Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال کے ایک اورہونہارفرزند یاسرعرافات کا اعزاز، پی ایچ ڈی تھیسس کی کامیاب دفاع

شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ ) چترال کے ایک اور ہونہارسپوت یاسرعرافات نے پشاوریونیورسٹی میں‌ پی ایچ ڈی تھیسیس کی کامیابی سے دفاع کرتے ہوئے ڈاکٹریٹ کی ڈگری کے حقدار قرارپائے ہیں‌. یاسرعرافات کا تعلق مغلاندہ چترال سے ہے . اور وہ یونیورسٹی آف چترال میں‌بطورلیکچررفائض ہیں‌.
تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی آف چترال کے شعبہ معاشیات کے لیکچرر یاسر عرفات نے پشاور یونیورسٹی سے اپنی پی ایچ ڈی کے مقالے کا کامیابی سے دفاع کیا۔ مقالے کا موضوع (1990سے 2015 کے درمیان آزاد ذرائع سے حاصل ہونے والی توانائی کی پاکستانی معاشی ترقی اور توانائی کی کھپت پر اثرات کا تجزیہ ) تھا۔پشاور یونیورسٹی کے شعبہ معاشیات کے ایسوسیٹ پروفیسر ڈاکٹر نائلہ نذیر اس کے سپروائزر تھے جبکہ پلاننگ کمیشن آف پاکستان کے ڈائیریکٹر سوشل سیکٹر ڈاکٹر فضلِ حکیم اور پاکستان انسٹیٹوٹ فار ڈیویلپمنٹل اکنامکس کے ایسوسیٹ پروفیسر ڈاکٹر انورحسین نے بیرونی ممتحن کے فرائض انجام دیے۔ جامعہ چترال کے پراجیکٹ ڈائیریکٹر ڈاکٹر بادشاہ منیر بخاری بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اپنے مقالے کی کامیابی سے دفاع کرنے پر ڈاکٹر بخاری نے یاسرعرفات کو مبارکباد دیا اور ساتھ ہی جامعہ چترال میں فیکلٹی ڈیویلوپمنٹ کیلئے ٹھوس اقدامات اور بھرپور تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔
yasir arafat chitrali with supervisor
yasir arafat phd
yasri arafat phd thesis defend day


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
19779