Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

طالب علم نورالامین کا اعزاز، ایٹاٹیسٹ نمایاں نمبروں‌سے پاس کرلیا

Posted on
شیئر کریں:

چترال (چترال ٹائمزرپورٹ)‌چترال کے ہونہارطالب علم نورالامین ولد نورصاحب خان ساکنہ یوشکست یارخون نے ایٹا انٹری ٹیسٹ میں 436نمبر لیکر یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پشاور میں چترال کی واحد نشست اپنے نام کرلی ہے . انھوں‌نے حال ہی میں‌نیشنل یونیورسٹی آف سائنز اینڈ ٹیکنالوجی کاانٹری ٹیسٹ بھی نمایاں‌نمبروں‌سے پاس کرچکے ہیں.چترال کے انتہائی دورآفتادہ علاقے سے تعلق رکھنے والا ہونہارطالب نورالامین چترال ماڈل کالج چترال کے اسٹودنٹ رہے ہیں. انھوں نے اپنی کامیابی کو اللہ تعالی کی مہربانی، والدین کی دعاوں اوراپنے اساتذہ کی بہترین رہنمائی قرار دیا ہے .


شیئر کریں: