ٹی ایم اے سٹاف گزشتہ تین ہفتوں سے ہڑتال پر، چترال شہر گندگی اورغلاظتوں کا ڈھیر بن گیا، تین دنوں سے پانی کی سپلائی بھی بند، روزہ دار پانی کے بوند بوند کو ترس گئے، ڈپٹی کمشنر سے داد رسی کی اپیل
ٹی ایم اے سٹاف گزشتہ تین ہفتوں سے ہڑتال پر، چترال شہر گندگی اورغلاظتوں کا ڈھیر بن گیا، تین دنوں سے پانی کی سپلائی بھی بند، روزہ دار پانی کے بوند بوند کو ترس گئے، ڈپٹی کمشنر سے داد رسی کی اپیل
چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن چترال کے سنیٹری اسٹاف کا گزشتہ چار مہینوں سے تنخواہ نہ ملنے کے خلاف احتجاج اور کام چھوڑ ہڑتال تیسرے ہفتے میں داخل ہوگئی۔ شہر کے مختلف حصوں سے روزانہ کی بنیاد پر کوڑا کرکٹ نہ اٹھانے کی وجہ سے شہر گندگی اور غلاظتوں کا ڈھیر بن گیا ہے جوکہ نمایان مقامات پر بازارپل، چیو پل، اتالیق بازار، پولوگراونڈ روڈ، شاہی قلعہ، گولدور، زرگراندہ، جوغور اور ژانگ بازار میں جا بجا نظر آرہے ہیں۔ گزشتہ تین دنوں سے شہر میں پینے کے پانی کی قلت بھی شروع ہوگئی ہے کیونکہ ٹی ایم اے اسٹاف نے انگارغون واٹر سپلائی اسکیم سے شہر کے مختلف جگہوں کے لئے مقررہ اوقات میں پانی کی سپلائی کا کام بھی چھوڑ دیا ہے۔جس کی وجہ سے روزہ دار رمضان المبارک میں پانی کے بوند بوند کو ترس گئے ہیں، انھوں نے ڈپٹی کمشنرچترال لوئیر سے اس کا نوٹس لینے اور پانی کی سپلائی کو فوری بحالی کا مطالبہ کیاہے۔