Chitral Times

May 8, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

سرکاری ملازمین لوئرچترال کا فائرووڈالاونس میں کٹوتی کے خلاف دھرنا اور قلم توڑ ہرٹال

شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) چترال میں صوبائی حکومت کے محکمہ جات کے تمام کیڈر کے ملازمین نے پیر کے روز فائرووڈ الاونس میں کٹوتی اور فائر ووڈ چارجز کے یکسر خاتمے کے خلاف قلم چھوڑ ہرتال کرتے ہوئے ہسپتال چوک کو بلاک کیا اور بعدازاں ڈی سی آفس کے سامنے دھرنا دیا۔

ملازمین کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ نے گزشتہ ماہ چترال کے دورے پہ آکر فائر ووڈ چارجز میں اضافے کا اعلان کیا تھالیکن اس کا نوٹیفیکیشن جاری کرنے کی بجائے اس کے مکمل خاتمے کا اعلان کردیاجس سے سرکاری ملازمین میں کھلبلی اور بے چینی مچ گئی ہے جوکہ چترال جیسے پہاڑی علاقے میں سردی کا مقابلہ کرتے ہوئے اپنے فرائض منصبی خوش اسلوبی سے انجام دیتے آرہے ہیں۔

ہڑتالی ملازمین نے متفقہ قرارداد ڈپٹی کمشنر کے حوالے کرنے کے بعد پر امن طور پر منتشرہوگئے جس میں اس فیصلے کو ظالمانہ قرار دیتے ہوئے اسے واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ چترال سے رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالاکبر چترالی نے ہڑتالی کیمپ کا دورہ کرکے ملازمین کے ساتھ یکجہتی کا مظاہر ہ کیا اور اس مسئلے کو قومی اسمبلی کے فلور سمیت دوسرے تمام متعلقہ فلور پر اٹھاناکی یقین دہانی کی۔ انہوں نے کہاکہ سرکاری ملازمین کے مراعات میں اضافے کی بجائے اس میں تخفیف اور ختم کرنا ناقابل فہم بات ہے اور شائد یہی تبدیلی ہے۔

chitraltimes all employes coordiantion council protest chitral2
chitraltimes all employes coordiantion council protest chitral lower1
chitraltimes all employes coordiantion council protest chitral

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
56068