Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ضلع چترال میں شدید برف باری، کسی بھی ناگہانی صورت حال سے نمٹنے کیلئے چترال پولیس متحرک

Posted on
شیئر کریں:

چترال(نمائندہ چترال ٹائمز)ڈی۔پی۔او چترال محمد فرقان بلال(پی ایس پی) کی خصوصی ہدایت پر چترال کے تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز سمیت لائن پولیس نفری کو ہائی الرٹ کردیا گیا ۔ تاکہ ضلع کے اندر قدرتی آفات کی صورت میں بروقت امداد کی ترسیل ہوسکے اس کے علاوہ چترال میں چونکہ رابطہ سڑکیں جابجا شدید برف باری کی وجہ سے بند ہیں لیکن جہاں جہاں ٹریفک کی ٹھوڑی بہت آمدورفت ہے پولیس کے جوان پھنسے ہوئے گاڑیوں کو اپنی مدد آپ کے تحت نکال کر ٹریفک بحالی میں مصروف ہیں اس کے علاوہ چترال پولیس لائن میں اضافی نفری کو ڈی۔پی۔او نے موسم میں بہتری تک بمعہ اوزار ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے تاکہ کسی بھی ناگہانی صورت حال میں بروقت کاروائی عمل میں لائی جاسکے.
chitral police trafic during snowfall 1

chitral police trafic during snowfall 2

chitral police trafic during snowfall 4

chitral police trafic during snowfall 5

chitral police trafic during snowfall 6


شیئر کریں: