Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

عید کی چھٹیو ں کے بعد شام 5 بجے سے ضروری دکانوں کےعلاوہ تمام دکانیں بند رہینگے۔اجمل خان وزیر

شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ)مشیر اطلاعات اجمل خان وزیر نے کہا ہے کہ عید الفطر گزرنے کے بعد کورونا خطرات کے پیش نظر دوبارہ عید سے پہلے والے معمولات پر عمل درامد یقینی بنایا جائیگا شام 5 بجے کے بعد ضروری دکانوں کے علاوہ تمام دکانیں بند رہیں گے۔ دکانیں ہفتے میں چار دن پیر منگل بدھ اور جمعرات کو شام 5 بجے تک کھلے رہیں گے جبکہ حجام اور سیلون ہفتے میں تین دن جمعہ ہفتہ اور اتوار کو کھلا رہیں گے اور ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنایا جائیگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور کے مختلف بازاروں میں ایس او پیز کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔ اجمل وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت دو جنگ لڑرہی ہیں ایک کورونا کے خلاف اور دوسرا غربت و افلاس کے خلاف۔ ہماری ملک کی کافی آبادی غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہی ہے یہی وجہ ہے کہ حکومت نے لاک ڈاون میں نرمی کی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ہمیشہ غریب طبقے کا سوچ رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے لاک ڈاون میں دیہاڑی دار اور مزدور طبقے کے لئے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام شروع کیا ہے جو ملکی تاریخ کا بہترین اور شفاف پروگرام ہے۔ احساس پروگرام کے دوسرے فیز میں خیبر پختون خوا حکومت کی طرف سے بھی غریبوں کو کیش فراہم کرنے کا سلسلہ جلد شروع ہوجائیگا اسکے علاوہ زکات فنڈ سے بھی مستحقین کو 12 ہزار روپے دیئے جائیں گے وزیراعلی محمود خان کی خصوصی ہدایت پر محکمہ زکات کے پاس رجسٹرڈ 29 ہزار افراد کی تعداد ایک لاکھ تک پہنچایا گیا ہے۔ اجمل وزیر نے اس موقع پر چیف سیکرٹری خیبر پختون خوا کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ چیف سیکرٹری نے کورونا کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑتے ہوئے خود کورونا کا شکار ہوئے چیف سیکرٹری اس وقت قرنطینہ میں ہے لیکن گھر سے تمام انتظامی امور کی نگرانی کررہاہے۔ مشیر اطلاعات نے ذخیرہ اندوزوں کو ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ ذخیرہ اندوزوں سے اہنی ہاتھوں سے نمٹنے کے لئے آرڈنینس لایا گیا ہے۔ آرڈیننس میں ذخیرہ اندوزوں کے لئے سخت سزائیں مقرر کی گئی ہے اور اسمیں کسی قسم کی نرمی نہیں کی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ڈاکٹرز اور طبی عملہ وسائل کی کمی کے باوجود کورونا کے خلاف فرنٹ لائن پر خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔ مشیر اطلاعات نے کہا کہ لاک ڈاون میں سختی اور نرمی دونوں عوام کے تحفظ کے لئے کیا گیا ہے ایس او پیز پر عمل درآمد کی صورت میں مزید نرمیاں بھی کی جائیگی۔


شیئر کریں: