Chitral Times

May 8, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

مستوج؛ انجینئر وقار احمد کا اعزاز،  عالمی سطح پر معروف کینڈین کمپنی میں سبجیکٹ میٹر اسپیشلسٹ کے طور پر سیلیکٹ ہوگئے

شیئر کریں:

مستوج؛ انجینئر وقار احمد کا اعزاز،  عالمی سطح پر معروف کینڈین کمپنی میں سبجیکٹ میٹر اسپیشلسٹ کے طور پر سیلیکٹ ہوگئے

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز) مستوج خاص سے تعلق رکھنے والے نوجوان انجینئروقار احمد سائیبر سیکورٹی سے متعلق عالمی سطح پر معروف کینڈین کمپنی میں سبجیکٹ میٹر اسپیشلسٹ کے طور پر سیلیکٹ ہوگئے ہیں جس کا وہ باقاعدہ طور پر چارج 5جون سے سنھبال لیں گے۔ سیکیورٹی آپریشنز انجینئرکے طور پر وہ گزشتہ ایک سال سے اس سائیبر سیکورٹی کمپنی کے ساتھ کام کر رہے ہیں جو کہ سائیبر انٹلی جنس میں خطرات کی نشاندہی اور پتہ لگانے اور روک تھام کرنے والی تنظیم ہے جس کی ذمہ داریوں میں چھوٹے اور درمیانی درجے کی تنظیموں کی شناخت کا تحفظ، کلاؤڈ سیکیورٹی کرنسی کا انتظام، اورسیکورٹی کے انتظامات بھی شامل ہیں۔

crowdstrike
چترال ٹائمز ڈاٹ کام سے گفتگو کرتے ہوئے وقار احمد نے کہاکہ یہ پوری دنیا سے چنے گئے سیکورٹی پروفیشنلز پر مشتمل ٹیم ہے جس میں انہیں ذیادہ تر یورپ، مشرق وسطیٰ اور افریقہ میں قائم کمپنیوں کی سیکورٹی سے متعلق ذمہ داریاں نبھانے ہوں گے۔ انہوں نے طلباء وطالبات پر زور دیا کہ وہ انفارمیشن ٹیکنالوجی، خاص طور پر سائبر سیکیورٹی میں کیریئر بنانے کی طرف راغب ہوجائیں کیونکہ پاکستان میں اگلے چند سالوں میں ڈیجیٹل فٹ پرنٹس پر انحصار بڑھے گا اور اس خلا کو پُر کرنے کے لیے سائبرسیکیوریٹی پیشہ ور افراد کی بہت ذیادہ مانگ ہوگی۔

 

انہوں نے کہا کہ کیرئیر کے ابتدائی دنوں میں اپنے خاندان اور رشتہ داروں سے ملنے والے تعاون کو وہ انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور خصوصی طور پر اپنے ماموں یوسف شہزاد اور ڈاکٹر عنایت اللہ فیضی کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ ان کی دی گئی رہنمائی ان کے لئے مشعل راہ ثابت ہوئے۔ انہوں نے کہاکہ چترال کا خطہ ذہین افرادکا گڑھ ہے لیکن وہاں پیشہ ورانہ مشاورت کا فقدان ہے۔ انہوں نے کہاکہ وہ سائبر سیکیورٹی کو کیریئر کے طور پر آگے بڑھانے میں چترالی طالب علموں کی ہر ممکن رہنمائی اور مدد کے لئے تیار ہے۔

 

وقار احمد نے چترال ٹائمز کے ذریعے اپنے خاندان، دوستوں اور ان سب کا شکریہ ادا کیاہے کہ جنہوں نے ان کی کامیابی پر سوشل میڈیا میں ان کے لئے نیک جذبات اور خواہشات کا اظہارکیا ہے۔

 

یادرہے کہ انجینئر وقار احمد کراچی میں مقیم چترال کی معروف سماجی شخصیت ، چترال ویلفیئر ایسوسی ایشن کراچی کے صدر، ریٹائرڈ جنرل منیجر ایل جی سید نور کا فرزند ارجمند ہیں۔ وقار احمد چترال سے پہلے انجینئر ہیں جنھیں عالمی سطح پر اس اہم عہدے کے لئے چنا گیا ہے۔  وہ پاکستان میں بھی قومی سطح پر مقابلوں میں ٹاپ پوزیشن لیکرکئی ایوارڈ اپنے نام کر چکے ہیں۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
73344