شندور، سب ڈویژن مستوج 7گولوںسے جیت لیا، گلگت ڈی تین گولوںسے ٹرافی اپنے نام کرلی
شندور(نمائندہ چترال ٹائمز) دنیا کی بلندترین پولوگراونڈ شندور میںجاری فیسٹول کےپہلے دن کا دوسرا میچ سب ڈویژن مستوج اوریاسین کے ٹیموںکے مابین کھیلا گیا جس میں سب ڈویژن مستوج نے صفر کے مقابلے میںسات گولوںسے یاسین گلگت کو شکست دی . اس میچ کے مہمان خصوصی کمانڈنٹ چترال ٹاسک فورس کرنل معین الدین تھے. جنھوں نے کھلاڑیوںمیں انعامات تقسیم کی .
اسی دن سہ پہر کو گلگت ڈی اور چترال ڈی کے درمیان تیسرا میچ ہوا. جس میںگلگت ڈی نے چترال ڈی کے دو گولوں کے مقابلے میںپانچ گولوںسے ٹرافی اپنے نام کرلی .