مکران ، قلات ، چترال ، دیر ، سوات ، شانگلہ ، بونیر ، مانسہرہ ، ایبٹ آباد ، ہری پور ، مردان ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں جمعرات (شام / رات) سے جمعہ کے دوران چند مقامات پر موسلا دھار بارش کی توقع ہے۔ اس دوران پہاڑوں پر برف باری کا بھی امکان ہے۔
دریں اثنا پی ڈی ایم اے کی طرف سے تمام متعلقہ اداروں‌کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے .


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
28841