Chitral Times

Apr 23, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

دیر،چترال ایکسپریس وے بحال کیا جائے، چین اورسنٹرل ایشیاء سے آسان رسائی ہوگی۔ عنایت اللہ

شیئر کریں:

پشاور (نمائندہ چترال ٹائمز)نائب امیر جماعت اسلامی و ممبرصوبائی اسمبلی خیبرپختونخوا عنایت اللہ خان نے کہا ہے کہ سوات ایکسپریس ووے ملاکنڈ ڈویژن کے لیے خوشحالی اور ترقی کا پیغام ہے اور سوات سمیت دیر، چترال کے عوام بھی اس منصوبے سے خوش ہیں لیکن دیر اور چترا ل کی عوام کی خوشی اس وقت ادھوری رہ گئی جب سوات ایکسپریس ووے سے دیر،چترال رووٹ کا خاتمہ کیاگیاحالانکہ سوات ایکسپریس ووے چکدرہ سے لے کر چترال، شندور اور گلگت تک منظور کی گئی تھی۔یہ رووٹ شندور گلگت کے راستے چین تک اور سنٹرل ایشیاء تک جا کر علاقے کے لیے ترقی وخوشحالی کا راستہ ہے۔ اس سے سیاحت کو فروغ ملے گا علاقے کے عوام کوروزگار ملے گا۔

چکدرہ تا چترال اور چترال تا گلگت ایکسپریس ووے کا خاتمہ کے ساتھ ساتھ اربوں روپے کے پراجیکٹس کی بندش ان علاقوں کے عوام کے ساتھ زیادتی ہے۔دیر اور چترال کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے دیں گے اور نہ ان کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ کریں گے۔ ان علاقوں کے عوام کے ساتھ سراسر زیادتی ہے اور ہم اس پر خاموش نہیں رہیں گے۔ایک بیان میں عنایت اللہ خان نے کہاکہ مستقبل میں یہ رووٹ سنٹرل ایشیاء تک سب سے آسان اور مختصر راستہ ہوگا جس سے نہ صرف اس علاقے میں سیاحت کو فروغ ملے گا بلکہ روزگار کے مواقعے بھی بڑھے گا۔ انہوں نے کہاکہ سوات ملاکنڈ کے ماتھے کا جھومر ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ سوات ترقی یافتہ ہو لیکن دیر اور چترال کے عوام کو بھی ان کے حقوق سے محروم نہ کیاجائے۔ جماعت اسلامی دیر کو نظرانداز نہیں ہونے دے گے اور دیر کے عوام کے حقوق کے حصول کے لیے ہر آپشن استعمال کریں گے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
37910