Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ڈائریکٹر جنرل آف سپورٹس خیبرپختونخوا اور ڈپٹی کمشنر دیر بالا کے زیر انتظام انٹر کنسٹیچیونسی گیمز کا انعقاد، مقابلوں میں چترال اپر اور لویر ، دیر اپر اور لویر کے پانچ سو سے زیادہ کھلاڑی حصہ لیں گے

Posted on
شیئر کریں:

ڈائریکٹر جنرل آف سپورٹس خیبرپختونخوا اور ڈپٹی کمشنر دیر بالا کے زیر انتظام انٹر کنسٹیچیونسی گیمز کا انعقاد، مقابلوں میں چترال اپر اور لویر ، دیر اپر اور لویر کے پانچ سو سے زیادہ کھلاڑی حصہ لیں گے

سوات (چترال ٹائمز رپورٹ) ڈائریکٹر جنرل آف سپورٹس خیبرپختونخوا اور ڈپٹی کمشنر دیر بالا کے زیر انتظام Inter Constituency Games 2022 کا باقاعدہ آغاز 13 دسمبر تا 15 دسمبر 2022 سے دیر سپورٹس کمپلیکس دیر بالا میں ہوگا۔ جس میں دیر اپر، دیر لوئر، چترال اپر، اور چترال لوئر کے دس حلقوں کے مابین کرکٹ (ٹیپ بال)، فٹبال اور والی بال کے مقابلے ہونگے۔ان مقابلوں میں چار اضلاع کے پانچ سو سے زیادہ کھلاڑی حصہ لیں گے۔ یاد رہے کہ ان مقابلوں میں جو ٹیمیں فاتح ہوگی وہ پھر 26 دسمبر سے شروع ہونے والے صوبائی مقابلوں میں اپنی اضلاع / حلقوں کے نمائندگی کرینگے۔

 

اپر چترال میں ہمارا ایمان اور بدعنوانی سے پاک پاکستان کے سلسلے میں ریلی

اپر چترال (چترال ٹائمز رپورٹ) ڈپٹی کمشنر اپر چترال منظور احمد افریدی کی ہدایات پر اپر چترال کے ہیڈکوارٹر بونی میں ہمارا ایمان اور بدعنوانی سے پاک پاکستان کے سلسلے میں ایک ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں اسسٹنٹ کمشنر مستوج شاہ عدنان،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر موڑکہو/تورکہو ربنواز خان، تحصیل میونسپل آفیسر مستوج مصباح الدین، گورنمٹ ہائی سکول بونی کے اساتذہ اور طلباء اور کثیر تعداد میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے شرکت کی۔ ریلی نکالنے کا مقصد سرکاری اداروں میں کرپشن جیسی لعنت کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے ختم کرنا اور اداروں کو اس ناسور سے پاک کرنا مقصود تھا۔ اسسٹنٹ کمشنر مستوج نے اپنے خطاب میں کہا کہ بد عنوانی ایک خطرناک وباء ہے اور اس وباء سے اپنے اپ کو بچانا ہے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں
68991