Chitral Times

وادی اویر…..جانے کس جرم کی پائی ہے سزا…….تحریر: ظہیر الدین

Posted on

فوٹوز:عزیز
چترال کی ضلعی ہیڈ کوارٹرز سے ڈیڑھ گھنٹے بونی روڈ پر ڈرائیوکے بعد ایک خستہ حال پل سے گزر کر اویر گاؤں میں داخل ہونے کے بعد ساغر صدیقی یہ شعر گنگناتے ہوئے نظر آتے ہیں کہ اہالیان اویر سے آخر کون سا جرم سرزد ہوا ہے جس کی بناپر سزائے مسلسل کاٹ رہے ہیں اور اکیسویں صدی عیسوی میں بھی وہ بنیادی سہولیات سے یکسر محروم ہیں۔ سڑک کے نام پر سرکس کا کھیل ‘موت کاکنواں’موجود ہیں اور تریچمیر کی چوٹی سے بلند عزم رکھنے والے اس کے باسی ابھی تک شکوے کے الفاظ اپنی لبوں میں نہیں لائے اور ہر لمحہ جان بکف ان پگڈنڈیوں پر سفر کرتے ہیں، علاج معالجے کے لئے ہسپتال کی عمارت کھنڈر میں بدل گئی ہے، خصوصا خواتین کی بڑی تعداد بچوں کی پیدائش کے دوران طبی امداد نہ ملنے اور دشوار گزار راستوں سے چترال کے ہسپتالوں تک پہنچانے سے پہلے ہی سے ہلاک ہو جاتی ہیں مگر صبر وشکر کے یہ خوگر کبھی بھی نازیبا الفاظ لبوں پر نہیں لائے،بارہ ہزار کی آبادی میں بچیوں کے لئے ایک بھی سکول نہیں،زندگی کی وہ کونسی سہولت ہے جو اس الگ تھلگ وادی میں رہنے والوں کو میسر ہیں۔ روز محشر میں اکیسویں صدی کی اویر کے لئے میں اپنے رب کے ہاں گواہی دوں گا کہ تو نے جس کو حکومت دے دی تھی ، انہوں نے ترے ان کم امیز اور دل اویز بندوں کے لئے کچھ نہیں کیاتھاجبکہ اپنے لئے کھربوں روپے مالیت کے اورینج لائن سے لے کر میٹرو بس تک بنائے تھے۔
چترال پریس کلب نے اس علاقے کے مسائل کو اجاگر کرنے کے لئے جب پریس فورم منعقد کرنے یہاں پہنچ گئے تو مسائل کا تریچمیر سامنے موجود پایا تو یہاں کے رہنے والوں پر ٹوٹ ٹوٹ کر ترس آیا ۔ سابق یونین ناظم اور اس وقت لوکل سپورٹ آرگنائزیشن کے چیرمین اسلام اکبر الدین کو گاؤں کے شروع میں اپنا منتظر پایا جس کے حکم پر ہم ریری پائین میں اپنے بھائیوں سے ملے جن کی نمائندگی کرتے ہوئے محی الدین نے کہاکہ چھنی روڈ کی تعمیر کی وجہ سے ملبہ مسلسل نالے میں گرجانے وجہ سے یہ علاقہ سیلاب کے خطرے میں ہے ۔ انہوں نے چھنی کے لئے ایریگیشن چینل کی تعمیر، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے ابنوشی کے منصوبے کی درستگی کا بھی مطالبہ کیا جس میں غیر ضروری دیہات کو شامل کئے جارہے ہیں جوکہ اس میں شامل ہی نہ تھے۔ ریری بالا میں بھی عوام کا ایک اجتماع ہمار امنتظر تھا ۔ چترال سکاوٹس کے ریٹائرڈ صوبیدار مطیع الرحمن نے کہا کہ ریری ایک زر خیز گاؤں ہے ۔ لیکن زیر زمین پانی کی وجہ سے گاؤں مسلسل سلائڈنگ کا شکار ہو رہا ہے ۔ اور علاقے کی تما م آبادی غیر محفوظ ہو چکی ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ اس سلسلے میں ایک این جی او نے سروے بھی کیا ہے ۔ جس کے تحت اگر اس پانی کیلئے مناسب انتظام کیا جائے ۔ تو علاقے کو بچایا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ زیر زمیں پانی کے منبع کو دریافت کر لیا گیا ہے ۔ لیکن حکومتی سطح پر اس پر کام کئے بغیر مقامی لوگوں کے بس کی بات نہیں ، انہوں نے مطالبہ کیا ۔ کہ پانی کو زیر زمین جانے سے روک کر اگر زمین کے اوپر لایا جائے ۔ تو گاؤں میں پانی کی کمی بھی پوری ہو گی ۔ اور سلائڈنگ سے بھی گاؤں کو مستقل نجات مل جائے گی ۔ انہوں نے دون ائریگیشن چینل پر دوبارہ کام شروع کرنے کا مطالبہ کیا ۔ جس پر 75لاکھ روپے خرچ روپے پہلے خرچ ہو چکے ہیں ۔
بروم کے مقام پرپریس فورم میں اسلام اکبر الدین کے علاوہ سبحان الدین، ناصر علی شاہ، امیر خان، نذیر خان ، یحیٰ علی خان، حیات الرحمن،پختون غازی ایڈوکیٹ، حیدر علی خان، شمس الرحمن، عبدالمجید المعروف جان اور دوسروں نے مسائل بیان کیا ۔ انہوں نے ڈی سی کی طرف سے اویر کے مقام پر کھلی کچہری منعقد نہ کرنے پر افسوس کا اظہار کیاجبکہ دوسرے کئی علاقوں میں اس کا انعقاد ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ اویر اپنی قدرتی حسن اور جعرافیائی محل وقوع کی وجہ سے سیاحت کا گڑ ھ بن سکتا ہے جس کے لئے سڑک کا ہونا اولین شرط ہے ۔ شاہ برونز میں ڈسپنسری کی قابل رحم حالت زار کی طرف بھی توجہ دلائی گئی جبکہ70 لاکھ روپے کی لاگت سے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کی واٹر سپلائی اسکیم کے بارے میں بھی شکایات سامنے آئے ۔ اسی طرح شاہ برونز کے سیل پوائنٹ میں گندم کی عدم دستیابی کا بھی ذکر ہوا۔ بروم میں ہائر سیکنڈری سکول کا گراونڈ 2015ء میں سیلاب برد ہونے کے بعد آدھے حصے سے محروم ہے اور نالے کے پانی کو پرانی جگہ divertکرکے اسے بحال کیا جاسکتا ہے۔ بروم سے آگے دیہات کی طرف جاتے ہوئے بیغ گاؤں کے مقام پر جیپ ایپل کی انتہائی خستہ حالی کا بھی نظارہ ہوئے جس کے شہتیر ٹوٹ چکے ہیں اور لوڈ بردار گاڑی کے نیچے کسی بھی وقت گرنے کا خدشہ موجود ہے۔ شاہ برونز میں قائم ڈسپنسری دکان کے ایک چھوٹے کمرے میں قائم ہے جبکہ دوسرے کمرے کا چھت گرگئی ہے۔
سطح سمندر سے 9500فٹ بلند شونگوش کے مقام پر پریس فورم کا چوتھا سیشن منعقد ہوا جس میں قاری لطیف اللہ ، حضرت عمر، ماسٹر نظام الدین، مولانا صاحب الدین، سردار الرحمن، حبیب الدین، حجیب الدین ، حبیب الاسلام اور دوسروں نے مسائل کا ذکر کیا۔ اس مقام پر اسلام اکبر الدین نے وادی کی زبون حالی کا ذکر مختصر الفاظ میں کرتے ہوئے کہاکہ دنیا میں وہ مصیبت، تکلیف اور مسئلہ جوکہ اویر میں نہیں ہے اور وہ سہولت ابھی تک پیدا نہیں ہوا جوکہ اویر میں بھی دستیاب ہے۔ اس موقع پر بی ایچ یو کے عمارت کی طرف توجہ دلائی گئی جوکہ 2015ء کے زلزلے میں زمین بوس ہوگئی ہے اور اب کھنڈر میں بدل گئی ہے اور ڈاکٹر نام سے اس وادی کے لوگ آشنا نہیں ہوئے اور اس ہسپتال کو صرف ایک میڈیکل ٹیکنیشن چلارہے ہیں۔ انہوں نے ہسپتال کے لئے ایمبولنس کی فراہمی کا مطالبہ کیا تاکہ شدید مریض یا زخمی کو چترال ہسپتال پہنچایا جاسکے۔ گورنمنٹ ہائی سکول شونگوش کا مڈل پورشن بلڈنگ زلزلے سے منہدم ہے جن کی بحالی کے لئے کوئی قدم اب تک محکمہ ایجوکیشن نے نہیں اٹھائی۔ انہوں نے موژین گاؤں میں بھی پبلک ہیلتھ انجینئنرنگ کے واٹر سپلائی اسکیم کے ناقص ہونے کی شکایت کی۔ پختوری گاؤں کے لئے 22ہزار فٹ طویل سائفن ایریگیشن اسکیم کا بھی مطالبہ سامنے آیا۔ اسی طرح علاقے میں ایل ایچ ڈبلیو کی کمی کو بھی پوراکرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ پاپولیشن ویلفیر سنٹر قائم ہونے کے باوجود یہاں اسٹاف کی مسلسل غیر حاضری کی شکایت بھی سامنے آئی۔ اسی طرح شونگوش اور پختوری گاؤں میں دو پلوں کی تعمیر اور ایک نئے مقام پر پل کی تعمیر کا مطالبہ کیا گیا۔
اویر کے چاروں مقامات پر جن مسائل پر سب سے ذیادہ زور دئیے گئے ، ان میں زنانہ ہائی سکول کا قیام، سڑک کی تعمیر، وادی کی مرکزی مقام پر ایک بیسک ہیلتھ یونٹ کا قیام، محکمہ خوراک کے گودام میں گندم کااسٹاک موجود نہ ہونا ، اویر وادی میں وٹرنری ڈسپنسری کاقیام ، محکمہ زراعت کے فیلڈ اسسٹنٹ کے دفترکا قیام، ٹیلی نار موبل فون سروس کو بہتر بنانا کے لئے اس کے ایک ٹاؤر کو چالو کرنا شامل تھے۔ چاروں مقامات پر علاقے کی مجموعی صورت حال کا خاکہ پیش کرتے ہوئے کہاگیاکہ قیام پاکستان سے لے کر آج تک علاقہ اویر حکومت کی نظروں سے اوجھل رہا ہے ۔ اور کوئی بھی سرکاری ذمہ دار آفیسر علاقے کے مسائل کا جائزہ لینے تاحال اویر نہیں آیا ۔ جس کی وجہ سے اویر وادی پوری دُنیا میں پسماندگی اور دور افتادگی کی مثال پیش کر رہا ہے ۔ اور اس تمام پسماندگی کی بنیادی وجہ خستہ حال اور پُر خطر سڑکیں ہیں ۔ جنہیں بار بار مطالبات کے باوجود بہتر بنانے پر توجہ نہیں دی جاتی ۔ انہوں نے کہا کہ عوامی نمایندگان اس علاقے سے ووٹ حاصل کرتے ہیں ۔ اور پھر مُڑ کر بھی اس کی طرف نہیں دیکھتے ۔ اور حکومتی آفیسران کی سرد مہری اس پر مزید کام کرتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی خراب حالت سے عیاں ہے ، کہ چترال شہر سے اویر کے بالائی دیہات تک 70کلومیٹر کے فاصلے پر 300سے 500روپے فی کس کرایہ وصول کیا جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ علاقے میں خشک سالی کی وجہ سے فصلیں مکمل طور پر خراب ہوئی ہیں ۔ اس کے باوجود محکمہ فوڈ کی طرف سے گندم کی مختلف سیل پوائنٹ پر فراہمی تاحال نہیں ہوئی ۔ جبکہ سردیاں سر پر ہیں ۔ اور بارش و برفباری کے بعد گندم کی ترسیل ممکن نہیں ہو گی ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ یہ افسوس کا مقام ہے کہ پوری اویر وادی میں ایک بھی گرلز ہائی سکول نہیں ہے ۔ جبکہ مرادنہ ہائی سکول اور ہائر سکینڈری سکول میں طالبات کی تعداد طلباء سے زیادہ ہے ۔ اور لڑکیاں مخلوط تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں ۔ جبکہ مذہبی پہلوسے بھی مخلوط تعلیم مناسب نہیں ہے ۔ انہوں نے اویر میں بچیوں کیلئے ہائی سکول کی تعمیر کا مطالبہ کیا ۔ انہوں نے تریچ اویر روڈ اور چار پُلوں کی تعمیر کو سی پیک سے نکالنے اور این ایچ اے کی عدم دلچسپی پر انتہائی تشویش کا اظہار کیا ۔
Barum owir lot owir shongosh chitral press forum 1

Barum owir lot owir shongosh chitral press forum 2

Barum owir lot owir shongosh chitral press forum 3

Barum owir lot owir shongosh chitral press forum 4

Barum owir lot owir shongosh chitral press forum 6

Barum owir lot owir shongosh chitral press forum 7

Barum owir lot owir shongosh chitral press forum 8

Barum owir lot owir shongosh chitral press forum 9

Barum owir lot owir shongosh chitral press forum 10

Barum owir lot owir shongosh chitral press forum 11
Barum owir lot owir shongosh chitral press forum 12

Barum owir lot owir shongosh chitral press forum 13

Barum owir lot owir shongosh chitral press forum 14

Barum owir lot owir shongosh chitral press forum 15

Barum owir lot owir shongosh chitral press forum 16

Barum owir lot owir shongosh chitral press forum 17

Barum owir lot owir shongosh chitral press forum 18

Barum owir lot owir shongosh chitral press forum 19

Barum owir lot owir shongosh chitral press forum 20

Barum owir lot owir shongosh chitral press forum 21

Barum owir lot owir shongosh chitral press forum 22

Barum owir lot owir shongosh chitral press forum 23

Barum owir lot owir shongosh chitral press forum 24

Barum owir lot owir shongosh chitral press forum 25

Barum owir lot owir shongosh chitral press forum 26

Barum owir lot owir shongosh chitral press forum 27

Barum owir lot owir shongosh chitral press forum 28

Barum owir lot owir shongosh chitral press forum 29

Barum owir lot owir shongosh chitral press forum 30

Barum owir lot owir shongosh chitral press forum 31

Barum owir lot owir shongosh chitral press forum 32

Barum owir lot owir shongosh chitral press forum 33

Barum owir lot owir shongosh chitral press forum 34

Barum owir lot owir shongosh chitral press forum 35

Barum owir lot owir shongosh chitral press forum 36

Barum owir lot owir shongosh chitral press forum 37

Barum owir lot owir shongosh chitral press forum 38

Barum owir lot owir shongosh chitral press forum 39

Barum owir lot owir shongosh chitral press forum 40

Barum owir lot owir shongosh chitral press forum 41

Barum owir lot owir shongosh chitral press forum 42

Barum owir lot owir shongosh chitral press forum 43

Barum owir lot owir shongosh chitral press forum 44

Barum owir lot owir shongosh chitral press forum 45

Barum owir lot owir shongosh chitral press forum 46

Barum owir lot owir shongosh chitral press forum 47

Barum owir lot owir shongosh chitral press forum 48

Barum owir lot owir shongosh chitral press forum 49

Barum owir lot owir shongosh chitral press forum 50

Barum owir lot owir shongosh chitral press forum 51

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں, گلگت بلتستان, مضامینTagged , , , , , , , , , , , ,
15192

ایس آر ایس پی کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن فورم کا اجلاس

Posted on

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) سرحد رورل سپورٹ پروگرام کے پراجیکٹ ٹیک اے چائلڈ ٹو سکول (TACS ) کے زیر اہتمام منعقدہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن فورم میں اس بات پر زور دیا گیا کہ سکول میں داخلے سے رہنے والے بچوں کو سکولوں میں داخل کرنے اور اس کے نتیجے میں علاقے سے ناخواندگی کا مکمل خاتمہ کرنے کا کام صرف محکمہ تعلیم کا نہیں بلکہ اس میں سول سوسائٹی کا کردار بھی اہم ہے اور اس پراجیکٹ نے اس سلسلے میں نہایت ہی منفرد ، سائنسی اور نتیجہ خیز انداز میں کا م شروع کیا ہے جس کے ثمرات بہت جلد ہی سامنے آئیں گے۔ جمعرات کے روز مقامی ہوٹل میں منعقد ہ اس تقریب میں ایس آر ایس پی کے ڈی پی ایم طارق احمد ، TACS کے پراجیکٹ کوارڈینیٹر رحمت ولی شاہ ، ڈپٹی ڈی ای او (مردانہ ) حافظ نور اللہ، ڈی ای او فیمل حلیمہ بی بی اور پراجیکٹ کے تحت کام کرنے والے مختلف دیہات سے آئے ہوئے محلہ کمیٹیوں کے عہدیداران اور ایلمبیسڈر کے نام سے رضا کاروں نے کثیر تعدا د میں شرکت کی۔ اس موقع پر طار ق احمد نے اپنے خطاب میں کہاکہ ایس آر ایس پی نے 2002ء میں چترال میں قیام کے بعد سے ایجوکیشن کے سیکٹر میں مختلف انداز میں کام کرتا رہا ہے جن میں انفراسٹرکچروں کی تعمیر، بحالی اور بہتری کے علاوہ معیار تعلیم میں اضافے کے لئے مختلف اقدامات اور موجودہ پراجیکٹ میں ان بچوں کو سکول میں داخل کرنے میں ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی معاونت ہے جوکہ کسی وجہ سے داخلے سے محروم رہ گئے ہیں جن کو مالی امداد بھی فراہم کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ارندو اور دمیل میں بھی ایس آر ایس پی اس وقت اپنے پاترپ نامی پراجیکٹ کے ذریعے سکولوں کی عمارتوں کی بہتری میں مصروف ہے جبکہ ضلعے کے مختلف تین ہائر سیکنڈری سکولوں میں بھی معیار کی بہتری کا کام جاری ہے۔ اس سے قبل پراجیکٹ کوارڈینیٹر رحمت ولی شاہ نے کہا کہ پہلے مرحلے میں سات یونین کونسلوں چرون، لوٹ کوہ، ایون، چترال ون ، چترال ٹو، دروش ون اور دروش ٹو کو اس پراجیکٹ میں لئے گئے ہیں اور بتدریج دوسرے یونین کونسلوں تک اسے بڑہادیا جائے گا ۔ا نہوں نے کہاکہ اس پراجیکٹ میں محلہ کمیٹی تشکیل دئیے جاتے ہیں اور ایلمبسیڈر کے نام سے رضا کار وں کی ٹیم تیار کی جاتی ہے جوکہ سکول سے آؤٹ بچوں اور بچیوں کا ڈیٹا تیار کرتے ہیں اور محلہ کمیٹی اپنے اپنے علاقے میں سکولوں میں بچوں کو داخل کرنے کے ساتھ ساتھ سکول کی کارکردگی کی بہتری میں بھی مدد دیتے ہیں۔ اس موقع پر محلہ کمیٹی بریر کے چیرمین شمس الربی ، بروزمحلہ کمیٹی کے رحمت ولی اور اورغوچ کے گوہر خان نے شرکاء کے ساتھ اپنی اپنی کارکردگی اور ان کے نتائج شئر کئے اور ساتھ ساتھ سکولوں کے مسائل بھی بیان کئے۔ حافظ نوراللہ نے اپنے خطاب میں کہاکہ ماہرین تعلیم نے تعلیم کی بہتری میں انفراسٹرکچر کو بہت ہی اہمیت دی ہے اور یہ بات خوش آئند ہے کہ ایس آر ایس پی نے ضلعے میں مختلف پراجیکٹوں کے ذریعے اس فیلڈ میں قابل قدر کام کیا ہے جوکہ اب بھی جاری ہے اور یہ بات بھی مسلم ہے کہ اکیلے حکومت کے لئے یہ کام بہت ہی مشکل ہے۔ انہوں نے اس پراجیکٹ کو انرولمنٹ کی بہتری کے سلسلے میں انتہائی اہمیت کے حامل قرار دیتے ہوئے ایلمبسیڈروں پر زور دیا کہ وہ اسے ایک چیلنج سمجھ کر انجام دیں اور اپنے علاقے سے جہالت کو مٹادیں۔ ڈی ای او فیمل حلیمہ بی بی نے کہاکہ ویلج کمیٹیوں کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ ان کی وجہ سے سرکاری سکولوں کے بارے میں مستند معلومات کاحصول ممکن ہوگیا ہے جن کی بنیاد پر بہتری کے لئے اقدامات اٹھائے جاتے ہیں۔ انہوں نے اورغوچ میں زنانہ سکول میں ابنوشی کے منصوبے کے واسطے ایڈیشنل گرانٹ کا بھی اعلان کیا۔

srsp tacs project education forum chitral 2

srsp tacs project education forum chitral 3

srsp tacs project education forum chitral 4

srsp tacs project education forum chitral 6

srsp tacs project education forum chitral 7

srsp tacs project education forum chitral 1

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged , , , , , , , , , ,
14950

معروف عالم دین قاری فیض اللہ چترالی کی طرف سے پوزیشن ہولڈراسٹوڈنٹس میں وظائف اورایوارڈ تقسیم

Posted on

چترال (نمائندہچترال ٹائمز ) چترال کے معروف علمی شخصیت اور مدرسہ امام محمد کے مہتمم قاری فیض اللہ کی طرف سے میٹرک کے امتحان میں ضلع کی سطح پر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء وطالبات میں دو لاکھ روپے کے وظائف اور اقراء ایوارڈ تقسیم کئے گئے جوکہ 2003ء سے باقاعدگی سے دئیے جارہے ہیں۔گورنمنٹ ہائی سکول چترال میں منعقدہ تقریب میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر احسان الحق مہمان خصوصی تھے جبکہ سابق ایم پی اے مولانا عبدالرحمن نے صدارت کی۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں احسان الحق نے کہاکہ آج کی اس تقریب نے ثابت کردی ہے کہ علمائے کرام جدید تعلیم کے مخالف نہیں بلکہ اس کی سرپرستی میں سب سے آگے ہیں اور سائنس اور جدید علوم کی دشمنی کا اپنے اوپر لگے ہوئے لیبل کو انہوں نے ہٹادیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ انحضور ﷺپر سب سے پہلی وحی میں بھی اقراء سے شروع ہوئی جس سے دین اسلام میں علم اور تعلیم کی اہمیت اور مرتبہ واضح ہوجاتی ہے۔ احسان الحق نے کہاکہ قاری فیض اللہ نے فراخدلی سے وظائف کا سلسلہ جاری کرکے طلباء وطالبات میں مسابقت کا جذبہ پیدا کردیا ہے ۔انہوں نے طلباء وطالبا ت پر زور دیتے ہوئے کہاکہ وہ اپنے اندر تبدیلی پیدا کریں کیونکہ تبدیلی کا حکم خود قرآن پاک میں آیا ہے کہ جو اپنی حالت آپ نہ بدلے تو کوئی اس کی حالت بدلنے والا نہیں ہوگا۔ انہوں نے طلباء وطالبات پر زور دیا کہ وہ موبائل فون سمیت دوسرے جدید آلات کو مفید ، مثبت اور تعلیمی مقاصد کے لئے ہی استعمال کریں۔ اپنی صدارتی خطبے میں مولانا عبدالرحمن نے کہاکہ چترال میں کروڑ پتی بلکہ ارب پتی شخصیات بھی موجود ہیں لیکن اس نیک کام کا حصہ قاری فیض اللہ کے حصے میں آیا جس کے دل میں انسانیت کی فلاح کا درد موجود ہے اور وہ ضلعے کے کونے کونے میں جہاں بھی کسی کو آفات سماوی سے تکلیف لاحق ہوجائے تو وہاں امداد لے کر پہنچ جاتے ہیں اور اس کام میں شاہی مسجد کے خطیب مولانا خلیق الزمان بھی ان کے شانہ بشانہ ہیں اور داد کے مستحق ہیں۔ اس سے قبل گورنمنٹ کالج آف کامرس کے پرنسپل صاحب الدین ، گورنمنٹ ہائی سکول چترال کے پرنسپل کمال الدین ، معروف سماجی کارکن عنایت اللہ اسیر، بروز پبلک سکول کے پرنسپل سید ی خان اور معروف مذہبی و سماجی شخصیت قاری جمال عبد الناصر نے بھی خطاب کیا اور طلباء وطالبات کی حوصلہ افزائی کے لئے قاری فیض اللہ کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے طلباء وطالبات پر زور دیاکہ کامیابی کے لئے راستہ صرف محنت کے کٹھن مرحلے سے ہوکر جاتا ہے اور آنے والا دور سخت مسابقت کا ہوگا۔ اس موقع پر وظائف حاصل کرنے والوں میں بروز پبلک سکول کے طالب علم فرجاد اویس (1028) اور گورنمنٹ ہائی سکول کشم کے شبیر الحسن 990)کو ) بالترتیب پرائیویٹ اور سرکاری سکولو ں میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر چالیس چالیس ہزار روپے ، فرنٹئر کور پبلک سکول کے ہمابتول دختر اسمارالدین منیجر(1019)اور گورنمنٹ ہائی سکول مڑپ کے عثمان الدین (973)کو تیس تیس ہزار روپے اور فرنٹیر کو ر پبلک سکول کے عندلیب یونس (1018)اور گورنمنٹ ہائی سکول تار شیشی کوہ کے سیف اللہ (966)کو بیس بیس ہزار روپے دئیے گئے۔ اس موقع پر کالاش کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے لینا شراگلی کواپنی کمیونٹی کے طلباء و طالبات میں پہلی پوزیشن لینے پر دس ہزارر وپے کا انعام دیا گیا۔
qari faizullah award program
qari faizullah award program2

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged , , , , , , , , , , ,
14769

چترال کے قدیم درس گاہ گورنمنٹ سینٹینل ماڈل سکول چترال میں یوم والدین کی تقریب

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) چترال کی قدیم ترین تعلیمی ادارہ گورنمنٹ سینٹینل ماڈل سکول چترال میں یوم والدین کی تقریب میں والدین پر زور دیا گیا کہ وہ اپنے بچوں کی تعلیمی ترقی اور نگہداشت میں سکول انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور یہ بات ایک مسلمہ حقیقت ہے کہ معیار تعلیم کو بڑہانے کا خواب والدین کے بغیر نا ممکن ہے ۔ پیر کے روزمنعقدہ تقریب کے مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر چترال منہاس الدین تھے جبکہ ڈپٹی ڈی ای او (مردانہ) چترال حافظ نوراللہ نے صدارت کی ۔ تقریب سے سکول کے پرنسپل کمال الدین نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر مقرریں نے کہاکہ روزمرہ کی زندگی میں بچوں کا ذیادہ وقت والدین کے ساتھ گھرمیں گزرتا ہے اور سال کے 365میں سے صرف 185دن بچے سکول میں‌ ہوتے ہیں اس لئے والدین اور گھر کے دیگر افراد کا بچے کی شخصیت کی تعمیرپر گہرے نقش مرتب ہوتے ہیں اور غلط ماحول سے بچانے کی بنیادی ذمہ داری ان ہی پر عائد ہوتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ جہاں تعلیمی ادارہ، نصاب، استاذ معیاری تعلیم کے لئے لازمی جزو ہیں ، وہا ں والدین اور معاشرے کا کردار بھی شامل ہے۔ مقررین نے کہاکہ اس سکول نے نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں میں اعلیٰ تریں کارکردگی کے ذریعے ایک مقام پیدا کیا ہے جبکہ چترال کی وادی میں علم کی شعاعیں بھی اس ادارے کے ذریعے پہنچ گئے اور چترال کے ابتدائی دور کے سینکڑوں ڈاکٹر ،انجینئر، فوجی افسران اور سول سروس کے اعلیٰ افسران کے ساتھ ساتھ معروف بزنس مین بھی اس سکول سے فارع التحصیل ہیں۔ انھوں نے طلباء پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ بہتر تعلیم کے ساتھ اخلاقی اقدار کو بھی اپنا شعاربنائیں۔ اس موقع پر بہتری کارکردگی کا مظاہر ہ کرنے والے اساتذہ اور طلباء میں تعریفی اسناد اور شیلڈ بھی تقسیم کئے گئے۔ سکول کے طلباء نے اردو ، انگریزی تقاریر، ملی نعمے اور مختلف خاکے پیش کئے جسے زبردست سراہا گیا۔ تقریب سے پی ٹی آئی رہنما رحمت غازی ، محی الدین، مظفر الدین و دیگر اساتذہ نے بھی خطاب کیا۔ مقرریں نے چترال میں تعلیم کے سلسلے میں سابق مہتر چترال سر ناصر الملک کی کاوشوں کا شاندار الفاظ میں سراہا اور انھیں خراج تحسین پیش کیا۔
GCMS Chitral parents day 91

GCMS Chitral parents day 9124 1
GCMS Chitral parents day 91225
GCMS Chitral parents day 23

GCMS Chitral parents day 22

GCMS Chitral parents day 912
GCMS Chitral parents day 1

GCMS Chitral parents day 2

GCMS Chitral parents day 3

GCMS Chitral parents day 4

GCMS Chitral parents day 5

GCMS Chitral parents day 6

GCMS Chitral parents day 7

GCMS Chitral parents day 8

GCMS Chitral parents day 9

GCMS Chitral parents day 10

GCMS Chitral parents day 11

GCMS Chitral parents day 12

GCMS Chitral parents day 13

GCMS Chitral parents day 14

GCMS Chitral parents day 15

GCMS Chitral parents day 16

GCMS Chitral parents day 17

GCMS Chitral parents day 18

GCMS Chitral parents day 19

GCMS Chitral parents day 20

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged , , , , , , , , , , ,
14563

چترال یونیورسٹی میں ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن کے حوالے سے سیمینار

چترال ( نمایندہ چترال ٹائمز ) ڈپٹی کمشنر چترال خورشید عالم محسود نے کہا ہے ۔ کہ قدرتی آفات کے نقصانات میں کمی لانے اور موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے چترال پر پڑنے والے منفی اثرات سے متعلق معلومات کی فراہمی انتہائی اہمیت کی حامل ہیں ۔ اور اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو باہم مل جل کر کام کرنے کی اشد ضرورت ہے ۔ اور کلا ئمیٹ چینج ایسا موضوع ہے ۔ جس کے بارے میں جتنی بھی آگہی پھیلائی جائے کم ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز چترال یونیورسٹی میں ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن کے حوالے سے منعقدہ سمینار سے بطور مہمان خصوصی کرتے ہوئے کیا ۔ جس میں پراجیکٹ ڈائریکٹر چترال یو نیورسٹی پروفیسر بادشاہ منیر بخاری صدر محفل اور پریذیڈنٹ آغا خان لوکل کونسل محمد افضل اعزازی مہمان تھے ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا ۔ کہ قدرتی آفات کی وجوہات اور اس کے تدارک کے حوالے سے ماہرین کی تجاویز اور سفارشات پر عملدر آمد ضروری ہے ۔ لیکن مشکل یہ ہے کہ وسائل کی کمی ہے ۔ اور کچھ لوگوں میں بھی آگہی کا فقدان ہے ۔یہی وجہ ہے کہ بعض لوگ آفات سے متاثر ہونے کے باوجود دوبارہ اُسی جگہ عمارات تعمیر کرنے پر بضد ہوتے ہیں ۔ اور ہماری طرف سے اُنہیں منع کرنے پر وہ احتجاج پر اُتر آتے ہیں ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ مجھے تھر پارکر ، نواب شاہ صوابی اور چترال میں ملازمت کرنے کا موقع ملا ۔ اور میرے مشاہدے میں آیا کہ ہر جگہے میں آفات کی نوعیت مختلف ہے ۔ کہیں خشک سالی ، کہیں سیلاب ، کہیں ڈینگی اور کہیں زلزلے ، سیلاب اور برف کے تودے گرنے کے حادثات سے لوگ دوچار ہیں ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ میں اس بات سے اتفاق کرتا ہوں ۔ کہ تعمیرات کے حوالے سے حکومت نے جو پالیسی بنائی ہے ۔ اُس پر عملدر آمد ہونی چاہیے ۔ پراجیکٹ ڈائریکٹر چترال یونیورسٹی پروفیسر بادشاہ منیر بُخاری نے کہا ۔ کہ چترال میں بعض ادارے ڈیزاسٹر کے حوالے سے بہت اچھا کام کر رہے ہیں ۔ جس میں فوکس ہیومنٹیرین اسسٹنس کو خصوصی اہمیت حاصل ہے ۔ فوکس نے ضلع بھر میں 372دیہات کی ہیزرٹ اینڈ رسک میپنگ کی ہے ۔ اگر فوکس اس کی اجازت دے تو چترال یونیورسٹی اس کو Validate کرکے فوکس کے ساتھ مل کر پبلش کرے گا ۔ انہوں نے اس کارکردگی پر فوکس کی تعریف کی ۔ پروفیسر بُخاری نے کہا ۔ کہ ڈیٹا جمع ہونے کے بعد ہمیں اُس سے آگے سوچنے کی ضرورت ہے ۔ اور عملی کام پر توجہ دینا چاہیے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ یہ افسوس کا مقام ہے ۔ کہ سرکاری املاک بھی ایسی جگہوں میں تعمیر کئے جاتے ہیں ۔ جو آفات کی زد میں ہوتے ہیں ۔ جن کی مثالیں ریشن ہائیڈل پاور پراجیکٹ اور گولین میں ایس آر ایس پی کی ہائیڈل پراجیکٹ کی صورت میں موجود ہیں ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ چترال میں ماحولیاتی آلودگی میں تشویشاناک اضافہ ہوا ہے ۔ خصوصا چترال شہر کے اندر نہری نظام بُری طرح متاثر ہوا ہے ۔ جن نہروں سے منہ لگا کر پانی پیتے تھے ۔ آج اُس پانی کو ہاتھ لگانے کیلئے بھی کوئی تیار نہیں ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ جنگلات کی کٹائی پر مکمل پابندی ہونی چاہیے ۔ تاکہ دوبارہ سے ماحول میں بہتری آ سکے ۔ قبل ازین آر پی ایم آغا خان ایجنسی فار ہیبٹاٹ محمد کرم نے خطاب کرتے ہوئے کہا ۔ کہ سمینار کا مقصد لوگوں میں قدرتی آفات کے نقصانات کے حوالے سے احساس پیدا کرنا ہے ۔ تاکہ ان کی روک تھام کے لئے اقدامات اُٹھائے جاسکیں ۔ چترال قدرتی آفات کی زد میں ہے ۔ اور گذشتہ دو دھائیوں سے یہاں آفات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ۔ جبکہ مزید اضافے کے خدشات ہیں ۔ ہیڈ آف ایمرجنسی منیجمنٹ امیر محمد نے چترال میں فوکس کے قیام پر روشنی ڈالی اور کہا ۔ کہ چترال کے 136دیہات برف کے تودوں کی زد میں ہیں ۔ جن میں سے 33انتہائی طور پر خطرناک صورت حال سے دوچار ہیں ۔ جہاں کسی بھی وقت کچھ بھی ہو سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ چترال میں فوکس کی 51سرٹ ٹیموں کے 2200ٹرینڈ رضاکار آفات سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں ، جن میں 50فیصد خواتین شامل ہیں ۔ 372دیہات میں سٹاک پائل موجود ہیں ۔ 2015کے سیلاب میں فوکس نے چترال میں 700شیلٹر تعمیر کئے ۔ممتاز سکالر اسلام الدین نے کلائمیٹ چینج کے حوالے سے چترال کو درپیش مشکلات پر روشنی ڈالی ۔ اور حالات کو انتہائی طور پر ناساز گار بتایا ۔ اور کہا ۔ کہ موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے چترال میں پیدا ہونے والی فصلوں ، پھلوں اور اس کے نتیجے میں جانوروں و انسانوں کی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہیں ۔ پانی کی قلت بڑھتی جارہی ہے ۔ اگر یہی سلسلہ جاری رہا ۔ تو پچاس سال بعد چترال کے لوگ بے آبی کی وجہ سے ہجرت کرنے پر مجبور ہوں گے ۔ جنگلات ختم ہو رہے ہیں اور لوگ پلاسٹک بیگ اور دیگر کچرے جلانے کیلئے استعمال کر رہے ہیں ۔ جو کہ انسانی زندگی کیلئے انتہائی نقصان دہ ہیں ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ چترال میں اینوائرنمنٹ پروٹیکشن ایکٹ لاگو ہونا چاہیے ۔ تاکہ دریا ء کی گزرگاہوں میں جو لوگ عمارات تعمیر کر رہے ہیں اُنہیں روکا جا سکے ۔ انہوں نے چیک ڈیموں کی تعمیر ، تجاوزات کے خاتمے اور جنگلات کی کٹائی سائنسی بنیادوں پر کرنے پر زور دیا ۔ سمینار کی نظامت کے فرائض فوکس منیجر ولی محمد نے کی ۔ اور کہا ۔ کہ یہ سمینار 8اکتوبر 2005 کے زلزلے کی یاد تازہ کرنے ، اور آفات سے متعلق آگہی کیلئے منعقد کی گئی ہے ۔ سیمینار کے دوران شرکاء کی طرف سے مختلف سوالات کئے گئے ۔ جن کا مقررین نے جوابات دیے ۔ قبل ازین یونیورسٹی کے لان میں ڈسپلے شدہ قدرتی آفات کے موقع پر کام آنے سامان کی ڈپٹی کمشنر چترال نے وزٹ کی ۔ اور آگہی حاصل کی ۔

risk reduction seminar at chitral university 1

risk reduction seminar at chitral university 2

DC Khursheed Alam mahsood Chitral 1

PD Chitral Univeristy badsha munir2 

risk reduction seminar at chitral university 9risk reduction seminar at chitral university 8

 

risk reduction seminar at chitral university 10

 

 

 

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged , , , , , , , , , , ,
14415

