Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ٹیلی نار کی ناقص سروس، اپر چترال کے عوام مشکلات سے دوچار، دادرسی کی اپیل

Posted on
شیئر کریں:

بونی (نمائندہ چترال ٹائمز ) اپر چترال کے عوام موبائل سروس فراہم کرنے والی سیلولر کمپنی ٹیلی نا رکی انتہائی ناقص سروس کی وجہ سے انتہائی کرب اورمشکلات سے دوچار ہیں ۔ اپر چترال کے ہیڈکوارٹر بونی سمیت تحصیل موڑکہو اور مستوج میں ٹیلی نار سروس گزشتہ کئی مہینوں سے ابتری کا شکار ہے عوام کی طرف سے بارہا شکایات کے باوجود کمپنی کے اہلکار اور زمہ داران سسٹم کے اپگریڈیشن کا بہانہ کرکے اور چند دنوں میں سروس کی بحالی کا کہہ کر عوام کو ٹرخارہے ہیں۔ ادارے کے اعلیٰ حکام سے رابطہ کرنے پر بتایاجاتاہے کہ تحصیل موڑکہو سمیت ریشن سے لیکر مستوج تک کی آبادی کو کور کرنے کیلئے سینجورآن اور میراگرام میں موبائل ٹاور لگائے گئے ہیں اور صارفین ذیادہ ہونے کی وجہ سے سسٹم میں خرابی آتاہے جس سے صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پرتاہے جبکہ بونی شہر میں کمپنی کا کوئی ٹاور نہیں ہے ادارے کی اس ناقص کارکردگی سے تنگ آکر عوام نے ڈی سی چترال سے درخواست کی ہے کہ کمپنی کو اپنے ناقص سروس کو ٹھیک کرکے عوام کو بہتر سروس دیا جائے یا متبادل موبائل کمپنیز کو علاقے میں سروس شروع کرنے کیلئے قائل کیا جائے ، تاکہ علاقے کے عوام بہتر ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھاسکیں۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
20468