Chitral Times

Apr 26, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ہزراوں سال قدیم کالاش قبیلے کا مشہور تہوار چلم جوشٹ کا آغاز، کثیر تعداد میں سیاح وادی پہنچ گیے ہیں، چترال پولیس کی جانب سے فیسٹیول کے دوران سکیورٹی کے فل پروف انتظامات

Posted on
شیئر کریں:

ہزراوں سال قدیم کالاش قبیلے کا مشہور تہوار چلم جوشٹ کا آغاز، کثیر تعداد میں سیاح وادی پہنچ گیے ہیں، چترال پولیس کی جانب سے فیسٹیول کے دوران سکیورٹی کے فل پروف انتظامات

چترال ( نمایندہ چترال ٹایمز ) دنیا بھر میں منفرد تہذیب و ثقافت کے حامل کالاش قبیلے کا تہوارجوشی ( چلم جوشٹ ) کا تینوں وادیوں میں آغا زہوگیا ہے، فیسٹول کو دیکھنے کے لیے کثیر تعداد میں سیاح علاقے میں پہنچ گیے ہیں، جن میں اکثریت بیرونی سیاحوں کی ہے۔

مشہور کالاش مذہبی تہوار جوشی ( چلم جوشٹ) جو 13مئی کے دن شروع ہو چکا ہے ۔ خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورزم ڈیپارٹمنٹ کے مطابق 17 مئی کی رات تک جاری رہے گا ۔ اور سیاح ہزاروں سال قدیم انڈیجنس لوگوں کے رسوم ورواج اور تہوار کو اپنی انکھوں کے سامنے انجام پاتے ہوئے دیکھ سکیں گے ۔ اور بھر پور لطف اٹھائیں گے ۔
کالاش تہوار کی آخری رسومات 17 مئی کو بمبوریت کے بتریک ڈانسک پلیس ( چھارسو ) میں ادا کئے جائیں گے ۔ جہاں پوری وادی کے کالاش مردو خواتین اور بچے بچیان تہوار کے گیت گاتے ٹولیوں کی شکل میں اخروٹ کے درخت کی ٹہنیاں ہاتھوں میں لہراتے سیٹیاں بجاتے ڈھول کی تھاپ پر رقص کرتے ہوئے ڈانسنگ پلیس میں داخل ہوں گے ۔ اور باہوں میں باہیں ڈال کر تہوار کے مخصوص رقص کا آغاز کریں گے ۔ جو کہ شام تک جاری رہے گا ۔ جوشی فیسٹول کالاش قبیلے کے موسم بہار کا بڑا تہوار ہے ۔ جو کہ سردیوں کی تکلیف دہ مہینے ختم ہونے اور روز بہہ شروع ہونے کی خوشی میں منایا جاتا ہے ۔ جس کے بعد مال مویشیوں کو گرمائی چراگاہوں کی طرف لے جایا جاتا ہے ۔

kalash festival chelum jusht 2

 

لوئر چترال پولیس کی جانب سے فیسٹیول کے دوران سکیورٹی کے فل پروف انتظامات کیے گیے ہیں، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال اکرام اللہ کی خصوصی احکامات پر کیلاش فیسٹیول چلم جوشٹ کے موقع پر وادی رمبور, بریر اور بمبوریت میں سکیورٹی کے فل پروف انتظامات کے ساتھ ساتھ ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کی رہنمائی اور سہولت کے لئے لواری ٹنل, چتر پل ایون اور وادی بمبوریت میں پولیس ٹورسٹ فسلٹیشین سنٹرز قائم کئے گئے ہیں۔

ایلیٹ فورس ,ٹوارزم پولیس, لیڈی کانسٹبلان ,لیویز فورس اور لوئر چترال پولیس کے 401 اہلکار فیسٹیول کے دوران مختلف مقامات پر سکیورٹی ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لئے ٹریفک وارڈن پولیس کے 30 سے زائد اہلکار ان مقامات پر ٹریفک ڈیوٹی پر تعینات کئے گئے ہیں۔

چلم جوش جشن بہاران کی تقریب ہے مقامی افراد اس تہوار کیلئے کافی پہلے سے اوربہت سی تیاریاں کرکے رکھتے ہیں۔ مئی کا مہینہ شروع ہوتے ہی یہاں ہر طرف سبزہ اگ آتا ہے اور خوشبوں کا ڈیرہ پڑجاتا ہے۔ ندیوں اور دریاؤں میں پگھلتی ہوئی برف کا شفاف پانی موج زن ہوتا ہے جبکہ پہاڑوں پر سبز جنگلات کے بیچوں بیچ برفانی شیشوں سے روشنی منعکس ہوتی ہے ۔ یہ منظر علاقے کو نہایت دلکش اور قابل دید بنا دیتا ہے۔

یہاں کے سادہ لوح افرادآج بھی صدیوں پرانی روایات کے مطابق زندگی بسر کر رہے ہیں۔ انہوں نے پرانی روایات کو مذہب کی طرح اپنایا ہواہے۔اسی سبب سیاحوں کے لئے ان کی شادیاں، اموات، مہمان نوازی، میل جول، محبت مذہبی رسومات اور سالانہ تقاریب وغیرہ انتہائی دلچسی کا باعث ہیں۔ یہ وہ خصوصیات ہیں جو سیاحوں کو وادی کیلاش کی سیر کی دعوت دیتی ہیں۔

چترال پولیس کی طرف سے وادی کیلاش آنے والے تمام سیاحوں سے گزارش کی گی ہے کہ وہ یہاں کے رسم و رواج کا خاص خیال رکھیں اور کیلاش خواتین کا احترام کریں بغیر اجازت ان کے ویڈیوز بنانے اور حراساں کرنے کی کوشش نہ کریں۔

 

chitraltimes chitral police security arrangement on kalash festival2 chitraltimes chitral police security arrangement on kalash festival


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
74436