Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

وزیر اعلی محمود خان پیر کے روز انصاف روزگار سکیم کا افتتاح کرینگے

Posted on
شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ ) وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان پیر کے روز انصاف روزگار سکیم کا افتتاح کریں گے جس کے تحت کم آمدنی والے بے روزگار اور ہنر مند افراد کو آسان شرائط پر بلا سود قرضے فراہم کیے جائیں گے اس سکیم کا مقصد دہشت گردی اور غربت سے متاثرہ علاقوں میں بے روزگاری کا خاتمہ کرنا ہے خیبر پختونخوا کے نئے ضم شدہ اضلاع اور سابقہ فرنٹیئر رینجرز کے لیے درخواست فارم بینک آف خیبر کی مقررہ شاخوں، بینک کی ویب سائٹ اور ڈپٹی کمشنرز کے دفاتر پر دستیاب ہوں گے۔ایک ارب روپے سے شروع کیے جانے والے اس سکیم سے پیشہ ور ماہرین اور ڈگری ہولڈرز کو پچاس ہزار روپے سے 10 لاکھ تک بلا سود قرضہ دیا جائیگا جبکہ تکنیکی ماہرین کے لیے 50 ہزار سے پانچ لاکھ اور دیگر بے روزگاروں کو 50 ہزار سے تین لاکھ روپے کا قرضہ دیا جائے گا۔قرضے کی حصول کے لیے عمر کی حد 18 سے پچاس سال تک ہے جس کے لیے دو شخصی ضمانت درکار ہوگی۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
21048