شکیل آفریدی سے عافیہ صدیقی تک…………! پیامبر…….قادر خان یوسف زئی

Posted on

ہمارے وزیر خارجہ اقوام متحدہ میں ایسا خطاب کر آئے جو اس سے پہلے کسی نے نہیں کیا۔ ایک اور کمال شاہ محمود قریشی نے کردیا اور یہ بھی عندیہ دیا کہ ’’شکیل آفریدی‘‘ کے معاملے پر بات کی جاسکتی ہے۔ وزیر خارجہ نے فرمایا، شکیل آفریدی کا فیصلہ سیاست نہیں عدالت کرے گی۔ یہ وہی نکتہ ہے، جس حوالے سے راقم اپنے کئی کالموں میں لکھتا رہا کہ خیبر پختونخوا میں سابق فاٹا کے ضم ہونے اور ایف سی آر قانون کالعدم ہونے کے بعد شکیل آفریدی کے لیے عدالت عالیہ اور عدالت عظمیٰ میں اپیل کے دروازے کھل سکتے ہیں، ورنہ وزیر خارجہ یہ بھی کہہ سکتے تھے کہ مملکت عدالتی معاملات میں دخل اندازی نہیں کرتی، عدلیہ ’’آزاد و خودمختار‘‘ ہے۔ لیکن ان کا یہ عندیہ دینا کہ شکیل آفریدی پر بات کی جاسکتی ہے تو اس کو زیادہ گھمانے کے بجائے دوٹوک انداز میں بھی کہا جاسکتا تھا کہ ’’دونوں ممالک کے درمیان مجرموں کے تبادلے کا کوئی معاہدہ نہیں ہے۔‘‘ لیکن ایسا نہیں کہا گیا بلکہ معاملہ عدالت پر چھوڑ دیا گیا۔ بدقسمتی سے ڈاکٹر عافیہ کی امریکا میں سزا اور رہائی کے حوالے سے ماضی کی حکومتوں نے کوئی کوشش نہیں کی۔ یہاں تک کہ اوباما کی مدت صدارت پوری ہونے سے قبل امریکی قانون کے مطابق اگر حکومت پاکستان باقاعدہ ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کی درخواست دے دیتی تو وہ آج پاکستان میں ہوتیں۔
جب ریمنڈ ڈیوس کے معاملے پر امریکی صدر چراغ پا ہورہے تھے تو اُس وقت بھی ٹارگٹ کلر ڈیوس کا معاملہ ’’عدالت‘‘ میں تھا۔ پاکستان کے تمام حلقوں کی جانب سے کہا بھی گیا کہ ڈیوس کو پاکستان تو ہر صورت رہا کرے گا، اس لیے اس موقع سے فائدہ اٹھاکر عافیہ کو رہا کرایا جاسکتا ہے، لیکن یہاں ایسا کچھ نہ ہوا اور ڈیوس پاسپورٹ اور عدلیہ کی اجازت کے بغیر سرکاری ’’پروٹوکول‘‘ میں پاکستان سے رخصت کردیا گیا۔ ڈاکٹر عافیہ کو پڑوسی ملک کی قید میں رکھا گیا تھا۔ 2013 میں ایک اہم پیش رفت سامنے آئی۔ اُس وقت امریکا اُن کی رہائی کا معاہدہ افغان طالبان سے طے کررہا تھاکہ امریکا اپنے فوجی کے تبادلے میں عافیہ کو رہا کردے گا۔ معاہدے کے مطابق عافیہ کو افغانستان لایا جائے گا اور انہیں درہ? خیبر کے راستہ رہا کیا جائے گا، جہاں امریکی فوجی ’’برگ ڈال‘‘ کے تبادلے کے بارے میں وہ ایک پریس کانفرنس میں اعلان کریں گی اور ’’برگ ڈال‘‘ کو بھی اسی وقت رہا کردیا جائے گا۔ معروف صحافی ایوان رِڈلے کے مطابق امریکیوں نے آخر وقت ایک درخواست کی کہ ویڈیو کے ذریعے ثابت کیا جائے کہ ’’برگ ڈال‘‘ اب بھی زندہ ہے۔ افغان طالبان نے یہ درخواست منظور کرلی اور اس کی ویڈیو بھیج دی۔ لیکن عین وقت پر امریکی فوجی ’’برگ ڈال‘‘ کے تبادلے میں ڈاکٹر عافیہ کی رہائی میں ایسی قوتیں اثرانداز ہوگئیں جو ان کے پاکستان سے امریکا کے حوالے کیے جانے پر مسلسل تردید کرتی رہتی تھیں۔ 2013میں ڈاکٹر عافیہ اور امریکی فوجی کے تبادلے کی ڈیل کامیاب نہ ہوسکی، تاہم 2015 میں افغان طالبان نے امریکی فوجی برگ ڈال کو گوانتاناموبے میں قید اپنے پانچ ساتھیوں کے بدلے رہا کردیا۔
شکیل آفریدی کو جب اڈیالہ جیل منتقل کیا جارہا تھا تو افواہیں گردش کرنے لگی تھیں کہ عافیہ کی رہائی یا تبادلے کے لیے پاکستانی حکومت امریکی صدر کو خط لکھے گی، لیکن ایسا کچھ نہیں ہوا۔ وزیراعظم عمران نے بھی اپنی انتخابی مہم و منشور میں ڈاکٹر عافیہ کو وطن واپس لانے کا اعلان کیا تھا۔ پی ٹی آئی نے دیگر پاکستانی قیدیوں کی وطن واپسی کا وعدہ بھی انتخابی منشور میں شامل کیا ہوا تھا۔ وزیراعظم کو بارہا اُن کے متعدد وعدے یاد کرائے جارہے ہیں، جس میں ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کا معاملہ بھی شامل ہے۔ اب جب کہ وزیر خارجہ امریکا میں بیٹھ کر شکیل آفریدی پر ’’بات چیت‘‘ کا عندیہ دے چکے تو اس کے بعد کوئی جواز معنی نہیں رکھتا کہ پاکستان ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کی بات نہ کرے۔ دنیا جانتی ہے کہ انہیں بے بنیاد الزامات میں امریکی عدالت نے86 برس کی سزا دی۔ جیل میں ناروا سلوک رکھا گیا۔ جو سلوک اُن کے ساتھ کیا جاتا ہے، اس کے لیے انسانی حقوق کی بدترین پامالی تو چھوٹا سا ’’لفظ‘‘ ہے۔ اگر ایسا سلوک امریکی جاسوس شکیل آفریدی، ریمنڈ ڈیوس اور جنرل جوزف کے ساتھ کیا جاتا تو امریکی غصہ سات آسمان کو چھورہا ہوتا۔
سابق فاٹا کے خیبر پختونخوا میں انضمام اور (کالعدم) ایف سی آر کے تحت دی جانے والی سزاؤں کے خلاف شکیل آفریدی اب ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ سے رجوع کرسکتا ہے۔ شکیل پر 1901 کے برطانوی قانون ایف سی آر کے تحت مقدمہ چلایا گیا اور 33 برس کی سزا کالعدم تنظیموں سے روابط رکھنے کے الزام میں سزا سنائی گئی۔ اُس نے 2014میں فاٹا ٹریبونل میں سزا کے خلاف درخواست دائر کی تھی، جس کا ہنوز فیصلہ نہیں سنایا جاسکا۔ جنوری 2018 تک 30 مرتبہ درخواست کی سماعت ملتوی ہوئی تھی۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی جانب سے شکیل آفریدی کے حوالے سے امریکا کو قانون کا احترام کرنے کا مشورہ پاکستانیوں کے لیے خودفریبی کے سوا کچھ نہیں، کیونکہ جس طرح سابق حکومتوں نے امریکا کے لیے ماورائے عدالت و قانون ڈالروں کے عوض پاکستانیوں کو امریکا کے حوالے کیا۔ اس کا اعتراف ہمارے سابق صدر مشرف اپنی کتاب میں کرچکے ہیں۔ پاکستان میں ایسا کوئی قانون نہیں جہاں عدالت کے فیصلے کے بغیر کسی بھی شخص کو رہا کیا جاسکے۔ لیکن چشم فلک یہ نظارہ بھی دیکھ چکی کہ امریکا و افغانستان کے لیے کئی افغان طالبان رہنماؤں کو حراستی مراکز سے عدالتی کارروائی کے بغیر رہا کیا جاچکا ہے۔ یہاں قانون سب کے لیے یکساں نہیں۔ اربوں کھربوں روپے کی کرپشن کرنے والے قانون کی کمزوریوں کا فائدہ اٹھاکر ضمانت پر رہائی پا جاتے ہیں اور بھوکے پیٹ کے لیے ایک روٹی چوری کرنے والا برسہا برس جیل میں سڑرہا ہوتا ہے۔
قصہ مختصر کہ دنیا بھر میں قانون کچھ لو کچھ دو کی بنیاد پر چلتا ہے۔ اس کا تجربہ موجودہ حکومت سے زیادہ اور کس کو ہوگا۔ اس وجہ سے شکیل آفریدی کو عدالتی معاملہ قرار دینے کے باوجود حکومت سمجھتی ہے کہ اس پر بات ہوسکتی ہے تو کیا وہ اس کی رہائی کے بدلے ’’کالا باغ‘‘ بنائیں گے۔ یقیناً ایسا نہیں ہوگا، بلکہ قانون کے نام پر وہ سب کچھ کیا جاسکتا ہے جو آئین میں لکھا بھی نہ ہو۔ عوام کے احتجاج کی کسی کو پروا نہیں ہے۔ ختم نبوتﷺ قانون میں ترمیم کے ذمے دار ابھی تک قانون کے شکنجے میں نہیں آئے۔ 12 مئی، بلدیہ ٹاؤن، سانحہ? سٹی کورٹ، ماڈل ٹاؤن، مہنگائی، لوڈشیڈنگ سمیت ان گنت سانحات و معاملات پر پاکستانی عوام احتجاج کرتے ہیں اور پھر اگلے دن اخبارات میں تصاویر دیکھ کر سب کچھ بھول جاتے ہیں۔ شکیل آفریدی کا معاملہ جیسا بھی طے ہوتا ہے، اس پر بھی کوئی احتجاج کرے یا مظاہرے۔ کسی کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔ پھر سب کچھ بھول جانا ہے۔ اس لیے حکومت وقت سے یہی کہا جاسکتا ہے کہ شکیل آفریدی کے حوالے سے جو وعدے وعید کر آئے ہیں، اس میں وزیراعظم پاکستان کے اُس وعدے کو یاد رکھا جائے، جس میں انہوں نے عافیہ کو وطن واپس لانے کا اعلان کیا تھا۔ ڈاکٹر عافیہ کے لیے شکیل آفریدی کے تبادلے کا سودا گھاٹے کا نہیں ہوگا۔ اگر یقین نہیں تو اسد عمر سے پوچھ لیں، وہ بھی کہیں گے کہ ایسا فیصلہ ہم سب کے حق میں بہتر ہے۔

8 شکیل آفریدی سے عافیہ صدیقی تک۔۔۔!
ہمارے وزیر خارجہ اقوام متحدہ میں ایسا خطاب کر آئے جو اس سے پہلے کسی نے نہیں کیا۔ ایک اور کمال شاہ محمود قریشی نے کردیا اور یہ بھی عندیہ دیا کہ ’’شکیل آفریدی‘‘ کے معاملے پر بات کی جاسکتی ہے۔ وزیر خارجہ نے فرمایا، شکیل آفریدی کا فیصلہ سیاست نہیں عدالت کرے گی۔ یہ وہی نکتہ ہے، جس حوالے سے راقم اپنے کئی کالموں میں لکھتا رہا کہ خیبر پختونخوا میں سابق فاٹا کے ضم ہونے اور ایف سی آر قانون کالعدم ہونے کے بعد شکیل آفریدی کے لیے عدالت عالیہ اور عدالت عظمیٰ میں اپیل کے دروازے کھل سکتے ہیں، ورنہ وزیر خارجہ یہ بھی کہہ سکتے تھے کہ مملکت عدالتی معاملات میں دخل اندازی نہیں کرتی، عدلیہ ’’آزاد و خودمختار‘‘ ہے۔ لیکن ان کا یہ عندیہ دینا کہ شکیل آفریدی پر بات کی جاسکتی ہے تو اس کو زیادہ گھمانے کے بجائے دوٹوک انداز میں بھی کہا جاسکتا تھا کہ ’’دونوں ممالک کے درمیان مجرموں کے تبادلے کا کوئی معاہدہ نہیں ہے۔‘‘ لیکن ایسا نہیں کہا گیا بلکہ معاملہ عدالت پر چھوڑ دیا گیا۔ بدقسمتی سے ڈاکٹر عافیہ کی امریکا میں سزا اور رہائی کے حوالے سے ماضی کی حکومتوں نے کوئی کوشش نہیں کی۔ یہاں تک کہ اوباما کی مدت صدارت پوری ہونے سے قبل امریکی قانون کے مطابق اگر حکومت پاکستان باقاعدہ ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کی درخواست دے دیتی تو وہ آج پاکستان میں ہوتیں۔
جب ریمنڈ ڈیوس کے معاملے پر امریکی صدر چراغ پا ہورہے تھے تو اُس وقت بھی ٹارگٹ کلر ڈیوس کا معاملہ ’’عدالت‘‘ میں تھا۔ پاکستان کے تمام حلقوں کی جانب سے کہا بھی گیا کہ ڈیوس کو پاکستان تو ہر صورت رہا کرے گا، اس لیے اس موقع سے فائدہ اٹھاکر عافیہ کو رہا کرایا جاسکتا ہے، لیکن یہاں ایسا کچھ نہ ہوا اور ڈیوس پاسپورٹ اور عدلیہ کی اجازت کے بغیر سرکاری ’’پروٹوکول‘‘ میں پاکستان سے رخصت کردیا گیا۔ ڈاکٹر عافیہ کو پڑوسی ملک کی قید میں رکھا گیا تھا۔ 2013 میں ایک اہم پیش رفت سامنے آئی۔ اُس وقت امریکا اُن کی رہائی کا معاہدہ افغان طالبان سے طے کررہا تھاکہ امریکا اپنے فوجی کے تبادلے میں عافیہ کو رہا کردے گا۔ معاہدے کے مطابق عافیہ کو افغانستان لایا جائے گا اور انہیں درہ? خیبر کے راستہ رہا کیا جائے گا، جہاں امریکی فوجی ’’برگ ڈال‘‘ کے تبادلے کے بارے میں وہ ایک پریس کانفرنس میں اعلان کریں گی اور ’’برگ ڈال‘‘ کو بھی اسی وقت رہا کردیا جائے گا۔ معروف صحافی ایوان رِڈلے کے مطابق امریکیوں نے آخر وقت ایک درخواست کی کہ ویڈیو کے ذریعے ثابت کیا جائے کہ ’’برگ ڈال‘‘ اب بھی زندہ ہے۔ افغان طالبان نے یہ درخواست منظور کرلی اور اس کی ویڈیو بھیج دی۔ لیکن عین وقت پر امریکی فوجی ’’برگ ڈال‘‘ کے تبادلے میں ڈاکٹر عافیہ کی رہائی میں ایسی قوتیں اثرانداز ہوگئیں جو ان کے پاکستان سے امریکا کے حوالے کیے جانے پر مسلسل تردید کرتی رہتی تھیں۔ 2013میں ڈاکٹر عافیہ اور امریکی فوجی کے تبادلے کی ڈیل کامیاب نہ ہوسکی، تاہم 2015 میں افغان طالبان نے امریکی فوجی برگ ڈال کو گوانتاناموبے میں قید اپنے پانچ ساتھیوں کے بدلے رہا کردیا۔
شکیل آفریدی کو جب اڈیالہ جیل منتقل کیا جارہا تھا تو افواہیں گردش کرنے لگی تھیں کہ عافیہ کی رہائی یا تبادلے کے لیے پاکستانی حکومت امریکی صدر کو خط لکھے گی، لیکن ایسا کچھ نہیں ہوا۔ وزیراعظم عمران نے بھی اپنی انتخابی مہم و منشور میں ڈاکٹر عافیہ کو وطن واپس لانے کا اعلان کیا تھا۔ پی ٹی آئی نے دیگر پاکستانی قیدیوں کی وطن واپسی کا وعدہ بھی انتخابی منشور میں شامل کیا ہوا تھا۔ وزیراعظم کو بارہا اُن کے متعدد وعدے یاد کرائے جارہے ہیں، جس میں ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کا معاملہ بھی شامل ہے۔ اب جب کہ وزیر خارجہ امریکا میں بیٹھ کر شکیل آفریدی پر ’’بات چیت‘‘ کا عندیہ دے چکے تو اس کے بعد کوئی جواز معنی نہیں رکھتا کہ پاکستان ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کی بات نہ کرے۔ دنیا جانتی ہے کہ انہیں بے بنیاد الزامات میں امریکی عدالت نے86 برس کی سزا دی۔ جیل میں ناروا سلوک رکھا گیا۔ جو سلوک اُن کے ساتھ کیا جاتا ہے، اس کے لیے انسانی حقوق کی بدترین پامالی تو چھوٹا سا ’’لفظ‘‘ ہے۔ اگر ایسا سلوک امریکی جاسوس شکیل آفریدی، ریمنڈ ڈیوس اور جنرل جوزف کے ساتھ کیا جاتا تو امریکی غصہ سات آسمان کو چھورہا ہوتا۔
سابق فاٹا کے خیبر پختونخوا میں انضمام اور (کالعدم) ایف سی آر کے تحت دی جانے والی سزاؤں کے خلاف شکیل آفریدی اب ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ سے رجوع کرسکتا ہے۔ شکیل پر 1901 کے برطانوی قانون ایف سی آر کے تحت مقدمہ چلایا گیا اور 33 برس کی سزا کالعدم تنظیموں سے روابط رکھنے کے الزام میں سزا سنائی گئی۔ اُس نے 2014میں فاٹا ٹریبونل میں سزا کے خلاف درخواست دائر کی تھی، جس کا ہنوز فیصلہ نہیں سنایا جاسکا۔ جنوری 2018 تک 30 مرتبہ درخواست کی سماعت ملتوی ہوئی تھی۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی جانب سے شکیل آفریدی کے حوالے سے امریکا کو قانون کا احترام کرنے کا مشورہ پاکستانیوں کے لیے خودفریبی کے سوا کچھ نہیں، کیونکہ جس طرح سابق حکومتوں نے امریکا کے لیے ماورائے عدالت و قانون ڈالروں کے عوض پاکستانیوں کو امریکا کے حوالے کیا۔ اس کا اعتراف ہمارے سابق صدر مشرف اپنی کتاب میں کرچکے ہیں۔ پاکستان میں ایسا کوئی قانون نہیں جہاں عدالت کے فیصلے کے بغیر کسی بھی شخص کو رہا کیا جاسکے۔ لیکن چشم فلک یہ نظارہ بھی دیکھ چکی کہ امریکا و افغانستان کے لیے کئی افغان طالبان رہنماؤں کو حراستی مراکز سے عدالتی کارروائی کے بغیر رہا کیا جاچکا ہے۔ یہاں قانون سب کے لیے یکساں نہیں۔ اربوں کھربوں روپے کی کرپشن کرنے والے قانون کی کمزوریوں کا فائدہ اٹھاکر ضمانت پر رہائی پا جاتے ہیں اور بھوکے پیٹ کے لیے ایک روٹی چوری کرنے والا برسہا برس جیل میں سڑرہا ہوتا ہے۔
قصہ مختصر کہ دنیا بھر میں قانون کچھ لو کچھ دو کی بنیاد پر چلتا ہے۔ اس کا تجربہ موجودہ حکومت سے زیادہ اور کس کو ہوگا۔ اس وجہ سے شکیل آفریدی کو عدالتی معاملہ قرار دینے کے باوجود حکومت سمجھتی ہے کہ اس پر بات ہوسکتی ہے تو کیا وہ اس کی رہائی کے بدلے ’’کالا باغ‘‘ بنائیں گے۔ یقیناً ایسا نہیں ہوگا، بلکہ قانون کے نام پر وہ سب کچھ کیا جاسکتا ہے جو آئین میں لکھا بھی نہ ہو۔ عوام کے احتجاج کی کسی کو پروا نہیں ہے۔ ختم نبوتﷺ قانون میں ترمیم کے ذمے دار ابھی تک قانون کے شکنجے میں نہیں آئے۔ 12 مئی، بلدیہ ٹاؤن، سانحہ? سٹی کورٹ، ماڈل ٹاؤن، مہنگائی، لوڈشیڈنگ سمیت ان گنت سانحات و معاملات پر پاکستانی عوام احتجاج کرتے ہیں اور پھر اگلے دن اخبارات میں تصاویر دیکھ کر سب کچھ بھول جاتے ہیں۔ شکیل آفریدی کا معاملہ جیسا بھی طے ہوتا ہے، اس پر بھی کوئی احتجاج کرے یا مظاہرے۔ کسی کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔ پھر سب کچھ بھول جانا ہے۔ اس لیے حکومت وقت سے یہی کہا جاسکتا ہے کہ شکیل آفریدی کے حوالے سے جو وعدے وعید کر آئے ہیں، اس میں وزیراعظم پاکستان کے اُس وعدے کو یاد رکھا جائے، جس میں انہوں نے عافیہ کو وطن واپس لانے کا اعلان کیا تھا۔ ڈاکٹر عافیہ کے لیے شکیل آفریدی کے تبادلے کا سودا گھاٹے کا نہیں ہوگا۔ اگر یقین نہیں تو اسد عمر سے پوچھ لیں، وہ بھی کہیں گے کہ ایسا فیصلہ ہم سب کے حق میں بہتر ہے۔

Posted in تازہ ترین, مضامینTagged , , , , , , , , , ,
14270

اہل سنت والجماعت چترال کے زیر اہتمام فاروق و حسین کانفرنس اور ریلی

Posted on

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) خلیفہ دوم سیدنا حضرت عمر فاروق کے یوم شہادت کی مناسبت سے اہل سنت والجماعت چترال نے یکم محرم الحرام کو نماز ظہر کے بعد شہادت فاروق و حسین کانفرنس منعقد کی جس سے خطاب کرتے ہوئے علمائے کرام اور سیاسی رہنماؤں نے ان ہستیوں کی عظمت اور شان کی اہمیت بیان کرتے ہوئے کہاکہ ان دونوں ہستیوں کی مبارک زندگی تاقیامت انسانیت کے لئے مشعل راہ اور رشدو ہدایت کا ذریعہ ہے جبکہ شان صحابہ کے لئے جان دینا ہرمسلمان کی ایمان کا حصہ ہے۔ کانفرنس سے اپنے خطاب میں اہل سنت والجماعت چترال کے صدر حافظ خوش ولی خان نے کہاکہ حضرت عمر فاروق کی زندگی اور عہد حکومت کی مثالیں ہر کہیں اور ہر وقت اور ہر شعبہ زندگی میں دی جارہی ہیں جوکہ ان کی عظمت کا ثبوت ہے ۔ا نہوں نے کہاکہ اسلام کے نام پر حاصل کردہ ملک پاکستان میں بھی اگر حضرت عمر فاروق کے نقش قدم پر چلنے والا کوئی حکمران ہوتا تو آج برما ، فلسطین اور کشمیر میں مسلمانوں کی حالت زار یہ نہ ہوتی۔ انہوں نے کہاکہ رسول کریم کی مدنی زندگی کی مثال دینے پر جو حضرات سیخ پاہوتے ہیں ، وہ امریکہ اور اس کے حواریوں کے مقلد ہیں جس میں کفار سے آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر معاملات طے کئے جاتے تھے اور یہ قابل افسوس بات ہے کہ ان باتوں کا ادراک کرنے والے حکمران اس ملک کو کبھی نصیب نہیں ہوئے ۔ حافظ خوش ولی خان نے کہاکہ اگر خدانخواستہ ملک پر برا وقت آیا تو اہل سنت والجماعت کے جان نثار افواج پاکستان کے شانہ بشانہ لڑنے اور امریکہ وانڈیا کے ساتھ جنگ بدر کا اعادہ کرنے کو تیار ہیں۔ انہوں نے کہاکہ تنظیم کے ہزاروں کارکن اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے شان صحابہ اور شعائر اسلام کا دفاع کیااور ان کی موجودگی میں ہمیں امریکہ سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں جنہیں حق نواز جھنگوی نے حق وصداقت کے لئے جانوں کی قربانی دینے کا عملی درس دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ بعض سرکاری افسر ان اہل سنت والجماعت کی سرگرمیوں سے خائف ہیں لیکن ہم انتہائی ذمہ دار ہیں اور شرپسندوں کو کبھی بھی موقع نہیں دیا اور اپنے پروگرامات کرتے رہے ہیں اور ہمیں تنگ کرنے کا سلسلہ نہ روکا گیا تو اس کے اچھے نتائج برامد نہیں ہوں گے اور ہم ہر حال میں اسلامی تہوار مناتے اور شان صحابہ بیان کرتے رہیں گے۔ اس سے قبل اہل سنت والجماعت کے سرپرست مولانا سراج احمد نے حضرت عمر فاروق کی شخصیت پر روشنی ڈالی اور کہاکہ ان صحابہ کرام کی کوششوں کی وجہ سے آج ہم چترال جیسے دورافتادہ علاقے میں اسلام کی روشنی سے منور ہیں۔ تحریک ختم نبوت کے امیر مولانا اسرار الدین الہلال المعروف بلبل چترال نے کہاکہ عمر فاروق وہ عظیم ہستی ہیں جن کی رائے کی تائید میں قرآنی ایات نازل ہوئے جن میں مقام ابراہیم میں دورکعات نماز پڑھنا حج کے ارکان میں شامل ہیں۔ اس موقع پر اہل سنت والجماعت کے جنرل سیکرٹری مولانا جاوید الرحمن نے ایک قرارداد کے ذریعے یکم محرم کو پورے ملک میں عام تعطیل کرنے ، ضلعی حکومت کے زیر اہتمام صحابہ کرام کے شہادتوں کے ایام کو منانے کا اہتمام کرنے، مختلف پبلک مقامات کو صحابہ کرام کے ناموں سے منسوب کرنے اور برما کے مسلمانوں کے ساتھ اظہار یک جہتی کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پرعبدالولی خان ایڈوکیٹ ، قاری خلیل الرحمن ، مولانا عبدالحق رحمانی، مولانا آصف اقبال اور دیگر نے حضرت عمر فاروق اور حضرت حسین کی زندگیوں پر روشنی ڈالی۔
ahle sunnat wal jamat chitral rally

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged , , , , , , , , , ,
13499

ریچ میں ایک اور شادی شدہ خاتون کی مبینہ خودکشی ، خاتون گزشتہ رات سے لاپتہ

Posted on

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) چترال سے 100کلومیٹر انتہائی شمال میں واقع گاؤں ریچ میں ایک شادی شدہ خاتون گزشتہ رات سے لاپتہ ہے ۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق خاتون نے مبینہ طور پر دریا میں چھلانگ لگاکر اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا۔ پولیس اسٹیشن تورکھو کے ایس ایچ او شیر نواز بیگ نے بتایاکہ سکینہ بی بی دختر شیر بیرش خان کی شادی تین سال قبل زار احمد خان سے ہوئی تھی جس کے ایک ماہ بعد وہ سعودی عرب جانے کے بعد گزشتہ مئی کو واپس آئے تھے۔ انہوں نے مزید بتایاکہ سکینہ کی عمر 17سال کی لگ بھگ تھی اوردونوں کانوں سے بہری تھی اور ان کا سسروالوں سے معمولی نوعیت کا لڑائی جھگڑا رہتا تھا کیونکہ کوئی بھی آپس میں بات کرتے تو ان کو شک پڑجاتی تھی ۔ گزشتہ رات وہ گھر سے غائب ہوئی تو ان کی تلاش شروع ہوئی اور ان کے موبائل ٹیلی فون سیٹ اور دوسرے سامان دریا کے کنارے پر پتھر کے اوپر رکھے ہوئے ملے اور صبح ہونے پر ان کی لاش کی تلاش جاری ہے مگر تاحال کامیابی نہیں ہوئی ہے ۔ ایس ایچ او کا کہنا تھاکہ تلاش کے کام میں پولیس کے جوان بھی گاؤں کے باشندوں کی مدد کررہے ہیں۔ پولیس نے ضابطہ فوجداری کے دفعہ 156کے تحت مقدمہ درج کرکے انکوائر ی کا آعاز کردیا ہے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged , , , , , , , , , , , ,
13429

امریکی وفد کے مختصر دورے میں پاکستان سے’ ڈومور‘ کا بڑامطالبہ !. پیامبر ….قادرخان یوسف زئی

Posted on

پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پریس بریفنگ میں پاکستان اور امریکا کے تعلقات میں سرد مہری کے تاثر کو دور کرنے کی ناکام کوشش کی۔پاکستانی وزیر خارجہ کا یہ تاثر دیرپا ثابت نہیں ہوا کیونکہ امریکا کی جانب سے روایتی ’’ ڈومور‘‘ کے مطالبے کو دوہرایا گیا۔ امریکی وزارت خارجہ کے باضابطہ تحریری بیان میں ترجمان محکمہ خارجہ نے کہا کہ ’’پومپیو نے مذاکرات کے ذریعے افغانستان میں امن کے حصول کے لیے پاکستان کے اہم کردار کی نشاندہی کی اور پاکستان سے’’ تقاضا‘‘ کیا کہ دہشت گردوں اور شدت پسندوں کے خلاف متواتر اور فیصلہ کُن اقدام کرنے کی ضرورت ہے۔۔۔ جبکہ پاکستان کے دفترِ خارجہ کے ترجمان نے ٹوئٹر پر جاری ایک مختصر بیان میں کہا ہے کہ دونوں ملکوں کے وفود نے دو طرفہ، علاقائی اور بین الاقوامی معاملات پر بات چیت کی۔بیان کے مطابق امریکی ہم منصب سے بات چیت میں پاکستان کے وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے باہمی تعلقات کو احترام اور اعتماد کے بنیاد پر نئی جہت دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی اولین ترجیح اس کا قومی مفاد ہوگا۔‘ اہم بات یہ تھی کہ جب تک پاکستان اور امریکا کی جانب سے مشترکہ اعلامیہ جاری نہیں ہوتا ۔ دونوں ممالک کے بیانات کو لیکر ’’ غلط فہمی‘‘ کا تاثر دور نہیں کیا جاسکتا۔امریکی وزیر خارجہ کی جانب سے پُرانے مطالبات کو دوہرانے ، پاکستان کی قربانیوں کا ذکر نہ کرنے سمیت دہشت گردی کے خلاف ریاست کی کامیابیوں کا ذکر تک نہیں کیا گیا۔ جس سے بخوبی اندازہ ہوجاتا ہے کہ امریکا کے سابق سی آئی اے چیف و موجودہ وزیر خارجہ کا پاکستان کے خلاف دئیے جانے والے بیانات سے رویوں میں کوئی فرق نہیں پڑا ۔ پاکستان کی جانب سے امریکی وفود کے استقبال کے حوالے سے بھارتی ہم منصب سے موازنہ بھی کیا گیا ۔ جس میں دو رائے قائم ہوئیں کہ امریکی وفد کے ساتھ سلوک سفارتی اصولوں کے مطابق نہیں تھا ۔ دوئم امریکا کی جانب سے پاکستان پر مسلسل پابندیوں و سخت گیر پالیسیوں کی وجہ سے اپنی ناراضگی کا تاثر دینا ضروری تھا۔
راقم انہی صفحات میں تحریر کرچکا تھا کہ نومنتخب وزیر اعظم عمران احمد خان نیازی کے لئے امتحان ہوگا کہ امریکی وزیر خارجہ کی آمد پر ماضی کے حکمرانوں کی طرح کیا وہ ائیر پورٹ استقبال کے لئے جائیں گے یا نہیں اور کیا سو ل و عسکری قیادت الگ الگ ملاقات کر پائیں گے ۔ تاکہ ریاست ستونوں کے ایک صفحے پر موجود ہونے کا مثبت تاثر عالمی برادری کو جائے۔ تاہم امریکی دفتر خارجہ کی ترجمان ہیدا نوئرٹ کے مطابق’’ وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے پاکستانی وزیراعظم عمران خان اور دیگر سویلین و عسکری قیادت سے ملاقات کی۔ اس موقع پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل جوزف ڈنفرڈ جونیئر ان کے ساتھ تھے۔وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ساتھ بھی ملاقات کی۔ علاوہ ازیں امریکی دفتر خارجہ کی ترجمان کے مطابق وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے پاکستانی چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر باجوہ کے ساتھ ملاقات میں نئی سویلین حکومت کو اقتدار کی ہموار منتقلی کا خیرمقدم کیا اور مضبوط جمہوری اداروں کی اہمیت نمایاں کی۔ وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے دونوں ممالک کے مابین انسداد دہشت گردی کے سلسلے میں تعلقات مضبوط بنانے کی امید پر زور بھی دیا۔اپنی تمام ملاقاتوں میں وزیر خارجہ نے افغان امن مذاکرات کے سلسلے میں پاکستان کے کردار کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ پاکستان کو علاقائی امن و استحکام کے لیے خطرے کا باعث دہشت گردوں اور جنگجوؤں کے خلاف پائیدار اور فیصلہ کن اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے‘‘۔
امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو ایک روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچے تھے، ان کے ہمراہ نائب معاون وزیر خارجہ برائے جنوبی ایشیا ء ایلز ویلز، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل جوزف ڈنفورڈ اور افغانستان میں امریکہ کے نمائندہ خاص زلمے خیل داد بھی تھے۔امریکی وزیر خارجہ کا استقبال یقینی طور پر پاکستانی انتظامیہ کی جانب سے گرم جوش قرار نہیں دیا جاسکتا کیونکہ ایک جانب امریکا جب پاکستان کے ساتھ تعلقات میں اعتماد سازی کی فضا کو سبوتاژ کردیتا ہے تو پاکستانی عوام اپنے حکمرانوں سے اسی بات کی توقع رکھتے ہیں کہ وہ بھی اپنے رویوں کو عوامی امنگ کے مطابق رکھیں۔ پاکستانی وزیر اعظم کی جانب سے امریکی وزیر خارجہ کے ساتھ مختصر ملاقات میں کسی بڑے تعطل دور ہونے کا کوئی امکان موجود نہیں تھا لہذا یہ تاثر دینا دراصل خوش فہمی ہی قرار دی جا سکتی ہے ۔ لازمی امر یہی تھا کہ امریکا ، افغانستان کے حوالے سے اپنے پرانی روش پر قائم رہتے ہوئے وزرات خارجہ میں پاکستانی وزیر خارجہ کے ساتھ بھی ایک نکاتی ایجنڈا لے کر آئے تھے ۔ جسے ہم ’’ ڈو مور‘‘ کا نام یتے ہیں۔امریکا کے خصوصی مشیر زملے خلیل زادہ کی تعیناتی اسی امر کی جانب توجہ دلاتی ہے کہ امریکا ، افغانستان کے حوالے سے پاکستان سے اپنی مرضی کے مطابق حل چاہتا ہے۔
امریکا اور پاکستان کی جانب سے جاری بیانات کے تضادات نے دوسری مرتبہ اس بات کو دوبارہ موضوع بحث بنایا کہ امریکا و پاکستان کے درمیان گفتگو کے اہم موضوع کو بیان کرنے میں کیا قباحت ہے۔ یہ سب جانتے ہیں کہ امریکی وزیر خارجہ کے پاکستان آمد سے قبل امریکی انتظامیہ نے نام نہاد کولیشن سپورٹ فنڈ کو روکتے ہوئے پینٹاگون کے ترجمان نے بتایا کہ ’جنوبی ایشیاء سے متعلق نئی حکمت عملی میں پاکستان اپنا فیصلہ کن کردار ادا نہیں کرسکا اس لیے 30 کروڑ ڈالر روک دیئے گئے ہیں‘۔انہوں نے بتایا کہ اگر کانگریس منظوری دے گی تو مذکورہ رقم’دیگر اہم منصوبوں‘ پر خرچ کریں گے۔‘‘امریکا اس سے قبل بھی پاکستان کی کولیشن سپورٹ فنڈ کے نام پر گزشتہ سال جولائی 2017میں پانچ کروڑ ڈالر روک دیئے گئے تھے ۔ ’’ پینٹاگون کے ترجمان ایڈَم اسٹمپ کا کہنا تھا کہ ’سیکریٹری دفاع جم میٹس نے کانگریس کی دفاعی کمیٹیوں کو بتایا کہ وہ اس بات کی تصدیق نہیں کر سکتے کہ پاکستان نے، مالی سال 2016 کے لیے کولیشن سپورٹ فنڈ کی مد میں اس ادائیگی کے لیے حقانی نیٹ ورک کے خلاف خاطر خواہ اقدامات اٹھائے۔‘‘واضح طور پر امریکی وفد کے مختصر دورہ ایک نکاتی ایجنڈے پر مشتمل تھاکہ افغانستان میں ثالثی کے لیے پاکستان امریکا کی مدد کرے، ان کا کہنا تھا کہ اگر پاکستان کا تعاون نہ ملا تو جو ہوگا وہ جنرل نکلسن اور جنرل ملر بتاچکے ہیں۔
وزیر خارجہ مائیک پومپیو اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل جوزف ڈنفرڈ نے پی اے ایف بیس نور خان میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ابھی ہم نے بہت سا کام کرنا ہے، بہت سی بات چیت ہونا ہے، مگر کھل کر کہا جائے تو دونوں ممالک کی افواج کے باہمی تعلقات اس وقت بھی برقرار رہے جب بعض دیگر تعلقات کی صورت اچھی نہیں تھی۔ جب ان سے سوال کیا گیا کہ کیا اس بات چیت کے دوران امریکہ کی جانب سے بڑی تعزیری کارروائی کا کوئی انتباہ بھی جاری کیا گیا جس کی رو سے مخصوص پاکستانی افراد کے خلاف مالیاتی پابندیاں لگ سکتی ہوں۔۔۔ کہ اگر وہ اپنا رویہ تبدیل نہیں کرتے تو مزید اقدامات اٹھائے جا سکتے ہیں؟ تو وزیر خارجہ پومپؤ نے جواب دیا کہ ہم نے ان پر واضح کر دیا کہ وقت آ گیا ہے کہ ہم اپنے مشترکہ وعدوں کی تکمیل کریں اور انہوں نے اس بات سے اتفاق کیا۔ ہم نے بات چیت اور معاہدوں پر بہت سا وقت صرف کیا ہے مگر ابھی تک ہم ان پر عملدرآمد کے قابل نہیں ہو سکے۔ اسی لیے میرے اور وزیر خارجہ قریشی نیز وزیراعظم کے مابین وسیع تر اتفاق پایا گیا کہ ہمیں ایسے عملی اقدامات شروع کرنے کی ضرورت ہے جن سے ایسے نتائج سامنے آئیں جو دونوں ممالک کے مابین اعتماد کو جنم دیں۔ ملاقاتوں میں اسی بات پر زور دیا گیا۔
افغانستان میں ثالثی کے حوالے سے امریکا یہ سمجھتا ہے کہ جیسے پاکستان ، بٹن دبا دے تو افغانستان میں امن قائم ہوجائے گا۔حالاں کہ پاکستان نے جب جب افغان طالبان و دیگر گروپوں کو مذاکرات کی میز پر لانے کی کوشش کی تو امریکا ، کابل حکومت اور بھارت گٹھ جوڑ نے غیر متوقع حالات پیدا کردیئے گئے۔ افغان طالبان جو کہ اس وقت افغانستان کے ایک بڑے رقبے پر عمل داری رکھتے ہیں اور سب سے بڑے اسٹیک ہولڈر ہیں ، ان پر پاکستان کا اثر رسوخ ماضی کے مقابلے میں کم ہوچکا ہے۔ جب سے عالمی سازش کے تحت داعش ( خراسان شاخ) کو افغانستان میں پھلنے پھولنے کا موقع دیا گیا اور انہیں کمک فراہم کی گئی تاکہ امریکا جو کہ افغانستان میں 17برس کی طویل لاحاصل جنگ میں ہار چکا ہے ۔ داعش کی سپورٹ کے افغان طالبان کو کمزور کرے۔ اس صورتحال میں داعش کی افغانستان کی موجودگی اور امریکا پر سہولت کاری کے الزامات کے بعد روس اور ایران کی جانب افغان طالبان کا جھکاؤ بڑھ گیا ۔ ایران اور روس نے بھی خطے میں داعش کے بڑھتے اثر رسوخ کو روکنے کے لئے افغان طالبان کو مضبوط کرنا شروع کردیا ۔ جس کے بعد سے اب افغان طالبان کے لئے پاکستان محفوظ پناہ گاہ نہیں رہا۔
امریکا دراصل بھارت کی ایما پر مقبوضہ کشمیر میں حریت پسندوں کے خلاف پاکستان کی اخلاقی حمایت کو بزور طاقت و سازش سے دبانے کے لئے امریکا کو استعمال کررہا ہے۔ امریکا ، بھارت تعلقات کی نوعیت ماضی کے مقابلے میں مزید قریب ہونا شروع ہوئی تاہم بھارت کے لئے امریکا کی جانب سے ’’ نرم گوشہ‘‘ اب ایک نئی صورتحال کا سامنا کررہا ہے۔امریکا نے ایران کے خلاف نئی پابندیوں کا اطلاق کرنا شروع کردیا ہے۔ امریکا ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کو ختم کرچکا ہے ۔ اس وقت بھارت کے ساتھ ایران کے تعلقات بھی تاریخی نوعیت کے حامل ہیں۔ دونوں ممالک کے کئی مشترکہ مفادات ہیں۔ جس میں سب سے بڑا مفاد ، ایران سے عالمی ریٹ کے مقابلے میں سستے داموں تیل کا حصول ہے۔ بھارت اپنی تیل کی ضروریات کا بڑا حصہ ایران سے حاصل کرتا ہے۔ اگر امریکا ، بھارت کو ایران سے تیل کے حصول پر پابند کرنے کی کوشش کرتا ہے تو امریکا کو افغانستان میں بھارت کے بڑھتے کردار کی حمایت حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا ۔ اسی طرح بھارت ، امریکی مخالفت کے باوجود روس سے اہم فوجی ساز و سامان بھی حاصل کررہا ہے ۔ جو امریکا انتظامیہ کے لئے ناگواری کا سبب بن رہا ہے۔ لیکن چین و ایران کی ریاستوں کو دبانے کے لئے بھارت کو مہرہ بنانے کے لئے امریکا نے ’’ نرم گوشہ‘‘ کی پالیسی کو اختیار کی ہوئی ہے۔ لیکن امریکا اس بات کو بھی اچھی طر ح جانتا ہے کہ افغانستان میں مستقل امن کا حل بھارت کے پاس نہیں ہے اس لئے پاکستان کی کمزور خارجہ پالیسی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ماضی کی غلطیوں پر ’’ ڈومور‘‘ کے مطالبے کو دوہرانے کے ساتھ ساتھ مالی و دفاعی طور پر کمزور کرنے کی روش اختیار کئے ہوئے ہے۔ امریکا ، پاکستان کا کبھی بھی قابل اعتماد دوست ملک نہیں رہا ہے ۔ وقت کے ساتھ ساتھ امریکا کے مفادات کے تابع پاکستان کی ترجیحات بنتی چلی گئی اور ماضی کی غلط خارجہ پالیسوں کی وجہ سے پاکستان اس وقت معاشی بحران میں بُری طرح پھنس چکا ہے۔ وزیر اعظم عمران احمد خان نیازی اپوزیشن میں ہوتے ہوئے امریکا پالیسی پر جس طرح حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے رہے ۔ اب موجودہ صورتحال کو اتنا ضرور سمجھ چکے ہونگے امریکا چاہے بھی تو روکے گئے فنڈز کو جاری نہیں کرسکتا۔بلکہ یہ رقم کسی دوسرے ملک یا پروگراموں میں استعمال کی جائے گی۔
زمینی حقائق کا جائزہ لیا جائے تو حقیقی معنوں میں امریکا افغانستان سے جانا ہی نہیں چاہتا کیونکہ اس نے چین کے عظیم منصوبے کو ناکام بنانے کے لئے تمام ماسٹر پلان افغانستان میں تیار کئے ہوئے ہیں۔ سی پیک منصوبہ پاکستان کے لئے بڑا منصوبہ ہے لیکن در حقیقت یہ چین کے لئے پاکستان کی سطح پر سی پیک چھوٹا اور عالمی سطح پر ون بیلٹ ون روڈ عظیم معاشی منصوبہ ہے۔ چین رواں صدی کے سب سے بڑے منصوبے کے تحت ایشیا، افریقہ،یورپ سمیت دنیا کے70ممالک کو زمینی و بحری راستے کے ذریعے جوڑدینا چاہتا ہے۔جس کا مطلب چینی مصنوعات نئی معاشی طاقت اور دیگر ممالک کا امریکا پر معاشی انحصار کم ہوجائے گا۔چین بھی افغانستان میں پائدار امن کا خواہاں ہے ۔ کیونکہ پاکستان سے شروع ہونے والا یہ عظیم منصوبہ افغانستان سے گذر کر ہی امریکا کو معاشی طور پر تباہ کرنے کی اہلیت رکھتا ہے۔چین 2049تک اس منصوبے کو مکمل کرنا چاہتا ہے۔ اس منصوبے میں روس ، نیوزی لینڈ ، فرانس، انگلینڈ سمیت کئی اہم ممالک شامل ہوچکے ہیں ۔ گزشتہ برس چائنہ ڈیولپمنٹ بنک نے اپنی تیسری سہ ماہی رپورٹ میں بتایا تھا کہ ون بیلٹ ون روڈ کے تحت 900منصوبوں کا افتتاح ہوچکا ہے جس کی لاگت 900ارب ڈالرز کے قریب ہے۔ون بیلٹ ون روڈ کے عالمی منصوبے کا جائزہ لیا جائے تو چین کے اس عظیم منصوبے کی وجہ سے ورلڈ اکنامک ٹائیگر بن کر ابھر رہا ہے ۔ جو امریکا کے مفادات کو بڑے نقصان سے دوچار کریں گی۔ نیٹوکے 50ممالک کی ایک لاکھ 30ہزارسے زاید فوجی ہونے کے باوجود امن قائم نہیں ہو سکا تھا تو صرف چند ہزار امریکی فوجی افغانستان میں کیونکر امن قائم کرسکتے ہیں۔ امریکا کا افغانستان میں اپنی کٹھ پتلی حکومتوں کے ذریعے خطے میں خانہ جنگی اور بد امنی کو فروغ دینا ہی اولین مقصد ہے۔
چین کو عالمی روٹ کے لئے راستہ فراہم نہ کرنے اور سی پیک منصوبے کو ناکام بنانے کے لئے امریکا پاکستان کو دباؤ میں رکھنا چاہتا ہے اسی لئے امریکی انتظامیہ زمینی حقائق کو تسلیم کرنے کے بجائے عالمی برادری کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے لئے مختلف بہانے تراش کر گمراہ کرنے کی کوشش کرتی رہتی ہے۔ حالاں کہ پاکستان ، امریکا کو واضح طور پر کہہ چکا ہے کہ امریکا نشاندہی کرے ، پاکستان خود کاروائی کرے گا ۔ لیکن اس کے باوجود امریکا کے نت نئے مطالبے خطے کے امن کے لئے خطرہ بنے ہوئے ہیں۔بھارت کو من پسند مراعات دے کر خطے میں طاقت کا توازن خراب کررہا ہے۔پاکستان کے مختصر دورے کے بعد امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو بھارت پہنچ چکے ہیں۔ ’’ ٹو پلس ٹو ‘‘ قرار دیئے جانے والے اس مذاکرات میں امریکی سینٹرل کمانڈ اور بھارتی فوج کے درمیان تعاون بڑھانے سمیت روسی میزائلوں کی خریداری اور ایرانی تیل کی درآمدات کے اہم معاملات پر ایک کلیدی سمجھوتہ طے پایا جانے کے امکانات پر مشترکہ اعلامیہ دونوں ممالک نے جاری کردیا ہے ۔ جس میں بھارت کو دفاعی نظاموں کی جدید ٹیکنالوجی تک رسائی اور بھارتی و امریکی فوجوں کو اطلاعات کی شراکت داری یقینی ہوجائے گی۔
پاکستان کی نئی حکومت ، امریکا کے ساتھ کس نہج پر تعلقات استوار کرسکی گی؟۔ اس حوالے سے امریکی رویئے میں تبدیلی کا رجحان صرف اسی صورت میں دیکھنے میں آسکتا ہے۔ جب پاکستان بھارتی مطالبات کو امریکی کے کہنے پر قبول کرلے۔بظاہر سیاسی طور پر وزیر اعظم عمران احمد خان نیازی کے بلند بانگ دعوے قابل عمل نظر نہیں آرہے کہ امریکا کے دباؤ کو کم کرسکیں ۔ اس لئے نئی حکومت عوام میں ماضی کی حکومتوں کی طرح خوش فہمی میں مبتلا کر کے پاک۔ امریکا تعلقات کی بہتری کا گمان کررہی ہے۔بلاشبہ اس وقت پاکستان کی نئی حکومت کو بڑے چیلنجوں کا سامنا ہے لیکن عوام سے کئے جانے والے وعدوں میں امریکی غلامی سے نجات کے لئے کشکول توڑنے اور عالمی مالیاتی اداروں سے قرض نہ لینے کے دعوی زمین بوس ہوچکے ہیں۔ابتدائی چنددنوں میں عوام کو بجلی ، گیس کے بلوں میں بھاری بھرکم اضافے کی منظوری سے مہنگائی کا نہ رکنے والا سونامی اٹھنے کا خدشہ ہے۔ اس وقت پاکستان بھاری قرضوں کے بوجھ میں دھنسا ہوا ہے ۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کو ملنے والی رقم کو امریکا کی جانب سے روکنے کا عمل اور پاکستان پر کئی اطراف سے دباؤ بڑھانے کی روش سے حالات مزید بے یقینی کی جانب بڑھ رہے ہیں۔امریکی عہدے دار پاکستان کے خلاف جارحانہ انداز اختیار کئے ہوئے ہیں۔ وزیر اعظم عمران احمد خان نیازی اگلے مہینے اقوام متحدہ کے سربراہ اجلاس میں شریک نہیں ہو رہے۔ گو کہ عسکری قیادت کی جانب سے نئی حکومتی انتظامیہ کو زمینی حقائق سے آگاہ کردیا گیا ہے اور جی ایچ کیو میں8گھنٹوں سے زائد طویل بریفنگ میں وزیر اعظم پر کئی اہم معاملات واضح ہوچکے ہونگے کہ سابق حکومت نے چار برس وزیر خارجہ کیوں نہیں رکھا تھا۔
نئی حکومت کو اس وقت عوام کو خوش فہمی میں مبتلا کرنے کے بجائے پارلیمنٹ میں بتانا چاہیے کہ امریکا کے مطالبات کو پورا کرنے کے لئے انہیں کیا فوائد اور ڈومور نہ مانے پر کن نقصانات کا سامنا ہوگا ۔امریکا کے ساتھ تعلقات کی نوعیت صرف اب یہی رہ گئی ہے کہ افغانستان میں لاحاصل جنگ میں مصروف امریکی فوجیوں کو لاجسٹک سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ باقی تجارتی طور پر امریکا اور پاکستان کی اصل تجارت سے بھی قوم کو آگاہ کرنا ضروری ہے کہ امریکا سے تجارتی طور پر کتنے ارب ڈالر ز کا کاروبار ہورہا ہے۔نئی حکومت کو درپیش مشکلات کا ادرک پاکستانی قوم کو بھی ہے کہ امریکا سے جنگ بھی نہیں کی جا سکتی اور امریکا کے تمام مطالبات تسلیم بھی نہیں کئے جاسکتے ۔ لیکن تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مربوط خارجہ پالیسی بنا کر مضبوط پاکستان بنانے کی راہ ضرور ہموار کی جا سکتی ہے۔بد قسمتی سے پاکستان کی خارجہ پالیسی موسم کی طرح رنگ بدلتی رہی ہے ۔ اس روش کو روک کر اب امریکی ڈکٹیشن سے دوری اختیار کرلی جائے تو یہ بہتر ہوگا ۔ہم جتنی قوت امریکا کے ساتھ تعلقات کی بحالی کے لئے لاحاصل خرچ کررہے ہیں اگر یہی قوت دیگر مغربی بلاک کے ممالک پر صرف کی جاتی تو اس وقت پاکستان کو امریکا کے ڈومور کو سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کے لئے تعطل دور ہوگیا ، کا تاثر دینے کی ضرورت نہیں پڑتی۔ یقینی طور پاکستان ، امریکا سمیت کسی بھی پڑوسی ملک سے جنگ نہیں چاہتا لیکن ایک غیور و غیرت مندملک و قوم بننے کے لئے ضروری ہے کہ ہماری ترجیحات وطن عزیز کے لئے ہوں ۔ پھر واقعتاََ ہم’’ ڈو مور ‘‘کو’’ نو مور‘‘ کہہ سکتے ہیں ۔

