Chitral Times

Apr 26, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

روزچترال کی طرف سے چترالی طلبہ کیلئے سکالرشپ کا اعلان

Posted on
شیئر کریں:

چترال(نمائندہ چترال ٹائمز) چترال میں اعلی تعلیم کے فروغ کے لیے کوشاں ادارہ ریجنل آرگنائزیشن فار سپورٹنگ ایجوکیشن (ROSE) نے چترالی طلباء وطالبات کے ایک اور شاندار موقع فراہم کر رہا ہے۔ ROSEچترال کے دفتر سے جاری پریس ریلیز کے مطابق، ROSE چترال کا الحمد اسلامک یونیورسٹی کوئٹہ کے ساتھ ایک معاہدہ طے پایا ہے جس کے رو سے یونیورسٹی کا اسلام آباد میں واقع کیپمس میں 5 ڈیپارٹمنٹس میں (ہر پروگرام کے لیے ایک سیٹ کے حساب سے) ان چترالی طلبہ کو ٹیوشن فیس میں 60فی صد تک چھوٹ مل سکتی جو ROSEچترال کے کوٹے پر داخلہ لے رہے ہوں۔ پروگرامات/ ڈیپارٹمنٹس کی تفصیل درج ذیل ہے۔
rose chitral schlorship

اس تعلیمی سال کے لیے درخواستیں ROSE کے مجوزہ اسکالرشپ فارم بمعہ تعلیمی اسناد کی مصدقہ نقول 25 اگست 2019 تک ROSEچترال کے آفس واقع میر پلازہ گولدور چوک پہنچ جانی چاہئیں۔ انٹرویو کی تاریخ 27 اگست 2019 ہے.
Rose mou sign


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
25055