Chitral Times

Apr 26, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ایلمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فاؤنڈیشن بورڈ کا اجلاس، اپر چترال کے ضلعی دفتر کے اسامیوں کی منظوری

شیئر کریں:

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) خیبر پختونخوا کے وزیرتعلیم شہرام خان ترکئی نے کہاہے کہ ایلمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے سٹاف اور طلباء سمیت تمام سکولز اوردفاتر کی ڈیٹا ڈیجیٹلائزڈ کررہے ہیں۔ سٹاف اور اساتذہ بشمول فاونڈ یشن کے تمام ترمعلومات کمپیوٹرائزڈ ہوں گی جہاں پر غلطی کی کوئی گنجائش نہیں ہوگی۔ انہوں نے حکام کو ہدایت کی کہ حکومت کی پالیسی کے مطابق فاؤنڈیشن کے ضلعی اور ہیڈآفس لیول پرٹرانسفر پوسٹنگ کا عمل جلد ازجلد مکمل کریں۔ وزیرتعلیم نے منیجنگ ڈائریکٹر کو یہ بھی ہدایت کی کہ فاؤنڈیشن کے سکولوں کا دائرہ اختیارصرف پرائمری لیول تک ہے۔ ان اضلاع میں جہاں پر سکولوں کی مڈل اور ہائی لیول پر کمی ہے، وہاں پرفاؤنڈیشن چھٹی جماعت سے آٹھویں تک کی کلاسز بھی شروع کریں اور تمام اساتذہ کی تربیت کے پروگرامز بھی جلد ازجلد مکمل کریں۔انہوں نے یہ ہدایات ایلمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں۔ سپیشل سیکرٹری ایجوکیشن شہباز، منیجنگ ڈائریکٹرایلمنٹری اینڈسیکنڈری ایجوکیشن فاؤنڈیشن ظریف المعانی اور بورڈ کے تمام ممبران اس موقع پر موجود تھے۔


شہرام خان ترکئی نے ہدایت کی کہ بورڈ اجلاس کے منٹس اورایجنڈا تمام ممبران کو بروقت بھیجاجائے۔ اجلاس میں اپرچترال، کوہستان لوئر اورکولئی پالس کوہستان کے ضلعی دفاتر کی اسامیوں کی بھی اصولی منظوری دی گئی۔ منجینگ ڈائریکٹر نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ فاؤنڈیشن کے مختلف پروگرامز صوبے میں جاری ہیں جن میں گرلز کمیونٹی سکول میں ایک لاکھ 25ہزار، واؤچرسکیم میں 53 ہزار اور نئے سکول پروگرام میں 2400 طالبات زیرتعلیم ہیں۔ جبکہ فاؤنڈیشن میں 2776 تدریسی عملہ بھی کام کررہاہے۔اجلاس میں سٹاف کی ریشنلائزیشن، ادارے کی ری سٹرکچرنگ، سروس رولز اور مختلف کمیٹیوں کی رپورٹس پربھی تفصیلی بحث ہوئی۔ وزیرتعلیم نے یہ بھی ہدایت کی کہ ڈراپ آؤٹ کے ریشوکو کم کرنے کیلئے مختلف اضلاع میں نئے سکولز بھی فاؤنڈیشن میں شامل کردیے جائیں گے جبکہ اس مقصد کیلئے مزید پروگرامز بھی شروع کئے جائیں گے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
47357