Posted in تازہ ترین, مضامینTagged , , , , , , , , , ,
13422

لہو کا خراج ……. شہدائے چترال کا مختصر تعارف( قسط دوم )…….اقرارالدین خسرو

گزشتہ مضمون میں چترال سے تعلق رکھنے والے چترال سکاؤٹس کے بعض شہداء کا مختصر تعارف شیر کیا تھا۔ بقایا کا مختصر تعارف آج ملاحظہ فرمائے ۔۔ (یاد رہے 1947 سے 2012 تک شہداء کی ڈیٹیل موجود ہے 2012 کے بعد کے شہداء کا تعارف چند ایک کے علاؤہ حاصل نہ کرسکا جس کیلیے پیشگی معزرت )
= سپاہی ولید احمد موڑکہو جائے شہادت سیاچن 09 دسمبر 2006
نائیک جان خان یارخون جائے شہادت سوات
چترال سکاؤٹس کے کچھ جوان 7 اور 8 جنوری 2008 کی رات برفانی تودہ کے نیچے دب کر شہید ہوگیے ۔ ان میں
حوالدار نیاب گل سکنہ کوشٹ
حوالدار ظفر شاہ ورکوپ (تورکہو )
نائیک مختار احمد کوغذی
سپاہی اشرف شاہ ریچ تورکہو
سپاہی محسن علی چرون
سپاہی محراب الدین سانیک لٹکوہ
جبکہ سپاہی حاجی رحمت سکنہ پرئیت اس واقعے میں بچ گیے تھے ۔ مگر 06 نومبر 2008 کو سوات کے کانجو پل میں خودکش حملے میں سپاہی امتیاز احمد سکنہ اویون کے ہمراہ شہید ہوگیے ۔۔۔
= لانس نائیک قدیر خان زائینی موڑکہو جائے شہادت سوات 37 اکتوبر 2008
= حوالدار بزرگ محمد موری بالا جائے شہادت سوات 08 مئی 2008
چترال سکاؤٹس کے کچھ جوان 26 اپریل 2009 میں دیر میدان آپریشن کے دوران شہید ہوے ان میں ۔۔۔
نائب صوبیدار نصیراللہ سکنہ برنس
سگنل لانس نائک بشیر احمد سکنہ ریشن
سپاہی عجایب خان مومی لٹکوہ
سپاہی بشیر احمد سکنہ ورکوپ تورکہو
سپاہی امان الرحمن سوئیر دروش
سپاہی شیر نواز شاگرام تورکہو
سپاہی شیر اعظم سین چترال
سپاہی بہادر شاہ ورکوپ تورکہو
نائیک رحمت جوان موغ لٹکوہ 26 مئی دیر میدان
سپاہی ژانویار کلدام دروش 26 مئی دیر میدان
لانس نائیک شاہ حسین تاریخ شہادت 7 مئی 2009 دیر میدان
سپاہی فرزند علی شاہ چرون 26 مئی 2009 دیر میدان
نائک میر حکیم سکنہ بونی تاریخ شہادت 04 جون 2009
سپاہی شہزاد رحیم سکنہ زئیت جائے شہادت سوات 19 جون 2009
سپاہی گل زاہد سکنہ عشریت جائے شہادت باجوڑ ایجنسی یکم دسمبر 2009
نائب صوبیدار ظفر مراد ژانگ لشٹ شاگرام جائے شہادت درہ آدم خیل 14 جنوری 2010
سپاہی فہیم الدین انداہتی شغور جائے شہادت باجوڑ ایجنسی 23 جنوری 2010
سپاہی نور احمد سکنہ موردیر جائے شہادت باجوڑ ایجنسی 24 فروری 2010
سپاہی شفیق الرحمن تیریچ جائے شہادت ارندو
24 جون 2010
سپاہی صابر احمد سکنہ برنس جائے شہادت باجوڑ ایجنسی 5 فروری 2011
سپاہی لطیف الرحمن سکنہ اڑیان دروش 16 مئی 2011
نائیک رحمت اکبر سکنہ راغ جائے شہادت نواپاس 18 اکتوبر 2011
27 اگست 2011 27 رمضان کو افغان بارڈر سے آئے ہوے دہشت گردوں نے ارندو سیکٹر کے گدیبار، کوتی ، دراشوت لنگور بٹ اور فامیل نسار پوسٹوں پہ حملہ کیا جس میں چترال سکاؤٹس کے درجنوں جوان شہید ہوے جنکی تفصیل کچھ یوں ہے ۔
صوبیدار یونس علی سکنہ برنس کاوتی پوسٹ
صوبیدار نیت غازی دراشوت پوسٹ
حوالدار جلال الدین تیریچ دراشوت پوسٹ
حوالدار بجگی خان بنگ یارخون گدیبار پوسٹ
نائیک نزیر احمد سکنہ تیریچ گدیبار پوسٹ
نائیک منظور الٰہی بکر آباد دراشوت پوسٹ
لانس نائیک رحمت نظار خان لنگوربٹ پوسٹ
سپاہی حضرت اللہ کوغذی گدیبار پوسٹ
سپاہی شیر اکبر سانیک لٹکوہ گدیبار پوسٹ
سپاہی علی حیدر سندراغ کوشٹ لنگور بٹ پوسٹ
سپاہی حضرت عمر عشریت دراشوت پوسٹ
سپاہی ہاشم پناہ جنالی کوچ دراشوت پوسٹ سپاہی رحمت صاحب خان مستوج دراشوت پوسٹ
سپاہی ضیاء الملک دروش دراشوت پوسٹ سپاہی امیر ظفر خان اویون لنگوربٹ پوسٹ
سپاہی طارق محمود مژگول گدیبار پوسٹ
لانس نائیک اظہر ولی خان جغور دراشوت پوسٹ
سپاہی عطاء الرحمن اوچ گرم چشمہ دراشوت پوسٹ
سپاہی محمد شعیب شیشی کوہ دراشوت پوسٹ
سپاہی شیر احمد لاوی دروش دراشوت پوسٹ
سپاہی فقیر بشقیر لٹکوہ جسے 27 اگست کو دہشت گرفتار کرکے لے گیے تھے ساڑھے تین ماہ دہشت گردوں کی قید میں رہے 5 دسمبر 2011 کو اسکی سربریدہ لاش دراشوت کے قریب برآمد ہوئی ۔
سپاہی جاوید اقبال عشریت جائے شہادت اورکزئی ایجنسی 22 جون 2010
سپاہی سجاد حسین سیر دور کلکٹک جائے شہادت اورکزئی ایجنسی 28 مئی 2011
نائک عبدالکریم سکنہ لاسپور جائے شہادت درہ آدم خیل 26 جون 2012
سپاہی عتیق لشٹ شیشی جائے شہادت کرم ایجنسی 10 مئی 2013
حوالدار زاکر حسین سکنہ کوشٹ اور لانس نائک انور علی سنوغر جائے شہادت شمالی وزیرستان 18 نومبر 2016
لانس نائک شیر اللہ سکنہ برنس جائے شہادت نواپاس باجوڑ ایجنسی 10 مئی 2017 ۔۔۔
اللہ تعالیٰ سے دعاء ہے کہ تمام شہداء کی شہادت قبول فرمائے اور انھیں جنت الفردوس میں اعلی مقام عطاء فرمائے ۔۔ آمین
shuhadaa e chitral scouts

Posted in تازہ ترین, مضامینTagged , , , , , , , , , ,
13402

وادی وادی گھوم ………… محکم الدین اویونی

Posted on

سیاحت Tour ایک ایسا دل خوش کُن اور دلکش لفظ ہے ۔ کہ سنتے ہی دل میں خوشی کی لہر پیدا ہوتی ہے ۔ ذہن سے غم و آلم کے سائے چھٹنے لگتے ہیں ، دماغ کا بوجھ ہلکا اور پابندیوں سے آزادہو جاتا ہے ، لمحہ بہ لمحہ مسرت کا احساس ہو تا ہے ، نظروں کے سامنے فلک بوس پہاڑوں ، جنگلات سے مزین کوہساروں ، طلسماتی جھیلوں کے نیلگون اور پُر کیف نظاروں اور نئے نئے مقامات کی ایک فلم سی نظروں کے سامنے چلنے لگتی ہے ۔ ان نظاروں کو دیکھنے کا شوق جنون کی حد تک دل کو بیقرار کرتی ہے ۔ اور سفر کے آغاز سے پہلے ہی سیاحتی کیفیات و احساسات شروع ہو جاتے ہیں ۔ ایسے میں ٹور اگر دوستوں کے ساتھ ہو ۔ تو بات ہی کچھ اور ہے ۔ یعنی سیاحت کا مزا دوبالا ہو جاتا ہے ۔کیونکہ ایک طرف قدرت کے حسین نظاروں کے ساتھ مختلف لوگوں کی تہذیب و ثقافت دیکھنے کو ملتی ہیں اور دوسری طرف بر محل تبصرے کیلئے دوست موجود ہوتے ہیں ۔
چترال پریس کلب کا حالیہ ٹور پروگرام اس مرتبہ عجلت میں بنا ۔ صدر پریس کلب ظہیر الدین نے عید الاضحی کے فورا بعد ٹور کی تاریخ مقرر کی ۔ کیو نکہ چترال پریس کلب نے خلاف معمول سردیوں میں شہروں کی طرف ٹور کرنے کی روایت تبدیل کرکے گذشتہ سال سے سرد اور معروف سیاحتی مقامات کی سیر کا آغاز کیا ہے ۔ اس لئے کوشش یہ تھی کہ آف سیزن سے پہلے ٹور کی جائے ۔ یوں چترال پریس کلب کی 9رکنی سیاحتی ٹیم صدر ظہیر الدین کی قیادت میں ایک ہفتے کے ٹور پر روانہ ہوئی ۔ جس میں نائب صدر سیف الرحمن عزیز ، جنرل سیکرٹری عبدالغفار لال ، فنانس سیکرٹری نور افضل خان ،سنیئر ممبران شاہ مراد بیگ ، شہریار بیگ کے علاوہ بشیر حسین آزاد ،سید نذیر حسین شاہ اور راقم بھی شامل تھا ۔ چترال پریس کلب کایہ ٹور گذشتہ سال کی سیاحتی تشنگی دور کرنے کی کوشش اور اُسی کا تسلسل بھی تھا ۔ جس میں خنجراب پاس سے واپسی پر بابو سر ٹاپ کے راستے رات کے وقت ناران کی حسین وادی میں داخل ہوئے ۔ لیکن وقت کی کمی اور انتہائی سخت ٹور شیڈول کے باعث یہاں کی سیر خصوصا جھیل سیف الملوک کی سیر سے محروم رہے تھے ۔ اور وہ تشنگی دل کو مسلسل محسوس ہو رہی تھی ۔ جس کاساتھیوں کو بہت قلق تھا ۔ پس گذشتہ سال کی سیاحتی کمی پوری کرنے اور چند نئے مقامات دیکھنے کا فیصلہ کیا گیا ، جس میں خصوصی طور پر وادی کُمراٹ ،جھیل سیف الملوک اور وادی کلام وغیرہ شامل تھے ۔
25اگست کی صبح جب چترال سے ٹور کا آغاز ہوا ۔ تو ہماری پہلی منزل وادی کمراٹ تھی ۔ دیر پہنچے تو معلوم ہوا ۔ کہ ایس آر ایس پی دیر کے آر پی ایم نور عجب خان نے پُر خلوص مہمان نوازی کا مظاہرہ کرکے گرین ہلز میں ٹیم کیلئے ناشتے کا انتظام کیا ہے ۔چترال سے منہ اندھیرے روانگی اور سفر کی تھکان میں ہم نے ناشتے کا بھر پور لطف اُٹھایا ۔ اُس کے بعد وادی کُمراٹ کی راہ لی ۔ کُمراٹ جانے کیلئے دیر شہر کے اختتام پر مین روڈ سے بائیں طرف موڑنا پڑتا ہے ۔ اس وادی کا نام اگر چہ ہمارے لئے نیا نہیں تھا ۔ اور ہم میں سے کچھ دوست اپنے کاموں کے سلسلے میں اسی راستے پر موجود شیرینگل یونیورسٹی تک سفر کر چکے تھے ۔ تاہم دل میں کُمراٹ کا نام لینے پر ایک خفیف سی گھبراہٹ محسوس ہورہی تھی ۔ اور اس کی وجہ یہ تھی کہ یہ وادی بھی گذشتہ کئی سالوں سے اس علاقے میں پھیلی ہوئی دہشت گردی کی لپیٹ میں تھی ۔ اگر چہ امن بحال ہوئی ہے ، پھر بھی ذہن میں وہم کا پیدا ہونافطری اامر تھا ۔ چونکہ ہر نئی چیز میں دلکشی ہوتی ہے ۔ اور دیر خصوصا کُمراٹ ویلی کو اللہ تعالی نے کمال حسن و دلکشی اور رعنائیوں سے نوازا ہے ۔ پس ہم اس خوبصورتی کے اندر گم ہو کر ایک دوسرے کو مختلف مناظر دیکھانے اور تبصرے کرنے میں مگن ہو گئے ۔ اور فلم کی سین کی طرح یہ مناظر لمہ بہ لمحہ بدلتے رہے اور ہم بھی قدرت کو داد دیتے رہے ۔ راستے میں شیرینگل یونیورسٹی پر نظر پڑی ۔ جو ایک بڑے ایریے پر محیط ہے ۔ اور انگریزوں کے دور میں فارسٹری ڈویلپمنٹ کی غرض سے اس بلڈنگ کی تعمیر کا خاکہ پیش کیا گیا تھا ۔ جسے قیام پاکستان کے بعد مکمل کیا گیا ۔ لیکن اس بلڈنگ سے فارسٹ کی کتنی ترقی ہوئی ۔ اُس بحث میں پڑے بغیریہ بات ہمارے لئے حیران کُن تھی۔ کہ دیر کے ایم این اے نجم الدین خان نے خالی پڑی ہوئی بلڈنگ کو یونیورسٹی کا کیمپس بنانے کیلئے اُس وقت کی حکومت کو قائل کرنے میں کس طرح کامیاب رہے۔ جو کہ دیر شہر سے دور ہونے کے ساتھ ساتھ رسائی کیلئے آج بھی مشکل ہے ۔ جبکہ چترال یو نیورسٹی کیلئے ہمارے ارباب اختیار چترال شہر کی آٹھ کلومیٹر مربع ایریے سے باہر نکلنے کیلئے تیار نہیں ہیں ۔
دیر شہر سے کُمراٹ ویلی کے ٹورسٹ سپاٹ تک پہنچنے کیلئے تین سے ساڑھے تین گھنٹے سفر کرنا پڑتا ہے ۔ لیکن جوں جوں سفر آگے بڑھتی ہے ۔ وادی کے حسن اور سولہ سنگار کو مزید چار چند لگ جاتے ہیں ۔ وادی کے دونوں طرف دیودار کے دیو قامت اور گھنے جنگلات و سبزہ و خود رو جڑی بوٹیوں سے مُزین سبزی مائل چادرنے مٹی اور پتھر تک کو ڈھانپ لیا ہے ۔ اور بیچ اس وادی کے دود ھ کی مانند اُچھلتی کودتی پانی کا بہاؤ دل و دماغ کو قدرت کی صناعی پر سوچنے پر مجبور کرتا ہے ۔ ہم ویلی کے اندر پھیلی وسیع آبادی سے بھی محظوظ ہوتے رہے ۔ اور قدرت کی مہربانیوں اور اپنے ملک کے حکمرانوں کی نااہلی پر تبصرہ کرتے ہوئے بالاخر اُس مقام پر پہنچ گئے ۔ جہاں سیاح گُم صم ہو جاتے ہیں ۔ اور بُت بنے اپنی حالت میں نہیں رہتے ۔ قدرت کی خوبصورتی کو دل و دماغ اور کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرنے میں مد ہوش ہو جاتے ہیں ۔ لیکن ان مناظر کو سمیٹنا جتنا آسان نظر آتا ہے ۔ اُتنا ہی مشکل ہے ۔ وسیع و عریض رقبے پر پھیلی ہوئی زمین جس میں قدرت نے اس ترتیب کے ساتھ دیودار کے درختوں کی نرسری لگائی ۔ کہ صدیوں سے تناور درخت بن کر اس وادی میں رونما ہونے والے واقعات و حرکات و سکنات پر نگاہ رکھے ہوئے ہیں ۔ یہاں سیاحوں کیلئے درجنوں کی تعداد میں خوبصورت عارضی ریسٹوران اور ہو ٹل قائم ہیں ۔ جہاں سیاحوں کو کھانے پینے کی تمام اشیاء مناسب ریٹ پر ملتی ہیں ۔ جبکہ قیام کیلئے اوپن شیلٹر بنے ہوئے ہیں ۔ دیودار کے درختوں کے نیچے جگہ جگہ کیمپ ہوٹلوں کی سہولت بھی دستیاب ہیں ۔ اور سیاح اپنی مرضی سے بھی کیمپ لگا سکتے ہیں ۔ بہت سارے ٹورسٹ گروپ کی شکل میں اپنا پکاؤ اپنا کھاؤ کے اُصولوں پر عمل پیرا کھانا پکانے ، برتن مانجھنے اور صفائی کرنے میں مصروف دیکھائی دیتے ہیں تو بعض من چلے اس کُھلے ماحول کا فائدہ اُٹھا کر خود کو موسیقی کی دھنوں کی نذر کرکے رقص کرتے اور گاتے اپنے دل کی بھڑاس نکالتے ہیں ۔ گویا جنگل میں منگل ہے ۔ایک شہر آباد ہے۔ جہاں سے دہشت گردی کی خوف کو بھگا دیا گیا ہے ۔ دوستوں نے یہاں پہنچتے ہی بھوک مٹانے پر توجہ دی ۔ اور کُھلی فضا میں قائم ریسٹوراں جس کی کُرسیاں بہتی بل کھاتی پانی کی نہر کے ساتھ ایک خوبصورت دیودار کے درخت کے نیچے لگی ہوئی تھیں ، بیٹھ گئے ۔ اور ہلکی پُھوار میں کھانے کا وہ مزا لیا ۔ کہ ہنوز ذائقہ موجود ہے ۔ ہم یہ خیال کرتے تھے ۔ کہ اتنی دور پہاڑوں میں کھانے کی منہ مانگی قیمت وصول کی جائے گی ۔ لیکن ہمارا اندا زہ بالکل غلط نکلا ۔ وہ لوگ ہمارے چترال کے ریسٹورانوں کی طرح سیاحوں کو لوٹنے کی کوشش نہیں کرتے ۔ بلکہ مناسب دام لے کر مزید سیاحوں کو اس وادی میں آنے کی دعوت د یتے ہیں ۔ کھانے سے فارغ ہو کر ہم نے ا س طلسماتی ، جنت نظیر سیاحتی مقام کی مختصر سیر کی ۔ اور جتنے فوٹو کیمروں اور موبائلوں میں سما سکتے تھے ۔ اُن کو محفوظ کرنے میں بُخل نہیں کیا ۔ ہمارے نائب صدرسیف الرحمن عزیز جو کچھ عرصے سے سیلفی کے اسیر ہو گئے ہیں ۔ ہمیں بھی کئی بار اپنے موبائل کے اندر قید کرلیا ۔ کُمراٹ وادی کے اس سیاحتی مقام پر ہر سال جشن کُمراٹ منایا جاتا ہے ۔ اور ہزاروں سیاح اس وادی کی ہواؤں نظاروں ، برف پوش پہاڑوں اور دودھ کی نہر کی طرح جلترنگ بجاتی ٹھنڈا یخ پانیوں کے آبشاروں اور ٹھنڈی ہواؤں سے مستفید ہوتے ہیں ۔ اور کئی کئی دنوں تک یہاں قیام کرتے ہیں ۔ اس سیاحتی مقام میں جو کمی دیکھنے میں آئی ۔ وہ صوبائی حکومت اور ٹورزم کارپوریشن خیبر پختونخوا کی بے حسی ہے ۔ جو اپنی روایتی ناقص کارکردگی کے ساتھ سیاحت کے فروغ کی بات کرتے نہیں تھکتے ۔
کُُمراٹ میں ہمارا پروگرام رات کے قیام کا نہیں تھا ۔ بلکہ ہم اس ویلی کی طرف جانے سے پہلے فیصلہ کر چکے تھے ۔ کہ رات کا قیام کالام میں ہو گا ۔ اب دوبارہ اس وادی سے دیر پہنچ کر سوات کالام پہنچنا کسی طور بھی ممکن نہیں تھا ۔ اس لئے ہم نے شارٹ راستہ ڈھونڈنے کی کو شش کی ۔ کہ آٹھ گھنٹوں کی طویل مسافت اور شہری علاقوں کی گرمی سے بچا جا سکے ۔ ہماری یہ کو شش کا میاب رہی ۔ ہمیں بتا یا گیا ۔ کہ کمراٹ ویلی سے کالام کیلئے جنگلوں سے ہو کر راستہ نکلتا ہے ۔ لیکن یہ سڑک کچی ہے اور بہت بلندی سے ہوکر گزرتی ہے ۔ ا سلئے فور بائی فور گاڑی کے بغیر سفر کرنا مشکل ہے ۔ جبکہ ہمارے پاس ہائی ایس تھی ۔ ہماری گاڑی کا ڈارئیور نعمت خان جس کا تعلق چارسدہ سے تھا ۔ دیکھنے میں ایک نحیف و کمزور لیکن بلا کا بہادر نوجوان تھا ۔ جب راستے کی موجودگی کی بات سُنی تو کہا ۔ آپ بے فکر رہیں میں آپ کو اسی راستے سے کالام پہنچا دونگا ۔ ہمیں بھی اُس کی ہمت دیکھ کر خوشی ہوئی ۔ کیونکہ ہم جس راستے سے آئے تھے ۔ واپس اُسی راستے سے جانا نہیں چاہتے تھے۔
( جاری ہے )
kumrat dir00

kumrat dir5800

kumrat dir8885

kumrat dir40
kumrat dir78

kumrat dir58

kumrat dir88

kumrat dir8888

kumrat dir98
kumrat dir65877

kumrat dir656

kumrat dir658770

kumrat dir1223

kumrat dir67

kumrat dir7

kumrat dir5
kumrat dir658

kumrat dir6587
kumrat dir12

kumrat dir3

kumrat dir1

kumrat dir34

kumrat dir13

kumrat dir4

Posted in تازہ ترین, مضامینTagged , , , , , , , , , , , ,
13371

یوم دفاع کے حوالے سے گرلز ڈگری کالج بونی میں پروقار تقریب

بونی (نمائندہ چترال ٹائمز ) یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے ایک پروقار تقریب گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج بونی میں منعقد ہوئی ۔ جس میں سب ڈویژن انتظامیہ کے اعلیٰ حکام کے علاوہ مختلف مکاتب فکر اور طالبات نے شرکت کی ۔ پروگرام کے آغاز میں پرنسپل سیدہ نگہت پروین نے مہمانوں کو خوش آمدید کہنے کے ساتھ جنگ آزادی کے شہداء اور غازیوں کی خدمات پر روشنی ڈالی ۔ اس تقریب کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر مستوج عنایت اللہ تھے ۔ جبکہ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نورمحمد اور ماہنامہ شندور کے چیف ایڈیٹر محمد علی مجاہد ، قاری شمشیر ، چیپس کے چیئرمین رحمت علی اور شہداء کے لواحقین بھی کثیر تعداد میں شریک تھے۔ مہمان خصوصی عنایت اللہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمارے شہدا ء اور غازیوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دیکر اس وطن کی بقا کو ممکن بنا یا ہے ۔ یہ ملک ان شہداء کے خون اور غازیوں کی عظیم قربانیوں کا نتیجہ ہے ۔اب اسکی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے ۔ انھوں نے کالج کے طالبات کی بہترین پرفارمنس کو شاندار الفاظ میں سراہا ۔ اور کالج کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کی ۔ تقریب سے محمد علی مجاہد اور جعفر دوست نے بھی خطاب کیا ۔ اور گرین پاکستان کے سلسلے میں اپنی خدمات پیش کیں۔ پروگرام کے اخر میں ماہنامہ شندور، اسسٹ کمشنر مستوج اور پرنسپل کی طرف سے مشترکہ طور پر سب ڈویژن مستوج کے شہداکے بچیوں میں یادگاری شیلڈ اور تعریفی اسناد تقسیم کئے گئے ۔
ggdc booni defence day celebrated chitral 5

ggdc booni defence day celebrated chitral 7

ggdc booni defence day celebrated chitral 9
ggdc booni defence day celebrated chitral 4

ggdc booni defence day celebrated chitral 3

ggdc booni defence day celebrated chitral 6

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged , , , , , , , , , ,
13286

