Chitral Times

May 13, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

جی ایچ ایس بلچ چترال کے طالب علم حنیف احمد کا اعزاز،صوبائی سطح کے نعتیہ مقابلے میں پہلی پوزیشن

شیئر کریں:

پشاور ( نمائندہ چترال ٹائمز ) کل پاکستان نعتیہ مقابلے کے پہلے مرحلے کے مقابلے کا انعقاد ریڈیو پاکستان پشاور کے آڈیٹوریم ہال میں ھوا جس میں گورنمنٹ ہائی سکول بلچ لوئر چترال کے جماعت دھم کے طالب علم حنیف احمد نے ریڈیو پاکستان اور پی ٹی وی کے زیر اہتمام ھو نے والے صوبائی نعتیہ مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ اس کے بعد وہ اگلے مرحلے میں بین الصوبائی مقابلے میں حصہ لیں گے جو اسلام آباد میں منعقد ہونگے۔


مقابلے کے بعد مہمان خصوصی ڈپٹی اسپیکر صوبائی اسمبلی محمود جان نے جیتنے والے طلباء و طالبات میں انعامات تقسیم کئے۔
اس مقابلے میں پورے صوبے سے کل 65 نعت خواں نے حصہ لئے تھے۔


جیتنے والے طالب علم کے سکول پہنچنے پر ان کا پر تپاک استقبال کیا گیا جہاں ان کے اعزاز میں ایک تقریب بھی منعقد کی گئی جس میں ڈی ای او لوئر چترال مظفر علی خان مہمان خاص تھےجبکہ ڈپٹی ڈی ای او شاھد حسین بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ انہوں نے طلباء سے خطاب کیا اور نعت خواں حنیف احمد کو نقد انعامات سے بھی نوازا۔اور ملکی سطح پر نعت خواں چترال کا نام روشن کرنے پر گورنمنٹ ہائی سکول بلچ چترال کے ھیڈ ماسٹر سید الابرار انچارج بزم ادب امتیاز الدین اور انکی پوری ٹیم کو شاباشی دی گئی۔

chitraltimes ghs balach chitral student distinction4
chitraltimes ghs balach chitral student distinction hanif ahmad1
chitraltimes ghs balach chitral student distinction hanif ahmad

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
53526