Chitral Times

May 14, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

تنازعات کے متبادل حل ایکٹ الٹرنیٹ ڈیسپیوٹ ریزولوشن ایکٹ کی صوبہ بھر کے تمام اضلاع تک توسیع دے دی گئی ہے۔ بابرسلیم سواتی

Posted on
شیئر کریں:

تنازعات کے متبادل حل ایکٹ الٹرنیٹ ڈیسپیوٹ ریزولوشن ایکٹ کی صوبہ بھر کے تمام اضلاع تک توسیع دے دی گئی ہے۔ بابرسلیم سواتی

مشیر داخلہ خیبرپختونخوا بابر سلیم سواتی کی زیر صدارت الٹرنیٹ ڈیسپیوٹ ریزولوشن ایکٹ بارے اہم اجلاس
اے ڈی آر ایکٹ کو صوبہ بھر کے تمام اضلاع تک توسیع دے دی گئی ھے اور نوٹیفکیشن جاری کر دیاھے۔ مشیر داخلہ

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) مشیر داخلہ خیبرپختونخواہ بابر سلیم سواتی نے کہا ہے کہ تنازعات کے متبادل حل ایکٹ (Alternate Disputes Resolution Act) کی صوبہ بھر کے تمام اضلاع تک توسیع دے دی گئی ہے، اس سے نہ صرف عدالتوں پر کیسز کا بوجھ کم ہوگا بلکہ صوبے میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر کرنے میں مدد ملے گی۔ اس ایکٹ سے صوبے میں جرائم کی شرح میں بھی خاطر خواہ کمی آئے گی۔ وہ محکمہ داخلہ و قبائلی آمور میں الٹرنیٹ ڈیسپیوٹ ریزولوشن ایکٹ بارے ایک اہم اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ اجلاس کو الٹرنیٹ ڈیسپیوٹ ریزولوشن ایکٹ پر تفصیلی بریفننگ دی گئی۔ اس موقع پر مشیر داخلہ نے اے ڈی آر (ADR ACT) کو صوبہ کے باقی ماندہ 19 اضلاع تک توسیع دینے اور نافذ العمل بنانے کی ہدایت کی ہے۔

 

اس حوالے سے محکمہ داخلہ و قبائلی آمور کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیاہے واضح رہے کہ اس سے پہلے 16 اضلاع میں الٹرنیٹ ڈیسپیوٹ ریزولوشن ایکٹ پہلے سے نافذ العمل تھا۔ الٹرنیٹ ڈیسپیوٹ ریزولوشن ایکٹ کے مطابق ہر ضلع میں ثالیثین کی کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں جبکہ ہر کمیٹی میں ثالیثین کی تعداد 50 ہوگی۔ ایکٹ کے مطابق محکمہ داخلہ و قبائلی آمور کے پاس کمیٹی میں ثالیثین کی تعداد بڑھانے کا اختیار ہوگا۔ مشیر داخلہ خیبرپختونخواہ بابر سلیم سواتی نے کہا ہے کہ اے ڈی آر ایکٹ کے نفاظ سے عوام کے تنازعات آسانی کے ساتھ حل ہونے میں مدد ملے گی جبکہ صوبہ میں جرائم کی شرح میں بھی خطرخواہ کمی آئیگی جس سے امن و امان کی صورت حال کی مزید بہتری کو تقویت ملے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ اس ایکٹ کے نفاذ سے عدالتوں پر کیسز کا بوجھ بہت حد تک کم ہو جائے گا۔ بابر سلیم سواتی نے کہا ہے کہ کوشش ہے کہ اس صوبے کے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے تمام تر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں۔ عوام کے مسائل کا حل ان کی ترقی اور خوشحالی ان کا مشن ہے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
68986