حجاب :حسن نسوانیت……………..ڈاکٹر ساجد خاکوانی

Posted on

(4ستمبر:عالمی یوم حجاب کے موقع پر خصوصی تحریر)
قرآن مجیدمیں اﷲ تعالی نے حکم دیا ہے کہ’’ یٰٓاَیُّہَا النَّبِیُّ قُلْ لِّاَزْوَاجِکَ وَ بَنٰتِکَ وَ نِسَآءِ الْمُؤْمِنِیْنَ یُدْنِیْنَ عَلَیْہِنَّ مِنْ جَلَابِیْبِہِنَّ ذٰلِکَ اَدْنآی اَنْ یُّعْرَفْنَ فَلَا یُؤْذَیْنَ وَ کَانَ اللّٰہُ غَفُوْرًا رَّحِیْمًا(۳۳:۵۹)‘‘ترجمہ:اے نبیﷺ اپنی بیویوں اور بیٹیوں اور اہل ایمان کی عورتوں سے کہہ دوکہ اپنے اوپر اپنی چادروں کے پلو لٹکا لیا کریں،یہ زیادہ مناسب طریقہ ہے تاکہ وہ پہچان لی جائیں اور ستائی نہ جائیں اوراﷲ تعالی غفورالرحیم ہے‘‘۔اس آیت میں لفظ ’’جلابیب‘‘استعمال ہوا ہے جو ’’جلباب‘‘کی جمع ہے،جلباب سے مراد ایسی بڑی چادر ہے جس سے پورا جسم ڈھک جائے ۔اس آیت کا مفہوم یہ ہے کہ عورتیں اپنی چادر اچھی طرح لپیٹ کر اس کا ایک پلو اپنے اوپر لٹکا لیں۔حضرت عمر فاروق کے زمانے میں قاضی شریح سے اس آیت کا مطلب پوچھاگیاتو وہ قولاََجواب دینے کی بجائے کھڑے ہو گئے اور اپنی چادر سے اس طرح اپنے کل جسم کو سر تا پاڈھانپ لیاکہ صرف ایک آنکھی باہر رہ گئی۔حضرت عائشہ فرماتی ہیں کہ جب یہ آیت نازل ہوئی تو ہم نے اپنے کپڑوں میں سے موٹے کپڑے چھانٹ کر علیحدہ کیے اور ان سے اپنے دوپٹے بنالیے۔ایک مسلمان خاتون ام خلادرضی اﷲ تعالی عنھاکابیٹا ایک جنگ میں شہید ہوگیا،اتنی بڑی پریشانی کی حالت میں خدمت اقدس ﷺمیں پیش ہوئیں اور معاملے کے بارے میں اس حالت میں استفسارفرمایاکہ جسم مکمل طور پر چادر میں ڈھکاہواتھااور چہرے پر نقاب تھا۔اصحاب رسولﷺ نے حیرانی کااظہارکیاکہ صدمے کی اس حالت میں بھی اس قدر پردہ؟؟؟تو اس صحابیہ نے جواب فرمایا کہ بیٹا کھویاہے ،شرم و حیاتو نہیں کھوئی۔
اسی طرح ایک اور مقام پر اﷲ تعالی نے فرمایا کہ’’ِّ وَ اِذَا سَاَلْتُمُوْہُنَّ مَتَاعًا فَسْءَلُوْہُنَّ مِنْ وَّرَآءِ حِجَابٍ ذٰلِکُمْ اَطْہَرُ لِقُلُوْبِکُمْ وَ قُلُوْبِہِنَّ وَ مَاکَانَ لَکُمْ اَنْ تُؤْذُوْا رَسُوْلَ اللّٰہِ (۳۳:۵۳)‘‘ترجمہ:’’نبیﷺ کی بیویوں سے اگرتمہیں کچھ مانگنا ہو تو پردے کے پیچھے سے مانگاکرویہ تمہارے لیے اور اور ان کے دلوں کی پاکیزگی کے لیے زیادہ مناسب طریقہ ہے ،تمہارے لیے یہ ہرگزجائزنہیں کہ اﷲ کے رسولﷺ کو تکلیف دو‘‘۔اس آیت میں حکم حجاب کے ساتھ ساتھ مصلحت حجاب بھی بتادی گئی۔اس آیت کے نزول سے پہلے تمام مسلمان بلاروک ٹوک امہات المومنین کے پاس آتے جاتے تھے جبکہ کچھ مسلمانوں کو یہ بات سخت ناگوار محسوس ہوتی تھی اور ایک بار تو حضرت عمر رضی اﷲ عنہ نے اس کا اظہار کر بھی دیاکہ کاش آپﷺ امہات المومنین کو پردے کا حکم دیتے۔آخر کار یہ آیات نازل ہوئیں جس کے بعد صرف محرم مرد ہی امہات المومنین کے ہاں آتے جاتے اور باقیوں کے لیے پردے کی پابندی عائد کر دی گئی۔قرآن مجید کا اسلوب بیان ہے کہ کسی ایک فرد یا طبقے کو حکم دے کر کل امت مراد لیتاہے مثلاََنبی علیہ السلام کومخاطب کر کے حکم دیا جاتا ہے لیکن اس سے مرادکل امت کوحکم دینا ہوتاہے،اسی طرح یہاں بھی اگرچہ صرف امہات المومنین کو حکم دیا گیا لیکن اس حکم کی مطابعت کل صحابیات نے کی اور مدینہ کے کل گھروں میں پردے لٹکا دیے گئے اور عام لوگوں کاگھروں میں آناجانا بندہو گیاسوائے محرم مردوں کے۔اس طرح سے مخلوط مجالس اور مردوزن کے آزادانہ میل جول پر کلیتاََ پابندی لگ گئی۔
اسی سورۃ میں ایک اور جگہ ارشاد فرمایا کہ’’ وَ قَرْنَ فِیْ بُیُوْتِکُنَّ وَ لَا تَبَرَّجْنَ تَبَرَّجَ الْجَاہِلِیَّۃِ الْاُوْلٰی(۳۳:۳۳)‘‘:ترجمہ (اے خواتین اسلام)اور اپنے گھروں میں رہاکرواور دورجاہلیت کی سج دھج نہ دکھاتی پھراکرو‘‘۔اس آیت میں لفظ ’’تبرج‘‘وارد ہواہے جس کے تین معانی ہیں ۱۔اپنے چہرے اور جسم کی موزونیت اور حسن لوگوں کو دکھانا،۲۔اپنے چمکتے زیوروں اور زرق برق لباس اور سامان آرائش کی نمائش کرنااور۳۔اپنی چال ڈھال اور نازوانداز سے خود کو نمایاں کرنا۔پس عورت کا میدان کار اس کے گھر کی چار دیواری ہے ،محسن نسوانیتﷺنے فرمایا کہ ’’عورت تو سراپا پردہ ہے،جب وہ گھرسے نکلتی ہے تو شیطان اسے گھورتاہے اور وہ اﷲ تعالی کی رحمت کے قریب تر اسی وقت ہوتی ہے جب وہ اپنے گھر کے اندر ہو‘‘۔ان احکامات کے نتیجے میں کسی مجبوری یعنی تعلیم یا علاج یاصلہ رحمی کے لیے تو گھرسے نکلنا بجا لیکن محض کھیل تماشے اور سیر سپاٹے کے لیے اس طرح گھر سے نکلنا کہ عورت کے ساتھ اس کی تمام تر عیش سامیانیاں بھی موجود ہوں ،تو اس سے کلی طور پر منع کر دیا گیا۔جو لوگ کسی بھی طرح سے عورت کو بلا کسی شرعی عذرکے گھر سے باہر نکالنے کا جواز پیش کرتے ہیں وہ دراصل دانستہ یا نادانستہ اصحاب سبت کا کردار اداکرنے کی کوشش کرتے ہیں جنہوں نے اﷲ تعالی کے حرام کو حلال اورحلال کو حرام کرنے کی کوشش کی تھی اور اس کے لیے حیلے بہانے تراشے تھے پس وہ قوم ذلیل بندر بنادی گئی اور ان کی نسل ہی ختم ہو گئی۔حقیقت یہ ہے کہ اﷲ تعالی اپنے احکامات اوراپنے نیک بندوں کامذاق و استہزابالکل بھی پسند نہیں ہے ۔یہودیوں کے بارے میں قرآن نے نقل کیاہے کہ ’’سمعنا وعصینا‘‘کہ ہم نے سن لیالیکن مانا نہیں اور نافرمانی کی جبکہ مسلمانوں کے بارے میں قرآن نے بتایا کہ ’’سمعنا واطعنا‘‘کہ ہم نے سنا اور مان بھی لیااور اطاعت و فرمانبرداری بھی کی،سو جس جس تک یہ احکامات پہنچے اس کے ایمان کا تقاضا ہے کہ وہ بلا چوں و چراان کو تسلیم کر لے۔
اسی طرح کاایک حکم اﷲ تعالی نے سورۃ نور میں بھی ارشاد فرمایا ہے کہ’’ وَ قُلْ لِّلْمُؤْمِنٰتِ یَغْضُضْنَ مِنْ اَبْصَارِہِنَّ وَ یَحْفَظْنَ فُرُوْجَہُنَّ وَ لَایُبْدِیْنَ زِیْنَتَہُنَّ اِلَّا مَا ظَہَرَ مِنْہَا وَ لْیَضْرِبْنَ بِخُمُرِہِنَّ عَلٰی جُیُوْبِہِنَّ وَ لَا یُبْدِیْنَ زِیْنَتَہُنَّ اِلَّا لِبُعُوْلَتِہِنَّ اَوْ اٰبَآءِہِنَّ اَوْ اٰبَآءِ بُعُوْلَتِہِنَّ اَوْ اَبْنَآءِہِنَّ اَوْ اَبْنَآءِ بُعُوْلَتِہِنَّ اَوْ اِخْوَانِہِنَّ اَوْ بَنِیْٓ اَخْوَانِہِنَّ اَوْ بَنِیْٓ اَخَوٰتِہِنَّ اَوْ نِسَآءِہِنَّ اَوْ مَا مَلَکَتْ اَیْمَانُہُنَّ اَوِ التّٰبِعِیْنَ غَیْرِ اُوْلِی الْاِرْبَۃِ مِنَ الرِّجَالِ اَوِ الطِّفْلِ الَّذِیْنَ لَمْ یَظْہَرُوْا عَلٰی عَوْرٰتِ النِّسَآءِ وَ لَا یَضْرِبْنَ بِاَرْجُلِہِنَّ لِیَعْلَمَ مَا یُخْفِیْنَ مِنْ زِیْنَتِہِنَّ وَ تُوْبُوْ ٓا اِلَی اللّٰہِ جَمِیْعًا اَیُّہَ الْمُؤْمِنُوْنَ لَعَلَّکُمْ تُفْلِحُوْنَ(۲۴:۳۱)‘‘ترجمہ:اے نبیﷺمومن عورتوں سے کہہ دو اپنی نظریں بچاکہ رکھیں اور اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کریں اور اپنا طبناؤ سنگھار نہ دکھائیں سوائے اس کے کہ جو خود ہی ظاہر ہو جائے اور اپنے سینوں پر اپنی اوڑھنیوں کے آنچل ڈالے رکھیں وہ(مومن عورتیں)اپنا بناؤ سنگھار(صرف) ان لوگوں کے سامنے ظاہر کر سکتی ہیں :شوہر،باپ،شوہروں کے باپ،،اپنے بیٹے،شوہروں کے بیٹے،بھائی،بھائیوں کے بیٹے ،بہنوں کے بیٹے ،اپنے میل جول کی عورتیں،اپنے لونڈی غلام،وہ زیردست مرد جوکسی اور قسم کی غرض نہ رکھتے ہوں اور وہ بچے جوعورتوں کی پوشیدہ باتوں سے ابھی واقف نہ ہوئے ہوں ۔وہ اپنے پاؤں زمین پر مارتی ہوئی نہ چلا کریں کہ اپنی جو زینت انہوں نے چھپارکھی ہو اس کا لوگوں کو علم ہو جائے،اے مومنوتم سب مل کر اﷲ تعالی کے حضور توبہ کرو توقع ہے کہ فلاح پاؤ گے۔‘‘اس آیت میں اسﷲتعالی نے بڑی وضاحت سے بتادیاہے کہ صرف محرم مرد وں کے سامنے ہی اپنی زیب و زینت کااظہار کیاجا سکتا ہے اوربس۔
آواز کے بارے میں سورۃ احزاب میں اﷲتعالی کا حکم ہے کہ’’ یٰنِسَآءَ النَّبِیِّ لَسْتُنَّ کَاَحَدٍ مِّنَ النِّسَآءِ اِنِ اتَّقَیْتُنَّ فَلَا تَخْضَعْنَ بِالْقَوْلِ فَیَطْمَعَ الَّذِیْ فِیْ قَلْبِہٖ مَرَضٌ وَّ قُلْنَ قَوْلًا مَّعْرُوْفًا(۳۳:۳۲)‘‘ ترجمہ:نبیﷺ کی بیویو؛تم عام عورتوں کی طرح نہیں ہو،اگرتم اﷲتعالی سے ڈرنے والی ہو تو(مردوں سے)دبی دبی زبان میں بات نہ کیاکرو کہ دل کی خرابی کاکوئی شخص لالچ میں پڑ جائے بلکہ صاف سیدھی بات کرو‘‘۔یہاں ایک بار پھر قرآن مجید نے اپنے عمومی اسلوب کے مطابق امہات المومنین کو خطاب کر کے تو تمام خواتین اسلام کو مراد لیاہے۔اس آیت میں عورتوں کوآواز کے پردے کی تلقین کی گئی ہے۔اسلام کے قوانین عورتوں کو بلاضرورت مردوں سے گفت و شنید کی اجازت نہیں دیتاتاہم اگر بامرمجبوری بات کرنی بھی پڑے تو خواتین کے لیے اﷲ تعالی کاحکم ہے کہ اپنی آواز میں نرمی اختیار نہ کریں کہ مبادا کسی کے دل میں کوئی بری آس و امید جنم لے بلکہ سیدھی اورصاف بات کی جائے تاکہ معاشرے کا ماحول انتہائی پاکیزہ رہے اوراخلاقی آلودگیوں سے انسانوں کو بچایا جا سکے۔یہ تمام احکامات اگرچہ کسی قدر دقت طلب ضرور ہیں لیکن ان کے ثمرات کو دیکھاجائے تو دنیاوآخرت کی کامیابیوں کے نتیجے میں ان احکامات کی مشقت گویا کچھ بھی نہیں،نظروں کی پاکیزگی براہ راست کردار پر اثر انداز ہوتی ہے اور کردار کی پاکیزگی سے ہی نسلوں کا حسب نسب وابسطہ ہے۔
پس عورت کو چاہیے کہ اپنا ستر،جس میں منہ اور ہاتھ کے سواکل جسم داخل ہے،چھپائے رکھے،جہاں محرم مردہوں وہاں زیب و زینت کے ساتھ آ سکتی ہے جہاں بہت قریبی رشتہ دار ہیں وہاں بغیر زیب و زینت کے آسکتی ہے تاکہ قطع رحمی واقع نہ ہواور جو جگہ بالکل غیر مردوں کی ہو وہاں مکمل پردے ،نقاب اور حجاب کی پابندی کے ساتھ آئے حتی کہ اپنی آوازکو بھی شیرینی سے خالی کر کے گفتگوکرے۔یہ تعلیمات عورت کی فطرت کے عین مطابق ہیں جس سے عورت کی نسوانیت محفوظ رہتی ہے ،اس کی عفت و پاک دامنی کاجوہرمیلا نہیں ہوتااور عنداﷲوہ عورت بہت بڑے اجر کی حق دار ٹہرے گی۔جوعورتیں ان احکامات کا خیال نہیں رکھتیں تو مردوں کے ساتھ مسلسل میل جول کے نتیجے میں ان کے چہروں سے ملائمیت و نورانیت و معصومیت رخصت ہو جاتی ہے،ان کے رویوں میں عجیب سی غیرفطری کرختگی آجاتی ہے اورنتیجۃ وہ ایک ایسی شخصیت میں ڈھل جاتی ہیں جس میں مامتا،زوجہ اورخواہرہ جیسے اوصاف عنقا ہو جاتے ہیں اورپھرایسی عورتوں سے وابسطہ مردحضرات تلاش نسوانیت میں جب گھرسے باہر نظریں دوڑاتے ہیں تو معاشرے میں ایک نہ ختم ہونے والا برائی کادائرہ شروع ہو جاتاہے جسے قرآن نے کہاکہ ’’ عَلَیْہِمْ دَآءِرَۃُ السَّوْء‘‘کہ وہ برائی کے گھیرمیں آجاتے ہیں۔
[email protected]

Posted in تازہ ترین, مضامینTagged , , , , , , , , , , , ,
13204

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی امریکی دباؤ برداشت کر پائیں گے ؟…. پیامبر…..قادر خان یوسف زئی

Posted on

پاکستان کے نئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھاتے ہی پہلی پریس بریفنگ میں خارجہ پالیسی کا ازسر نو جائزہ لینے اور سفارتی مشنز کی بلاجواز اکھاڑ پچھاڑ نہ کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی حکمراں جماعت میں ایک اہم مقام رکھتے ہیں ۔ پاکستان مسلم لیگ سے پاکستان پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف میں آنے والے شاہ محمود قریشی پاکستان پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں بھی وزیر خارجہ رہ چکے ہیں اور انہیں پاکستان کو درپیش خارجی معاملات پر مشکلات کا ادارک ہے۔ پاکستان کے لئے سب سے بڑا مسئلہ اس وقت امریکی انتظامیہ بنی ہوئی ہے او ر نئی حکومت کو بھی امریکی انتظامیہ نے اپنے پیغام میں سابقہ رویوں کو ہی دوہرایا ہے۔ امریکی اعلیٰ عہدے دار نے امریکی پالیسی کے عنوان سے صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے ایک مرتبہ پھر پاکستان پر الزام لگایا ہے کہ دہشت گرد گروپ پاکستان کی سر زمین میں موجود ہیں ۔ امریکا نے زور دیتے ہوئے یہ بھی کہا ہے کہ وہ دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کرے یا افغانستان دھکیلے۔ اپنی گفتگو میں امریکی محکمہ خارجہ کی اعلیٰ عہدیدار کا کہنا تھا کہ امریکہ پاکستان کی نئی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے اور امریکی حکومت ”پاکستان کی سرحدوں کے دونوں جانب امن کی اہمیت سے متعلق وزیرِ اعظم عمران خان کے بیان کا خیرمقدم کرتی ہے۔”افغانستان اور خطے میں سکیورٹی کی صورتِ حال سے متعلق ایک سوال پر ایلس ویلز کا کہنا تھا کہ افغانستان کی صورتِ حال میں بہتری کے لیے پاکستان کا کردار بہت بنیادی ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکہ پاکستان پر زور دیتا آیا ہے کہ وہ یا تو (افغان)طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے کے لیے سخت اقدامات کرے یا پھر انہیں اپنی سرزمین سے بے دخل کرکے واپس افغانستان جانے پر مجبور کرے۔ امریکی عہدے دار نے ایک مرتبہ پر خطے میں بھارت کے کردار کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔ پاکستانی حکام ان الزامات کی تردید کرتے آئے ہیں اور ان کا موقف ہے کہ گزشتہ چند برسوں کے دوران سرحدی علاقوں میں پاکستانی فوج کی کارروائیوں کے بعد ایسے تمام مبینہ ٹھکانے ختم کیے جاچکے ہیں۔لیکن امریکا پاکستان کے موقف پر اپنی ضد اور ڈومور کو ترجیح دیتے ہوئے پاکستان پر دباؤ بڑھانے کی ہر سطح پر کوشش کررہا ہے۔ امریکی وزیرِ خارجہ مائیک پومپیو ستمبر کے پہلے ہفتے میں پاکستان کا دورہ کرنے کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں گو کہ ابھی تک حتمی تاریخ کا سرکاری سطح پر اعلان نہیں کیا گیا تاہم مغربی ابلاغ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ کا متوقع دورہ5ستمبر کو متوقع ہے۔ پاکستان کی سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کے مطابق دورے کی تفصیلات طے کی جا رہی ہیں۔
وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے لئے امریکا کی جانب سے جارحانہ بیانات اور اہم عہدے دار کی متوقع آمد نہایت اہمیت کی حامل تصور کی جا رہی ہے۔ دیکھنا یہ ہوگا کہ نومنتخب وزیر اعظم ماضی کے حکمرانوں کی طرح امریکا کے ڈومور کا جواب کس انداز میں دیتے ہیں۔ تاہم اپنی دو تقاریر میں عمران خان نے امریکا کے ساتھ تعلقات کی نوعیت کو برابری کی سطح پر قائم رکھنے کا عندیہ دیا تھا ۔ لیکن گذشتہ حکومتوں کے بھی اس قسم بیانات سامنے آتے رہے ہیں۔ نئی حکومت کے لئے امریکی انتظامیہ کا رویہ کس قدر معاوندانہ ہوتا ہے اس کا اندازہ تو امریکی عہدے داروں کے بیانات سے ہورہا ہے کہ امریکا پاکستان کو درپیش معاشی دشواریوں کی آڑ میں دباؤ بڑھا کر ماضی کی طرح مطالبات کو منوانے کی کوشش کرسکتا ہے۔ نئی حکومت سے اس بات کی توقع تو نہیں کی جاسکتی کہ وہ امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات کو خراب کرنے کے لئے سرد و سخت عمل کا مظاہرہ کرے گی کیونکہ پاکستانی معیشت بہرحال اس وقت امریکی مالیاتی اداروں کے چنگل میں ہیں اور کسی بھی معاشی کمزور حکومت کے لئے اس وقت سخت اقدامات لینا نہایت دشوار گذار فیصلہ ہوگا۔
وزیر اعظم پاکستان نے پُرخار وادی میں قدم رکھ دیا ہے اور اب ان کے وزیر خارجہ کا امتحان ہے کہ وہ امریکا کو کس طرح مطمئن کرپاتے ہیں کہ پاکستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانے موجود نہیں ہیں۔ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف اور عسکری قیادت تو کئی بار امریکا کو باور کراچکے ہیں کہ پاکستان میں دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کا قلع قمع کیا جاچکا ہے لیکن افغانستان میں پاکستان کی بقا و سلامتی کے دشمن بہرحال موجود ہیں۔ جن کے خلاف امریکا اور افغانستان کی دوہری حکومت قابل ذکر کوئی کردار ادا نہیں کررہی۔ عام انتخابات میں افغانستان کی سرزمین میں موجود دہشت گرد تنظیموں نے پاکستانیوں کا بڑا جانی نقصان کیا تھا ۔ لیکن اس کے باوجود پاکستان کے خلاف امریکا اور افغانستان کی ہرزہ سرائی میں کمی واقع نہیں ہو رہی۔ کابل میں حالیہ دھماکوں کا الزام کابل حکومت نے ایک مرتبہ پھر پاکستان پر عائد کرتے ہوئے اعتماد کی فضا کو نقصان پہنچایا ہے۔ کابل حکومت افغان طالبان کی بڑھتی قوت سے سخت خوف زدہ ہوچکی ہے ۔ افغان طالبان جب چاہتے ہیں کسی بھی شہر میں بڑا حملہ کرکے افغان سیکورٹی فورسز کو شدید نقصان پہنچاتے ہیں۔اور حملے کے بعد اپنی قوت کا مظاہرہ کرکے واپس اپنی محفوظ پناہ گاہوں میں بھی چلے جاتے ہیں۔ یہ عمل کابل حکومت اور امریکی انتظامیہ کے لئے دنیا بھر میں سبکی کا باعث بنا ہوا ہے ۔ افغانستان کا دارالحکومت کا صدراتی محل بھی اب مزاحمت کاروں کے حملوں سے محفوظ نہیں رہا ہے۔ افغانستان کی 99ویں یوم آزادی کی تقریبات اور صدارتی محل میں صدر اشرف غنی کی تقریر کے دوران مسلح راکٹ حملوں سے دنیا بھر یہ پیغام ایک مرتبہ پھر گیا کہ کابل دوہری حکومت کی عمل داری مکمل طور پر کمزور ہوچکی ہے۔ امریکی انتظامیہ بھی افغانستان کی موجودہ صورتحال سے سخت نالاں ہوچکی ہے اور مغربی ذرائع ابلاغ سے موصولہ خبروں کے مطابق ایک بار پھر یہ اطلاعات سامنے آرہی ہیں کہ افغانستان کی جنگ سے امریکی فوجیوں کی جگہ پرائیوٹ سیکورٹی ادارے کو ٹھیکہ دے دیا جائے۔ کرائے کے یہ فوج عراق میں بلیک واٹر کے نام سے استعمال ہوچکے ہیں لیکن انسانی حقوق کی سخت خلاف ورزیوں کی وجہ سے بلیک واٹر کو سفاک و بدترین قاتلوں کی دہشت گرد تنظیم قرار دیا گیا۔
مغربی ذرائع ابلاغ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ایرک پرنس نے بلیک واٹر کمپنی بیچ کر ایک نئی سیکیورٹی کمپنی قائم کر لی۔اور اب وہ اس کے لیے افغانستان کا کنٹریکٹ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ ارب پتی امریکی کاروباری شخصیت ایرک پرنس نے افغانستان میں امریکہ کی جنگ پرائیویٹ کمپنی کو دینے کی تجویز پیش کی ہے جس پر اطلاعات کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ دلچسپی لے رہی ہے جب کہ کئی عہدے دار اس تجویز کو گمراہ کن قرار دے رہے ہیں۔ ایرک پرنس افغانستان کی جنگ ٹھیکے پر حاصل کرنے کے لئے باقاعدہ میڈیا مہم چلا رہا ہے ۔ ایرک پرنس افغانستان کی جنگ میں 45ارب ڈالر سالانہ امریکی اخراجات کی جگہ 10ارب ڈالر اور 90 پرائیوٹ طیاروں کے ساتھ کام کرنے کی تجویز امریکا کو دے رہا ہے ۔ ایرک پرنس گزشتہ ایک برس سے اپنے منصوبے پر امریکی انتظامیہ کو قائل کرنے کی کوشش کررہا ہے اور مغربی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے امریکی فوجیوں کی ناکامی اور بھاری اخراجات کی لاحاصل جنگ سے باہر نکلنے کے لئے ایرک پرنس کی تجویز پر غور کرنا شروع کردیا ہے۔ نئی افغان حکمت عملی کا ایک سال مکمل ہونے اور مطلوبہ نتائج حاصل کرنے میں ناکامی کی وجہ سے ایرک پرنس کو امید ہے کہ اس بار ان کا منصوبہ توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہے گا۔این بی سی نیوز نے پچھلے ہفتے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا تھا کہ صدر ٹرمپ پرنس کی نئی ویڈیو سے متاثر دکھائی دیتے ہیں اور نیوی سیل کے سابق عہدے دار کے منصوبے میں دلچسپی لے رہے ہیں کیونکہ انہیں افغانستان میں امریکی حکمت عملی ناکام ہوتی ہوئی نظر آ رہی ہے۔ اطلاعات کے مطابق اگر پرنس افغان جنگ کا ٹھیکہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو ہزاروں امریکی فوجی اپنے گھروں کو واپس چلے جائیں گے اور ان کی جگہ نسبتاً کم تعداد میں پرائیویٹ سیکیورٹی اہل کار لے لیں گے جنہیں 90 طیاروں پر مشتمل ایک پرائیویٹ ایئر فورس کی مدد حاصل ہو گی۔پرنس کا کہنا ہے کہ ان کی پرائیویٹ سیکیورٹی کمپنی امریکہ کی افغانستان حکمت عملی کو آگے بڑھائے گی اور پرنس کے بقول ان کی کمپنی افغانستان میں امریکہ کے ایک وائسرائے کے طور پر کام کرے گی۔
پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی امریکا کے ساتھ تعلقات کی سرد مہری کو کس طرح کم کرسکتے ہیں اس کا باقاعدہ لائحہ عمل سامنے نہیں آیا ہے۔ نئی حکومت کی جانب سے مستقبل کی پالیسیوں کے حوالے بڑے دعوے تو سامنے آرہے ہیں لیکن زمینی حقائق کے مطابق لائحہ عمل کا ایسا کوئی منصوبہ بہرحال نہیں آسکا ہے جس کے بعد یہ رائے قائم کی جاسکے کہ پاک ۔ امریکا تعلقات میں تناؤ کم ہوسکتا ہے۔ نومنتخب وزیر اعظم کی جانب سے یہ اعلان بھی سامنے آچکا ہے کہ وہ تین مہینے دوران کسی بیرون ملک دورے پر بھی نہیں جائیں گے۔ گو کہ وزیر اعظم کا حلف اٹھانے سے قبل عمران خان کو بھارت ، افغانستان ، ایران او ر پھر چین سمیت دیگر ممالک سے دورے کی دعوت مل چکی ہے۔ اقوام متحدہ کے آئندہ ماہ اجلاس میں بھی پاکستانی وفد کی قیادت وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ہی کریں گے ۔ اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نومنتخب وزیر اعظم سے بنی گالہ میں ملاقات کرچکی تھی جس میں انہوں نے اقوام متحدہ کے اجلاس کے حوالے سے بریفنگ بھی دی تھی۔ تاہم اس وقت پاکستان جن مسائل کا شکار ہے اس سے باہر نکلنے کے لئے پاکستان کی نئی حکومت کو ابتدا ہی میں بڑے سفارتی چیلنج کا سامنا کرنا پڑگیا ہے۔
افغانستان میں تیزی سے تبدیل ہوتی صورتحال اور کابل دوہری حکومت کی عسکری کمزوریوں اور پاکستان پر الزام تراشیوں کی روش پاکستان کی نئی حکومت کے لئے ایک بڑے چیلنج کا درجہ رکھتی ہے۔ شاہ محمود قریشی نو آموز وزیر خارجہ نہیں ہیں ۔ پاک ۔ امریکا تعلقات کے علاوہ پڑوسی ممالک کے ساتھ تعلقات کے مد و جزر کو اچھی طرح جانتے ہیں اور انہیں اُن مشکلات کا بھی ادارک ہے کہ اُن کے لئے ان مشکلات کو انفرادی حیثیت میں دور کرنا ممکن نہیں ہے۔ پاکستان کی عسکری قیادت اور ان پالیسیوں کو لیکر چلنا سول حکومت کے لئے بھی ایک امتحان ہے کہ خارجہ پالیسی کے معاملات میں ماضی میں جو مشکلات درپیش رہی ہیں ا ب سول ، ملٹری تعلقات احسن انداز میں آگے بڑھ سکیں ۔ عموماََ یہی ہوتا رہا ہے کہ امریکی عہدے دار سول حکومت سے علیحدہ اور عسکری قیادت سے جداگانہ ملاقاتیں کرکے یہ تاثر دیتی رہی ہے کہ پاکستان کی سول و ملٹری قیادت ایک صفحے پر نہیں ہیں۔ سابق حکومت میں ایک مرتبہ ایسا عمل ضرور ہوا جب سول و ملٹری قیادت نے ایک ساتھ بیٹھ کر امریکی اہم عہدے دار سے ملاقات کی اور پاکستانی موقف پر دونوں سول ملٹری قیادت نے یکجا ہوکر ایک مثبت پیغام دیا ۔ چونکہ عمران خان تبدیلی کا نعرہ لیکر آئے ہیں اور امریکا کے ساتھ ماضی کی غلطیوں کا ازالہ کرنے کا دعویٰ کرتے ہیں تو ان کے لئے یہ امتحان بھی ہے کہ کیا امریکی انتظامیہ کے کسی عہدے دار کا سرخ کارپیٹ پر استقبال ان کا ہم منصب ہی کرے گا ۔ اور کیا امریکا کے کسی عہدے دار کے ساتھ پاکستانی ہم منصب ہی ملاقات و مذاکرات کرے گا۔
وزیر اعظم پاکستان عمران خان اپنے سیاسی جلسوں میں کئی بار ایسی مناظر چلا چکے ہیں کہ امریکا ، ماضی میں پاکستانی صدر کا کس طرح استقبال کیا کرتے تھے بقول عمران خان اب پاکستان کی یہ حالت ہوگئی ہے کہ منتخب وزیر اعظم کے ’’ کپڑے‘‘ تک اتار لئے جاتے ہیں۔ سفارتی معیار و اقدارکے مطابق ضرورت اس بات کی ہوتی ہے کہ کسی بھی ملک کا ہم منصب اپنے ہم منصب سے ہی ملاقات و گفت و شنید کرے۔ اگر امریکی وزیر خارجہ مائیک پاکستان آتے ہیں تو کیا پاکستانی قوم اس بات کی توقع نومنتخب وزیر اعظم سے کرسکتی ہے کہ امریکی وزیر خارجہ اپنے منصب پاکستانی وزیر خارجہ سے ہی ملاقات و مذاکرات کریں ۔ سول و ملٹری قیادتوں سے جداگانہ ملاقاتوں کی روش کا خاتمہ ہو اور برابری کی سطح پر پاک۔ امریکا تعلقات کی بنیاد رکھنے کی کوشش کی جائے۔ بظاہر یہ ایک مشکل عمل ہے لیکن یہ ناممکن نہیں ہے کیونکہ پاکستان اپنی جغرافیائی اہمیت اور اصولی موقف کی وجہ سے امریکی انتظامیہ کے اہم عہدے دار کے ساتھ برابری کی سطح پر گفت و شنید کرچکا ہے۔امریکا ، پاکستان پر جتنا دباؤ بڑھانا چاہتا تھا وہ بڑھا چکا ، امریکا کو پاکستان کی جتنی امداد کم کرنا تھی وہ اُس نے کم کردی ، بھارت کی چاپلوسی کے تمام ریکارڈ امریکا توڑ چکا ہے۔ افغانستان کے دشنام طرازیوں کی پشت پناہی میں کسی قسم کی کسر نہیں چھوڑتا ۔ تو پھر اس کے بعد امریکا کا پاکستان پر دباؤ بڑھانے کے لئے کیا کردار رہ جاتا ہے۔ مذہبی عدم برداشت کی واچ لسٹ میں پاکستان کو شامل کراچکا ہے ۔ پاکستان پر دباؤ بڑھانے کے لئے ایف ٹی ایف کی گرے لسٹ میں نام دوبارہ داخل کرچکا ہے ۔ بلیک لسٹ میں پاکستان کا نام ڈلوانے کی ہر سعی کرچکا ہے۔ سی پیک منصوبے پر امریکی عزائم ڈھکے چھپے نہیں ہیں ۔ دیا میر میں پانی کی قلت کو دور کرنے کے لئے ڈیم بنانے کی اشد ضرورت ہے ، لیکن مالیاتی اداروں کو امریکا ڈکیٹیشن دے چکا ہے کہ دیا میر اور بھاشا ڈیم پر پاکستان کی مالی امداد نہ کی جائے ، یہاں تک کہ ابھی پاکستان نے اپنے قرضوں کی ادائیگی کے لئے آئی ایم ایف میں بیل آؤٹ پروگرام کی کوئی درخواست بھی نہیں دی تھی کہ مالیاتی ادارے کو امریکا نے براہ راست ڈکٹیشن دے کر پاکستان کو بیل آؤٹ فنڈ دینے سے منع کردیا ۔ امریکا نے پاکستان کے فوجیوں کی تربیتی پروگرا م کو بھی ختم کردیا اور حالیہ بجٹ میں مختص فنڈز میں بھی انتہائی کمی کردی ۔
پاکستان کو اپنی مربوط اور دور رس خارجہ پالیسی بنانے کے لئے جہاں عسکری قیادت کی تجاویز کی ضرورت ہوگی وہاں پارلیمنٹ کو بھی اعتماد میں لیکر ایک ایسی پالیسی منظور کرانے ہوگی جس کے بعدکسی بھی عالمی قوت کے دباؤ کو برداشت کرنے اور اسے جواب دینے کے لئے وزارت خارجہ کو پریشانی کا سامنا نہیں ہوگا ۔پاکستان وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا یہ کہنا دلچسپ ہے کہ یہ تو وہی جگہ ہے گذرے تھے ہم جہاں سے ۔ لیکن اب حالات و واقعات و عالمی سیاسی منظر نامہ مکمل طور پر بدل چکا ہے۔ اس بات کا ادارک بھی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو ہوگا کہ لفاظی سے پاکستان کے مسائل کو ختم یا کم نہیں کیا جاسکتا ۔اس کے لئے پارلیمان کو اعتماد میں لے کر جرات اور خود اعتماد ی کا مظاہرہ کرنا ہوگا ۔ کیونکہ اس وقت پاکستان جس نازک دور سے گذر رہا ہے اس کی درستگی کے لئے کافی وقت ، قوت و وسائل درکار ہونگے۔
افغانستان میں کابل دوہری حکومت ایک مرتبہ پھر افغان طالبان کو مشروط مذاکرات کی پیش کش کرچکی ہے جس کا پاکستان نے بھی خیر مقدم کیا ہے ۔ کابل حکومت نے عید الفطر کی طرح افغان طالبان سے تین مہینے کی جنگ بندی کی بھی اپیل کی ہے جیسے افغان طالبان مسترد کرچکا ہے کیونکہ عید الفطر میں سیز فائر سے غلط فائدہ اٹھا کر افغان طالبا ن کے اجتماع کو جانی نقصان اور غلط پروپیگنڈا کیا گیا تھا ۔ اس وقت افغان طالبان کی مسلح مزاحمت پوری قوت کے ساتھ کابل حکومت اور امریکی اتحادیوں کے لئے درد سر بنی ہوئی ہے۔ پاکستان میں اس وقت نئی حکومت آئی ہے۔ اس لئے امریکا و کابل حکومت کے ساتھ افغان طالبان کو مذاکرات کے میز پر لانے کے لئے حقیقی معنوں میں وقت درکار ہوگا ۔ چین ، ایران اور روس کے ساتھ پاکستان کی سہ فریقی کانفرنسوں کے بعد افغان طالبان کا امریکا کے ساتھ براہ راست مذاکرات کے اصولی موقف کو بھی دیکھنا پاکستان کے لئے اہمیت کا حامل ہے۔ پاکستان کے نو منتخب وزیر اعظم عمران خان بھی جنگ کے بجائے مذاکرات کے حامی ہیں ۔ لیکن اس کے لئے دشوار راستوں کو ہموار کرنے کے لئے امریکا اور نیٹو اتحادیوں کو اپنے موقف میں بھی لچک پیدا کرنا ہوگی ۔ خاص طور پر افغان طالبان اور سعودی حکومت کے درمیان تعلقات میں جو دوریاں پیدا ہوئی ہیں ۔ اس نے افغانستان کے مسئلے کو مزید گھمبیر بنادیا ہے۔متحدہ عرب امارات اور سعودی حکومت ماضی کے بجائے اس بار امریکی مفادات کو ترجیح دے رہے ہیں جس پر افغان طالبان کے امیرنے عید الاضحی میں دیئے گئے پیغام میں اپنی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے سعودی عرب کو اپنا پرانا موقف اپنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے کہ جس طرح سعودی حکمرانوں نے روس کی جنگ میں افغان طالبان کی اس لئے مدد کی تھی کیونکہ سوویت یونین جارح تھا ، اسی طرح امریکا بھی ایک ایک جارح مملکت ہے جس نے افغانستان میں بزور طاقت قبضہ کرنے کی کوشش کی ہے جو 17برسوں میں بھی کامیاب نہیں ہوسکے ۔
زمینی حقائق پاکستان کے لئے بڑے دشوار گذار ہیں ۔ کیونکہ ایک جانب پاکستان نے لاکھوں افغان مہاجرین کو مملکت میں پناہ دی ہوئی ہے ۔ جیسے کابل حکومت واپس لینے میں لیل وحجت کررہی ہے تو دوسری جانب پاکستان سوویت یونین کی جنگ کے مضمرات سے باہر نہیں نکل سکا اور افغان، سوویت یونین جنگ کے مسلح گروپوں نے پاکستان میں محفوظ پناہ گائیں بنا لی تھی اگر پاکستان افغان طالبان کے خلاف امریکی و سعودی پالیسی پر مصر رہتا ہے اور اس جنگ کا حصہ بنتا ہے جس کا مطالبہ امریکا کررہا ہے تو ایسی جنگ کا متحمل پاکستان نہیں ہوسکتا ۔ پاکستان کے نومنتخب وزیر اعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی مملکت خارجہ پالیسی کب بناتے ہیں ۔ اور اس خارجہ پالیسی پر عمل پیرا بھہ رہ پاتے ہیں یہ آنے والا وقت بتائے گا ۔ تاہم نئی حکومت سازی کے اس موقع پر امریکی منفی بیانات اور ڈومور کے مطالبے غیر مناسب ہیں۔

Posted in تازہ ترین, مضامینTagged , , , , , , , , , ,
12976

کاروان خدمت………… تحریر: ظہیرالدین

Posted on

رمضان المبارک کے دن تھے جس میں ہرکوئی گھر تک اپنے آپ کو محدود کرنے اور ذیادہ سے ذیادہ آرام کی کوشش کرتاہے اور ناگزیر صورت کے بغیر شہر سے باہر جانے کو اپنے لئے کوہ گران سمجھتا ہے تو ایسے میں ایک دن ڈپٹی کمشنر چترال ارشاد سودھر کی گاڑی چترال ٹاؤن سے نکل کر چترال بونی روڈ پراپر چترال کی طرف رواں دواں ہوگئی ، پیچھے تمام صوبائی محکمہ جات کے ضلعی افسران کی گاڑیوں نے اسے ایک کاروان کی شکل دے دی جوکہ آگے جاکر کاروان خدمت ثابت ہوئی جس میں پہلی مرتبہ کسی ڈپٹی کمشنر نے سرکار ی افسران اور عوام کو ایک دوسرے کے سامنے لاکر ان کے سامنے یہ ثابت کردی کہ افسران پبلک سرونٹ ہیں اور عوام کے سامنے جوابدہ ہیں ۔ محکمہ جات کے افسران میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر ڈاکٹر اسرار اللہ، ایگزیکٹیو انجینئر ایریگیشن انجینئر علی احمد، ڈپٹی ڈی ای او حافظ نور اللہ، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے انجینئر آصف احمد، اے ڈی او شہزاد ندیم، ایس ڈی او سی اینڈ ڈبلیو بونی طار ق احمد، تحصیلدار مستوج نور الدین، ٹی ایم او مستوج کریم اللہ اور دوسرے افسران اس کاروان کا حصہ بن گئے تھے جبکہ ڈی سی آفس سے رشید الغفور اور امجد فرید بھی کاروان کا حصہ بن گئے تھے۔

dc chitral sodher visit

موڑکھو میں ژیلی کے تبلیغی مرکز مسجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد ڈی۔ سی نے نمازیوں سے مختصر خطاب کیا اور کہاکہ کھلی کچہریوں کے انعقاد کا مقصد سرکاری افسران کو عوام کے کٹہرے میں پیش کرنا ہے تاکہ انفرادی اور اجتماعی دونوں مسئلے ان کے گھروں کی دہلیز پر حل ہوسکیں۔ بعدازاں ہسپتال کے احاطے میں منعقدہ کھلی کچہری میں مقامی افرادعبدالکبیر، حمیدالجلال ، ظہیرالدین لال، مبارک حسین، مکرم خان، اشتیاق احمد، نذیر احمد، محی الدین ، رفیع الدین، امین اللہ، شیر حسین، امت کریم، حبیب خان، عبدالحمید ، حیدر کرار اور دوسروں نے علاقے کے مسائل کی نشاندہی کردی۔ انہوں نے ہسپتال میں ڈاکٹر کی عدم موجودگی ، نوجوانوں کے لئے پلے گراونڈ، زنانہ ہائیر سیکنڈری سکول میں سبجیکٹ اسپیشلسٹوں کی کمی ، موڑکھو روڈ پر کام کی سست رفتاری، گولین گول بجلی گھر کی تکمیل کے باجود بجلی کی فراہمی میں بے قاعدگی، ابنوشی اسکیم کی خرابی اور اے کے آرایس پی کی پیڈ وپراجیکٹ کے تحت دراسن کے مقام پر بجلی گھر کی تعمیر میں کام کی بندش اور موڑکھو کا سب سے بڑا دیرینہ اور تشنہ تکمیل ابپاشی کا منصوبہ اتہک ایریگیشن پراجیکٹ کو سرد خانے کے نذر کرنے کی شکایات سامنے لے آئے۔انہوں نے نئی بننے والی موڑکھو ٹی ایم اے کے دفترات کو وریجون کے مقام پر قائم کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔ اس موقع پر تحصیل ناظم مستوج مولانا محمد یوسف اور ضلع کونسل کے رکن مولانا جاوید حسین بھی موجود تھے جبکہ اسسٹنٹ کمشنر مستوج عون حیدر گوندل اور ایس ڈی پی او موڑکھو عطاء اللہ نے بھی وریجون کے مقام پر کاروان خدمت میں شامل ہوگئے تھے۔ اس موقع پر ڈی۔ سی کے حکم پر ہر ایک افسر نے اپنے اپنے محکمے سے متعلق شکایت کی نوعیت اور اس کے حل کی ممکنہ صورتوں پر روشنی ڈالی ۔ اس موقع پر ڈی۔ سی نے اعلان کیا کہ کمیونٹی کی طرف سے مفت زمین ملنے پر سی ڈی ایل ڈی پروگرام کے تحت پلے گراونڈ کی تعمیر اور وزیر اعظم کے الیکٹریفیکیشن پروگرام کے تحت بجلی کا مسئلہ حل کرنے کا اعلان کیا۔ ٹی ایم اے آفس کے بارے میں انہوں نے کہا کہ تورکھو اور تریچ کے عوام سے بھی اس بارے میں مشاور ت کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

dc chitral sodher visit2

دراسن موڑکھو میں عوامی شخصیت حمید الجلا ل کی میزبانی سے لطف اندوز ہونے کے بعد دوسرے روز کاروان کا رخ تورکھو کی طرف تھا جہاں ابھی تک کسی ڈپٹی کمشنر صاحب بہادر نے قدم رنجائی نہیں کی تھی اور دیہات کے اکثر سادہ لوح لوگ شاید ڈپٹی کمشنر کو کوئی اور مخلوق سمجھتے تھے۔ موڑکھو سے روانگی کے بعد انہوں نے بونی بزند روڈ کا سب سے مشکل اور پہاڑی پورشن کا معائنہ کیا جس کا breakthroughبھی ہوچکا تھا جس کے لئے انہوں نے سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ کو ایک ڈیڈ لائن دے کر اپنے دورہ تورکھو اس بات سے مشروط کیا تھا۔ ایس ڈی او طار ق احمد سے بریفنگ لینے کے بعد ان کی گاڑی پہلی مرتبہ پہاڑی راستے سے گزر کر استارو گاؤں پہنچ گئی جس سے سفر کی مسافت 40منٹ سے ایک گھنٹہ کم ہوگئی تھی۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ بونی بزند روڈ وفاقی حکومت کا PSDPپراجیکٹ ہے جس کا آغاز پی پی پی کے گزشتہ دور حکومت میں ایم این اے شہزادہ محی الدین نے وزیر اعظم گیلانی سے35کروڑ روپے خصوصی طور پر منظور کرواکر کام کا افتتاح بھی خود کیا تھا لیکن سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ کی ڈیزائن میں تکنیکی غلطی کی وجہ سے ادھوری رہ گئی تھی۔اس ادھورے منصوبے کی تکمیل ان کے بیٹے ایم این اے شہزادہ افتخارالدین کے حصے میں آئی جس نے سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ایک ارب 20کروڑ روپے منظور کروائے لیکن صوبائی حکومت کی سستی کی وجہ سے اب بھی تکمیل سے کافی دور ہے جس کے لئے شہزادہ افتخار نے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا اورموجودہ ڈی سی چترال کی پوسٹنگ کے وقت بالائی حکام کی طرف سے اس پراجیکٹ کی تکمیل کا خصوصی ٹارگٹ دے دیا گیا تھا۔ چنانچہ انہوں نے سابق ایکسین سی اینڈ ڈبلیو مقبول اعظم سے اس بارے میں بریفنگ لینے کے بعد اس کی پراگریس کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دورکرنے کے بعد ایک تاریخ مقررکیا تھا کہ حالات جوبھی ہوں، وہ مقررہ تاریخ کو اس روڈ سے گزرکر تورکھو دورے پر جائیں گے اور روڈ کی یہ پہاڑی پورشن اس تاریخ کومکمل ہوگئی تھی۔ ایس ڈی او بونی طارق احمد ااور ان کی ٹیم کی دن رات محنت کی داد دیتے ہوئے وہ شاگرام پہنچ گئے ۔ اس موقع پرسفیر اللہ، مولانا حیات الرحمٰن ، مولانا امتیاز ، رحمت اللہ بیگ، صوبیدار محمد رفیع، قیوم بیگ، شاکر محمد، حسین زرین ور دوسروں نے ٹی ایم اے موڑکھو آفس کو وریجون میں قائم کرنے کی صورت میں اہالیان تورکھو کو درپیش مشکلات، رورل ہیتلتھ سنٹر شاگرام کو آغا خان ہیلتھ سروس کو دینے سے ہیلتھ کئر سروس کے متاثر ہونے اور علاج معالجے کی فیس کو عام آدمی کی پہنچ سے دور کرنے ، حکومت کے ساتھ ایم او یو سے انحراف کرنے اور سہولیات کی فقدان کے بارے میں شکایات کے انبار لگادئیے گئے ۔ اسی طرح 2015ء کے سیلاب میں تباہ شدہ انفراسٹرکچروں کی بحالی میں غیرمعمولی تاخیر، تورکھو روڈ کی تعمیر میں زمین مالکان کو معاوضے کی ادائیگی میں تاخیر، سی ڈی ایل ڈی کے ذریعے حفاظتی پشتے بناکر ورکوپ سے بزند تک علاقے کو دریا بردگی سے بچانے اورشاگرام میں نائب تحصیلدار کی عدم تعیناتی سے معمولی کاموں اور معمولی نوعیت کے مقدمات کے لئے بونی جانے کی ضرورت پر روشنی ڈالی ۔ ڈی سی نے اس موقع پر موجود اے سی مستوج کو ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ ڈومیسائل سرٹیفیکٹ کی فراہمی کو شاگرام کے مقام پر یقینی بنانے اور معمولی مقدمات کی سماعت کے لئے ہرہفتے ایڈیشنل اے سی اور تحصیلدار کو شاگرام بھیجنے اور خود ہر ماہ شاگرام کے دورے کو یقینی بنائے۔انہوں نے کہاکہ تمام محکمہ جات کے ضلعی سربراہان کو بھی مہینے میں ایک دفعہ شاگرام کو دورہ کرنے کی ہدایات جاری کئے جائیں گے۔ انہوں نے دیگر مسائل کے حل کے لئے موقع پرموجود افسران کوہدایات جاری کردئیے جبکہ ٹی ایم اے آفس کے بارے میں کہاکہ ایسے مقام پر یہ قائم کیا جائے گا جہاں تمام چھ یونین کونسلوں کے عوام کی رسائی آسانی سے ہوسکے۔ انہوں نے کہاکہ آغا خان ہیلتھ سروس کے ساتھ طے شدہ ایم او یو کے تمام شقوں پر عملدارمد کو یقینی بنایا جائے گا اور انہیں کم فیسوں پر معیاری سروس دینے پر مجبور کیا جائے گا۔ اسی طرح انہوں نے کہاکہ تورکھو روڈ ان کے لئے ایک چیلنج کی حیثیت رکھتی ہے اور وہ اس کی پراگریس تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔ بعدازاں انہوں نے رورل ہیلتھ سنٹر شاگرام کا بھی دورہ کیا اور یہاں پردستیاب سہولیات میں بہتری لانے کی ہدایت کردی۔

dc chitral sodher visit3

کاروان نے شاگرام سے کھوت کا رخ کیاجوکہ روڈ سمیت بنیادی سہولیات سے محروم ایک خوب صورت وادی ہے جس کی آبادی دو ویلج کونسلوں میں منقسم ہے ۔ سابق ضلع کونسلر میرگلزار نے کاروان کی میزبانی کی اور اگلے دن اتوار کو کھوت کے جنالی میں اپنے گاؤں کے مسائل بیان کرنے کے لئے اہالیاں کھوت امڈ آئے تھے۔ممبر ضلع کونسل شیر عزیز بیگ کے علاوہ محمد اشرف، عبدالحمید ، محمد حسین، حاجی قیمت زادہ، صوبیدار گل جوان، غلام خان، عبدالستار، میر گلزار اور دوسروں نے علاقے کے مسائل بیان کرتے ہوئے کھوت میں بیسک ہیلتھ یونٹ کے بلڈنگ کی خستہ حالی، ڈاکٹر، پیرامیڈیکل اسٹاف اور وارڈ اردلی کی عدم موجودگی اور تشخیصی سہولیات کی عدم دستیابی کا ذکر کیا ۔ کھوت پولو گراونڈ میں تجاوزات ، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے واٹر سپلائی اسکیم کے ناقص ہونے ، مکتب سکول کی عمارت ، ہائی سکول کھوت میں امتحانی ہال کی ضرورت اور 40سال بعد بھی اس ہائی سکول کو ہائیر سیکنڈری کا درجہ نہ ملنے اور سب سے بڑھ کھوت روڈ کی تشویشناک صورت حال اور آئے روز حادثات جیسے مسائل سامنے آئے جبکہ اس علاقے کی خوب صورتی کے پیش نظر یہاں ٹورز م کی فروع کے لئے خصوصی اقدامات کرنے اور شا غ لشٹ نامی تفریحی مقام پر فیسٹول منعقد کرنے کی تجویز بھی سامنے آئے جس پر ڈی سی نے فیسٹول کے لئے تین لاکھ روپے کا اعلان کیا جبکہ پولوگراونڈ پر تجاوزات کو فوری طور پر بند کرنے اور لینڈ ریکارڈ کے مطابق مسئلے کو حل کرنے اور تجاوزات میں ملوث افراد کے خلاف کاروائی کا اعلا ن کیا۔انہوں نے شاگرام کی طرح یہاں بھی ڈومیسائل سرٹیفیکیٹ اور پولیس ویریفیکیشن سرٹیفیکیٹ کو ان کے گھر کی دہلیز پر فراہم کرنے کے لئے اے سی مستوج کوہدایات جاری کردی۔

dc chitral sodher visit36
کاروان کی اگلی منزل کھوت گاؤں تھا جہاں سڑک سمیت اجنو پل کی تعمیر نو کے لئے پرزور مطالبات سامنے آئے جنہیں علاقے کے باشندے سید محمد شاہ، عمران علی شاہ، محمد ظاہر شاہ، شاہ احمد، سعادت علی شاہ، سید جمال شاہ، محمد اسلم، مفتی عزیز، سید نظار شاہ اور دوسروں نے پیش کی۔ انہوں نے ڈی سی کی توجہ بیسک ہیلتھ یونٹ کی طرف دلاتے ہوئے کہاکہ 1983میں تعمیر شدہ اس ہسپتال کی عمارت مرمت اور دیکھ بال نہ ہونے کی وجہ سے کھنڈرات میں بدلنے کے قریب ہے اور ڈاکٹر سمیت دوسرے سہولیات سے یکسر محروم ہے۔ شاگرام اور کھوت کے عوام کی طرح انہوں نے بھی موڑکھو ٹی ایم اے کا دفتر کاغ لشٹ میں قائم کرنے کا مطالبہ کیا۔ اسی طرح موبائل فون سروس ٹیلی نار کے سگنلز نہ ہونے کی شکایات بھی ان تینوں مقامات پر پیش کئے گئے تھے۔ ڈی سی نے ریچ روڈ پر اجنو کے مقام پر اے کے آر ایس پی کی طرف سے پل کی تعمیر کا اعلان کیا۔ کاروان نے واپسی پر جنت نظیر گاؤں اجنو کے مقام پر بھی وقاص احمد ایڈوکیٹ کے گھر کی وسیع وعریض لان میں مقامی لوگوں سے ان کے مسائل دریافت کئے اور افطاری کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز چترال کی طرف روانگی کی۔
ان مقامات پر اپنے خطاب میں ڈپٹی کمشنر چترال ارشاد سودھر نے کہا کہ ان کچہریوں کا مقصد عوام کو عملی طور پر یہ دیکھانا ہے کہ تمام سرکاری افسران سول سرونٹ ہونے کے ناطے ان کی خدمت کے لئے ہیں اور ا ن کے مسائل کو ان کے دہلیز پر سننا اور حل کرنا ان کی ذمہ داریوں کا حصہ ہے۔ کیا۔ انہوں پر عوام کو یقین دہانی کرائی کہ ان کے نشاندہی کردہ مسائل ترجیحی بنیادو ں پر حل ہوں گے اور گلے ماہ وہ دوبارہ ان مقامات پر محکمہ جات کے سربراہان کو عوام کے سامنے لاکھڑا کریں گے۔

 

 

 

Posted in تازہ ترین, مضامینTagged , , , , , , , , , ,
11086

صدرتحریک حقوق مختاراحمد صوبائی اورامیراللہ کا این اے ون اور پی کی ون سے الیکشن لڑنے کافیصلہ

بونی ( چترال ٹائمز رپورٹ ) صدر تحریک حقوق عوام چترال مختار احمد سنگین لال نے آئندہ جنرل الیکشن میں صوبائی اسمبلی کی نشست پی کے ون سے الیکشن لڑنے کا اعلان کیاہے ۔ اس موقع پر ایک اخباری بیان میں انھوں نے کہا کہ سب ڈویژن مستوج کے سابق دونوں ایم پی ایز نے مایوسی کے سوا عوام کو کچھ نہیں دیا ۔ انھوں نے بتایا کہ بونی دونوں ایم پی ایز کی آبائی گاؤں ہے مگر دس سالوں کے اندر اس کو ترقی دینے کے بجائے کھنڈر بنادئیے۔ انھوں نے مذید بتایا کہ چترال کے عوام اقراپروری و کرپشن کے خاتمے اور علاقے کی ترقی کیلئے تحریک حقوق عوام کے امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرینگے ۔ مختار احمد نے بتایا کہ تحریک حقوق عوام چترال کے پلیٹ فارم سے قومی اسمبلی کیلئے لوئیر چترال سے امیدوار نامزد کیا جارہاہے ۔ جس کیلئے مشاورت جاری ہے ۔ ہم کرپشن فری چترال کے منشور کے ساتھ الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں اور چترال سے اس ناسور کو ختم کرکے ہی دم لیں گے ۔

 

 

……………………………………………………………………………………..
ریٹائرڈ صوبیدارامیر اللہ این اے ون اور پی کے ون چترال سے الکیشن لڑیں‌گے
چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) ریٹائرڈ صوبیدار امیر اللہ نے این اے ون اور پی کے ون چترال سے الیکشن لڑنے کیلئے فارم لے لیا ہے ۔جبکہ وہ الیکشن کمپین پہلے سے شروع کررکھا ہے ۔ چترال ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں‌نے کہا کہ وہ بہی خواہوں سے صلح مشورے کے بعد دونوں یا ایک نشست سےالیکشن لڑنے کا فیصلہ کریں گے ۔ تاہم انھوں نے عوام سے آزمودہ لوگوں کو دوبارہ نہ آزمانے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ انھیں بھی ایک دفعہ موقع دیکر آزمایا جائے۔
Amirullah candidate for NA 1

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged , , , , , , , , , ,
10759

لاہور سے وادی کالاش ’’کافرستان‘‘تک کا یادگار سفر……. ممتازاعوان

خادم اعلیٰ کے شہر لاہور میں گرمی عروج پر ہو اور شدید گرمی میں ٹھنڈے علاقے میں جانے کا موقع ملے تو بھلا کون انکار کرے گا؟ پاکستان فیڈریشن آف کالمسٹ کے صدر ملک سلمان کی جانب سے پیغام ملا کہ کالاش فیسٹول میں لاہور،اسلام آباد اور کراچی سے کالم نگاروں کا ایک وفد لے کر جا رہے ہیں آپ بھی شریک ہوں تو فوری جانے والوں میں اپنا نام لکھوا دیا۔اگرچہ بیس افراد کے جانے کا طے تھا لیکن تعداد ساٹھ تک پہنچ گئی ملک سلمان کسی موقع پر گھبرائے نہیں بلکہ رب پر توکل کر کے بیس کی بجائے ساٹھ افراد کے قافلے کو لے کر چل پڑے۔

ہفتہ کی رات لاہور AFOHS کلب میں ڈنر تھا ۔کلب کے سی ای اوڈاکٹر قیصر رفیق نے اس حوالہ سے شاندار انتظامات کر رکھے تھے۔کراچی سے آنے والے معززمہمانوں کو کلب میں ہی رہائش دی گئی تھی۔ڈنر کا وقت دس بجے کا طے تھا اور دس بجے ہی میری کلب میں انٹری ہوئی تو کراچی سے آئے مہمان فیس بکی دوست بادشاہ خان اور محمد شفیق سے ملاقات ہوئی ،بعد ازاں کلب کے سی ای او ڈاکٹر قیصر رفیق نے آنے والے مہمانوں کو خوش آمدید کہا ۔سوئمنگ پول کے چاروں اطراف کھانے کے ٹیبل لگے تھے۔کھانے سے قبل کلب ،پنجاب حکومت اور فیڈریشن کی جانب سے وفد کے تمام شرکاء کو اعزازی شیلڈ دی گئیں۔اس تقریب میں لاہور پریس کلب کے صدر اعظم چوہدری ،سابق ایم ڈی پی ٹی ڈی سی و ممبر وزیر اعظم انسپیکشن کمیٹی چوہدری کبیر خان،مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب اختر شاہ،کرنل ساجد بھی شریک ہوئے۔کلب کے سی ای او ڈاکٹر قیصر رفیقنے بتایاکہ ایرفورس کے تعاون کے ساتھ باقاعدہ پہلا کلب لاہور میں کھولا گیا جس میں وہ فرائض سرانجام دے رہے ہیں ۔انکا کہنا تھا کہ لکھنے والوں کے ساتھ ان کے دل میں خصوصی محبت ہے اسی لئے انہوں نے آج یہ محفل سجائی ،ملک سلمان و دیگر تمام کالم نگاروں نے ان کا شکریہ ادا کیا۔کھانے سے فراغت کے بعد سفر کا آغاز ہوا۔

پنجاب حکومت نے پانچ گاڑیاں مہیا کر رکھی تھیں۔اعظم چوہدری صدر لاہور پریس کلب نے ملک سلمان کے جذبات وخدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ پنجا ب حکومت اپنے ایم پی ایز کو گاڑیاں نہیں دیتی ،ملک سلمان نے کالم نگاروں کے لئے گاڑیاں لے لیں اس پر انہیں مبارکباد پیش کرتا ہوں جس پر محفل تالیوں سے گونج اٹھی۔اس ٹور کے انتظامات کے حوالہ سے ملک سلمان کاکہنا تھا کہ خیبر پختونخواہ حکومت سے بھی گاڑیوں کے لئے رابطہ کیا گیا تھا لیکن انہوں نے انکار کر دیا حالانکہ اس وفد نے کے پی کے میں ہی جانا تھا ،بعد میں جب پنجا ب حکومت سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے گاڑیاں مہیا کر دیں۔پانچ گاڑیوں میں سے دو گاڑیاں خواتین کے حصہ میں آئیں کیونکہ خواتین کی بڑی تعداد بھی اس ٹور کا حصہ تھی۔تین گاڑیوں پر مرد حضرات سوار ہوئے اور یوں سفر کا باقاعدہ آغاز ہوا۔براستہ موٹروے راولپنڈی پہنچے جہاں مقامی ہوٹل میں کمروں کی بکنگ تھی وہاں مختصر آرام کیا اور نو بجے ناشتے کے لئے تیار ہو گئے۔ناشتہ کے بعد ہوٹل کے منیجرنے سفر کے حوالہ سے مختصر ہدایات دیں ،گروپ فوٹو کے بعد پنڈی سے چترال کے سفر کا آغاز ہوا جو ایک طویل ترین سفر تھا۔مردان اور مالاکنڈ کے اضلاع سے ہوتے ہوئے ہم لوئر دیر میں داخل ہوئے۔دیر لوئر اور دیر بالا دونوں کا شمار پاکستان کے حسین ترین قدرتی علاقوں میں ہوتا ہے۔ دیر لوئر میں ہم چکدرہ، تیمرگرہ، خال سے ہو کر دیر بالا کی حدود میں داخل ہوئے۔

جب واڑی پہنچے تو شام کے سات بج چکے تھے ،گاڑیاں رکیں تو ملک سلمان نے اعلان کیا کہ لواری ٹنل شام سات بجے بند ہو جاتی ہے اس لئے آج رات یہیں رکیں گے۔صبح سفر کا آغاز ہو گا۔دریا کنارے ایک پٹرول پمپ کی بیک سائیڈ پر ہوٹل تھا جس کو باہر سے دیکھ کر کسی بھی ہوٹل کا گمان نہیں ہوتا تھا۔خواتین کالم نگاروں کے لئے رکن قومی اسمبلی طارق اللہ نے اپنی رہائشگاہ پر ٹھہرنے کا انتظام کر رکھا تھا۔مرد کالم نگار ہوٹل میں رکے،جب ہم واڑی پہنچے تو سات بج چکے تھے ،ان علاقوں میں مغرب کے بعد بازار ،ہوٹلز سب کچھ بند ہو جاتا ہے۔کھانا کھانے کے بعد چائے پینے نکلے،دو کلومیٹرکا پیدل سفر کیا لیکن کہیں چائے والا ہوٹل نہ ملا سو واپس آئے اور آرام کے لئے لیٹ گئے۔صبح واڑی میں ہی ناشتہ کیا اور اگلی منزل کی جانب روانہ ہو ئے۔واڑی سے مقامی صحافی ڈاکٹر فاروق بھی ہمارے ہمسفر بنے ۔لاہور سے اپر دیر تک پروڈیوسرز کی گاڑی میں سفر کیا اس کے بعد پروڈیوسر جلدی روانہ ہو گئے تو اگلی صبح دوسری گاڑی میں بیٹھنا پڑا جس میں رائل نیوز کے اینکر نوید ستی،روز نیور کے اینکر اشتیاق گوندل،سردار حسنین عباسی ،شہباز سعید،آسی،سجاد پیر زادہ،انعام اعوان و دیگر موجود تھے۔حسنین عباسی کبھی عمران خان بن جاتے توکبھی طارق جمیل،کبھی نواز شریف کا خطاب مجھے کیوں نکالا اور کبھی مریم نواز کا جلسے سے خطاب انہی کی آواز میں سناتے ،یوں ان کے ساتھ سفر یادگار سفر رہا۔ڈاکٹر فاروق چونکہ مقامی تھے اس لئے سارے علاقے سے واقف تھے۔واڑی کے بعد اگلا پڑا ؤ دیر میں ہو ا جہاں ضلع ناظم صاحبزادہ فصیح اللہ نے وفد کا استقبال کیا۔

دیر کی ساری وادی میں ہمارا ساتھی دریائے پنجکوڑہ تھا یہ دریا اس وادی کی شہہ رگ ہے۔دریا کے ساتھ ساتھ دیر تک سڑک پختہ ہے لیکن اس سے آگے سڑک پر کام جاری تھا ،ہلکی ہلکی بارش بھی ہو رہی تھی اس لئے گاڑیوں کی رفتار کم رہی ۔لواری ٹنل پہنچے تو معلوم ہوا کہ ٹنل بند ہے تھوڑا انتظار کرنا پڑ ے گا کیونکہ ٹنل میں جب ایک طرف سے گاڑیوں کا قافلہ آ رہا ہوتو دوسری طرف سے گاڑیاں روک دی جاتی ہیں۔ٹنل کے پاس گاڑیوں سے اترے بارش میں پکوڑے کھائے چائے پی اور ٹنل کے کھلنے کا انتظار کیا۔لواری ٹنل دو حصوں پر مشتمل ہے۔ ایک حصہ 9 اور دوسرا حصہ 3 کلومیٹر پر محیط ہے۔ اس انتہائی اہم منصوبے کا پہلی بار سنگ بنیاد 5 جولائی 1975 کو پاکستان پیپلز پارٹی کے دور میں اس وقت کے وزیر بین الصوبائی رابطہ عبدالحفیظ پیرزادہ نے رکھا تھاجس پر بعد ازاں کام روک دیا گیا تھا۔ 19 سال بعد سابق صدر جنرل پرویز مشرف کے حکم پر 6 اکتوبر 2006 کو اس منصوبے پر دوبارہ کام شروع ہوا۔ پہلے یہ منصوبہ ریل ٹنل کے طور پر شروع کیا گیا تھا لیکن پھر اسکو روڈ ٹنل میں تبدیل کردیا گیا جس کے باعث بھی یہ منصوبہ مزید تاخیر کا شکار ہوا۔ پیپلزپارٹی کے سابق دور میں ایک مرتبہ پھر اس منصوبے پر فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث کام دوبارہ روک دیا گیا تھا۔ پہاڑی علاقے میں واقع لواری ٹنل چترالیوں کے لیے ہمشہ سے ایک سہانا خواب رہا ہے۔اس لیے یقینی طور پر 20 جولائی 2017 چترال کے لوگوں کے لیے ایک بہت ہی خوشی کا دن تھا کیونکہ چار دہایوں سے زیادہ انتظار کے بعد چترال کے عوام کا ایک دیرینہ مطالبہ پورا ہوا ۔اس ٹنل کو تقریباً 26 ارب روپے کی لاگت سے مکمل کیا گیا ہے جبکہ ٹنل کی تکمیل سے پشاور اور چترال کے درمیان مسافت 14 گھنٹے سے کم ہوکر 7 گھنٹے رہ گئی ہے۔سردیوں میں برفباری کی وجہ سے لواری ٹاپ بند ہونے سے آمدورفت رک جاتی تھی۔لواری ٹنل کی تعمیر کے بعد چترال کے مسافروں کو 10500 فٹ بلند لواری ٹاپ عبور کرنے سے نجات مل گئی ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق 68 سال کے دوران لواری ٹاپ کے راستے سفر کرتے ہوئے تقریباً 8 ہزار افراد برفانی ہواؤں اور تودوں کی زد میں آ کر جانیں گنوا چکے ہیں۔ اس منصوبے کی تکمیل سے تجارتی سرگرمیوں میں بھی اضافہ ہورہا ہے اور علاقے میں اقتصادی ترقی کے ساتھ ساتھ مقامی لوگوں کے لیے روزگار کے مواقع بھی پیدا ہو رہے ہیں

۔ٹنل کھلنے کے بعد گاڑیوں کو ایک لائن میں رہنے کو کہا گیا اور سختی سے ہدایت کی گئی کہ سپیڈ زیاد ہ سے زیادہ پچاس کلو میٹر فی گھنٹہ رکھنی اور اوور ٹیکنگ بھی نہیں کرنی۔ٹنل میں داخل ہوئے تو ڈرائیور نے گاڑی کی لائٹس جلا دیں۔نو کلومیٹر کا سفر تقریبا بیس منٹ میں طے ہوا۔ٹنل کراس کرنے کے بعد ملک سلمان کی طرف سے سب گاڑیوں میں پیغام دیا گیا کہ اب راستے میں کوئی قیام نہیں ہو گا ۔گاڑیاں سیدھی چترال جا کر رکیں گی وہاں ڈی سی چترال ارشاد سودھرکی جانب سے وفد کے اعزاز میں ظہرانے کا انتظا م کیا گیا ہے ،کھانے کا سن کر ڈرائیور زنے بھی گاڑیوں کی سپیڈ بڑھانے کی کوشش کی لیکن لاہور کی سڑکیں اور وہاں پہاڑی علاقے کی سڑکوں میں سپیڈ کا آسمان زمین کا فرق ہے۔سو سپیڈ بڑھانے کے باوجو دنہ بڑھے ۔راستے میں تلہ گنگ سے آئے ہوئے صحافی ڈاکٹر محبوب جراح جو واپس جا رہے تھے ان سے بھی مختصر ترین ملاقات ہوئی ،جس جگہ وہ رکے وہاں ان کی گاڑی پہاڑی سے اتر رہی تھی اور ہماری گاڑیاں پہاڑیاں چڑھ رہی تھیں اسی جگہ پر سڑک کا کام بھی جاری تھا سو ایک منٹ کی مختصر ملاقات کے بعد انہوں نے واپسی کی راہ لی اور ہم چترال کی جانب بڑھنے لگے۔دن دوبجے ہم چترال پہنچے تو وہاں پہلی منزل گورنر کاٹیج تھی جہاں ظہرانے کا انتظام تھا۔گورنر کاٹیج کا راستہ ڈاکٹر فاروق جانتے تھے انہوں نے دیر کے بعد چترال تک گائیڈ کا کام بھی کیا۔گورنر کاٹیج چترال کی ایک پہاڑی پر واقع ہے جہاں کھڑے ہو کر سارا چترال شہر دکھائی دیتا ہے۔رات کے اندھیرے میں شہر کی لائٹوں کا ایک عجیب نظارہ تھا۔

اسلام آباد سے چترال تک کا سفر کم از کم اٹھارہ گھنٹوں میں طے ہوتا ہے۔ سردیوں کے موسم میں یہاں شدید ترین سردی پڑتی ہے اور سردی سے بچاؤ کے لئے یہاں کے غریب عوام لکڑی جلاتے ہیں۔سیاح یہاں سے کوہ ہندودش کے بلند و بالا پہاڑی سلسوں کا بھی نظارہ کرتے ہیں۔ چترال کی دل کش وادی میں بہتی ندیاں ، بلندیوں سے گرتے ہوئے خوبصورت آبشار، سرسبز باغات، پھلوں اور پھولوں سے لدے باغات، لہلہاتے کھیت ،خوبصورت پرندے بکثرت نظر آتے ہیں۔چترال کا یہ بے مثال حسن دیکھنے والوں پر سحر طاری کردیتا ہے اور وہ چند لمحوں کے لئے اپنی زندگی کے غموں اور پر یشانیوں کو فراموش کر دیتے ہیں۔

یہاں کے جنت نظیر نظارے سیاح کو ساری زندگی یاد رہتے ہیں ،یہ ایسی وادی ہے جہاں جا کر زندگی چند لمحے اور جی لینے کیو جی چاہتا ہے کہ گو یا یہ حسین نظارے اوجھل نہ ہو جائیں اور یہ رنگین لمحات آنکھوں اور دل میں محفوظ کر لئے جائیں۔ان سب خوش رنگینیوں کے ساتھ چترال کے سادہ لوح اور شرافت کی نعمت سے سرشاریہاں کے باشندوں کی مہمان نوازی اور برتاؤ سیاح کو ساری زندگی یاد رہتی ہیں۔یہاں کے لوگ سیاحوں کو بہت پسند کرتے ہیں۔ اور ان کو ضرورت کے وقت ہر قسم کی تعاون فراہم کرتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ سیاح دور دراز سے اس علاقے میں آتے ہیں، اور چترال دنیا کے چند اہم سیاحتی مقامات میں سے ایک مانا جاتا ہے۔گورنر کاٹیج پہنچنے پر وہاں لوکاٹ ،سیب ،اور اخروٹ کے درخت نظر آئے،سیب اور اخروٹ تو کچے تھے لیکن لوکاٹ پک چکے تھے۔وفد میں شامل خواتین نے گاڑیوں سے اترتے ہی لوکاٹ کے درختوں پر حملہ کیا ۔کچھ لوکاٹ میرے حصے میں بھی آئے۔

سب دوست فریش ہوئے توکھانے سے قبل ضلع ناظم چترال حاجی مغفرت شاہ پہنچ گئے جنہوں نے وفد کو باقاعدہ خوش آمدید کہا ۔گورنر کاٹیج کے ساتھ ہی ضلع گورنمنٹ کے ریسٹ ہاؤس کے لان میں ان کے ساتھ نشست ہوئی ۔حاجی مغفرت شاہ کا تعلق جماعت اسلامی سے ہے ۔وہ دوسری بار ضلع ناظم منتخب ہوئے ۔چترال میں جماعت اسلامی اور جمعیت علماء اسلام (ف) کا مقامی سطح پر اتحاد ہے۔وفد کو بریفنگ دیتے ہوئے حاجی مغفرت شاہ کا کہنا تھا کہ جب مجھے اطلاع ملی کہ ساٹھ کالم نگاروں کا وفد آ رہا ہے تو میں نے سوچا کہ شاید ایک دو دن اخبار شائع نہیں ہوں گے۔حاجی مغفرت شاہ نے چترال کے حوالہ سے بتایا کہ لواری ٹنل کے بننے کے بعد یہاں کے باسیوں کے مسائل میں کمی ہوئی ہے۔اس سے قبل چترال کا پاکستان کے ساتھ چھ مہینے رابطہ منقطع رہتا تھا اگر کوئی پشاوریا اسلام آباد کے ہسپتال میں فوت ہو جاتا تو اس کی تدفین وہیں ہوتی اور اگر کوئی مریض ہوتا تو اسے پشاور لے جانے میں مشکلات ہوتی۔راستے بند ہونے سے زمینی رابطہ بالکل ختم ہو جاتا۔چترال کو سیاحوں کے لئے جنت کہتے ہوئے مغفرت شاہ کا کہنا تھا کہ چترال لوڈ شیڈنگ فری بن چکا ہے۔چترال میں گولن گول ہائیڈرو پاورپراجیکٹ سے بجلی کی پیداوار ہو رہی ہے جس سے چترال کو بجلی بلا تعطل فراہم کی جا رہی ہے۔ گولن گول ہائیڈروپاور پراجیکٹ کے 3پیداواری یونٹس ہیں اور ان کی مجموعی پیداواری صلاحیت 108 میگاواٹ ہے۔چترال شہر کی بجلی پوری ہونے کے بعد وافر بجلی ضائع ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ چترال میں تیرہ ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کی جا سکتی ہے پاکستان کی ضرورت بارہ ہزار میگا واٹ ہے ۔لیکن افسوس کی بات ہے کہ اس طرف کسی کی توجہ نہیں۔اگر یہ پنجاب ہوتا یا یہاں شہباز شریف ہوتا تو پاکستان کی مکمل بجلی یہاں سے پیدا ہوتی۔مغفرت شاہ نے بریفنگ کے بعد رات عشائیہ پر دعوت دی ۔ابھی دن کے کھانے کا انتظار ہورہا تھا سو مختصر نشست کے بعد احباب کھانے کی طرف آئے۔کھانے میں چکن ،چاول کی ڈشز تھیں ۔ساتھ فروٹ بھی رکھا گیا تھا کھانا کھانے کے بعد طے ہوا کہ چترال شہر ،بازار کا وزٹ کیا جائے
اس حوالہ سے انفرادی طور پر سب کو جانے کی اجازت دی گئی۔وفد میں شامل مردو خواتین نے بازار کا دورہ کیا ،شاپنگ کی اور رات پھرگورنر کاٹیج پہنچے،

نو بجے ڈی سی چترال ارشادسدھیرآ گئے ۔ان کے ساتھ بھی نشست ہوئی۔ڈی سی چترال ارشاد سودھرکا تعلق کراچی سے ہے۔انہوں نے وفد کو خوش آمدید کہا اور شکریہ ادا کیا۔ایک گھنٹے تک محفل جمی رہی۔وفد میں شامل خواتین نے چترال کی مقامی ہسپتال کا دورہ کیا تھا انہوں نے ہسپتال کے متعلقہ مسائل جب ڈی سی کے سامنے رکھے تو و ہ حیران ہوئے کہ یہ کون سی مخلوق ہے جو چترال پہنچتے ہی مسائل کی کھوج میں لگ گئی۔انہوں نے بات سنی اور یقین دہانی کروائی کہ مسائل حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔ہر بات کا مسکرا کر جواب دینے والے ڈی سی چترال میرے ساتھ والی کرسی پر بیٹھے تھے۔وفد کے شرکاء نے ڈی سی چترال کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا کیونکہ میزبانی کے مکمل فرائض انہوں نے سرانجام دیئے اور انہی کی دعوت پر کالم نگاروں کا ایک بڑا وفد پہنچا تھا۔عشائیہ میں ڈی سی چترال ساتھ رہے انہوں نے وفد کے ساتھ کھانا کھایا ۔اس کے بعد سب نے ہوٹلز کا رخ کیا۔خواتین کے لئے الگ رہائش کا انتظام تھا ۔مرد حضرات کو دو الگ الک ہوٹل میں ٹھہرایا گیا۔صبح فجر میں اٹھے نماز کے بعد نیند نہیں آ رہی تھی۔دو دن سے چترال میں بارش کی وجہ سے موسم ٹھنڈا تھا تو دوسری جانب ہوٹل میں پانی بھی بڑا ٹھنڈا تھا سو ٹھنڈے پانی سے ہی نہانا پڑا۔چائے پینے کے لئے باہر نکلے ۔چائے کا ایک ہوٹل ملا جہاں کڑک چائے کا آرڈر دیا لیکن جب پہلا گھونٹ پیا تو ایسے لگا کہ چائے میں پتی کی بجائے مرچ مصالحہ ڈالا گیا ہے۔ہوٹل مالک سے پوچھا تو اس نے دو ٹوک لفظوں میں کہا کہ بھائی پتی صحیح نہیں آ رہی پینی ہے تو پیو نہیں تو جاؤ۔سو ایک چائے گھونٹ کے پیسے تھمائے اور واپس ہوٹل میں آگیا۔باقی دوست بھی اتنے میں تیار ہو چکے تھے سو ناشتہ کے لئے ایک بار پھر گورنر کاٹیج میں جمع ہوئے ۔ناشتہ میں سفید چنے،انڈے اور ساتھ نان ،اس کے بعد چائے،ناشتہ کرنے کے بعد کیلاش کا سفر شروع ہوا جو ہماری اصل منزل تھی۔

لاہور سے نکلے ہوئے تین روز گزر چکے تھے لیکن ابھی تک کیلاش نہیں پہنچے تھے۔گورنر کاٹیج سے ڈی سی چترال نے اپنا نمائندہ گائیڈ دیا جس کی قیادت میں کیلاش کی جانب قافلہ چل پڑا،ایون تک گاڑیاں برق رفتاری کے سات چلتی رہیں۔ہمارے پاس ہائی ایس گاڑیاں تھیں ان کا ایون سے آگے جانا مشکل تھا لیکن دوستوں نے فیصلہ کیا کہ انہی گاڑیوں پر جائیں گے سو چل پڑے۔دوباش چیک پوسٹ سے آگے راستہ انتہائی خطرناک تھا۔بارش کی وجہ سے فیسٹول میں جانے والے اکثر لوگوں نے واپسی کی راہ لی اس وجہ سے دونوں طرف سے گاڑیوں کی آمدورفت ہورہی تھی ۔بارش کی وجہ سے روڈ پر پھسلن تھی کیونکہ ساری سڑک کچی تھی ۔کیلاش جیسے سیاحتی علاقے کی طرف جانے والی سڑک کو ابھی تک پختہ تو کیا دو رویہ بھی نہیں کیا جا سکا اس سے خیبر پختونخواہ میں تبدیلی واضح نظر آرہی تھی۔ہر دو منٹ بعد گاڑی کو روکنا پڑتا کیونکہ سامنے سے آنے والی گاڑی کو کراسنگ دینی پڑتی تھی۔دوباش چیک پوسٹ سے بمبوریت تک 12میل کا فاصلہ جبکہ رمبور تک بھی دس کلومیٹر کا راستہ ہے۔ یہ بارہ کلومیٹر کا راستہ بارش کی وجہ سے کم از کم دو گھنٹے میں طے ہوتا ہے۔ایک گھنٹہ گاڑی میں سفر کیا تو تنگ سڑک کی وجہ سے ایک مقام پر گاڑیوں کی آمنے سامنے قطار لگ گئی۔اگرچہ ہر پانچ سو میٹر کے بعدٹریفک پولیس اہلکار تعینا ت تھا لیکن موسم کی خرابی اور پھر بارش کی وجہ سے لوگوں کی فوری و یکدام واپسی سے ٹریفک جام ہو گئی۔حالات کو دیکھ کر نوید ستی،اشتیاق گوندل،حسنین عباسی ،بادشاہ خان،محمد شفیق و دیگر دوستوں کے ہمراہ پیدل چل پڑے۔ایک گھنٹہ پیدل چلنے کے بعد مقامی گاڑی بک کروائی اور یوں ہم بمبوریت اس مقام پر جا پہنچے جہاں فیسٹول جاری تھا۔بمبوریت کیلاشیوں کا صدرمقام ہے۔

کافرستان کی تینوں وادیوں بِریر، رمبور اور بمبوریت کی کل آبادی تقریبا بارہ ہزار کے قریب ہے۔لیکن اس میں کالاش قبیلہ یعنی کافروں کی آبادی صرف چار سے ساڑھے چار ہزار کے لگ بھگ ہے۔آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑی وادی بمبوریت ہے اور رمبورایک تنگ وادی ہے۔ لیکن لمبائی میں دیگر دونوں وادیوں سے زیادہ ہے۔ وہاں گھنے جنگلات ہیں اور ایک جھیل بھی ہے۔انٹرنیٹ پر دستیاب معلومات کے مطابق یہ قبیلہ کیلاش زبان بولتا ہے جو کہ دری زبانوں کے خاندان سے تعلق رکھتی ہے۔ یہ زبان اس خطہ میں نہایت جداگانہ مشہور ہے۔ لسانیات کے ماہر رچرڈ سٹرانڈ کے مطابق ضلع چترال میں آباد قبائل نے یہ نام قدیم کافرستان سے مستعار لیا ہے۔

کالاشہ یا کالاش قبائل نے وقت کے ساتھ چترال میں اپنا اثرورسوخ بڑھایا۔ ایک حوالے سے یہ بھی کہا جاتا ہے کہ کالاش نام دراصل ‘‘کاسوو‘‘ جو کہ بعد میں ‘‘کاسیو‘‘ استعمال ہوتا تھا۔ یہ نام نورستان کے قبائل نے یہاں آباد قبائل کے لیے مخصوص کر رکھا تھا۔ بعد کے ادوار میں یہ کاسیو نام کالاسایو بنا اور رفتہ رفتہ کالاسہ اور پھر کالاشہ اور اب کالاش بن گیا۔ کیلاش قبائل کی ثقافت یہاں آباد قبائل میں سب سے جداگانہ خصوصیات کی حامل ہے۔ یہ قبائل مذہبی طور پر کئی خداؤں کو مانتے ہیں اور ان کی زندگیوں پر قدرت اور روحانی تعلیمات کا اثر رسوخ ہے۔ یہاں کے قبائل کی مذہبی روایات کے مطابق قربانی دینے کا رواج عام ہے جو کہ ان کی تین وادیوں میں خوشحالی اور امن کی ضمانت سمجھی جاتی ہے۔ کالاش قبائل میں مشہور مختلف رواج اور کئی تاریخی حوالہ جات اور قصے عام طور پر روم قدیم روم کی ثقافت سے تشبیہ دیے جاتے ہیں۔ گو وقت کے ساتھ ساتھ قدیم روم کی ثقافت کے اثرات میں کمی آئی ہے اور اب کے دور میں زیادہ تر ہند اور فارس کی ثقافتوں کے زیادہ اثرات واضع ہیں۔ کالاش قبائل کے قبائلی رواج میں اختلاف پایا جاتا تھا۔

بیسویں صدی سے پہلے تک یہاں رواج نہایت وسیع تھے اور گذشتہ صدی میں ان غیر مسلم قبائل میں ان رواجوں کی پیروی اسلام قبول کرنے کے بعد سے کافی کمی آئی ہے۔ کیلاش قبائل کے سردار سیف جان جو کہ اقلیت کے مطابق، ‘‘اگر کوئی کیلاش فرد اسلام قبول کر لے، وہ ہمارے درمیان زندگی بسر نہیں کر سکتا۔ ہم اپنی شناخت کے لیے انتہائی سخت مزاج رکھتے ہیں ‘‘تقریباً تین ہزار کیلاش اسلام قبول کر چکے ہیں یا پھر ان کی اولادیں مسلمان ہو چکی ہیں۔ یہ لوگ اب بھی وادی کیلاش کے علاقے میں رہائش پزیر ہیں اور اپنی زبان اور قدیم ثقافت کی پیروی کرتے ہیں۔ اب ان لوگوں کو ‘‘شیخ‘‘ کہا جاتا ہے اور کالاش قبائل کی تقریباً نصف آبادی پر مشتمل یہ لوگ اپنا جداگانہ اثررسوخ رکھتے ہیں۔ کالاش عورتیں لمبی اور کالی پوشاکیں پہنتی ہیں، جو کہ سیپیوں اور موتیوں سے سجائی گئی ہوتی ہیں۔ کالے لباس کی وجہ سے یہ چترال میں سیاہ پوش کہلائے جاتے ہیں۔ کیلاش مردوں نے پاکستان میں عام استعمال کا لباس شلوار قمیص اپنا لی ہے اور بچوں میں بھی پاکستانی لباس عام طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔پاکستانی معاشرے کے برعکس عورتوں اور مردوں کا سماجی میل ملاپ برا نہیں سمجھا جاتا۔ ‘‘باشیلانی‘‘ ایک جدا گاؤں ہے جو کہ عورتوں کے لیے مخصوص ہے۔ یہاں حاملہ عورتیں ہی لازمی رہائش پذیر ہوتی ہیں اور پیدا ہونے والے بچوں کو باشیلانی کہا جاتا ہے۔ بچے کی پیدائش کے بعد عورتوں کا پاک ہونا لازم ہے اور ایک رواج بھی عام ہے جس کو اپنانے کے بعد ہی کوئی عورت اپنے شوہر کی طرف واپس جا سکتی ہے۔ گھر سے فرار ہو کر شادی کا رواج عام ہے۔ نوعمر لڑکیاں اور شادی شدہ عورتیں بھی گھر سے فرار اختیار کرتی ہیں۔ زیادہ تر یہ قبائل اس رویہ کو عمومی خیال کرتی ہے اور اس صورت میں جشن کے موقع پر قبول کر لیا جاتا ہے۔ کئی مواقعوں پر زیلی قبیلوں میں اس موضوع پر فساد بھی برپا ہو جاتا ہے۔ امن کے قائم ہونے تک تلخی برقرار رہتی ہے اور صلح عام طور پر ثالث کی موجودگی کے بغیر طے نہیں ہوتی۔ صلح کے لیے جو رواج عام ہے اس کے مطابق مرد جس کے ساتھ عورت فرار اختیار کرے وہ اس عورت کے خاندان یا پہلے شوہر کو قیمت ادا کرتا ہے۔ یہ قیمت عام طور پر دگنے خرچے کے برابر ہوتا ہے جو اس عورت کا شوہر شادی اور عورت کے خاندان کو ادا کرتا ہے۔

موسم بہار کے آتے ہی تینوں وادیوں میں چلم جوش کی تیاریاں شروع ہوجاتی ہیں لیکن تہوار کے خاص تین دن تمام مرد و خواتین وادی بمبوریت میں جمع ہوجاتے ہیں۔ مقامی لوگ اسے ’’ چلم جوشٹ‘‘ بھی کہتے ہیں۔ چلم جوشی کے پہلے دن ’بیشاہ ‘ یعنی پھولوں سے گھروں کی سجاوٹ،دوسرے دن’چیرک پی پی ‘ یعنی د ودھ تقسیم کرنے کی رسم کی ادائیگی اور’گل پریک‘ یعنی نو مولود بچوں کے والدین پربعض مقامات پرجانے کی مذہبی پابندی اْٹھانے اور سوگ کے خاتمے کا اعلان کیا جاتا ہے۔یہاں کے سادہ لوح افرادآج بھی صدیوں پرانی روایات کے مطابق زندگی بسر کر رہے ہیں۔ انہوں نے پرانی روایات کو مذہب کی طرح اپنایا ہواہے۔اسی سبب سیاحوں کے لئے ان کی شادیاں، اموات، مہمان نوازی، میل جول، محبت مذہبی رسومات اور سالانہ تقاریب وغیرہ انتہائی دلچسی کا باعث ہیں۔ اِنہی دلچسپیوں کے باعث یہ عِلاقہ سیاحوں کے لیئے ایک جنت ہے۔چلم جوش جشن بہار اں کی تقریب ہے۔ مقامی افراد اس تہوار کیلئے کافی پہلے سے اوربہت سی تیاریاں کرکے رکھتے ہیں۔ مئی کا مہینہ شروع ہوتے ہوتے یہاں ہر طرف سبزہ اگ آتا ہے اور چاروں طرف خْوشبو پھیل جاتی ہے۔فیسٹول والے مقام پر ڈی سی چترال ارشادسودھرہم سے پہلے پہنچ چکے تھے۔سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے۔پاک فوج،ایف سی ،پولیس کے جوان موقع پر موجود تھے۔بارش کے باوجود فیسٹول جاری تھا۔رنگ برنگے لباس میں کیلاشی مردو خواتین ،بچے تین چار چار کی ٹولیوں میں رقص کر رہے تھے۔سیٹیوں کی آواز دور دور تک جا رہی تھی۔ڈی پی او چترال منصور امان بھی اس موقع پر موجود تھے۔ایکسپریس نیوز کے اینکر عمران خان بھی پروگرام کی ریکارڈنگ کے لئے موجود تھے۔نوید ستی،اشتیا ق گوندل نے بھی پروگرام کی ریکارڈنگ کی۔فیسٹول میں وفد کی چائے بسکٹ کے ساتھ تواضع کی گئی۔وفد میں شامل خواتین کیلاشی خواتین کے ساتھ گھل مل گئیں اور ان کے ساتھ رقص بھی کیا۔سیلفیوں اور تصاویر کا دور بھی چلا۔شام چھ بجے فیسٹول ختم ہوا تو ڈی سی چترال ارشاد سودھرکی جانب سے مقامی ہوٹل میں کھانے کا انتظام کیا گیا تھا۔کھانے کے بعد رات دیر تک اسی ہوٹل میں ہی ڈی سی چترال ارشادسودھراور ڈی پی او چترا ل منصور امان کے ساتھ گپ شپ رہی۔ڈی پی او چترال نے خیبر پختونخواہ پولیس کے حوالہ سے کافی معلومات دیں ۔وہ ایک بہادر افسر ہیں جن پر کوہاٹ میں خود کش حملہ بھی ہو چکا ہیے لیکن اللہ تعالیٰ نے انہیں محفوظ رکھا۔رات قیام دوسرے ہوٹل میں تھا۔وہاں پہنچے ،آرام کیا اور پھر صبح فجر کے بعد واپسی کی سفر کی راہ لی۔

واپسی پر پانچ گاڑیوں کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا دو گاڑیاں آگے نکل آئیں جن میں ایکسپیر یس نیوز کے پروڈیوسر اور دوسری میں میرے سمیت کالم نگار دوست شامل تھے جنہوں نے رمضان شروع ہونے کی وجہ سے جلدی واپس پہنچنے کی خاطر ڈرائیور سے گزارش کی کہ بغیر کسی سٹا پ کے لاہور پہنچا جائے۔راستے میں نمازوں اور کھانے کے لئے قیام کیا۔سحری پنڈی پہنچ کر کی اور صبح دس بجے اگلے دن لاہور پہنچ چکے تھے۔یوں یہ سفر اختتام پذیر ہوا۔دوسری تین گاڑیاں شام چھ بجے لاہور پہنچی تھیں۔لاہور پہنچتے ہی پاکستان فیڈریشن آف کالمسٹ کے صدر ملک سلمان کی جانب سے میسج موصول ہوا کہ کیلاش جانے والے وفد کے اعزاز میں جلد لاہور میں افطار ڈنر کا انتظام کیا جائے گا،اب انتظار ہے افطار ڈنر کا تا کہ ہمسفر دوستوں سے پھر ملا جائے اور دورہ کیلاش کی یادیں تازہ کی جائیں جنہیں کبھی بھلایا نہیں جا سکتا۔

journalists from Lahore visit Chitral and kalash valley 32journalists from Lahore visit Chitral and kalash valley 1journalists from Lahore visit Chitral and kalash valley 31journalists from Lahore visit Chitral and kalash valley 2journalists from Lahore visit Chitral and kalash valley 30journalists from Lahore visit Chitral and kalash valley 27
journalists from Lahore visit Chitral and kalash valley 28journalists from Lahore visit Chitral and kalash valley 29journalists from Lahore visit Chitral and kalash valley 21journalists from Lahore visit Chitral and kalash valley 22journalists from Lahore visit Chitral and kalash valley 24journalists from Lahore visit Chitral and kalash valley 25journalists from Lahore visit Chitral and kalash valley 26journalists from Lahore visit Chitral and kalash valley 16journalists from Lahore visit Chitral and kalash valley 17journalists from Lahore visit Chitral and kalash valley 18journalists from Lahore visit Chitral and kalash valley 19journalists from Lahore visit Chitral and kalash valley 20journalists from Lahore visit Chitral and kalash valley 11journalists from Lahore visit Chitral and kalash valley 12journalists from Lahore visit Chitral and kalash valley 13journalists from Lahore visit Chitral and kalash valley 14journalists from Lahore visit Chitral and kalash valley 15journalists from Lahore visit Chitral and kalash valley 6journalists from Lahore visit Chitral and kalash valley 7journalists from Lahore visit Chitral and kalash valley 8journalists from Lahore visit Chitral and kalash valley 9journalists from Lahore visit Chitral and kalash valley 10journalists from Lahore visit Chitral and kalash valley 3journalists from Lahore visit Chitral and kalash valley 4journalists from Lahore visit Chitral and kalash valley 5

Posted in تازہ ترین, مضامینTagged , , , , , , , , , , ,
10461

سی پیک میں گلگت بلتستان کا حصہ( قسط اول)……..تحریر: دیدارعلی شاہ

چین پاکستان اقتصادی راہداری جو ماضی میں شاہرہ ریشم کے نام سے مشہور تھا ایک لمبی تاریخ ہے۔ جس سے پتہ چلتا ہے کہ گلگت بلتستان کی اہمیت تاریخ میں دفاع اور تجارت کے غرض سے اہمیت کے حامل رہی ہے۔ یہاں پر چھوٹی چھوٹی ریاستیں ایک دوسرے پر حملہ آور ہوتے رہے ہیں۔ انگریزوں کی حکومت کے بعد ڈوگروں نے بھی یہاں حکومت کی ہے۔ اس کے بعد حکومت پاکستان کے ساتھ الحاق اور پھر کشمیر تنازع کے بعد اقوام متحدہ میں متنازع علاقہ ٹھرا۔ اسی طرح یہ علاقہ پہلے ہی سے اہمیت کے حامل رہی ہے اور موجودہ سی پیک کی وجہ سے اس کی اہمیت میں مزید اضافہ ہوا ہے ۔ انگریزوں نے یہاں پر اپنی موجودگی اس لئے ضروری سمجھا کہ اُنھیں اس بات کا ڈر تھا کہ کہی روس یا چین ہنزہ اور چترال کے دروں سے یہاں پر حملہ آور نہ ہوں ۔ اسی خوف سے انگریزوں نے ۱۸۹۱ میں ریاست ہنزہ و نگر کے ساتھ نِلت کے مقام پر جنگ لڑی گئیں اور ہنزہ و نگر پر قابض ہو گئے کیونکہ چین اور روس کی سرحدیں ریاست ہنزہ سے ملتی ہے۔

موجودہ دور میں جنگیں لڑنا آسان نہیں بلکہ تمام ممالک اپنے معاشی مضبوطی چاہتے ہے ، معاشی برتری کے اس دوڑ میں چین نے ون بیلٹ ون روڑ کے نام سے ایک جامع منصوبہ بندی کر کے اس پر عملدرآمد نہایت ہی دانائی کے ساتھ شروع کی ہے۔ چین پاکستان اقتصادی راہداری اسی جامع منصوبہ بندی کا ایک حصہ ہے۔
CPEC Logo 1
اس منصوبے کا عالمی معیشت میں اہم کردار رہے گا، کیونکہ کچھ سالوں کے اندر عالمی سیاست میں بہت سی تبدیلیاں آئی ہے ۔ یعنی ایک نئی بلاک کی تشکیل ہورہا ہے۔ جیسا کہ کئی دہائیوں بعد روس اور سعودی عرب آپس کے تعلقات کو استوار کر رہے ہیں ۔ ساتھ ساتھ پاکستان اور روس، چین اور انڈیا، سنٹرل ایشیا کے ممالک ۔ یہ سب ممالک اپنے ملک کی معاشی مضبوطی کے لئے سر توڑ کوششوں میں مصروف عمل ہے۔ اسی وجہ سے موجودہ معاشی و دفاعی ضروریات کے تحت دنیا میں نئی معاشی بلاکس وجود میں آرہے ہیں۔
گلگت بلتستان دفاعی اور جغرافیائی لحاظ سے پاکستان میں اہمیت کے حامل اس کی سرحد چین، افغانستان، انڈیا اور واخان کوریڈور کے چند کلومیٹر پر روس واقع ہے۔ اس کے علاوہ سنٹرل ایشیا کے تمام ممالک کے ساتھ زمینی رابطے کے لئے بھی یہاں سے آسان اور چند کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔
اب چونکہ سی پیک بڑے زور و شور سے جاری ہے ۔ بڑے بڑے منصوبوں کا اعلان ہوچکے ہے، فائبر آپٹکس گلگت بلتستان میں بچھایا گیا ہے اور شاہرہ ریشم کی دوبارہ تعمیرمکمل ہوچکے ہے ۔ مگر گلگت بلتستان سمیت پورے پاکستان میں سی پیک کے حوالے سے اعتراضات اور قیاس آرائیاں بھی اپنی اُروج پر ہے۔ جس میں مشرقی اور مغریبی روٹس پر تینوں صوبو ں کے اعتراضات کے ساتھ گلگت بلتستان کو کیا ملے گا شامل ہے۔
گلگت بلتستان میں اگر ہم ترقی کو سی پیک کی نظر سے دیکھیں، تو ہمیں سی پیک کی ہر پہلو کو سمجھنا ضروری ہے۔
چین کے صدر نے 2013 میں ون بیلٹ ون روڈ (OBOR)کا اعلان کیا، ون بیلٹ ون روڈ کے تین حصے ہے۔ پہلا ناردرن کاریڈور ہے جو بیجنگ سے لندن تک بذریعہ ٹرین ہے ، دوسرا سنٹرل کاریڈور ہے جو شنگھائی سے شروع ہو کر پیرس جاتاہے ، اور تیسرا سی پیک ہے جو کاشغر سے شروع ہو کر پاکستان میں بلوچستان کے شہر گوادر پہنچتا ہے۔ اُس وقت کے پاکستانی وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے جولائی 2013 میں چین کا دورہ کر کے چین کے ساتھ سی پیک معاہدے طے پایا۔ پھر چین کے صدر نے 2015 میں پاکستان کا دورہ کر کے سی پیک کے مختلف شعبوں کے 51 یا داشتوں پر دستخط کئے۔
سی پیک Long Term Plan کو چین ڈیولپمنٹ بنک اور نیشنل ڈیولپمنٹ ریفارمز کمشن نے تیار کیا ہے۔ اور کہا جا رہا ہے کہ پاکستان میں سی پیک کے پلان کو خفیہ رکھا گیا ہے، شاید اس کی کوئی خاص وجوہات ہو سکتے ہے۔
سی پیک میں پہلا اور بنیادی حصہ ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کا ہے۔ جس میں ریلوے نیٹ ورکس، سڑکیں اور موٹرویز نیٹ ورک بنائے جائیں گے۔ دوسرا اہم حصہ انرجی انفراسٹرکچر پر مشتمل ہے جس کے مطابق سی پیک کے شاہراوں پر مختلف مقامات پر بجلی پیدا کرنے کے پروجیکٹس لگیں گے۔ اس کے ساتھ تیل اور گیس کی لائینز بچائی جائیں گی۔ اور پلان کے مطابق یہ لائنیز روس ، ایران، سنٹرل ایشیا اور قطر تک جائیں گی۔ تیسرا حصہ گوادر پورٹ کی ڈیولپمینٹ ، توسیع اور مکمل آپریشنل ہونا ہے۔ اور امید کر رہے ہیں کہ یہ دبئی سے زیادہ تجارتی مرکز بن جائے گا۔ جس کی وجہ سے پاکستان میں اقتصادی، تجارتی اورصنعتی سرگرمیاں بڑھیں گے۔ اس کے ساتھ ہزاروں ایکڑ زرعی اراضی چینی کمپنیوں کو لیز پر دی جائے گی، جہاں پر بیجوں کی اقسام سے لے کر زرعی ٹیکنالوجی کے منصوبے تشکیل دئے جائیں گے۔ پشاور تا کراچی کے سڑکوں میں سکیورٹی کا نظام متعارف کرائیں گے۔ فائبر آپٹکس کا کام گلگت بلتستان میں جاری ہے۔
سی پیک میں گوادر کو خاص اہمیت حاصل ہے اور اس کو سمجھنا ضروری ہے۔ گوادر پاکستان کے جنوب مغربی ساحلی پٹی صوبہ بلوچستان میں واقع ہے۔ گوادر اکیسویں صدی کی جدید سہولیات سے آراستہ بندرگاہ بننے جارہا ہے اور کچھ سال پہلے اسے چین کے حوالے کردیا گیا ہے۔ یہ دنیا کے سب سے بڑے بحری، تجارتی راستے کے ساتھ اپنے شاندار محل وقوع کی وجہ سے عالمی دنیا کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔
یہ بندر گاہ اپنے جغرافیائی اعتبار سے سٹریٹیجک اہمیت کے حامل ہونے کے ساتھ تین خطوں کی ضروریات پوری کریں گا ۔ جس میں مشرق وسطیٰ، وسطی ایشیا، جنوبی ایشیا اور افریقہ شامل ہے۔ اس لئے چین نے اس بندرگاہ اور بحر ہند تک رسائی کے لئے قراقرم ہائی وئے KKH کی دوبارہ تعمیر کی گئی ہے جو کہ خنجراب، ہنزہ، گلگت اور چلاس سے ہو کر ایبٹ آباد پہنچتی ہے۔ اسی راستے کو سی پیک کا نام دیا گیا ہے۔
چین اسی منصوبے کے تحت قراقرم ہائی وئے KKH (شاہرہ ریشم) اور گوادر بندرگا کے ذریعے تجارتی اور دفاعی لحاظ سے دنیا کے مختلف ممالک کے ساتھ کئی ہزار کلومیٹر قریب آئے گا۔
اس منصوبے کے حوالے سے بیجنگ اور اسلام آباد کے درمیان کئی دورے اور میٹنگز ہوچکے ہے اور خاص کر بیجنگ چائنہ میں پاک چین تعاون کمیٹی کا چھٹا مشترکہ اجلاس دسمبر 2016 میں منعقد ہوا تھا جس میں پاکستان کے وفاقی وزراء کے ساتھ ساتھ چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ نے شرکت کی تھیں۔ جس میں پاکستان کے اندر مختلف پروجیکٹس اور صنعتی زونز کی تعمیر کی منظوری دی گئی تھیں۔
سی پیک منصوبہ جس کا مجموعی حجم 46 ارب ڈالر سے تجاوز کر کے 55 ارب ڈالر ہوگیا ہے اور مزید کہنا ہے کہ یہ بڑھ کر 60 ارب تک پہنچ جائے گا۔اس حوالے سے مشہور اقتصادی مگیزین دی اکانامسٹ کا کہنا ہے کہ سی پیک منصوبے پر چائنہ کی مجموعی سرمایہ کاری ایک کھرب ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے، آبادی کے لحاظ سے ساڑھے چار ارب افراد اس منصوبے سے مستفید ہونگے اور تقریباََ65 ممالک کی شمولیت متوقع ہے۔
پاکستان میں سی پیک پلان کے مطابق مختصر منصوبے 2020 ، درمیانی مدت کے منصوبے 2025 اور طویل مدتی منصوبے 2030 تک مکمل کر لئے جائیں گے۔ اور اسی طرح وژن 2025 کے تحت پاکستان دنیا کی 25 بہترین معشیتوں میں شامل ہوگااور وژن 2047 کے تحت 10 بڑی معشیتوں میں شامل ہوگا۔
اب اگر ہم سی پیک کے حوالے سے گلگت بلتستان کا مطالعہ کریں تو معلوم ہوگا کہ سی پیک کے حوالے سے گلگت بلتستان میں معلومات نہ ہونے کے برابر ہے۔ جس کی وجہ سے مختلف طبقے کے لوگ اور ادارے اس حوالے سے قیاس آرائیاں کرتے رہتے ہیں، اور یہاں کے لوگ ان باتوں پر یقین بھی کرتے آرہے ہیں۔ یہاں کے ہر طبقہ اور شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو اور خصوصاََ سیاسی نمائندوں کو اس حوالے سے کچھ نہیں پتہ۔ اگر ان سے سی پیک کے حوالے سے پوچھا جائے تو ان کو چند روایتی الفاظ کے علاوہ کچھ نہیں معلوم، اور یہ چند الفاظ بھی ٹیلی ویژن کے ذریعے ان تک پہنچتی ہے، باقی اصل حقائق سے یہاں کے لوگ نا آشنا ہے۔
ضرورت اس بات کی ہے کہ چائنہ پاکستان اقتصادی راہداری کے حوالے سے معلومات اور خصوصاََ اس میں گلگت بلتستان کے حوالے سے بنیادی معلومات حاصل کیا جائیں۔ اور انہی کو بنیاد بنا کر اس علاقے کے مفاد کے لئے اقدامات کریں جس میں کاروباری ادارے اور جی بی ایل اے گلگت بلتستان اسمبلی کا کردار اہم ہوگا۔
سی پیک میں گلگت بلتستان کو کون کون سے پروجیکٹ یا حصہ ملیں گے یہ الگ بحث ہے، مگر اس بات کو سمجھنا ضروری ہے کہ پہلے سے یہاں پر کون کون سے مواقعے موجود ہے۔ جس پر بہتر انداز میں کام کر کے یہاں کے لوگوں کو فائدہ پہنچایا جاسکتا ہے یا سی پیک کے پروجیکٹس میں شامل کرسکتے ہے۔
گلگت بلتستان میں بے شمار قدرتی وسائل موجود ہے اور ابھی تک اسے استعمال میں نہیں لایا گیا ہے۔ اگر اسے استعمال میں لایا جائے تو نہ صرف گلگت بلتستان بلکہ کسی حد تک پاکستان کی معشیت میں بھی مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔ ان تمام قدرتی وسائل کے لئے اگر سی پیک کے تحت کوئی طریقہ کار یا اسکیم ترتیب دیا جائے تو ان سے بے تحاشہ فائدہ حاصل کئے جا سکتے ہے۔ جس میں سب سے اہم یہاں کے پہاڑوں میں معدنیات ہے۔ اور اسے استعمال میں لا کر لوگوں کو خوشحال بنا سکتے ہے۔
دوسری چیزاس علاقے میں سیاحت کا فروغ ہے ۔ گلگت بلتستان اپنے قدرتی خوبصورتی میں پوری دنیا میں مشہور ہے ، مگر پچھلے چند سالوں سے یہاں پر لاکھوں کی تعداد میں سیاح آرہے ہیں اس کی وجہ ٹیلی ویژن پر سی پیک کے حوالے سے گلگت بلتستان کانام بار بار استعمال ہونا ہے۔ سیاحت کے حوالے سے اگر دیکھا جائے تو ایک سال میں جتنے سیاح یہاں پر آتے ہیں ان کے لئے انتظامات نہ ہونے کے برابر ہے، اس کی وجہ یہاں کے مقامی لوگوں کے پاس اتنے وسائل نہیں کہ وہ سارے انتظامات کر سکیں۔ اس لئے اگر حکومت (سی پیک کے تحت) بنکوں کے ذریعے آسان شرائط پر قرضہ دینا شروع کریں تو یہاں سیاحت کے شعبے میں مثبت تبدیلی آسکتی ہے۔
تیسری چیز یہاں پر خشک میوہ جات کو بہتر انداز میں مارکیٹ تک پہنچانا ہے۔ یہاں کے خشک میوہ جات کے اعلیٰ کوالٹی پروڈیکٹس یہاں پر تیار کئے جاتے ہے اور پہلے بتا چکا ہوں کہ وسائل کی کمی کی وجہ سے مارکیٹ تک نہیں پہنچ سکتیں۔ اب اس میں بہتری لانے کے لئے ضروری ہے کہ گلگت بلتستان کے بنجر ذمینوں میں پھل دار درخت زیادہ سے زیادہ لگایا جائے اس کے بعد اسے تیار کرنے کے لئے ٹرینگز اور پروسسنگ کے لئے فیکٹری ضروری ہے۔
چوتھی اور اہم چیز یہاں کے دریاوں سے کئی ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کی جا سکتی ہے اور پوری پاکستان اس سے خود کفیل ہوسکتا ہے۔ ان تمام کاموں کو سرانجام دینے کے لئے سی پیک ایک بہترین موقع ہے۔ ۔۔ (جاری ہے)

Posted in تازہ ترین, مضامینTagged , , , , , , , , , ,
10373

عمارتی لکڑی کی پشاور سمگلنگ ناکام ، ٹرک میں چھپائے گئے لکڑی برآمد ، ملزم گرفتار

Posted on

چترال(نمائندہ چترال ٹائمز )‌محکمہ فارسٹ کے اہلکاروں‌نے زیارت چیک پوسٹ پر چیکنگ کے دوران ٹرک میں‌چھپائے گئے عمارتی لکڑی کی سمگل ناکام بنادی.ذرائع کے مطابق زیارت فارسٹ چیک پوسٹ پر پشاور جانے والی ٹرک کی تلاشی لی گئ تو سوپ سٹون کے نیچے چھپائے گئے دیارکے سلیپربرآمد کیا گیا اورمحکمہ جنگلات دروش ساؤتھ سب ڈویژن نے غیر قانونی لکڑیاں بمع ٹرک تحویل میں لیکر ڈرائیور کو گرفتار کرکے تحقیقات شروع کی ہے. ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم کے انکشاف پر مقام کلکٹک میں احاطے پر چھاپہ مار کر مذید 15 عدد سلیپران برآمد کر لیے گئے.
forest smogling

forest smogling22

forest smogling24

forest smoglingee

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged , , , , , , , , , ,
10329

ناقابل یقین ایکشن پلان……….. محمد شریف شکیب

Posted on

تحریک انصاف کے حکومت سازی کے بعد پہلے سو دنوں کے ایکشن پلان پر خوب لے دے ہورہی ہے۔ ان کی حریف مسلم لیگ ن نے ایکشن پلان کو دیوانے کا خواب قرار دیا ہے۔قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کھلم کھلا چیلنج کردیا کہ اگر تحریک انصاف نے اپنے سو دنوں کے ایکشن پلان پر عمل کردکھایا۔ تو وہ اس کے اعتراف کے طور پر سیاست سے کنارہ کش ہوجائیں گے۔ ان کا موقف ہے کہ ایکشن پلان انتخاب جیتنے کے بعد دیا جاتا ہے۔ قبل از انتخاب ایکشن پلان دینا محض انتخابی شوشہ ہے۔ عوامی نیشنل پارٹی نے بھی سوتیلی ماں کی طرح طنز کے تیر چلائے ہیں۔ پارٹی ترجمان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے خیبر پختونخوا میں اقتدار حاصل کرنے کے بعد نوے دنوں کا ایکشن پلان دیا تھا۔ جو پانچ سال میں بھی پورا نہیں کرسکی۔ ایک نظر پی ٹی آئی کے ایکشن پلان پر بھی دوڑا کے دیکھتے ہیں کہ کیا ان پر عمل کرنا ممکنات میں سے ہے بھی یا نہیں۔ پی ٹی آئی نے مرکز میں اقتدار میں آنے کے بعد ابتدائی سو دنوں کے اندر فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم کرنے، ایف سی آر کے خاتمے، جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے، بیوروکریسی کو سیاست سے پاک کرنے، بجلی و گیس کی قیمتیں کم کرنے، عوام پر ٹیکسوں کا بوجھ کم کرنے، دولت چھپانے والوں سے ٹیکس وصول کرنے، نئی لیبر پالیسی مرتب کرنے، حکومتی گیسٹ ہاوسز کو ہوٹلوں میں تبدیل کرنے، چار نئے سیاحتی مقامات کی دریافت اور ایف بی آر میں اصلاحات لانے کے علاوہ پانچ سالوں کے اندر ایک کروڑ نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے اور پچاس لاکھ مکانات تعمیر کرکے غریبوں میں تقسیم کرنا شامل ہے۔ایکشن پلان میں جن جن نکات کا ذکر کیا گیا ہے۔ وہ عوام کی خواہشات اور امنگوں کے عین مطابق ہے لیکن قابل غور بات یہ ہے کہ تین مہینے دس دنوں کے اندر بیوروکریسی کو سیاست سے پاک کرنا، کرپشن کا خاتمہ، قبائلی علاقوں کو خیبر پختونخوا میں شامل کرکے صوبائی اسمبلی میں ان کے نمائندے لاکر بٹھانااور فیڈرل بیورو آف ریونیو میں اصلاحات کرنا کیسے ممکن ہے۔ پانچ سالوں کے اندر غریبوں کے لئے پچاس لاکھ مکانات کی تعمیر اور ایک کروڑ نوجوانوں کو روزگار مہیا کرنا بھی ناممکنات میں سے ہے۔پی ٹی آئی نے خیبر پختونخوا میں ایک ارب پودے لگانے، ساڑھے تین سو ڈیم بنانے، عوام کو بجلی مفت فراہم کرنے، گورنر ہاوس کو یونیورسٹی میں تبدیل کرنے سمیت متعدد اعلانات کئے تھے۔ لیکن اقتدار کی کرسی پر بیٹھنے کے بعد انہیں اندازہ ہوگیا کہ اعلان اور عمل کرنے میں کتنا فرق ہے۔ واقفان حال کا یہ کہنا ہے کہ بادشاہ گر طبقے نے سو دنوں کا یہ ایکشن پلان سالوں پہلے مرتب کیا تھا۔ ہر آنے والی حکومت سے اس طرح کے اعلانات کئے جاتے رہے۔ اور پھران ناممکن العمل اعلانات کو پورا نہ کرنے پر انہیں لعن طعن کا نشانہ بھی بنایا جاتا رہا۔ پی ٹی آئی کی قیادت بھی بادشا ہ گروں کے جھانسے میں آئی ہے۔عمران خان نے میڈیا کے سامنے ایکشن پلان کا مسودہ پڑھنے سے انکار کیا تھا تاہم شاہ محمود قریشی نے ترنگ میں آکر سارا پلان پڑھ ڈالا۔ اب اگر تحریک انصاف کو وفاق میں حکومت بنانے کا موقع ملتا ہے۔ تو ظاہر ہے کہ حکومت سازی کے لئے مطلوبہ عددی اکثریت حاصل ہونا مشکل ہے لامحالہ دیگر پارٹیوں کو ساتھ ملا کر حکومت تشکیل دینی ہوگی۔ تو کیا اتحادی جماعتیں بھی ایکشن پلان پر راضی ہوں گی۔ان میں سے بہت سے چیزیں ایسی ہیں جن کے لئے آئین میں ترمیم کرنی پڑے گی۔ قومی اسمبلی کے علاوہ سینٹ سے بھی ان کی منظوری لینی ہوگی۔ بیشک تحریک انصاف کو خیبر پختونخوا میں حکومت کرنے کا پانچ سال کا تجربہ حاصل ہوا ہے۔ اسی تجربے کی بنیاد پر پارٹی قیادت کو سوچنا چاہئے تھا کہ ترقیاتی منصوبوں کے لئے مختصر ٹائم فریم مقرر کرنے سے اسے سیاسی طور پر فائدے کے بجائے نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ اسی غلطی کو مرکزی سطح پر دھرانا سمجھ سے بالا تر ہے۔جن منصوبوں کا سو دنوں کے ایکشن پلان کے طور پر اعلان کیا گیا ہے۔ انہیں انتخابی منشور کا حصہ بناکر پارٹی قیادت خود کو تمسخر کا نشانہ بنائے جانے سے بچاسکتی ہے۔ہوسکتا ہے کہ اسے منشور قرار دینے سے رائے دہندگان کی توجہ بھی حاصل کی جاسکے۔

Posted in تازہ ترین, مضامینTagged , , , , , , , , , ,
10292

ڈپٹی کمشنر چترال کا ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹس کے ساتھ تورکہو اور موڑکہو میں‌کھلی کچہری

Posted on

تورکہو(شراف الدین) چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر چترال ارشاد سدھیرنے گزشتہ دن چترال کے تمام ھیڈ اف ڈپارٹمنٹس کے ساتھ سب تحصیل تورکھو شاکرام میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا. جس میں عمایدین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی. اس موقع پر لوگوں نے مختلف محکموں کے خلاف شکایت کے انبار لگا دیے خاص کر بونی تورکھو روڈ میں سست روی،صحت، بجلی، تحصیل ھیڈ کوارٹر، ایجوکیشن اور دوسرے محکموں پر برس پڑے. ڈپٹی کمشنر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنی طرف سے ان مسائل کے حل کیلئے بھرپور کوشش کرونگا . اور میں لوگوں کے مسائل سننے اور ان کے حل کیلئے چترال کے مختلف علاقوں‌کا دورہ کررہاہوں‌، تورکہو کا دورہ بھی ان کی کڑی ہے. انھوں‌نے تمام ھیڈ اف ڈیپارٹمنٹ کو بھی ھدایت کی کہ وہ مہینے میں‌ ایک بارضرور ان علاقوں کا دورہ کر لیا کرے تاکہ عوام کے مسائل حل کرنے میں مدد ملے ۔
اخر میں ڈپٹی کمشنر نے اپنی پوری ٹیم کے ساتھ ار ایچ سی ہسپتال کا بھی دورہ کیا اور ھسپتال میں سہولیات کا جائزہ لیا اور عوام کو سستے اور اسان سہولت دینے پر زور دیا.علاقے کے عوام نے ڈپٹی کمشنر اور دوسرے افسران بالا کا شکریہ ادا کیا کہ جنہوں نے اپنے گوناگوں مصروفیات میں سے وقت نکال کر اس دوردراز علاقے کا دورہ کیا .
اس سے قبل اسی طرح کا ایک اور کھلی کچہری موڑکہو کے مقام وریجون میں‌بھی منعقد ہوا . جہاں ڈپٹی کمشنر نے لوگوں کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لئے موقع پر متعلقہ محکمہ جات کے اہلکاروں‌کو ہدایت جاری کی . کھلی کچہری سی تحصیل ناظم مستوج مولانا یوسف نے بھی خطاب کیا. اور ڈپٹی کمشنر کی کاوشوں‌کو سراہا.
ان مواقع پر چترال کے معروف شخصیت کیپٹن شہزادہ سراج الملک اور صدر پریس کلب ظہیر الدین بھی موجود تھے.
DC Chitral Torkhow kholee kachehri 4

DC Chitral Torkhow kholee kachehri 2

DC Chitral Mulkhow kholee kacheri 2
DC Chitral Torkhow kholee kachehri 6

DC Chitral Torkhow kholee kachehri 3

DC Chitral Torkhow kholee kachehri 5
mulkhow khule kachere

DC chitral mulkhow khole kachehre

DC Chitral Mulkhow kholee kacheri 4

DC Chitral Mulkhow kholee kacheri 1

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged , , , , , , , , , ,
10193

داد بیداد ……………اداروں کی نا کامی…………. ڈاکٹر عنایت اللہ فیضیؔ

جو لو گ عتیق شاہ کے قاتل کو راتوں رات افغانستان کے راستے امریکہ فرار کرانے پر تعجب کا اظہار کر تے ہیں اخبار والوں کو اُن لوگوں پر تعجب ہوتا ہے وہ نہیں سوچتے کہ عتیق شاہ پاکستانی تھا اور اس کا قاتل اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے کا ملازم کرنل جوزف تھا اس سے پہلے امریکی کنٹریکٹر بلیک واٹر کا اہلکار ریمنڈ ڈیوس لاہور میں تین پاکستانیوں کو قتل کر کے امریکہ چلا گیا فیض نے کیا بات کہی ؂
نہ مدعی نہ شہادت حساب پاک ہوا
یہ خونِ خاک نشیناں تھا رزق خاک ہوا

اگر جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم (JIT) اور تحقیقاتی کمشین یاعدالتی تحقیقات ہمارے ملک میں ریفرنڈم کی طرح بدنام نہ ہوتے تو ہم کرنل جوزف کے فرار کی تحقیقات کے لئے کمیشن یا جے آئی ٹی کا مطالبہ کر تے لیکن اس طرح کے مطالبے کا کوئی فائدہ نہیں ضیاء الحق کے جہاز کو حادثہ پیش آیاتو اس کی تحقیقات بے نتیجہ ثابت ہوئی کیونکہ حادثہ میں عالمی طاقت ملوث تھی میمو گیٹ کیلئے بڑے طمطراق سے کمیشن بنایا گیا تو نتیجہ صفر رہا پانامہ کیس پر کمیشن اور جے آئی ٹی بنائے گئے 10بکسے لائے گئے نتیجہ صفر کے سوا کچھ بھی نہیں کرنل جوزف کے فرار پر کمیشن بنایا گیا تو اس کا بھی ایسا ہی انجام ہوگا مثلاََ مجرم کے فرار پر تحقیقات کی رپورٹ 4بکسوں میں بھر جائیگی ان میں ایک بکس سے یہ بات بر آمد ہوگی کہ تھانے میں ایف آئی آر درج کرنے والا مقتول کا سگا بھائی یا باپ نہیں تھا اس لئے کرنل جوزف کو تھانے میں بٹھانے، جوڈیشل لاک اَپ میں رکھنے یا مجسٹریٹ کے سامنے پیش کرنے کا جواز نہیں بنتا تھا اور یوں JITکی رپورٹ کو تاریخی دستاویز قرار دی جائے گی کیونکہ اس پر کسی مہینے کی کوئی نہ کوئی تاریخ ضرور درج ہوگی ایک زمانہ تھا جب عدالت پر لوگ بھروسہ کرتے تھے پھر وہ دور آیا جب ملکی سلامتی کے اداروں کو سب سے زیادہ معتبر تسلیم کیا جاتاتھا ریمنڈ ڈیوس کو امریکہ کے حوالے کرنے کے بعد دونوں پر سے عوام کا اعتبار اُٹھ گیا ٹی وی پر کرائے کے اینکر پرسن آنے کے بعد میڈیا کا اعتبار بھی اُٹھ گیا ریمنڈ ڈیوس کو ایک ہفتے کے اندر سزائے موت ہونی چاہیئے تھی کم ازکم 3مہینے کے اندر اس کی لاش لاہور کے چوراہے پر لٹکنی چاہیئے تھی کلبھوشن یادیو کا مسئلہ بھی ایسا ہی تھا اس کو ڈھیل دینے کی ضرورت نہیں تھی ہم حالت جنگ میں ہیں جنگ کی حالت میں دشمن کو زیادہ ڈھیل نہیں دی جاسکتی 1948ء کی جنگ کشمیر میں کرنل مطاع الملک سکردو کے محاذ پر چترال باڈی گارڈ کے رضا کار فورس کی کمان کر رہا تھا قلعہ کھر پچو فتح ہوا تو جنگی جرائم کے بڑے مجرم کیپٹن گنگا سنگھ کو کرنل تھا پا کے ساتھ زندہ گرفتار کیا گیا کرنل مطاع الملک نے سمر ی ٹرائیل کے ذریعے کیپٹن گنگا سنگھ کو سزائے موت دی اُسے پار لگانے کے بعد اوپر سے حکم آیا کہ ’’ خصوصی جہاز آرہا ہے کیپٹن گنگا سنگھ کو بحفاظت راولپنڈی روانہ کرو‘‘کرنل متاع الملک نے اپنا کام نمٹا دیا تھا اُس نے جواب میں لکھا ’’ گنگا سنگھ اب اس دنیامیں نہیں رہاکرنل تھاپا کو جہاز میں روانہ کیا جائے گا ‘‘ حالت جنگ میں اس طرح کے فیصلے ہوتے ہیں اس طرح کی ہمت اور دلیری کا م آتی ہے اگر ریمنڈ ڈیوس اور کلبھوشن یادیو کو عدالت میں پیش کرکے سزائے موت دی جاتی تو مسئلہ ہی ختم ہوجاتا نہ رہے بانس نہ بجے بانسری مجرم تھا انجام کو پہنچ گیا کرنل جوزف کا معاملہ نیا نہیں ہے یہ پرانے معاملات کا شرمناک تسلسل ہے اس کی تحقیقات کے لئے میڈیا کی کمیٹی بننی چاہیئے اور چار خطوط پر چار زاویوں سے اس واقعے کا میڈیا ٹرائل ہونا چاہیے پہلی بات یہ ہے کہ قاتل کو اسلام آباد پولیس نے گرفتار کیا مگر پولیس اسٹیشن سے اُس کو چھڑا کر لے جانے والے کون لوگ تھے ؟ کس قومی ادارے کے لوگ تھے ؟ اُن کے مقاصد کیا تھے ؟ اور اُن کو اوپر سے کیا حکم ملا تھا؟دوسر ی بات یہ ہے کہ قاتل کو مجسٹریٹ کے سامنے پیش کر کے اُس کا ریمانڈ لینے میں کیا امر مانع تھا ؟ کس کے دباؤپر قاتل کو چھوٹ دے دی گئی ؟تیسری بات یہ ہے کہ جینوا کنونشن کے تحت سفارت کار کو جو استشنا حاصل ہے وہ استشنا افغانستان کے بے گناہ سفیر عبد السلام ضعیف کو کیوں نہیں ملی ؟ عبدالسلام ضعیف نے کوئی جرم بھی نہیں کیا تھا وہ قانوں کے تحت مطلوب بھی نہیں تھا چوتھی بات یہ ہے کہ پاکستان کے قومی ادارے اور پاکستان کی قومی عدلیہ اپنی اندرونی ٹوٹ پھوٹ کی وجہ سے ناکام ہوگئی ہے یا ہمارے اداروں اور ہماری عدالتوں کو ’’ اوپر کے حکم ‘‘نے ناکامی سے دوچار کر دیا ہے ؟ ان چار زاویوں سے کرنل جوزف کے فرار کا جائزہ لینا چاہیئے کرنل جوزف کے فرار میں کس نے معاونت کی ؟ یہ بات سب کو معلوم ہے اس پر تفتیش کی کوئی ضرورت نہیں پاکستان میں اندرونی خانہ جنگی ، سیاسی عدم استحکام ، بد امنی اور دہشت گردی کی وجوہات میں بھی اہم وجہ یہ ہے ہمارے ہاں قومی ادارے اور ہماری عدالتیں اپنے فرائض کی انجام دہی میں ناکام ہوگئی ہیں گذشتہ 8سالوں میں بھارت کی عدالتوں نے 4پاکستانیوں کو پھانسی دی بنگلہ دیش کی عدالتوں نے پاکستان کے ساتھ محبت کے جرم میں اپنے ہی ملک کے6شہریوں کو تختہ دار پر لٹکا دیا پاکستان نے دو بھارتی مجرموں کو عالمی دباؤ پر جیل سے آزاد کرکے بھارت کے حوالے کیادو امریکی مجرموں کو سزا دینے میں نا کامی کے بعد امریکہ کے حوالے کیا بھارتی شہری کلبھوشن بھی اپنی رہائی کا منتظر ہے اس کو معلوم ہے کہ پاکستان کی عدالتوں میں دم خم نہیں ہے پاکستان کے قومی ادارے ٹوٹ پھوٹ کے عمل سے دوچار ہیں اوریہ بات ایک ایٹمی طاقت کو ہرگز زیب نہیں دیتی کہ اس کی عدالت مجرم کو سزا نہ دے سکے اس کے ادارے مجرم کو دشمن کے حوالے کردیں ایٹمی طاقت ہونے کے باوجود ہماری مجبوری نا قابل برداشت ہے میرتقی میر نے ہمار ے ہی بارے میں کہا ہوگا ؂

