Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

گولین بجلی کے حصول کیلئے اپرچترال کے عوام کی 12فروی کو لانگ مارچ کا فیصلہ

Posted on
شیئر کریں:

بونی (چترال ٹائمز رپورٹ )سب ڈویژن مستوج کے عوام نے چترال میں‌بجلی کی اضافی مقدار دستیاب ہونے کے باوجود اپر چترال کے عوام کو مسلسل نظر انداز کرنے اورناروالوڈشیڈنگ کے خلاف 12 فروری کو لانگ مارچ کا فیصلہ کیا ہے . جس میں‌ علاقے کے مردوں‌کے ساتھ خواتین اوربچے بھی حصہ لیں‌گے .

سب ڈویژن مستوج کو گولین گول بجلی گھر (108میگاواٹ ) سے بجلی کی سپلائی کی ناروا لوڈشیڈنگ اور بندش کے سلسلے میں جمعہ کے روز بونی میں تحریک حقوق عوام مستوج، عوامی نمائندوں، تجار یونین اور دوسرے معززین علاقہ کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنرمستوج ایٹ بونی کے آفس میں میٹنگ کا انعقاد ہوا. جس میں اسسٹنٹ کمشنر مستوج نے ڈی۔سی چترال اور کمشنر ملاکنڈ کی جانب سے وضاحتی لیٹر پڑھ کر سنایا اور لانگ مارچ روکنے کی درخواست کی جس سے میٹنگ کے شرکاء نے اتفاق نہیں کیا۔
شرکاء نے اسسٹنٹ کمشنر مستوج کی بجلی کے سلسلے میں کوششوں کو سراہا اور موقف اختیار کیا کہ آپکی بھرپور کوششوں اور کافی وقت دینے کے باوجود متعلقہ اداروں کی جانب سے کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا ہے ۔ لہذا مقررہ تاریخ پر ہر صورت میں لانگ مارچ کا انعقاد کیا جائیگا۔

میٹنگ کے شرکاء کا موقف تھا کہ اپر چترال کے عوام کا واحد مطالبہ گولین گول بجلی گھر سے مستقل بنیادوں پر بجلی کی فراہمی ہے جو اس علاقے کے لوگوں کا حق ہے۔حکومت، متعلقہ اداروں اور عوامی نمائندوں کی جانب سے یہ حق اپر چترال کے عوام سے چھیننے کی کوشش کی جا رہی ہے جسکی اس علاقے کےغیور عوام ہرگز اجازت نہیں دینگے اور اپنے حق کے حصول کے لئے کسی بھی قسم کی مالی اور جانی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔
ناظم پرویز لال کے مطابق اس سلسلے میں سب ڈویژن مستوج کے تمام علاقوں میں آج سے کارنر میٹنگز شروع ہو گئے ہیں تاکہ 12 فروری کے دن بچے، بوڑھے اور جوان گھروں سے باہر آئیں اور چرون پل کے قریب جمع ہوکر گولین گول کی طرف مارچ کریں۔
bijli meeting booni

bijli meeting booni2


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
18609