Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

یکم دسمبر سے پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کاامکان ہے،نجی ٹی وی

Posted on
شیئر کریں:

اسلام آباد(چترال ٹائمزرپورٹ) یکم دسمبر سے پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کاامکان ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو بھیج دی ہے۔ جس میں یکم دسمبر سے پیٹرول کی قیمت میں پچیس پیسے کمی سفارش کی گئی ہے۔سمری میں مٹی کے تیل کی قیمت میں 83 پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں 2 روپے 90 پیسے فی لٹر کمی کی تجویز بھی دی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق اوگرا نے سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کردی ہے جس پر وزارت خزانہ حتمی فیصلہ کل وزیراعظم کی مشاورت سے کرے گی اور نئی قیمتوں کا اطلاق یکم دسمبر سے ہوگا۔

………………..
.
چلاس، شدید برف باری کے باعث پاک چین سرحد تجارتی و سیاحتی مقاصد کے لیے کل سے4 ماہ کے لیے بند کر دی جائے گی
چلاس (آئی آئی پی) شدید برف باری کے باعث پاک چین سرحد تجارتی و سیاحتی مقاصد کے لیے کل سے4 ماہ کے لیے بند کر دی جائے گی۔سطح سمندر سے 16 ہزار فٹ بلندی پر واقع پاک چین باڈر 4 ماہ کیلئے کل سے بند کرنیکا فیصلہ کیا گیا ہے، تاہم اس دوران دونوں ملکوں کے درمیان ضروری ڈاک کا تبادلہ جاری رہے گا۔پاکستان اور چین کے درمیان سرحد کو ہر سال بارڈر پرٹوکول ایگریمنٹ کے تحت 4 ماہ کے لیے بند کیا جاتا ہے۔واضح رہے کہ بند کیا گیا بارڈر یکم اپریل 2020کو دوبارہ کھول دیا جائے گا۔


شیئر کریں: