Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

افسوسناک واقعہ ،انجینئر اظہر الدین سڑک حادثے میں جان بحق،گرم چشمہ میں سیلنڈر پھٹنے سے پانچ زخمی

شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) چترال بونی روڈ پر واقع گرین لشٹ کے مقام پر سڑک کے کنارے درخت کے ایک نوجوان پر آگرنے سے جان بحق ہوگئے ۔ چترال پولیس کے مطابق افسوسناک واقعہ میں ریشن کے نواحی گاؤں گرین لشٹ کے مقام پر عبدالرب ولد عبدالقیوم روڈ کے کنارے پر واقع اپنے درخت کاٹ رہے تھے کہ گاؤں زئیت سے تعلق رکھنے والے الیکٹریکل انجینئر اظہر الدین ولد ریاض الدین پر آگری جوکہ اپنی موٹر سائیکل پر وہاں سے گزررہے تھے ۔ انہیں زخمی حالت میں ریشن ہسپتال پہنچایا جارہاتھاکہ راستے میں ہی زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسے۔ چترال پولیس نے تعزیرات پاکستان کے دفعہ 322کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزم عبدالرب کو گرفتارکرلیا ہے۔
درین اثناء گرم چشمہ کے مقام پر گیس سیلنڈر کے پھٹ جانے سے ایک ہی گھرانے کے پانچ افراد جھلس گئے جنہیں ہسپتال پہنچادیا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ گرم چشمہ کے قریبی گاؤں سانیک میں شجاع الرحمن کے گھر میں یہ سانحہ پیش آیا جہان سیلنڈر کے زور دار دھماکے سے گھر کے کئی کمروں کی چھت بھی اڑ گئے۔زخمیوں میں شجا ع الرحمن کے علاوہ زوجہ میر امان، زوجہ شریف الدین اور زوجہ شجاع الرحمن شامل ہیں۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged ,
15629