Chitral Times

Apr 16, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ٹی ایچ کیوہسپتال دروش میں‌ ڈاکٹرزتعینات کرنے پرجی اوسی کے مشکور ہیں..عوام دروش

Posted on
شیئر کریں:

دروش ( نمائندہ چترال ٹائمز) سابق یوسی ناظم دروش حیدرعباس نے عوام دروش کی طرف سے پاک آرمی کے جنرل آفیسر کمانڈنگ ملاکنڈ ڈویژن میجرجنرل خالد سید کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے دورہ دروش کے موقع پر عوام دروش کی طرف سے علاقے میں صحت کے سہولیات کی عدم دستیابی کی وجہ سے درپیش مشکلات سے انھیں اگاہ کیا توانھوں نے 12 گھنٹوں کے اندر ٹی ایچ کیو ہسپتال دروش میں دو سینئر ڈاکٹرز پیہنچا دیا ۔ جوکہ دونوں سرجن اورمیجرزکے عہدوں پر فائز ہیں۔ چترال ٹائمز ڈاٹ کام سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے حیدرعباس نے بتایا کہ تحصیل دروش کی واحد ہسپتال جہاں آرندو سے لیکر لواری اورمدکلشٹ سے لیکر ارسون تک کے عوام استفادہ کرتے ہیں مگر 27 ڈاکٹروں کی جگہ صرف 6 ڈاکٹر ز موجود ہیں ۔ جس کی وجہ سے علاقے کے عوام انتہائی تکلیف میں مبتلا تھے۔
انھوں نے بتایا کہ پاک آرمی کے ڈاکٹر ٹی ایچ کیو ہسپتال دروش میں تین دن اوپی ڈی کریں گے اور دو دن محسوس کیسز کا اپریشن بھی کریں گے ۔ حیدر عباس نے مذید بتایا کہ پاک آرمی کی طرف سے چترال کے پہلے شہید آفیسر کیپٹن اجمل کے نام پر اوسیاک میں اسٹیڈیم کی تعمیر گئی جس کا افتتاح جی او سی نے کردیا ۔ اس پر بھی علاقے کے عوام پاک آرمی اور جی اوسی کے مشکور ہیں۔ انھوں نے ان تمام کاموں میں خصوصی دلچسپی لینے پرجی اوسی ملاکنڈ، کمانڈنٹ چترال ٹاسک فورس کرنل معین الدین، لیفنٹنٹ کرنل محمد صدیق، میجر ڈاکٹرراحیل، میجر ڈاکٹر عماد چوہدری اورپاک آرمی کے دیگرمتعلقہ تمام حکام کا بھی خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ آئندہ بھی علاقے کے مسائل حل کرنے میں تعاون اور مدد کرتے رہیں‌گے.


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
20979