Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

لیویز فورس سروسز کی رولز میں ترمیم، 60 سال کی عمر میں ریٹائرہونگے

شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ)صوبائی زیر انتظام قبائلی علاقوں کے لیویز فورس ریگولیشن 2012 کے تحت اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے حکومت خیبر پختونخوا نے صوبائی کے زیرانتظام قبائلی علاقے (پاٹا) کے فیڈرل لیویز فورس سروسز (ترمیمی) رولز 2013 میں درج ذیل ترامیم کی ہدایت کی ہے مذکورہ رولز میں (الف) رول 17 میں درج ذیل ترمیم کی جائے گی 17ریٹائرمنٹ تمام لیویز اہلکا رعمر کی بالائی مقررہ حد اپنی 60 سال کی عمر میں ریٹائر ڈ اپنی ملازمت سے ہوں گے جبکہ وہ 25 سال باقاعدہ ملازمت کے بعد ریٹائر ہونے کا اختیار بھی رکھتے ہے جبکہ شیڈول III کو ختم کیا جائے گا۔ اس امر کا اعلان محکمہ داخلہ حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کیا گیا۔

دریں اثنا حکومت خیبر پختونخوا نے صوبائی زیر انتظام قبائلی علاقہ جات لیویز فورس رولز 2015 میں بعض ترامیم کی ہدایت کی ہے تفصیلات کے مطابق ان ترامیم میں مذکورہ رولز میں رول 16 میں (الف) ذیلی رول(1) میں مندرجہ ذیل تبدیلی کی جائے گی ” تمام فورس آخری بالائی حد یعنی 60 برس کی عمر میں ریٹائر ہو گی جبکہ 25 برس ریگولر سروس کی تکمیل کے بعد ان کو ریٹائرمنٹ لینے کا اختیار ہوگا جبکہ شیڈیول IV ختم کردیا جائے گا اس امر کا اعلان محکمہ داخلہ حکومت خیبرپختونخوا کے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا
۔۔۔۔۔۔۔۔

بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن پشاور کے زیراہتمام ڈی آئی ٹی فرسٹ ٹرم کے نتائج کا اعلان ۲۰جولائی کوہوگا


پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ)خیبرپختونخوا بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن پشاور کے زیراہتمام ڈی آئی ٹی (DIT 1st Term 2020) فرسٹ ٹرم امتحان جو کہ مورخہ 19۔ فروری 2020 تا 12 مارچ 2020 تک منعقد ہواتھا کے نتائج کا اعلان بروز پیر مورخہ 20 جولائی 2020 کو کیا جائے گا۔ اس امر کا اعلان کنٹرولر امتحانات خیبر پختونخوا بورڈ برائے فنی تعلیم پشاور نے کیا۔


شیئر کریں: