Chitral Times

Apr 23, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

خیبرپختونخوا کلچراینڈٹورازم اتھارٹی کا پرواک مستوج میں آئس سپورٹس ٹریننگ کیمپ منعقد کرنے کا فیصلہ

شیئر کریں:

خیبرپختونخوا کلچراینڈٹورازم اتھارٹی کا پرواک مستوج میں آئس سپورٹس ٹریننگ کیمپ منعقد کرنے کا فیصلہ

ونٹرسپورٹس فیڈریشن پاکستان کے باہمی اشتراک سے ٹریننگ کیمپ  8 جنوری سے پرواک اپر چترال میں شروع ہوگا،50سے زائدمقامی اتھلیٹس آئس ہاکی اور آئس کرلنگ میں شرکت کرینگے، ڈی جی محمد بختیار خان

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز)خیبرپختونخوا کلچراینڈٹورازم اتھارٹی اور ونٹرسپورٹس فیڈریشن پاکستان کے باہمی تعاون سے آئس سپورٹس ٹریننگ کیمپ آج 8 جنوری سے پرواک، مستوج اپر چترال میں شروع ہوگا جس میں بروغل، یارخوون لشت اور لاسپور اپرچترال سے تعلق رکھنے والے مقامی پچاس (50)سے زائد اتھلیٹس آئس ہاکی اور آئس کرلنگ میں شرکت کرینگے۔ تین روزہ کرلنگ اینڈ آئس ہاکی ٹریننگ کیمپ میں کھلاڑیوں میں آئس سپورٹس کٹس اور دیگر سامان بھی تقسیم کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹرجنرل خیبرپختونخوا کلچراینڈٹورازم اتھارٹی محمد بختیار خان نے موسم سرما میں منعقد ہونے والی مختلف سرگرمیوں کے انعقاد سے متعلق اجلاس کے دوران کیا۔

 

انہوں نے کہاکہ موسم گرما کی طرح امسال موسم گرما میں برفانی مقامات پر ونٹرسپورٹس سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ ان علاقوں کا رخ کرنے والے سیاحوں کو لطف اندوز ہونے کیساتھ ساتھ مقامی نوجوانوں کی ان میں شمولیت اور ان علاقوں کی سیاحت کو فروغ دیا جا سکے۔ تین روزہ ٹریننگ پروگرام میں ونٹرسپورٹس فیڈریشن پاکستان کے تعاون سے کینیڈین کوچز کی زیرنگرانی اتھلیٹس کو ٹریننگ دی جائے گی تاکہ ان اتھلیٹس کی بہترین تربیت کی جا سکے اور مستقبل میں اچھے کھلاڑیوں کی شکل میں نہ صرف ابھر کے سامنے آئینگے بلکہ ملک کا نام بھی روشن کرسکیں گے۔

 

اس موقع پر منیجر ایونٹس خیبرپختونخوا کلچر اینڈٹورازم اتھارٹی حسینہ شوکت کا کہنا تھا کہ اپرچترال میں ونٹرسپورٹس ٹریننگ سیشن کا یہ پہلا کیمپ ہے جو کہ پائیدار ونٹر سیاحت کے فروغ کی جانب ایک قدم ہے۔ ایسے تربیتی سیشنز کو سوات، کالام ملاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، پاڑہ چنار اور دیگر سیاحتی مقامات میں بھی انعقاد کیا جائے گا تاکہ وہاں کے نوجوانوں کو بھی ونٹرسپورٹس میں سپورٹ کیا جائے اور ان کو ٹریننگ دی جا سکے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
70163