Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

صوبائی حکومت کی 12 سال سے زائد عمر کے بچوں کی کورونا ویکسینشن کیلئے خصوصی ہدایات جاری

شیئر کریں:

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) حکومت خیبر پختونخوا نے 12 سال سے زائد عمر کے بچوں کی کورونا ویکسینشن 23 دسمبر 2021 سے سکولوں، کالجز، یونیورسٹیوں اور ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹس میں کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ 23 دسمبر تک سرد علاقوں میں جبکہ 8 جنوری2022 سے صوبے کے سنٹرل اور جنوبی اضلاع میں تمام تعلیمی اور فنی تربیتی اداروں کے 12 برس سے زائد عمر کے بچوں کو کورونا ویکسین لگائی جائیگی، اس سلسلے میں متعلقہ افسران کو صورتحال کے مطابق ضروری تبدیلیاں کرنے اور ویسنیشن سے انکاری افراد کو اس پر آمادہ کرنے کے لئے خصوصی اقدامات کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔ اس امر کا اعلان ایمر جنسی آپریشن سنٹر (EOC) محکمہ صحت خیبر پختونخوا کی جانب سے کیا گیا۔


شیئر کریں: