Chitral Times

May 14, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

سرکاری اداروں،منصوبوں،عمارتوں،سڑکوں اور محلوں وغیرہ کے نام منسوب کرنے کی پالیسی کی منظوری دیدی گئی

Posted on
شیئر کریں:

پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ )صوبائی حکومت نے سرکاری اداروں،منصوبوں،عمارتوں،سڑکوں اور محلوں وغیرہ کے نام منسوب کرنے کی پالیسی کی منظوری دیدی ہے۔اس حوالے سے پرفارمنس مینجمنٹ اینڈ ریفارمز یونٹ نے مراسلہ جاری کردیا ہے۔مراسلے کے مطابق تمام سرکاری املاک کو کسی خاص ناموں سے منسوب کرنے کی حتمی منظوری وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کوسمری کی شکل میں ارسال کیجائے گی جبکہ سرکاری املاک کو پہلے سے منسوب ناموں کا ازسرنوجائزہ لینے کے لئے تمام ڈپٹی کمشنروں کو فہرستیں ارسال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق پچھلے پندرہ سالوں میں مقامی،صوبائی و فاقی سرکاری املاک کو عام اشخاص کے ناموں سے منسوب کرنے کا سلسلہ محکمہ مال،الیکشن کمیشن،محکمہ شماریات اور محکمہ ڈاک وغیرہ کے نوٹس میں لائے بغیرجاری رہا۔صوبائی حکومت کی نئی پالیسی کے مطابق ضلعی و صوبائی املاک کو دو الگ حصوں میں تقسیم کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔پالیسی کے مطابق کسی بھی عمارت کو زندہ سرکاری ملازم یا عوامی نمائندوں کے نام سے منسوب نہ کیا جائے جبکہ کسی بھی عمارت یا مقام کو بغیر وفاقی حکومت کی منظوری کے غیر ملکیوں کے نام سے منسوب نہ کیا جائے۔سرکاری املاک کو قائد عوام یا جنہوں نے تحریک پاکستان میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہو کے ناموں سے منسوب کرنے کی منظوری بھی شامل ہے۔فوت قومی وصوبائی شخصیتوں جو عوامی خدمت میں اچھی شہرت کے حامل ہو ں سے منسوب کرنے کی منظوری دی گئی۔اسی طرح ملک کی دفاع کے لئے جنگ میں اپنی جانیں قربان کرنے والے ہیروز کے نام پالیسی میں شامل کردئیے گئے ہیں۔آرٹ و ثقافتی اداروں،کھیلوں کے میدان،عجائب گھر،تعلیمی ادارے،لائبریریاں،سائنسی و فنی اداروں کو اپنے شعبہ میں قومی و صوبائی سطح پر منوانے والے فوت اشخاص کے ناموں سے منسوب کیا جائے۔عطیہ کرنے والے اشخاص جنہوں نے خیراتی مقصد کے لئے عمارت یا فلاحی ادارہ تعمیر کیا ہواورد وست ممالک کے زندہ یا انتقال شدہ سربراہ مملکت کے نام بھی پالیسی میں شامل کئے گئے ہیں۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
5735