Chitral Times

Apr 16, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال میں‌لینڈ سیٹلمنٹ کے حوالے خدشات پر مولانا چترالی کی چیف سیکریٹری سے مداخلت کی اپیل

Posted on
شیئر کریں:

چترال ( محکم الدین ) ممبر قومی اسمبلی چترال مولانا عبد الاکبر چترالی نے چترال میں لینڈ سٹلمنٹ کے خلاف عوامی سطح پر اٹھنے والے شدید رد عمل پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی حکومت سے فوری اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے ۔چیف سیکرٹری خیبر پختونخواہ کو لکھے گئے ایک خط میں انہوں نے کہا ہے۔ کہ چترال میں لینڈسٹلمنٹ کی کارکردگی پر عوام کے تحفظات ہیں ۔اور لوگوں میں بہت زیادہ اضطراب پایا جاتا ہے ۔ کیونکہ 1975کے نوٹیفیکیشن کو بنیاد بنا کر لوگوں کے بارانی آراضی , جنگلات , چراگاہوں اور دریا کے کٹاؤ اور سیلاب بردگی کی وجہ سے متاثرہ زمینات کو ریور بیڈ قرار دے کر حکومت کی ملکیت گردانا گیا ہے ۔ اور اس تمام کام کی انجام دہی کے دوران عوام کی سادہ لوحی کا غلط فائدہ اٹھایا گیا ۔ انہیں اعتماد میں لئے بغیر تمام کام سر انجام دیا گیا ۔ اور حقداروں کے حقوق کا تعین کئے بغیر ریکارڈ کو حتمی شکل دینے اور منظوری کیلئے صوبے کو بھیج دی گئی ۔ جو کہ بد نیتی پر مبنی ہے ۔انہوں نے مطالبہ کیا ۔کہ ریکارڈ کو حتمی شکل دینے سے پہلے مجاز آفیسر کی زیر نگرانی کمیٹی تشکیل دے کر مقامی لوگوں کی شکایات و مطالبات کا از سر نو جائزہ لے کر انہیں حل کیا جائے ۔ بصورت دیگر ضلع چترال کے طول و عرض میں لینڈ سٹلمنٹ چترال کے خلاف شدید عوامی رد عمل سامنے آ جائے گا ۔ جس سے چترال کے امن و امان کو گھمبیرمسئلہ درپیش ہونے کا خدشہ ہے ۔ مولانا چترالی نے چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا سے فوری ایکشن لے کر چترال کے سادہ لوح غریب عوام پر ظلم و زیادتی کو روکنے اور ریکارڈ درست کرنے کا مطالبہ کیا ۔ درین اثنا عوامی حلقوں نے ایم این اے چترال مولانا عبدالاکبر چترالی کے اقدامات کو سراہا ہے ۔ اور اس حوالے سے مزید موثر کاروائی کرنے کیلئے کوشش کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
دریں‌اثنا مولانا چترال نے ممبر بورڈ آف ریونیوسے ملاقات کی . اورانھیں‌چترالی عوام کے خدشات سے اگاہ کیا. انھوں‌نے ہر ممکن تعاون اورعوام کو ریلیف پہنچانے اورکسی سے بھی زیادتی نہ کرنے کی یقین دہانی کی.
molana chitrali met member 1
molana chitrali met member 2


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
20464