Chitral Times

Apr 27, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

تورکہو استارو پل کی تعمیراخری مراحل میں داخل، کنکریٹ کے موقع پر مقامی رضاکاروں نے بھرپور حصہ لیا

شیئر کریں:

اپر چترال ( نمایندہ چترال ٹائمز ) گذشتہ ڈیڑھ سال سے تورکھو اور یونین کونسل موڑکہو خصوصا تریچ یونین کونسل کے لوگ استارو پل ٹوٹ جانے سے انتہائی سفری مشکلات سے دوچار تھے ۔ تاہم اس سال اس پر کام آغاز کیا گیا ۔ اور اب اس پل کا تعمیری کام آخری مرحلےمیں داخل ہونے پر عوام نے انتہائی خوشی کا اظہار کیا ہے ۔ اور اسے دیر آید درست آید کے مصداق قرار دیا ہے ۔ استاروپل ایک حادثے میں ٹوٹ جانے کے بعد لوگوں کو آمدورفت کی شدید مشکلات درپیش تھیں ۔ مریضوں ، طلبہ اور عام مسافروں کیلیے تکلیف کے علاوہ اشیاء و خوردونوش کی بھی شدید قلت پیدا ہو گئی تھی ۔ اور اس پل کی وجہ سے سامان پر اضافی کرایہ بھی صارفین کو برداشت کرنا پڑتا تھا ۔ جبکہ پل ٹوٹ جانے کے بعد جو متبادل سڑک تعمیر کی گئی تھی ۔وہ بھی سفر کیلئے انتہائی خطرناک تھا ۔

اب متاثرہ پل کی جگہے پر نیا آر سی سی پل تعمیر ہو چکی ہے ۔ اور پل پر کنکریٹ کا کام پیر کے روز مکمل ہوا ۔ جس میں مقامی عمائدین اور لوگوں نے بھی رضاکارانہ طور پر کنسٹرکشن کمپنی کی بھر پور مدد کی ۔ جس میں خصوصی طور پر سنئیر نائب امیر جے یو آئی فتح الرحمن ، ضلعی سالار حافظ الرحمن ،سابق کمشنر سلطان وزیر، سابق ناظم تورکہو عبد القیوم بیگ اور حسین زرین ودیگر قابل ذکر ہیں ۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے فتح الرحمن نے کہا ۔ کہ پل کی تعمیر سے تورکہو اور یو سی تریچ کا اہم مسئلہ حل ہوگیا ہے ۔ وجس کا لوگ شدت سے انتظار کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ پیر کے دن کنکریٹ کا کام مکمل ہو گیا ہے ۔ تاہم کیورنگ اور دیگر معمولی نوعیت کے کاموں کی انجام دہی کے بعد پل آمدورفت کیلئے کھول دیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا ۔ گو کہ یہ کنسٹرکشن کمپنی کا کام ہے۔ لیکن عوام تورکھو یوسی تریچ عماٸدین علاقہ نے رضاکارانہ طور پر کنسٹرکشن کمپنی کیساتھ ملکر کنکریٹ کا کام انجام دیا ۔ انہوں نے سردیوں اور بارش و برفباری سے پہلے پل کا کام انجام پانےپر خوشی کا اظہار کیا ۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ استاروپل کی تعمیر کو سردیوں سے پہلے یقینی بنانے میں ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد علی سمیت سی ڈی ایم کی پلیٹ فارم سے چیئرمین وقاص احمد ایڈوکیٹ کی کاوشیں قابل ذکر ہیں۔ وقاص احمد نے گزشتہ دنوں عوام تورکہو سے اپیل کی تھی کہ پل کی تعمیر خصوصا کنکریٹ کے موقع پر رضاکارانہ طور پر ٹھیکہ دار کا ساتھ دیا جائے ۔ جس پر درجنوں افراد نے حصہ لیا اور کنکریٹ کا کام مکمل کرلیا گیا ۔

chitraltimes torkhow istaru bridge1
chitraltimes torkhow istaru bridge4
chitraltimes torkhow istaru bridge5
تورکہو
chitraltimes torkhow istaru bridge

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
55218