ہم مجبوروں پہ ناحق تہمت ہے مختاری کی
جو چاہے سو آپ کرے ہے ہم کو عبث بدنام کیا

Posted in تازہ ترین, مضامینTagged , , , , , , , , , ,
10147

دروش، پاکستان زندہ باد فٹ بال ٹورنمنٹ اختتام پذیر، چمرکن فٹبال کلب فاتح رہی

دروش(چترال ٹائمز رپورٹ)ہفت روزہ چترال پوسٹ اور آئیڈیل کلب دروش کے زیر اہتمام کرنل مراد اسٹیڈئم دروش میں منعقد ہونے والا پاکستان زندہ باد جشن بہاران فٹ بال ٹورنمنٹ گزشتہ روز اختتام پذیر ہواجس میں چمرکن فٹ بال کلب نے کامیابی حاصل کی۔کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس و چترال ٹاسک فورس کرنل معین الدین اختتامی پروگرامات کے مہمان خصوصی تھے۔ کرنل معین الدین نے اس موقع پر حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے یقین دلایا کہ چترال سکاؤٹس اپنے پیشہ وارانہ فرائض کی انجام دہی کے ساتھ ساتھ عوامی فلاحی سرگرمیوں میں بھی اپنا کردار ادا کرتی رہے گی ۔ انہوں نے کہا کہ کھیلوں کی سرپرستی ہماری اولین ترجیح ہے کیونکہ صحت مند اور مستعد معاشرے کے قیام میں کھیلوں کی سرگرمیوں کا اہم کردار ہے۔ کرنل معین الدین نے کہا کہ پاکستان آرمی اورچترال سکاؤٹس نے دروش میں اوسیک گراؤنڈ کو ایک جدید اسٹیڈئم میں تبدیل کردیا ہے اور انشاء اللہ کرنل مراد اسٹیڈئم کو بھی جدید طرز پر بنایا جائیگا۔ انہوں نے بہترین ٹورنمنٹ منعقد کرنے پر انتظامیہ کی تعریف ہے ۔ کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس نے عوام پر زور دیا کہ وہ چترال کے امن و امان اور تعمیر و ترقی میں اپنا مثبت کردار ادا کریں۔ مہمان خصوصی نے ٹورنمنٹ کے فائنل تک رسائی حاصل کرنے والے دونوں ٹیموں کو مبارکباد دی اور اپنی طرف سے ونر ٹیم، رنر ٹیم اور مین آف دی ٹورنمنٹ کو نقد انعامات بھی دئیے۔ اس موقع پر مہمان خصوصی کوسپاسنامہ پیش کرتے ہوئے معروف شخصیت قاری جمال عبدالناصر نے کھیلوں کی ترقی اور فلاح عامہ کی سرگرمیوں میں پاک فوج اور چترال سکاؤٹس کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی خدمات سے انکار قطعاً ممکن نہیں ۔انہوں نے اپیل کی کہ چترال سکاؤٹس کھیلوں کی سرپرستی میں اپنے کردار کو جاری رکھے ۔ اس سے قبل جب مہمان خصوصی کرنل معین الدین گراؤنڈ میں داخل ہوئے تو علاقے کے معززین اور بلدیاتی نمائندگان نے انکا والہانہ انداز میں استقبال کیا۔ مہمان خصوصی دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں اور ٹورنمنٹ کے انتظامیہ آئیڈیل کلب کے ممبران سے ملے۔
پاکستان زندہ باد فٹ بال ٹورنمنٹ کے دلچسپ فائنل میچ میں چمرکن فٹ بال کلب نے فالکن کلب چترال کو شکست دی۔ مقررہ وقت میں میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا تو میچ کا فیصلہ پنلٹی ککس پر کیا گیا۔ مہمان خصوصی کرنل معین الدین نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔
چمرکن فٹبال کلب کے عطاء الرحمن کو ٹورنمنٹ کے دوران بہترین پرفارمنس پر ’’ مین آف دی ٹورنمنٹ‘‘ قرار دیا گیا جبکہ چمرکن فٹبال کلب کے ہی گول کیپر لیاقت کو مین آف دی میچ قراردیا گیا۔ انڈر 15فٹ بال مقابلوں میں منصف الیون نے کامیابی حاصل کی جبکہ انڈر 12 فٹ بال مقابلوں میں آئیڈیلز جونیئر فاتح رہی۔
اس موقع پر ٹورنمنٹ انتظامیہ کی طرف سے اس ٹورنمنٹ کے انعقاد کو ممکن بنانے اور بھرپور تعاؤن فراہم کرنے پر چترال سکاؤٹس بالخصوص 145ونگ کے کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل خرم کا خصوصی شکریہ ادا کیا گیا اور امید ظاہر کی گئی کہ وہ مستقبل میں بھی اپنا تعاؤن جاری رکھیں گے۔
pakistan zinda bad tournament chitral

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged , , , , , , , , , ,
10120

چترال پبلک سکول اینڈ کالج میں سالانہ تقریب کا انعقاد

Posted on

چترال (چترال ٹائمز رپورٹ ) چترال پبلک سکول اینڈ کالج میں گزشتہ دن سالانہ تقریب کا انعقاد کیا گیا – جس میں سکول سے فارغ التحصیل سابق طلباء، والدین اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے کثیر تعداد میں شرکت کیں – اس تقریب کے مہمان خصوصی ضلع ناظم حاجی مغفرت شاہ تھے – تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا اس کے بعد نبی کریم صل اللہ علیہ والہ و سلم کے حضور عقیدت کے پھول نچھاور کے گیے – سکول کا ترانہ گروپ قومی ترانہ پیش کیا – پرنسپل وجیہہ الدین نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا اور مہمانوں کا شکریہ ادا کیا – اپنے خطاب پرنسپل میں سکول کے سالانہ سرگرمیوں کے حوالے سے حاضرین کو آگاہ کیا اور سکول کی کارکردگی رپورٹ پیش کیا – پرنسپل وجیہہ الدین نے کہا کہ چترال پبلک سکول اینڈ کالج ضلع چترال کا بانی نجی تعلیمی ادارہ ہے یہاں سے فارغ التحصیل ہزاروں کی تعداد میں طلباء طلبات مختلف شعبہ ہائے زندگی میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں – پروگرام میں سکول کے طلباء طلبات ملی نغمے ، خاکے، تقاریر اور سٹیج شو کا شاندار مظاہرہ کر کے حاضرین کو خوب محظوظ کیا – پروگرام کے آخر میں سالانہ امتحان میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا و طالبات میں انعامات تقسیم کئے گئے – اس پروگرام کی ایک خاص بات یہ بھی تھی کہ اس میں سکول کے سابق ٹیچر اور استادالآساتذہ سردار کو لائف ٹائم ایچیومینٹ ایوارڈ سے نوازا گیا – آخر میں مہمان خصوصی ضلع ناظم مغفرت شاہ نے خطاب کرتے ہوئے سکول کے انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ چترال میں تعلیم کے میدان میں چترال پبلک سکول اینڈ کالج کا انتہائی اہم کردار رہا ہے یہاں سے فارغ التحصیل ہزاروں سٹوڈنٹس اعلیٰ عہدوں پر فائز ملک و قوم کی خدمت سر انجام دے رہے ہیں – ضلع ناظم نے سکول کے بانی مرحوم اشرف الدین کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا – مہمان خصوصی نے کہا کہ مرحوم اشرف الدین چترالی قوم کا محسن رہا ہے – انھوں نے جو پودا لگایا تھا وہ آج ایک تناور درخت بن کر پھل دینا شروع کر دیا ہے. یہ رنگارنگ پروگرام رات گئے اختتام کو پہنچا –
chitral public school program 8
chitral public school program 9

chitral public school program 10

chitral public school program 1

chitral public school program 3

chitral public school program 4
chitral public school program 5

chitral public school program 6

chitral public school program 7

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged , , , , , , , , , ,
10076

دروش بار ایسو سی ایشن کی تقریب حلف برداری ۔سول جج جوہرعلی شاہ نےکابینہ سےحلف لیا

Posted on

دروش(چترال ٹائمز رپورٹ ) دروش بار ایسو سی ایشن کے نو منتخب کابینہ نے حلف اٹھالیا۔ دروش بار روم میں منعقدہ پروقار تقریب میں سول جج ون جو ہر علی شاہ اور سول جج ٹو حسن علی کے علاوہ دروش کے تمام وکلا ء برادران نے شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق دروش بار کے نو منتخب کا بینہ میں صدر اکرام حسین ایڈوکیٹ ، نائب صدر شیر افضل ایڈوکیٹ ، جنرل سیکرٹری شیر بہادر ایڈوکیٹ ، فائنانس سیکرٹری حسین احمد ایڈوکیٹ جبکہ میر اعظم خان ایڈوکیٹ لائبیرین نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھالیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی علاقہ قاضی ون جو ہز علی شاہ نے کابینہ سے حلف اٹھالیا۔ تقریب سے نو منتخب صدر اکرام حسین ایدوکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بار کے صدارت جیسے اعلیٰ منصب کیلئے مجھ پر اعتماد کرنے پر دروش بار کے وکلاء صاحبان کا مشکور ہوں اور میں اپنی پوری توانائی قانون کی حکمرانی اور بار کی فلاح و بہبود کیلئے صرف کرونگا۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged , , , , , , , , , ,
10056

“ملکی کپ”پولو ٹورنامنٹ احتتام پذیر، چترال سکاوٹس ٹیم نے ٹائٹل اپنے نام کرلی

Posted on

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کے زیر اہتمام “ملکی کپ”پولو ٹورنامنٹ بدھ کے روز احتتام پذیر ہوا جس میں ضلع بھر سے 52پولو ٹیموں نے حصہ لیا جوکہ دس دن تک جاری رہا جس کافائنل فرنٹیر کور (چترال سکاوٹس ) کی ٹیم نے چترال پولیس کو صفر کے مقابلے میں نو گولوں سے شکست دے کر فاتح قرار پائی۔ اس موقع پر ضلع ناظم مغفرت شاہ مہمان خصوصی تھے جبکہ ڈپٹی کمشنر چترال ارشاد سودھر، کمانڈنٹ چترال سکاوٹس کرنل معین الدین، ڈی پی او منصور امان ، نائب ضلع ناظم مولانا عبدالشکور ، شہزادہ فاتح الملک علی ناصر ، عبدالولی خان ایڈوکیٹ نے کھلاڑیوں اور منتظمین میں انعامات تقسیم کئے۔ کالاش تہوار چیلم جوشٹ کے لئے چترال آنے والے سینکڑوں ملکی اور غیر ملکی سیاحوں نے پولو ٹورنامنٹ کے میچ دیکھے جوکہ چترال کا منفرد ثقافتی ورثہ ہے۔ مین آف دی میچ کا اعزاز چترال سکاوٹس کے شہزاد احمد کو ملا جبکہ بہترین گھوڑا پالنے پر بیسٹ ہارس کا انعام چترال پولیس کے اشفاق احمد کو دیا گیا ۔ شہزادہ فاتح الملک علی ناصر نے اپنی طرف سے فاتح ٹیم کو 70ہزار روپے اوررنر اپ ٹیم کو 50ہزار روپے انعام دئیے۔ ڈی سی چترال کا کہنا تھاکہ پولو کے اس عظیم ایونٹ کے انعقاد سے جہاں اس علاقے میں سیاحت کو فروع ہوئی وہاں چترال میں مثالی امن وامان کا ایک سافٹ امیچ بھی پوری دنیا میں چلی گئی۔ اپنے خطاب میں ضلع ناظم مغفرت شاہ نے کہاکہ ڈسٹرکٹ گورنمنٹ نے پولو کے فروع میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے اور چترال میں اس کھیل کا مستقبل بھی تابناک ہے جس کا ثبوت جشن شندور میں گزشتہ کئی سالوں سے چترال ٹیم کی گلگت بلتستان کے خلاف شاندار کامیابی ہے۔ انہوں نے تاہم ڈسٹرکٹ کپ پولو ٹورنامنٹ کا نام ملکی کپ رکھنے پر اپنی تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ قیام پاکستان کے سے پہلے چترال میں تعینات پولیٹیکل ایجنٹ کو ملکی کہا جاتا تھا اور چترال کے عوام نے اس کے خلاف جدوجہد کرکے قربانی دی۔ انہوں نے کہاکہ چترال کے عوام کی ان قربانیوں کے نتیجے میں چترال میں پولیٹیکل ایجنٹ کی بجائے ڈپٹی کمشنر لابیٹھایا جبکہ قبائلی علاقوں کے عوام ا ب بھی ایف سی آر کے خلاف جدوجہد میں مصروف ہیں ۔ ضلع ناظم نے کہاکہ لواری ٹنل پراجیکٹ کی تکمیل کے بعد ہمیں کھیلوں کے ساتھ ساتھ اپنے آپ کو زمانے کی تقاضوں کے ہم آہنگ بنانے اور مسابقت کے لئے تیار رکھنی چاہئے۔

chitral polo tournament 6

chitral polo tournament 4

chitral polo tournament 3

chitral polo tournament 1 chitral polo tournament 2

mulki cup polo torunament chitral final 10
mulki polo chitral1
chitral polo tournamnet 2chitral polo tournamnet 4
mulki cup polo torunament chitral final 14

mulki cup polo torunament chitral final 12

mulki cup polo torunament chitral final 6

mulki cup polo torunament chitral final 4

mulki cup polo torunament chitral final 5
mulki cup polo torunament chitral final 15

mulki cup polo torunament chitral final 2

mulki cup polo torunament chitral final 3

mulki polo chitral

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged , , , , , , , , , ,
10025

کالاش تہوارچیلم جوشٹ آخری مراحل میں داخل،سیاحوں میں پھل اور گلدستے تقسیم کئے گئے

Posted on

چترال ( چترال ٹائمز رپورٹ) کالاش قبیلے کا مذہبی تہوار چلم جوشٹ اپنے آخری مراحل میں داخل ہوگیا، 14مئی سے شروع ہونے والا یہ تہوار ڈھول کی تھاپ پر رقص کیساتھ منانے کے بعد16مئی کو اختتام پذیر ہوگاجبکہ اختتامی تقریب 16مئی کو بمبوریت میں منائی جائے گی، ہندوکش کے قدیم ترین تہذزیب و ثقافت اور مذہب کے حامل کالاش قبیلے کا یہ تہوار ہر سال مئی کے مہینے میں منایا جاتا ہے ، تہوار کے دوسرے روزکالاش قبیلے کی خواتین نے کالاش کی جانب رخ کرنے والے سیاحوں اور مہمانوں میں مختلف اقسام کے پھل تقسیم کئے جبکہ خواتین نے غیر ملکی سیاحوں میں پھولوں کے گلدستے بھی بطور تحفہ پیش کئے ،اس موقع پر ٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا کے چترال آفس کے سٹاف نے کالاش آنے والے سیاحوں میں آخروٹ سمیت دیگر خشک خوراک تقسیم کی، سیاحوں کی کثیر تعداد کے پیش نظر ٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا نے سیاحوں کیلئے ٹینٹ ویلیج بھی بنایا کیونکہ سیاحوں کی رش کے باعث تمام ہوٹلز اور ویلیز سیاحوں سے بھر چکے ہیں اور اس سلسلے میں سیاحوں کو تکلیف سے بچانے کیلئے ٹینٹ ویلیج بھی بنایا گیا ہے تاکہ سیاح باآسانی ان ٹینٹوں میں رہائش اختیار کرسکیں، کالاش قبیلے کے لوگ تین وادیوں بمبوریت ، بریر اور رمبور میں آباد ہیں جن کے مجموعی گھرانے 515اور کل آبادی 4165افراد پر مشتمل ہے ، یہ قبیلہ تقریباً ساڑھے چار ہزار سالوں سے اس خطے میں آباد ہے ، جوشی تہوار کا آخری روز بھی انتہائی اہمیت کا حامل ہوتا ہے جب کالاش قوم ایک میدان میں جمع ہوتے ہیں تو تمام خواتین چاہے ناچنا گانا شروع کردیتی ہیں اور پھر اس وقت کچھ مذہبی پیشوا ایک مقام پر اکٹھے ہو کر ہاتھوں میں پودوں کی سبز شاخ اٹھائے میدان کی طرف آتے ہیں اور یہ خواتین انہیں سلامی پیش کرتی ہیں، اس کے بات تہوار کا آخری لمحات اور رسومات منائی جاتی ہیں۔
kalash festival chelum jusht chitral 2nd day 2

kalash festival chelum jusht chitral 2nd day 3

kalash festival chelum jusht chitral 2nd day 4

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged , , , , , , , , , ,
10014

کالاش قبیلے کی مشہور تہوار چلم جوشٹ کا افتتاح، پولو ٹورنامنٹ کافائنل 16مئی تک موخر

چترال( چترال ٹائمز رپورٹ) ٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا کے زیراہتمام چترال کے کالاش میں منعقد ہونے والے چلم جوشٹ (جوشی) فیسٹیول شروع ہوگیا، فیسٹیول 16مئی تک جاری رہے گا تاہم فیسٹیول کے پہلے روز دودھ کی رسم ہوئی ، ٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا کے تعاون سے صوبہ کے سیاحتی مقام کالاش میں منعقد ہونے والے جوشی فیسٹیول کو بھرپور انداز میں منایا جارہا ہے ، اس سلسلے میں سیاحوں کیلئے ٹینٹ ویلیج کیساتھ ساتھ سیاحوں میں سیاحتی مقام میں صفائی برقرار رکھنے کیلئے صفائی مہم کا بھی انعقاد کیاجائے گا مہم کالاش کی تین وادیوں میں امسال کی جائے گی ، تفصیلات کے مطابق چترال کے شہر کالاش میں بہار کی آمد پر منایا جانے والا کالاش قبیلے کا مشہور تہوار (جوشی)چلم جوشٹ 14 مئی سے شروع ہوگیا،پہلے روز کالاشی خواتین نے دودھ پلانے اور تقسیم کرنے کی رسم (چیرک پی پی ) منائی ، ٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا نے سیاحوں کی سہولیات اور انہیں کسی بھی قسم کی تکلیف سے بچانے کیلئے ٹینٹ ویلیج بنائی ہے تاکہ سیاحوں کی کثیر تعداد کی موجودگی میں کسی کو کوئی مشکل درپیش نہ ہوسکے اور سیاحوں کو بہترین سہولیات فراہم کی جاسکیں ،جوشی فیسٹیول کالاش قبیلے کا سب سے اہم تہوار ہے کیونکہ اس تہوار کے اعلان کیساتھ سردیوں کے تکلیف دہ حالات کو رخصت کیا جاتا ہے اور بہار کا استقبال کیا جاتا ہے ۔ مال مویشیوں کو گرمائی چراگاہوں پر لے جانے کی تیاری ہوتی ہے اور مویشیوں کے دودھ کی فراوانی ہوتی ہے ، تہوار میں پچ انجیئک کی رسم ادا کی جاتی ہے اس رسم میں پانچ سے سات سال کے بچوں کو کالاش کے نئے کپڑے پہنا کر ان کو بپتسمہ دیا جاتا ہے جبکہ گل پاریک کی رسم بھی ہوتی ہے جس میں گاؤں کے تمام زچہ و بچہ پر ایک نوجوان دودھ چھڑکتا ہے اور خواتین اس نوجوان کو چیہاری کا ہار پہناتی ہیں ۔
Kalash Festival Chelum jusht18 3

Kalash Festival Chelum jusht18 4
Kalash Festival Chelum jusht18 5 1

Kalash Festival Chelum jusht18 6

Kalash Festival Chelum jusht18 2
kalash festival chelum jusht 3

kalash festival chelum jusht 4

kalash festival chelum jusht 5
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
،دریں اثنا چترال ٹاون میں جاری ملکی پولوٹورنامنٹ بارش کی وجہ سے 16مئی تک موخر کردی گئی ہے ۔ گزشتہ چند دنوں سے چترال میں وقفے وقفے سے بارش کی وجہ سے پولو گراونڈ تالات کا منظر پیش کررہا ہے ۔ اور ساتھ کیچڑ میں گھوڑوں کی پھسلن کے خدشے کے سبب پولو کمیٹی نے آج کے فائنل میچ کو 16مئی تک موخر کردیا ہے ۔
chitral polo groun rain 4

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged , , , , , , , , , ,
9978

اے کے آر ایس پی کی معاونت سے لاسپور ہرچین میں ہیریٹج میوزیم کا قیام

Posted on

چترال ( چترال ٹائمز رپورٹ)‌آغاخان رورل سپورٹ پروگرام کے WES Project کے تحت سوئس ایجنسی فار ڈویلپننٹ اینڈ کوپریشن کی مالی معاونت سے ہیریٹج میوزیم لاسپور کا قیام عمل میں‌لایا گیا ہے. اس میو‍‌‍زم میں چترالی قدیم زرعی آلات ، جنگی ھتیار، گھریلو آوزار اور چترال کے ثقافتی پوشاک بڑے خوبصورت اندازمیں سجا‎ئے گئیےھیں۔ اس میو‍‌‍زیم میں موجود نودارت امیراللہ یفتالی نے اکٹھے کيے ھیں۔ اس میو‍‌‍زیم سے ضلع چترال کی خوبصورتی میں ایک اور اضافہ ہوا ہے اور سیاحوں کی دلچسپی کیليے AKRSPبھت جلد اس میو‍‌‍زیم کا افتیتاح کرکے عام عوام کیليے کھول دیگا۔
Laspur harchin heritage museum 2

Laspur harchin heritage museum 3

Laspur harchin heritage museum 4

Laspur harchin heritage museum 6

Posted in تازہ ترین, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged , , , , , , , , , ,
9972

چترال میں بین المذاہب ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے….مقرریں کا چترال یونیورسٹی میں‌خطاب

چترال ( چترال ٹائمز رپورٹ ) یونیورسٹی اف چترال میں بین المذاہب ہم آہنگی اور بھائی چارے پر ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں چترال میں بسنے والے مختلف مذہبی مکاتب فکر کے علماء نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ، خصوصاً اعلیٰ تعلیم کے شعبہ سے تعلق رکھنے والے طلبا و طالبات اور اساتذہ کے کردار کے حوالے سے بات کی گئی ، سیمینار سے مولانا سلامت اللہ ، ڈاکٹر اقبال الدین ، پروفیسر صاحب الدین ، مولانا حسین احمد اور حاجی مغفرت شاہ نے خطاب کیا ، مقررین نے چترال میں بین المذاہب ہم آہنگی کو وقت کی ضرورت قرار دیا اور اس حوالے سے قرآن و حدیث کی روشنی میں دلائل دئیے گئے ، اس سلسلے میں مزید کام کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا ، مقررین نے سوشل میڈیا کے موجود استعمال کو بھی کسی خاص ضابطہ اخلاق کے اندر لانے ،راوداری ، محبت ، بھائی چارے اور اخوت کے جذبات او احساسات کو معاشرے میں عام کرنے اور قدیم چترالی روایات اور بھائی چارے کے ماحول کو مزید بہتر کرنے پر بھی اتفاق کیا۔یونیورسٹی اف چترال کے پراجیکٹ ڈائرایکٹر نے مہمان مقررین کا شکریہ ادا کیا اور اس یقین کا اظہار کیا کہ چترال کے پرامن ماحول کو بہتر بنانے میں چترال کی لوکل کمیونٹی چترال یونیورسٹی کا ساتھ دے گی اور وہ مستقبل قریب میں اس طرح کی مزید نشستوں کا اہتمام کریں گے تاکہ لوگ آپس میں مل بیٹھ کر آپس کے تنازعات کو بات چیت کے ذریعہ حل کرنے اور صحت مندمعاشرتی روئیوں کو پروان چڑھا سکیں ۔ اس سیمینار کو شعبہ ریلجس سٹڈی نے منعقد کیا تھا ،اور فوکل پرسن ڈاکٹر ضیاالحق نے اس میں کلیدی کردار ادا کیا ، جلد ہی چترال یونیورسٹی اس سلسلے کا دوسرا سیمینار منعقد کرے گی جس میں پروفیسر ڈاکٹر قبلہ آیاز چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل اورپاکستان میں موجودمذہب و فرقوں کے علماء کرام خطاب کریں گے ۔
chitral university interfaith seminar 1

chitral university interfaith seminar 9

chitral university interfaith seminar 7

chitral university interfaith seminar 6chitral university interfaith seminar 3 chitral university interfaith seminar 4

chitral university interfaith seminar 5

chitral university interfaith seminar 2

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged , , , , , , , , , ,
9960

یونیورسٹی اف چترال میں’’ ادب، ثقافت اورہم ‘‘ کے عنوان سے سیمینار کا نعقاد

چترال ( چترال ٹائمز رپورٹ ) یونیورسٹی اف چترال میں ’’ ادب ، ثقافت اور ہم ‘‘ کے عنوان سے ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا ، اس سیمینارمیں اکیڈیمی اف لیٹر پاکستان کے سابق چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر قاسم بگھیو ،لوک ورثہ کے خالق اور مفکر ادیب اور کلچر کے ایکسپرٹ عکسی مفتی نے اپنے مقالے پیش کیے ، ادب اور اس کی ضرورت و اہمیت پر ڈاکٹر قاسم بگھیو نے اپنا مقالہ پڑھا جس میں انہوں نے ادب کی اہمیت اور پڑھے لکھے لوگوں خصوصاً یونیورسٹی کے طالب علموں پر اس کے اثرات اور فوائد کا تذکرہ کیا اور دیگر علوم کی تفہیم اور معاشرہ سازی میں ادب کے کردار پر سیر حاصل بحث کی ، عکسی مفتی جو معروف ادیب ممتاز مفتی کے صاحب زادے بھی ہیں نے کلچر پر اپنا مقالہ پیش کیا جو یقیناًایک ماسٹر پیس تھا ، اس سیمینار میں اساتذہ ،طلبا اور ادب و کلچر سے دلچسپی رکھنے والے لوگوں نے شرکت کی ،یونیورسٹی اف چترال کے پراجیکٹ ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر بادشاہ منیر بخاری نے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ، اس موقع پر مدعو مقررین نے چترال یونیورسٹی کی لائبریری کے لیے اپنے کتب بھی پیش کیے ، اس سیمینار کی خاص بات طلبا اور مقررین کا مکالمہ تھا جس سے ادب کی ترقی اور کلچر کے مختلف پہلوؤں پر سیر حاصل بحث کا موقع پہلی مرتبہ چترال میں میسر آیا ۔

university of Chitral cultural seminar 4
university of Chitral cultural seminar 0
university of Chitral cultural seminar 1
university of Chitral cultural seminar 2
university of Chitral cultural seminar 6

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged , , , , , , , , , ,
9952

رمضان کی آمد، یوٹیلٹی سٹورزخالی، کاروباری حضرات دونوں ہاتھوں سےعوام کو لوٹنے کیلئے تیار

Posted on

چترال ( محکم الدین ) ماہ رمضان قریب آتے ہی چترال میں اشیاء خوردونوش اور سبزیات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے ۔ جبکہ مرغیوں کی سپلائی کم کرکے دانستہ طور پر قیمت بڑھانے اور اسی طرح چھوٹے او ر بڑے گوشت کی مصنوعی قلت پیدا کرکے ماہ رمضان کے دوران لوگوں کو لوٹنے کی راہ ہموار کی گئی ہے ۔ لیکن کوئی پوچھنے والا نہیں ۔ دوسری طرف چترال کے تمام یو ٹیلٹی سٹورز میں عام آدمی کی ضرورت کی اشیاء جن میں گھی ، چینی ، آٹا ، دالیں ، مشروبات وغیرہ حکومت ماہ رمضان میں رعایتی قیمت پر فراہم کرتی تھی ۔ اب کوئی بھی چیز دستیاب نہیں ہے ۔ اور گذشتہ چار مہینوں سے یوٹیلٹی سٹور برائے نام موجود ہیں ۔ جہاں شیمپو ٹوتھ پیسٹ اور صابن جیسی چیزوں کے علاوہ کوئی کام کی اشیاء دستیاب نہیں ۔ اس سے یہ لگ رہا ہے ۔ کہ امسال لوگ حکومتی سبسڈائزڈ اشیاء سے فائدہ اُٹھانے سے قاصر رہیں گے ۔ کیونکہ ابھی تک یوٹیلٹی سٹور ز کو سامان فراہم نہیں کئے گئے ہیں ۔ اور نہ فراہم کئے جانے کے امکانات نظر آرہے ہیں ۔ ذرائع کا کہنا ہے ۔ کہ سابق صدر پرویز مشرف کے دور سے اب تک تین حکومتوں میں مجموعی طور پر 27ارب روپے کی سبسڈی کی رقم متعلقہ اداروں کو آدائیگی نہیں کی گئی ہے ۔ اس لئے اس رمضان میں سبسڈی ریٹ پر بنیادی ضروری خوراک کی اشیاء کا یوٹیلٹی سٹورز سے ملنا مشکل ہے ۔ جو غریب عوام کیلئے انتہائی تشویشناک امر ہے ۔ کیونکہ غریب لوگ ماہ رمضان میں رعایتی آٹا ، گھی ، چینی اور دیگر خوراک کی چیزیں بازار سے سستی قیمت پر حاصل کرتے تھے ۔ ماہ رمضان میں عوام کو لوٹنے کا عمل بعض نا عاقبت اندیش کاروباری لوگوں کی روایت بن گئی ہے ۔ اور مسلمانوں کے لبادے میں ناجائز منافع خور اس مبارک مہینے میں عوام کا خون چوسنے سے دریغ نہیں کرتے ، خصوصا مرغی فروش ، قصاب اور سبز ی فروشوں کی طرف سے مختلف حیلوں بہانوں سے چترالی عوام کو لوٹنے کا عمل بہت پرانا ہے ۔ اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کے حالیہ اقدامات پہلے کی نسبت نہایت کمزور ہیں ۔ اورمجسٹریٹ و محکمہ فوڈ کی طرف سے رمضان سے پہلے ان چیزوں کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے سلسلے میں کسی قسم کے اقدامات نظر نہیں آرہے ۔ عوامی حلقوں نے انتظامیہ اور محکمہ فوڈ سے مطالبہ کیا ہے ۔ کہ ماہ رمضان سے پہلے قیمتوں میں اضافے اور مصنوعی قلت پیدا کرنے کی کوششوں کا نوٹس لیا جائے ۔ اور مرتکب افراد کے خلاف بلا امتیاز قانونی کاروائی کی جائے ۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged , , , , , , , , ,
9950

بزمِ درویش۔۔۔۔۔۔۔۔رحمت رمضان………تحریر:پروفیسر محمد عبداللہ بھٹی

Posted on

ماہِ رمضان تمام مہینوں کا سردار جس میں اللہ تعالی کی رحمتوں کی مو سلا دھا ر برسات جا ری ہے ۔ اللہ تعالی نے روزے رمضان میں فرض کئے ہیں اور دونوں کو ایک دوسرے کے ساتھ لا زم ملزوم قرار دیا ہے اور یہ حقیقت ہے کہ ان دو برکتوں اور سعادتوں کا اجماع بڑی حکمت اور اہمیت کا حامل ہے اور اِس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ رمضان ہی وہ مہینہ ہے جس میں قرآن مجید نازل ہوا اور گم کردہ راہِ انسانیت کو صبح صادق نصیب ہو ئی اِس لیے یہ عین مناسب تھا کہ جس طرح طلوع صادق روزہ کے آغاز کے ساتھ مربوط کر دی گئی ہے اِسی طرح طویل اور تاریک رات کے بعد جس مہینے میں پو ری انسانیت کی صبح ہو ئی اِس کو پو رے مہینے کے روزوں کے ساتھ مخصوص کر دیا جا ئے خاص طور پر اِس وقت جبکہ اپنی رحمت و برکت روحانیت اور نسبتِ باطنی کے لحاظ سے بھی یہ مہینہ تمام مہنیوں سے افضل تھا اور بجا طور پر اِس کا مستحق تھا کہ اس کے دنوں کو روزوں سے اور راتوں کو عبادت سے آراستہ کیا جائے کو ئی اور مہینہ اِس سے بہتر ہو ہی نہیں سکتا تھا جس میں قرآن مجید نا زل ہوا ملتِ مصطفوی ﷺ کی بنیاد مستحکم ہو ئی مزید براں یہ کہ شبِ قدر کا امکان بھی زیادہ تر اِسی مہینہ میں ہے ( حجتہ اللہ البالغہ جلد )۔حضرت مجدد الف ثانی فرماتے ہیں اِس مہینہ کو قرآن مجید کے ساتھ بہت خاص منا سبت ہے اور اِسی مناسبت کی وجہ سے قرآن مجید اِسی مہینہ میں نا زل کیا گیا یہ مہینہ ہر قسم کی خیر و برکت کا جامع ہے آدمی سال بھر میں مجموعی طور پر جتنی برکتیں حاصل کر تا ہے وہ اِس طرح ہیں جیسے اِس مہینہ کی نیکیوں کے سامنے سمندر اور قطرہ اِس مہینہ میں جمعیت با طنی کا حصول پو رے سال جمعیت با طنی کے لیے کا فی ہو تا ہے اور اِس انتشار اور پریشان خاطر بقیہ تمام دنوں بلکہ پو رے سال کو اپنی لپیٹ میں لے لیتی ہے قابل مبارک باد ہیں وہ لو گ جن سے یہ مہینہ راضی ہو گیا اور نا کام اور بد نصیب ہیں وہ جو اِس کو نا راض کر کے ہر قسم کے خیر و برکت سے محروم ہو گئے ۔ حضرت ابو ہریرہ سے حضور اکر م ﷺ سے روایت کر تے ہیں آپ ﷺ نے فرمایا جب رمضان آتا ہے تو جنت کے دروازے کھول دیے جا تے ہیں جہنم کے دروازے بند کر دیے جا تے ہیں اور شیا طین کو پا یہ زنجیر کر دیا جا تا ہے رمضان شریف کو ہم نیکیوں کا موسم بہار بھی کہہ سکتے ہیں اِس ماہ میں اللہ تعالی کی رحمتوں کی برسات ایک ہی وقت میں شہروں دیہات کرہ ارض کے چپے چپے پر امیر غریب کے محل اور جھونپڑے پر خوب برستی ہے ماہ رمضان کر ہ ارض کے ایک سرے سے لے کر دوسرے سرے تک ایک جشن کا سا سماں ہو تا ہے جب مسلمانوں کے چہرہ پر روزوں کے چاند سورج روشن ہو تے ہیں ایک واضح ملکو تی حسن کا نظارہ کیا جاسکتا ہے گھروں اور مساجد میں خوب اہتمام کئے جا تے ہیں ایسا معلوم ہو تا ہے پو رے اسلامی معاشرہ پر نورانیت کا ایک وسیع شامیانہ سایہ فگن ہے روزہ ایک عالمگیر تہوار کی شکل اختیار کر گیا ہے ۔ یہاں تک کہ جو لوگ سارا سال عبادت اور نمازوں میں سستی کو تا ہی بر تتے ہیں وہ بھی اجتماعی طور پر جب ہر طرف روزے کے فیوض اور برکات کا مشاہدہ کر تے ہیں تو ایسے سست لو گ بھی نور کی اِس بر سات سے بچ نہیں پا تے اور لوگوں کے ہجوم میں وہ بھی شامل ہو جا تے ہیں ہم کہہ سکتے ہیں کہ روزہ ایک عالمی روزہ بن جا تا ہے عالمی طور ہر ایسی روحانی نو رانی فضا بن جا تی ہے کہ روزہ رکھنا اور نبھانا بہت آسان ہو جا تا ہے ۔ یہ ایک اٹل حقیقیت ہے کہ انسان اشرف المخلوقات ہے جس کے سامنے کا ئنات کی تمام قوتیں سرنگوں ہیں لیکن بعض اوقات انسان اپنے نفس کے ہاتھوں مجبور ہو کر بہت پستی میں گر جا تا ہے تو اِن حالات میں انسان کا شرف و اعزاز اِس بات میں ہے کہ نفس سرکش کو قابو میں لا کر عبدیت کے اعلی مقام تک پہنچ سکے ۔ معرفت الہی اور رضا ئے خداوندی کسی بھی انسان کی حقیقی منزل ہے اگر کو ئی بھی انسان اِس سے غافل ہے تو وہ اپنے فرض عبدیت سے غافل ہے اللہ تعالی کا فرمان ہے جس نے اپنے نفس کو پا کیزہ کر لیا اس نے فلاح پا ئی اور جس نے ایسا نہ کیا اس نے خود کو تبا ہ و برباد کر لیا لہذا یہ بات روشن ہو تی ہے کہ بہترین سعادت مند انسان وہ ہے جس نے عبا دت مجا ہدے اور روزے سے اپنے نفس کو قابو کر لیا اپنے نفس کو مغلوب اور پاکیزہ بنا نے کے لیے تین چیزوں کی اشد ضرورت ہو تی ہے اول نفس کو تمام شہوتوں اور لذتوں سے روک دیا جائے کیونکہ جب سرکش گھوڑے کو گھاس چارہ دانہ نہ ملے تو وہ کمزور اور تابع ہو جا تا ہے اِس طرح روزے کے ذریعے نفس کی سرکشی اور بغاوت بھی دور ہو جا تی ہے دوئم اِس پر عبادت کا بہت سارا بو جھ ڈال دیا جا ئے جس طرح سرکش گھوڑے کو گھاس دانہ کم دیا جا ئے اور اس پر بوجھ زیادہ لاد دیا جا ئے تو وہ سرکشی چھوڑ کر نرم ہو جا تا ہے اِسی طرح انسان کا نفس بھی نرمی اختیا ر کر جا تا ہے انسان کی سرکشی اور نفس کی بغاوت دوسرے انسانوں کے لیے تکلیف دہ ہو تی ہے روزہ ہی واحد عبادت ہے کہ انسان کی شرکشی اور بغاوت کو نر می میں ڈھالا جا سکتا ہے اِس لیے کثرت سے عبادات اور استغفار بھی کر نا چاہئے روزے کی افادیت اِس لحاظ سے بھی بہت بڑھ جا تی ہے کہ پریشان بھوکا پیاسا دولت مند ہی کسی دوسرے کی بھوک اور پیاس کا احساس کر سکتاہے روزے کی حالت میں جب سرمایہ دار اور فیکٹریوں کے مالک بھوک پیاس محسوس کر تے ہیں تو انہیں وطن عزیز میں پھیلے ہو ئے کروڑوں غریبوں مسکینوں کی بھوک اور پیاس کا شدت سے احساس ہو تا ہے یہ امیر لو گ جب اہل خانہ اور بچوں کو روزے کی حالت میں بھوکے پیا سے دیکھتے ہیں تو انہیں شدت سے غریبوں کے بچے یا د آتے ہیں تو پھر اِن کے دلوں میں دوسروں کی پیاس اور بھوک کا احساس بیدار ہو تا ہے کہ ملک میں لاکھوں مفلوک الحال بھوکے پیا سوں کی مدد کی جا ئے لوگوں میں صدقہ خیرات بانٹے جا ئیں سرمایہ داروں کو اگر روزے کی حالت میں بھوک پیاس کی شدت کا احساس نہ ہو تو کبھی بھی اِنہیں دوسروں کی بھوک پیاس کا احساس نہ ہو دولت مند سرمایہ دار اونچے شاہی محلوں جیسے گھروں میں رہنے والوں کے سامنے جب کو ئی بھوکا پیا سا ضرور ت مند ہا تھ پھیلاتا ہے تو یہ ان کو نہیں دیں گے کیونکہ یہ بھوک پیاس سے واقف ہی نہیں لیکن روزے کی وجہ سے یہ امیر لوگ بھی بھوک پیاس سے واقف ہو تے ہیں اِس لیے جب کو ئی ضرورت مند اِن کے سامنے سوالی بن کر آتا ہے تو یہ ان کو دیتے ہیں کہ کیونکہ روزے کی بدولت یہ بھوک پیاس سے واقف ہو چکے ہو تے ہیں اللہ تعالی نے انسانوں کی تربیت کے لیے روزے فرض کئے ہیں تا کہ اِس تربیت کے اثرات سال کے باقی مہینوں پر بھی پڑیں اِس کے لیے اللہ تعالی نے مسلمانوں کو بہت زیادہ ترغیب دی ہے تا کہ انعام کے لیے زیادہ سے زیادہ لوگ روزے رکھیں پیارے آقا ﷺ کا فرمان مبارک ہے جس نے رمضان کے روزے محض اللہ کے لیے تو اس کے سب اگلے پچھلے گناہ صغیرہ بخش دئیے جا ئیں گے سرور کائنات ﷺ کا ارشاد مبارک ہے کہ روزے دار کے منہ کی بدبو اللہ کے نزدیک مشک کی خوشبو سے بھی زیا دہ پیا ری ہے قیامت کے دن روزے کا بے حد ثواب ملے گا عبا دات کے مقاصد میں قرب الہی کے علاوہ ایک صالح معاشرے کا قیام بھی ہے رمضان شریف میں ہمیں یہ روح واضح طور پر نظر آتی ہے جب لوگ صدقہ خیرات کر تے نظر آتے ہیں مساجد نمازیوں اور عبادت گزاروں سے بھر جا تی ہیں روزہ صرف بھوک پیاس کا نا م نہیں ہے بلکہ با طنی طہارت کا بھی ذریعہ ہے ۔ محبوب خدا ﷺ کا فرمان ہے کہ تم میں سے کو ئی روزہ سے ہو تو نہ بد کلامی اور فضول گو ئی کر ے اور نہ شور و شر کر ے اگر کو ئی گالی دے اور لڑے جھگڑے پر آمادہ ہو تو یہ کہہ دے کہ میں روزے سے ہوں (بخاری شریف)آپ ﷺ نے یہ بھی ارشاد فرمایا جس نے جھوٹ بو لنا اور اس پر عمل کر نا نہ چھوڑا تو اللہ تعالی کواس کی کو ئی حاجت نہیں کہ وہ اپنا کھانا پینا چھوڑدے حدیث شریف میں آتا ہے کتنے روزے دار ہیں جن کو ان کے روزے کے بدلے سوائے پیاس کے کچھ ہا تھ نہیں لگتا اور کتنے ایسے عبادت گزار ہیں جن کو قیام میں شب بیداری کے سوا کچھ نہیں ملتا ( بخاری شریف )۔ حضرت ابو عبیدہ سے روایت ہے کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا کہ روزہ ڈھال ہے جب تک اِس کو پھاڑ نہ ڈالا جا ئے سوال کیا گیا کہ کس چیز سے پھا ڑ ڈالے ارشاد ہوا جھوٹ اور غیبت سے ۔ اگر ہم روزہ رکھتے ہیں سارادن بھوک پیاس بھی برداشت کر تے ہیں عبادت نمازیں قرآن مجید بھی پڑھتے ہیں لیکن جھوٹ غیبت لڑائی جھگڑا کر نے سے باز نہیں آتے تو ہما ری عبادت اور روزہ قبول نہیں ہو گا بلکہ رد کر دیا جا ئے گا روزے کا ثواب کے حق دار ہم تب ہیں ہو گے جب ہم تمام امور کا خیال رکھیں گے ۔

Posted in تازہ ترین, مضامینTagged , , , , , , , , ,
9948

آزادانہ انتخاب؟ ……….. پیامبر………تحریر: قادر خان یوسف زئی

Posted on

نواز شریف اور ان کی مشاورتی ٹیم نے اپنے بیانیے میں تبدیلی کے بجائے شدید تنقید کی پالیسی جاری رکھی ہوئی ہے۔ اداروں کے خلاف بیانات کا سلسلہ اُسی شدومد سے جاری ہے۔ اسلام آباد دھرنے میں مظاہرین کو ہزار ہزار روپے تقسیم کرنے کے حوالے سے بیان سامنے آنے کے بعد لگتا ہے کہ نواز شریف اپنے انتخابی بیانیے میں تبدیلی کے خواہاں نظر نہیں آتے۔ عوام میں مجھے کیوں نکالا؟، تحریک بحالی عدل اور پھر ووٹ کو عزت دو کے انتخابی نعرے کی پذیرائی میں بتدریج کمی ہورہی ہے۔ پاکستان میں حکومت کی رِٹ نہ ہونے کا جواب خود میاں نواز شریف کے پاس ہے۔ خلائی مخلوق اور شفاف انتخابات پر شکوک والا بیان سیاسی فرسٹریشن کا اظہار ہے، جس کا واحد مقصد اداروں کے ساتھ تنازعات کو مزید ہوا دینا ہے۔ دوسری جانب صائب مشورہ دیا جارہا ہے، انہیں اپنے ترقیاتی کارناموں کی بنیاد پر انتخابات کی تیاری کرنی چاہیے، اداروں کے ساتھ محاذ آرائی میں شدت کا وقت بیت چکا۔ اب تمام تر توجہ عام انتخابات پر مرکوز رکھنے کی ضرورت ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے دو متضاد موقف سامنے آرہے ہیں جس میں ایک جانب اس کے مرکزی صدر شہباز شریف اداروں کے خلاف بیانات میں محتاط و سیاسی مخالفین کے لیے سخت نظر آتے ہیں تو دوسری طرف سابق وزیراعظم اپنے بیانیے کو تبدیل کرنے پر آمادہ نہیں۔ (ن) لیگ کے دونوں قائدین کے متضاد بیانات نے کارکنان کی سوچ کو مزید منتشر کردیا ہے کہ وہ اپنے سابق مرکزی صدر کی پالیسی پر چلیں یا پھر موجودہ مرکزی صدر کی پالیسی اپنائیں۔
مسلم لیگ (ن) کی متضاد پالیسیوں نے کارکنان کے جوش و جذبے میں کمی لانا شروع کردی ہے۔ نواز شریف ہر جلسے میں کارکنان سے اپنے ساتھ وفاداری کا حلف لیتے نظر آتے ہیں۔ دوسری جانب دیگر سیاسی جماعتوں کے عام انتخابات میں حصہ لینے کی تیاریوں سے ایسا معلوم ہوتا ہے جیسے کسی مقدس جنگ کی تیاری میں ہزاروں فدائیوں کو تیار کررہے ہوں۔ ہوش و تدبر سے خالی کھوکھلی تقاریر اور اشتعال انگیزی سیاسی جماعتوں کے کارکنان میں عدم برداشت کا سبب بن رہی ہے۔ گالی، سیاہی، جوتے اور اب گولی کی سیاست نے انتخابی عمل کے پُرامن ہونے پر سوالات کھڑے کردیے ہیں۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لیے ممکن نہیں کہ ہر امیدوار کی کارنر میٹنگ اور اس کی حفاظت کے لیے خصوصی انتظامات کرے۔ ہزاروں امیدواروں کے ساتھ لاکھوں کارکنان بھی مختلف خطرات کا سامنا کررہے ہیں، ذاتی سکیورٹی گارڈ رکھنے پر سوالات کھڑے کردیے جاتے ہیں۔ لیکن اہم بات یہ کہ ہم نے ایسے سیاسی حالات پیدا کیوں نہیں کیے جس میں کسی بھی سیاسی جماعت کے رہنما یا امیدوار کے لیے بے خوف و خطر اپنی جماعت کے منشور کو پیش کرنے اور ووٹ کے حصول کے لیے پُرامن ماحول میسر ہو۔ اگر سیاسی جماعتیں اپنے بیانات کا موازنہ کریں تو ان کی تقاریر میں کارکنان میں جوش کے بجائے ہوش کھونے کی ترغیب ہی ملے گی، عدم تشدد کے بجائے عدم برداشت کا سبق ملے گا۔ جب سیاسی قائدین اپنی جذباتی تقاریر میں ہزاروں کے مجمع میں مخالفین کے خلاف سخت رویہ اختیار کریں گے تو اس کے اثرات ہمیں نچلی سطح پر نظر آئیں گے۔(ن) لیگ کے رویوں کے سبب ہی انہیں سیاسی نقصان پہنچ رہا ہے۔ چوہدری نثار کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے بانی اراکین میں صرف نواز شریف کے ساتھ وہ اکیلے رہ گئے ہیں۔ اسی طرح سندھ بلوچستان میں عدم توجہ کے سبب بلوچستان عوامی پارٹی نے (ن) لیگ کو آئندہ انتخابات میں بھی سیاسی نقصان دینے کا ارادہ پختہ کرلیا ہے۔ سب سے اہم جنوبی صوبہ پنجاب کے حوالے سے بننے والے نئے الائنس کا تحریک انصاف میں ضم ہونے کا فیصلہ بھی شریف برادران کے لیے بڑا چیلنج بن چکا ہے۔ خیبر پختونخوا، فاٹا میں اصلاحات کے ضمن میں اپنے اتحادیوں کے لیے سست روی کے مظاہرے کی وجہ سے مسلم لیگ (ن) کو مزید سیاسی نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔ سندھ کو (ن) لیگ کی سیاسی توجہ بہت تاخیر سے حاصل ہوئی ہے، اس لیے عوام میں اپنا اعتماد پیدا کرنے کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب جب سندھ کی بدترین حالت کا اپنے صوبے سے موازنہ کرتے ہیں تو شاید انہیں علم نہیں کہ عوام میں غیر ارادی طور پر غصے کی لہر بھی دوڑ جاتی ہے کہ وفاق میں پانچ برس رہنے کے باوجود اب نت نئے وعدے کرکے ان کے زخموں پر نمک چھڑکا جارہا ہے۔ سندھ کے لیے خصوصی پیکیج پہلے بھی دیا جاسکتا تھا۔ (ن) لیگ اپنے تاریک مستقبل کے اے این پی اور ایم کیو ایم کے کندھوں پر روشن ہونے کی خواہش رکھتی ہے، لیکن سندھ کے دیہی علاقوں میں سندھی قوم پرست جماعتوں اور پی پی پی کے ٹکرائو کے درمیان مسلم لیگ (ن) کو جگہ ملنا مشکل ہے۔سیاسی پنڈتوں کا خیال ہے کہ جس طرح گزشتہ عام انتخابات میں اے این پی اور پی پی پی کو دیوار سے لگاکر تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ن) کے لیے میدان کھلا چھوڑ دیا گیا تھا۔ اسی طرح موجودہ صورت حال بتدریج مسلم لیگ (ن) کے لیے ناخوشگوار بن سکتی ہے اور انتخابی اصلاحات میں دانستہ غلطی کا خمیازہ انہیں مزید بھگتنا پڑسکتا ہے۔ اس وقت تین مذہبی الائنس تشکیل پاچکے ہیں۔ مذہبی الائنس پر عوام کا اعتبار ووٹ دینے کے معاملے میں ہمیشہ دشوار رہا ہے، تاہم جس طرح رجحان بنایا جارہا ہے، اس سے لگتا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کو ختم نبوتﷺ کے نامزدگی فارم میں دانستہ غلطیوں کی سزا دینے کا فیصلہ بھی ہوچکا ہے۔ مذہبی عدم برداشت ہمارے معاشرے کا جزولاینفک بن چکی ہے۔ مسالک، فرقوں اور مذہب کے نام پر کسی بھی وقت کسی کے بھی جذبات کو مشتعل کردینا ایشیائی ممالک میں عام سی بات ہے۔ جلتی پر تیل ڈالنے میں مہارت رکھنے والے سیاست دانوں اور ان کے پیروکاروں نے جس طرح مذہب کو سیاست کے لیے استعمال کرنا شروع کردیا ہے، اس کی کئی مثالیں سامنے آچکی ہیں۔ مذہبی جماعتوں کے مختلف الائنس بننے کے بعد مذہبی ووٹ تقسیم ہوگا اور اس کا براہ راست فائدہ سیکولر جماعت کو پہنچے گا۔ ایک جانب نواز شریف ذہنی انتشار اور خوش فہمی کا شکار ہیں تو دوسری طرف ماحول اس طرح ترتیب دیا جارہا ہے کہ شکوک و شبہات کو فروغ مل رہا ہے۔ جس کی واضح مثال تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا انتخابات میں تاخیر سے متعلق اظہار خیال ہے۔ حیران کن بات ہے کہ قبل ازوقت انتخابات کے لیے ہر قسم کی قربانی دینے اور لینے والی جماعت عام انتخابات میں تاخیر کی حمایت میں کمزور موقف کو پیش کررہی ہے تو دوسری طرف پاکستان کو درپیش مشکلات سے نکالنے کی خاطر کسی لائحہ عمل اور حکمت عملی کے فقدان نے آنے والی کسی بھی حکومت کے لیے خطرے کا الارم بجادیا ہے۔ اس وقت ملک کو بیرونی قوتوں سے زیادہ اندرونی خلفشار اور ریشہ دوانیوں سے خطرہ ہے۔ جس کے سدباب کے لیے کسی بھی سیاسی جماعت کی جانب سے سنجیدہ پالیسیوں کا نہ ہونا مایوس کن اور تشویش ناک عمل ہے۔ عوام کو آگاہ نہیں کیا جارہا کہ سیاسی جماعتیں پڑوسی ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات کے لیے کیا منصوبہ بندی رکھتی ہیں، ہزاروں ارب ڈالر کے قرضوں اور سود سے نجات کے لیے ان کے پاس کون سا معاشی پروگرام ہے۔ توانائی اور پانی کے عظیم بحران سے قوم کو نکالنے کے لیے ان کے پاس کون سے ہنگامی اقدامات ہیں۔ مسلم اکثریتی ممالک، خاص طور پر مشرق وسطیٰ کے ساتھ پاکستان کی مسلم آبادی کی مذہبی وابستگی میں ایران و سعودی جنگ کے مضمرات کو روکنے کے لیے کونسا عملی قدم اٹھایا جاسکتا ہے۔ افغانستان کے ساتھ مسلسل بگڑتے تعلقات اور امریکا کے ڈومور دبائو سے نکلنے کے لیے کیا کیا جا سکتا ہے۔ تمام سیاسی جماعتیں اس پر خاموش ہیں۔ اگر سی پیک منصوبہ نہیں ہوتا تو کیا ان کے پاس پاکستان کے روشن مستقبل کا دوسرا خوش نما خواب عوام کو مطمئن کرنے کے لیے موجود تھا؟ عوام مسلسل مسائل میں پس رہے ہیں اور پوچھ رہے ہیں کہ یہ کیسی آزادی ہے؟ کیا ایسی آزادی کے لیے پاکستان کا قیام عمل میں لایا گیا تھا۔ قیام پاکستان کے مقاصد کیا ہوئے؟ عجیب المیہ ہے کہ آج سیاست دانوں کو اداروں پر اعتماد نہیں تو اداروں کو سیاست دان پر اور عوام کو سیاست دانوں پر اعتماد نہیں۔ غیر ملکی قوتوں سے پاکستانی عوام کب آزاد ہوں گے کوئی نہیں جانتا۔ بس سب کا یہی کہنا ہے کہ مسائل کے حل کے لیے انہیں وزارت عظمیٰ پر بٹھا دیا جائے تو پاکستان کے سب مسائل چٹکی بجاتے ہی حل ہو جائیں گے۔ اب ہمیں یہ سوچنا ہے کہ ہمارے حق میں کیا بہتر ہے۔

Posted in تازہ ترین, مضامینTagged , , , , , , , , ,
9930

ضلعی انتظامیہ اور لیٹریری اینڈکلچرکونسل کے مشترکہ تعاون سے ثقافتی سیمینارکا انعقاد

Posted on

چترال ( جمشید احمد)ملکی کپ پولو ٹورنامنٹ اور جشن چترال کے موقع پر ضلعی انتظامیہ اور لیٹریری اینڈ کلچرکونسل کی مشترکہ تعاون سے کامرس کالج چترال ہال میں ایک روزہ سیمینار منعقد ہوا جس کی صدارات پرنسپل کامرس کالج چترال صاحب الدیں نے کی جبکہ مہماں خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر چترال منہاس الدیں تھے سیمینار میں ادباء شعراء اور مختلف مکاتب فکر کے افراد کی کثیر تعداد شر کت کی نظامت کی فرائیض عطاء حسین اطہر اور ظہور الدیں دانش نے انجام دی ۔قاری فدا کی تلاوت کلام پاک سے سیمنار کا اغاز کیا گیا پروگرام میں مقالے پیش کیے گئے ۔ کہوار موسیقی حال ماضی مستقبل کے حوالے سے خطاب کر تے ہوئے سابق ڈی ای او محکمہ ایجو کیشن مکرم شاہ نے کہا موسیقی عالمی ہو یا ملکی اس کی پیدائیش کے حوالے سے کوئی حتمی رائے قائیم نہیں کی جا سکتی تاہم کھوار موسیقی ان اریوں کی اپنے ساتھ لائی ہوئی موسیقی سے جنم لیتی ہے جس کی تاریخ بہت پرانی ہے مولا نگاہ نگاہ کا مقالہ پیش کر تے ہوئے محبوب الحق حقی نے کہا زمانے کی تبدیلی کے ساتھ موسیقی میں تبدیلی ناگزیر ہے لیکن کہوار موسیقی میں برق رفتار تبدیلی شاعری میں بلاوجہ تبدیلی ہے کہوار موسیقی اور کلچر کے حوالے سے بات کر تے ہوئے ڈاکٹر فیضی نے کہا کسی بھی قوم اور قبیلہ اپنی ثقافت کی وجہ سے مشہور ہوتے ہیں اور موسیقی ثقافت کا ایک حصہ ہے اور چترالی ثقافت اور موسیقی وقت کے ساتھ ساتھ پرورش پاتی ارہی ہے سیمینار کے مہماں خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر چترال منہاس الدیں نے خطاب کر تے ہوئے کہا چترال کی موسیقی دنیا کی کسی بھی موسیقی سے کم نہیں ہے اور ہم ملکر اپنی موسیقی کی فروغ میں کردار ادا کر نی چائیے۔ اس کے علاوہ ایڈوکیٹ عبدالوالی خان عابد، کوثر ایڈوکیٹ نے بھی خطاب کیے اخر میں یہ پروگرام صدرے محفل پرنسپل صاحب الدیں کی صدارتی خطاب کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔
cultural seminar chitral 2

cultural seminar chitral 3

cultural seminar chitral 4

cultural seminar chitral 5

cultural seminar chitral 6

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged , , , , , , , , ,
9903

کالاش تہوار چیلم جوشٹ اخری مراحل میں داخل ، اختتامی تقریب 16مئی کو بمبوریت میں منعقد ہوگی

Posted on

چترال (محکم الدین ) ہندوکُش کے قدیم ترین تہذیب و ثقافت اور مذہب کے حامل کالاش قبیلے کا مذہبی تہوار چلم جوشٹ اپنے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا ہے ۔ 14مئی سے 16مئی تک تہوار ڈھول کی تھاپ پر رقص کے ساتھ منانے کے بعد اختتام م پذیر ہو گا ۔ تہوار کی کئی رسمیں اب تک ادا ہو چکی ہیں ۔ جبکہ مزید رسمیں آخری دنوں میں ادا کی جائیں گی ۔ ویلیز اپنی خوبصورتی کے آخری حدوں کو چھو رہے ہیں ۔ تو کالاش خواتین اپنی روایتی ملبوسات میں اس منظر میں پریوں کی موجودگی کا احساس دلاتی ہیں ۔ خوشی اور محبت کا ماحول ہے ۔ اور مہمانوں کا ایک جم غفیر ہے ۔ جو بیرونی دنیا اور پاکستان کے مختلف شہروں سے فیسٹول میں شرکت کرنے اور لطف اندوز ہونے کیلئے یہاں پہنچ چکے ہیں ۔ اس سال غیر ملکی سیاحوں کی بہت بڑی تعداد جہاں ایک طرف اس شعبے سے وابستہ لوگوں کی آمدنی کا ذریعہ بن گئے ہیں وہاں دوسری طرف اُن کی آمد علاقے میں امن کی بحالی اور تفریحی ماحول کو اُجاگر کرنے کا سبب بن گیا ہے ۔ چترال شہر اور ویلیز سب جگہوں میں ملکی اور غیر ملکی مہمانوں کو خوش آمدید کہا جا رہا ہے ۔ اور اُنہیں ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ چلم جوشٹ میں شرکت کرنے والے سیاحوں کی تعداد غیر معمولی طور پر زیادہ ہونے کی وجہ سے ویلیز کے ہوٹلز پہلے سے ہی بُک ہو چکے ہیں ۔ تاہم مختلف ہوٹلوں اور ٹوررزم کاپوریشن خیبر پختونخوا کی طرف سے کیمپنگ کے انتظامات کر دیے گئے ہیں ۔ جبکہ ضلعی انتظامیہ تہوار کے شروع ہونے سے پہلے ہی مقامی ہوٹلوں کے مالکان سے میٹنگ کرکے سیاحوں کو صاف ماحول ، صاف خوراک فراہم کرنے ا ور مناسب قیمت وصول کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ تاکہ سیاحت پر منفی اثر نہ پڑے ۔ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ایک بہتر قدم یہ اُٹھایا گیا ہے ۔ کہ غیر ملکی سیاحوں کو سکیورٹی کے نام پر جس طرح یرغمال بنایا جارہاتھا ۔ اس میں نرمی کی گئی ہے ۔ جس سے غیر ملکی سیاحوں کی آمد میں اضافہ ہوا ہے ۔ اور ماحول سیاح دوست بن گیا ہے ۔ چلم جوشٹ کالاش قبیلے کا انتہائی معروف تہوار ہے ۔ جو ہر سال ماہ مئی میں منایا جاتا ہے ۔ یہ تہوار دراصل سردیوں کے مشکل ماحول سے نکل کر بہار کی آمد کی خوشی میں منایا جاتا ہے ۔ اور اس تہوار کے اختتام پر مال مویشیوں کو چرانے کیلئے گرمائی چراگاہوں کی طرف لے جایا جاتا ہے ۔ جہاں چہار مہینے اُنہیں پہاڑوں پر رکھنے کے دوران دودھ سے پنیر دیسی گھی وغیرہ تیار کرکے اُنہیں سردیوں کیلئے سٹور کیا جاتا ہے اور خزان کا تہوار اُچال کے موقع پر مال مویشیوں اور دودھ سے تیا ر شدہ اشیاء کو گاؤں لایا جاتا ہے ۔ چلم جوشٹ اسی خوشی کا اظہار ہے ۔ کہ سردیوں کی مشکلات کے دن گزر گئے ۔ اور راحت و خوشی کے دن موسم گرما کی صورت میں آگئے ہیں ۔ کالاش قبیلے کے لوگ تین وادیوں بمبوریت ، بریر اور رمبور میں آباد ہیں ۔ جن کی مجموعی گھرانے 515اور کل آبادی 4165افراد پر مشتمل ہے ۔ یہ قبیلہ تقریبا ساڑھے چار ہزار سالوں سے اس خطے میں آباد ہے ۔ جو کسی زمانے میں صوبہ کنڑ افغانستان سے چترال کے بالائی علاقوں اور گلگت تک پھیلے ہوئے تھے ۔ تاہم آج یہ تین وادیوں تک محدود ہیں اور اپنے مذہبی تہوار آزادی سے مناتے ہیں ۔ جن میں چلم جوشٹ تہوار کو خصوصی اہمیت حاصل ہے ۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged , , , , , , , , ,
9871

شندورکیلئےاس سال سول پول سے بھی کھلاڑیوں کا چناؤ عمل میں لایا جائے۔۔پولو کھلاڑی گلگت بلتستان

Posted on

گلگت(چترال ٹائمز رپورٹ) جشن بہاراں پولو ٹورنامنٹ کے شاندار انعقاد پر ہم صوبائی و ضلعی پولو ایسو سی ایشن کو مبارکبار پیش کرتے ہیں جنہوں نے بغیر کسی لڑائی جھگڑے اور کوئی خاص سیکیورٹی کے اتنی بڑی تعداد میں شائقین پولو کو کنٹرول کیااور ایونٹ کے انعقاد کے لئے بہترین انتظامات کئے۔ان خیالات کا اظہار مختلف اضلاع سے آئے ہوئے پولو کھلاڑیوں جن میں عمران احمد، امتیاز، عامر خان، ندیم ناصر، کامران اشرف، عدنان، اشرف خان ، عبدالقدوس ، عابد اقبال ، مرزہ جان ، تقی علی، سہیل و دیگر نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ پولو واحد کھیل ہے جس میں زیادہ سے زیادہ لوگ موجود ہوتے ہیں جس کے ذریعے سے امن و بھائی چارگی کی فضاء اور ہم آہنگی کو فروغ ملتا ہے جس پر ڈائریکٹر گلگت بلتستان سپورٹس بورڈ حسین علی صوبائی و ضلعی پولو ایسو سی ایشن کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے ہمیشہ پولو کھیل کے ترویج کے لئے بھر پور اقدامات کئے جس پر انہیں ایوارڈ سے نوازا جائے ۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان و چیف سیکریٹری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کھیلوں کے بادشاہ اور بادشاہوں کے کھیل پولو کے کھیل کے لئے اقدامات کریں اور شندور کے لئے اس سال سول پول سے بھی کھلاڑیوں کا چناؤ عمل میں لایا جائے۔

Posted in تازہ ترین, گلگت بلتستانTagged , , , , , , , , ,
9863

جوشی فیسٹیول کیلئے غیر ملکی سیاحوں نے چترال کا رخ کرلیا

Posted on

چترال(چترال ٹائمز رپورٹ) کالاش ویلی میں منعقد ہونے والے چلم جوشٹ (جوشی ) فیسٹیول میں بین الاقوامی سیاحوں نے چترال آنا شروع کردیا، محکمہ سیاحت خیبرپختونخوا کی جانب سے سیاحوں کو چترال، کالاش ، بونی ،شندور، گرم چشمہ اور دیگر سیاحتی مقامات کے بارے میں معلومات فراہمی کا سلسلہ جاری ہے جبکہ ساتھ ہی جوشی فیسٹیول میں ایڈونچر کے شوقین سیاحوں کیلئے ٹینٹ ویلیج بنائی گئی ہے تاکہ سیاحوں کی کثیر تعداد کی صورت میں انہیں رہائشی سہولیات فراہم کی جاسکیں، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز فرانسیسی اور آسٹریلین سیاحوں کی فیمیلز نے ٹورازم کارپوریشن کے چترال میں موجود انفارمیشن سنٹر کا دورہ کیا اس موقع پر وہاں موجود ٹی آئی سی انچارج زرین نے تمام سیاحوں کو چترال کے سیاحتی مقامات بارے معلومات فراہم کیں جبکہ ساتھ ہی ان سیاحوں نے کالاش میں 14مئی سے شروع ہونے والے جوشی فیسٹیول میں شرکت کی دلچسپی ظاہر کی، اس موقع پر سیاحوں کا کہنا تھا کہ محکمہ سیاحت خیبرپختونخوا کی جانب سے چترال میں سیاحوں کیلئے انفارمیشن سنٹر کا قیام احسن اقدام ہے اس سے سیاحوں کو چترال کے سیاحتی مقامات تک رسائی میں اہم معلومات مل رہی ہیں اوریہ معلومات ان مقامات تک پہنچنے میں بھی میسر ثابت ہورہی ہیں، سیاحوں کا کہنا تھا کہ سیاحوں کو اس قسم کی سہولیات کی فراہمی سے خیبرپختونخوا میں سیاحت کو فروغ ملے گا ، ٹی آئی سی انچارج زرین نے سیاحوں کو چترال میں سیاحت سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ چترال سیاحت کے لحاظ سے اہم ترین ضلع ہے اور ہر سال کثیر تعداد میں سیاح ان علاقوں کا رخ کرتے ہیں جبکہ چترال کی ثقافت ہزاروں سال پرانی ہے ۔
Chitral tourists 2

Chitral tourists 3

Chitral tourists 4

Chitral tourists 5

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged , , , , , , , , ,
9835

ڈھول،ڈھونڈورا اور سیاست…………… شمس الرحمن تاجک

Posted on

ڈھول پیٹنااگر باقاعدہ فن ہے، تو ڈھونڈورا پیٹنا ایک پروفیشن۔ہمارے پیارے ملک میں یہ دونوں فن ہر پلیٹ فارم خصوصاً سیاسی پلیٹ فارم پر بے تحاشا استعمال کئے جاتے ہیں۔ اس فن میں مہارت کے لئے چند لوازمات کا ہونا انتہائی ضروری ہوتا ہے۔ ان لوازمات میں بوقت ضرورت جوڑ توڑ کے قابل یعنی لچکدار نظریات، مردہ ضمیر، ٹرک بھر کے بے شرمی، ہٹ ڈھرمی، پرخلوص رشتوں اور تعلقات سے دوری، سندیافتہ چمچے ڈھونڈنا اور پالنا، دوسروں کی تصدیق شدہ چمچوں پر قبضہ کرنا اور ان کو پروٹوکول ایسے دینا جیسے وہ فرشتے ہوں، کسی بھی ڈھونڈرا اور ڈھول پیٹنے والے کے لئے از بس ضروری ہیں۔ جب یہ سب لوازمات پورے ہوجائیں پھر کسی بھی چوراہے اور چوک پر چلے جائیں آپ کے لئے اونچائی پر اسٹیج بنایا جاچکا ہوگا۔ اسٹیج کے سائز سے آپ اندازہ لگالیں کہ عوام کتنے بے وقوف اور کم عقل ہیں جوہرمداری کو مسیحا سمجھتے ہیں۔ لہذا آپ بھی مسیحا ہیں ! مسیحا کے سامنے دست سوال دراز کیے جاتے ہیں ان سے سوال پوچھنے والا کون؟۔ چونکہ بطور انسان جو خوبیاں یا عادتیں ہونی چاہئے اس سے آپ اپنے آپ کو الگ کرچکے ہیں لہذا اسٹیج پر کھڑے ہو کر مارکیٹ میں وائرل ٹرینڈ پر بے تکاں بولنا شروع کردیں۔ آپ کچھ بھی بولیں گے شرطیہ تالیاں بجیں گی۔یہ ہماری تاریخ ہے کہ اسٹیج پر کھڑے ہو کر لوگوں سے ’’مرنے‘‘ کا وعدہ لو آپ سے کوئی نہیں پوچھے گا ۔ وہ تالیاں بجائیں گے۔ حالانکہ آپ کے اسٹیج یا تخت طاوس کے گرد کھڑے چوپائیوں کو پتہ ہوتا ہے کہ آپ غلط بول رہے ہو۔ چونکہ آپ ڈھونڈورا پیٹنے کے ماہر ہیں اس لئے ضروری نہیں کہ آج آپ جس کی تعریف کررہے ہیں کل بھی آپ کی منظور نظر وہی شخص ہو۔دوسرے دن اسی چوک پر مجمع لگا کر آپ کسی اور کو فرشتہ ثابت کریں۔ پوچھنے والا کوئی نہیں۔
17 اگست 1988 کو جنرل ضیاء الحق ہوائی حادثے کا شکار ہوئے۔ اس وقت تک مجھ سمیت پتہ نہیں کتنے لوگوں کو کامل یقین تھا کہ بھٹو زندہ ہیں۔ ضیاء الحق کی موت کے بعد بے نظیر بھٹو کی مقبولیت کا گراف جب اوپر بلکہ بہت زیادہ اوپر جا رہا تھا تو گاوٌں کے تقریباً 90 فیصد لوگوں کو یہ یقین تھا کہ بے نظیر بھٹو کی الیکشن کمپئن بھٹو ہی چلا رہے ہیں ۔ لوگ بھٹو کی مستقبل کی پلاننگ تک بتاتے تھے کہ جیسے ہی بے نظیر انتخابات میں بھاری اکثریت حاصل کریں گے بھٹو اپنی روپوشی کی زندگی ختم کرکے عوام میں آئیں گے ضیاء الحق کے بعد بھٹو کے لئے ایک بار پھر میدان صاف ہوگیا ہے۔ لہذا ہم مزید کئی سالوں تک گاؤں کی ہر گلی کوچے میں بھٹو کو ڈھونڈتے رہے۔ وہ کسی گلی میں موجود نہیں تھے ، بہت عرصے بعد پتہ چلا کہ بھٹو صاحب کے زندہ ہونے کا صرف ڈھونڈورا پیٹا جارہا تھا وہ بذات خود اس دنیاسے کئی سال پہلے یہ کہہ کررخصت ہوچکے تھے کہ ’’ میری پارٹی کو زندہ سے زیادہ مردہ بھٹو کی ضرورت ہے‘‘۔ پھر ڈھول او رڈھونڈورے کا کمال آج تک چل رہا ہے۔ حالانکہ بھٹو کے قتل کو حلال قرار دینے والے افراد آج بھٹو کی پارٹی کا حصہ ہیں اور ، ڈھول اور ڈھونڈورے کے ذریعے بھٹو کو زندہ ثابت کرنے پر اب بھی تلے ہوئے ہیں۔

ڈھول اور ڈھونڈورے کی ایک نئی کہانی پانامہ والی بھی ہے۔ اس کہانی کو غلط ثابت کرنے کے لئے جتنے دن کیس چلا۔ اتنے ہی دن سینکڑوں کے حساب سے ڈھونڈورچی عدالتی کارروائی کے بعد میڈیا کے سامنے سیاہ کو سفید ثابت کرنے کے لئے جو کچھ کرتے رہے اس کی توقع کیا کسی ہوش و حواس کے مالک انسان سے رکھی جاسکتی ہے۔ عوام نام کے گدھے اب اتنے بھی گدھے نہیں رہے۔ ان کو کچھ اور نہیں تو کم از کم نفرت سے چینل بدلنا تو آتا ہے۔ اگر آپ ہر چینل پر نظر آئیں گے تو پھر دوسر ے ممالک کے چینلز تو موجود ہی ہیں۔ ان سب کے باوجود عدالتی کارروائی کے بعد دونوں فریق اپنے اپنے ڈھول لے کر گھنٹوں بیٹھ جاتے تھے اور اپنے آپ کو صحیح ثابت کرنے کے لئے کیا کیا جھوٹ نہیں بولے، دل کھول کر بولے۔اتنی شدت سے جھوٹ کو سچ اور سچ کو جھوٹ ثابت کرنے کی کوشش کی گئی کہ غریب عوام کنفیوژن کا شکار ہوگئی ان میں سے صحیح کون ہے اور غلط کون۔ وہی کنفیوژن ہے کہ آج بہت کچھ ثابت ہونے کے باوجود ایسا لگ رہا ہے کہ کچھ بھی ثابت نہیں ہوا۔ یہ سب کچھ ڈھول اور ڈھونڈورے والوں کا ہی کمال ہے۔
ڈھول اور ڈھونڈورا والوں کا ایک نیا بینڈ بھی مارکیٹ میں تیزی سے مقبول ہورہا ہے۔ جتنی تیزی سے عوام میں مقبول ہوگیا تھا اب اتنی ہی تیزی سے انتخاب جیتنے والوں میں مقبول ہورہا ہے۔ آخر کیوں نہ ہو ۔ آپ پر کوئی بھی کیس بنا ہو۔ کسی بھی سطح کے کرپشن کا غلط یا صحیح آپ حصہ رہے ہوں مگر جیسے ہی اس نئے بینڈ کو جوائن کرتے ہیں ۔ دودھ کے دھلے بن کر نکلتے ہیں۔ فرشتے آپ کی قسمت پر عش عش کراٹھتے ہیں۔

اب چونکہ انتخابات کا موسم شروع ہوگیا ہے اس لئے ڈھول اور ڈھونڈورے والوں کی چاندنی ہوگئی ہے۔ ایسے ایسے ساز دریافت ہورہے ہیں جس سے ڈھول والے گدھے اور گھوڑے کی تمیز کئے بغیر جس کو چاہیں فرشتے ثابت کریں۔ جس کے سر پر چاہیں تاج سجائیں اور جسے چاہیں خاک میں ملا دیں۔ مخلوق خدا پھر سے شش و پنچ میں گرفتار ۔ کہ کس کا ساز صحیح ہے اور کس کے ڈھول کی آواز اچھی۔ اس سارے منظر میں ہمارے نمائندے بھی بہت سارے کام کرتے ہیں ان کو کم از کم اس بات کی شاباشی تو دینی ہی چاہئے کہ وہ کم از کم اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ عوام کو زندگی کی ہر سہولت سے جتنی ممکن ہو دور رکھا جائے تاکہ وہ ہر چھوٹے مسئلے کے لئے ان کی طرف دیکھیں اور ان کی ملازمت چلتی رہے۔ رہی بات عوام کی تو عوام نے بھی آج تک ڈھول کی آواز اور ڈھونڈورچی کی مہارات کو ووٹ دیا ہے آئندہ بھی ان سے یہی توقع ہے۔

Posted in تازہ ترین, مضامینTagged , , , , , , , , ,
9826

آتھک ہائیڈور پاؤراورایریگشن چینل منصوبے پراکتوبر 2018تک کام شروع کیا جائیگا۔۔شہزادہ افتخار

Posted on

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) چترال سے ممبرقومی اسمبلی شہزادہ افتخار الدین نے کہا ہے کہ موڑکہو کے عوام کا درینہ مطالبہ آتھک منصوبے پر تعمیراتی کام اس سال ستمبر یا اکتوبر کے مہینے شروع کیا جائیگا ۔ جس کیلئے فنڈنگ کے تمام انتظامات کرلئے گئے ہیں ۔ اس سلسلے میں گزشتہ دن ایم این اے نے ایف ڈبلیو او کے ڈائریکٹر جنرل ، جنرل آفضل سے ملاقات کے بعد چترال ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ آتھک 200MWمیگاواٹ بجلی گھر کیلئے چائنیز بینک فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن کو فنانس کرینگے ۔ جس کے لئے انتظامات کو حتمی شکل دید ی گئی ہے۔ انھوں نے بتایا کہ ایف ڈبلیو او کے ڈائریکٹر جنرل رمضان المبارک کے بعد چترال کا دورہ کرینگے ۔ اور حالات سازگار رہے تو ستمبر یا اکتوبر 2018تک اس اہم منصوبے پر کام شروع کیا جائیگا۔
ایم این اے نے مذید بتایا کہ آتھک منصوبے کے سلسلے میں صوبائی حکومت اور ایف ڈبلیو او کے درمیان مفاہمت میں تقریبا دوسال کا عرصہ لگا ۔ تاہم دیر آید درست آید کے مصداق ایف ڈبلیو او نے سیلف فنانس کے زریعے یہ اہم منصوبے کے تعمیر کیلئے تیار ہے ۔ جس کیلئے چائنیز بینک ایف ڈبلیو او کو 55بلین روپے مہیا کرینگے ۔ جبکہ چینل کیلئے ایشین بینک فنڈز مہیا کریگا۔
شہزادہ افتخار الدین نے مذید بتایا کہ اگست 2015میں سی پیک کے سلسلے میں انھوں نے ڈائریکٹر جنرل ایف ڈبلیو او کے ساتھ چین کے دورے کے موقع پر چترال میں بجلی اور مائننگ منصوبوں پر انوسٹمنٹ کی تجویز دی تھی ۔ جس پر ڈائریکٹر جنرل نے ایم این اے سے صوبائی حکام سے اس سلسلے میں میٹنگ کرانے اور مفاہمت کو حتمی شکل دینے میں مدد کا مطالبہ کیا جس پر ایم این اے نے پیڈ و کے چیف ایگزیکٹیو ،وزیر توانائی وبجلی اور وزیر اعلیٰ تک ایف ڈبلیو او کے ڈائریکٹر جنرل کے ساتھ میٹنگ کا اہتمام کرایا ۔ جس پر عمل ہوتے ہوتے دو سال کا عرصہ لگ گیا تاہم اب تمام انتظاما ت کو حتمی شکل دیدی گئی ہے ۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged , , , , , , , , ,
9801