Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پرائیویٹ سکولزریگولیٹری اتھارٹی کی ہائیر سیکنڈری سطح‌ تک سکولوں‌کیلئے رجسٹریشن فیس کا اعلان

Posted on
شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ ) خیبر پختونخوا پرائیوٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی، حکومت خیبر پختونخوا نے مانٹیسوری سے ہائیر سیکنڈری سطح کے تمام پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے لئے رجسٹریشن فارم جمع کراتے ہوئے سیکیورٹی فیس کی شرح اور اس کو جمع کرانے سے متعلق طریقہ کار کا اعلان کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا پرائیویٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی ایکٹ 2017 کی شق (g)(2)-30 کے تحت اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے تمام موجودہ اور نئے پرائیویٹ تعلیمی اداروں (مانٹیسوری، کنڈرگارٹن ٹیوشن اکیڈیمی یا سنٹرز،پرائمری، مڈل ، ہائی، ہائیر سیکنڈری سکولوں یا اس کے مساوی تعلیم فراہم کرنے والے اداروں کے مالکان اور انتظامیہ کو رجسٹریشن فارم جمع کراتے ہوئے ،مختلف مقررہ سیکورٹی فیسوں اور طریقہ کار سے متعلق آگاہ کیا ہے جو صوبے میں بینک آف خیبر کی کسی بھی برانچ میں KP-PSRA کے اکاؤنٹ نمبر7331-002 میں KP-PSRA- کی ویب سائٹ www.psra.gkp.pk پر دستیاب چالان کے ذریعے جمع کرائی جاسکتی ہیں۔
مزید تفصیلات کے مطابق مونٹیسوری، کنڈرگارٹن یا پرائمری سطح کے نئے تعلیمی اداروں کے لئے دس ہزار روپے سکیورٹی فیس جمع کرائی جائے گی۔ جبکہ مڈل سطح کے تعلیمی ادارے 15000 روپے ، ہائی سطح کے تعلیمی ادارے 20,000 روپے اور ہائیر سیکنڈری یا اس کے مساوی درجے کے تعلیمی ادارے 30,000 روپے جبکہ ٹیوشن اکیڈیمی/ سنٹرز بھی 30,000 روپے سیکیورٹی فیس جمع کرائیں گے۔ مزید برآں صوبے کے کسی بھی مجاز امتحانی ادارے بورڈ (BISE) کیساتھ پہلے سے رجسٹر شدہ پرائیویٹ تعلیمی اداروں کو بورڈ میں پہلے سے جمع کردہ ٹی ڈی آر کو منفی کرکے سکیورٹی فیس جمع کرانی ہوگی۔ تاہم نئے قائم کردہ پرائیویٹ تعلیمی اداروں کو مذکورہ بالا فیس ہی جمع کرانی ہوگی۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged ,
15992