
بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا جائے بصورت دیگررمضان میں دھرنا دیں گے۔اے۔این۔پی دروش
دروش ( چترال ٹائمز رپورٹ ) عوامی نیشنل پارٹی درش کا ایک اہم اجلاس پیر کے دن عوامی نیشنل پارٹی کے تحصیل دفتر دروش میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت اے این پی کی ضلعی نائب نائب صدر حاجی غلام احد نے کی۔اس موقع پر اے اے این پی کی صوبائی نائب صدر بی بی خدیجہ نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی۔
اجلاس میں تشویش کا اظہار کیا گیا کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خاتمہ کے حوالے سے انتظامیہ کو دیا گیا ڈیڈلائن ختم ہونے کے قریب ہے۔
اسلئے عوامی نیشنل پارٹی نے ایک بار پھر انتظامیہ کو آگاہ کرتی ہے کہ رمضان المبارک میں لوڈشیڈنگ کا فوری خاتمہ کیا جائے۔یکم رمضان سے ختم نہ کرنے کی صورت میں عوامی نیشنل پارٹی تحصیل دروش دھرنے کا آغاز کرے گی۔دھرنا لوڈشیڈنگ ختم ہونے تک جاری رہے گا۔لہذا انتظامیہ کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ رمضان المبارک میں ناروا لوڈ شیڈنگ کا فوری خاتمہ کیا جائے۔
