Chitral Times

May 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال ؛ دو مختلف واقعات میں دو افراد جان بحق

Posted on
شیئر کریں:

چترال ؛ دو مختلف واقعات میں دو افراد جان بحق

چترال (نمائندہ چترال ٹایمز ) اپر چترال کے مستوج ٹاؤن میں سید اکبرشاہ نامی ایک شخص نے خود کشی کرلی۔ پولیس اسٹیشن مستوج کے اہلکار کے مطابق انہوں نے گلے میں پھندا ڈال کر خود کشی کی۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ چندماہ قبل سید اکبر شاہ کے بیٹے اخترنے بھی بونی پل سے دریا میں چھلانگ لگاکر خود کشی کرلی تھی اوراس وجہ سے وہ ذہنی کرب میں مبتلا تھا۔

دریں اثناء لویر چترال کے گاؤں کوغوزی میں گولین گول بجلی کے سوئچ یارڈ کے قریب مزدا گاڑی دریا کے کنارے جاگر ی جس سے ڈرائیور جنید خان ولد محمد شریف ساکنہ چکدام دروش موقع پر جان بحق ہوگئے۔ پولیس اسٹیشن کوغوزی کے اہلکار کے مطابق گاڑی میں صرف ڈرائیور سوار تھا حادثے کی فوری وجہ معلوم نہ ہوسکی جبکہ گاڑی بونی سے دروش جارہی تھی۔ ریسکیو1122 کی ریکوری ٹیم نے ریکوری وہیکل کے ذریعے متاثرہ گاڑی کو دریائے چترال سے ریکور کر لیا ،

chitraltimes mazda vehicle accident in koghuzi2


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
73350