Chitral Times

May 13, 2021

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال میں‌خودکشی کے بڑھتے ہوئے واقعات پرتحقیق کی اشدضروت ہے….شاہ سعود

Posted on
شیئر کریں:

بونی(نمائندہ چترال ٹائمز)ڈپٹی کمشنر اپر چترال شاہ سعود نے علاقے میں خودکشی کے بڑھتے ہوئے رحجان پر انتہائی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس خطرناک صورت حال کے روک تھام کے لیے موثر اقدامات اٹھانے کے اشد ضرورت ہے۔ اس پرتحقیق ہونی چاہیے کہ اس کے اصل محرکات کیا ہیں۔ اس کے تہہ تک پہنچنے کے لیے سیمناز کرنے اور اگاہی مہیم چلانے کی اشد ضرورت ہے اس سلسلے عملی اقدامات اٹھائے جائینگے۔

وہ ہفتہ کے دن بیارلوکل سپورٹ آرگنائزیشن (بی ایل ایس او) کے دفترمیں‌ عمائدین علاقہ سے خطاب کررہے تھے. انھوں‌نے بازار میں غیر معیاری اور مضرِ صحت اشیاء کی موجودگی کا انکشاف کرتے ہوئے متنبہ کی کہ اس طرح کے کام برداشت نہیں کی جائیگی، غیر معیاری اشیاء خورد و نوش انسانی صحت کے لیے زہر ہیں ہم اس کی اجازت نہیں دے سکتے۔

ڈپٹی کمشنر نے بیارلوکل سپورٹ آرگنائزیشن کے کارکردگی کو سراہتے ہوئے اطمینان اور خوشی کا اظہار کیا۔اور ساتھ اپنی طرف سے ہر ممکن ذاتی و سرکاری حیثیت سے تعاون کا یقین دلایا۔انھوں‌نے خواتین کو معاشرہ میں مثبت و تعمیری کردار ادا کرنے پر زور دیا اور اس سلسلے مختلف تجاویز بھی دئیے۔

تقریب میں‌ تنظیمات کے نمائیندے،ناظمین،کونسلرزاورسیاسی وسماجی شخصیات نے کثیرتعداد میں شرکت کی . اس سے قبل ڈپٹی کمشنر بی ایل ایس اودفتر پہننچے پر ان کا پرتباک استقبال کیا گیا . تنظیمات کی طرف سے وی۔سی۔ ناظم سنوغر شجاع نے ڈپٹی کمشنر اپر چترال کو روایتی چترالی ٹوپی(پکوڑ) پہنایا۔ بی۔ایل۔ایس۔او کے منیجر شیر افضل خوش امدید کہنے کے ساتھ بیار لوکل سپورٹ آرگنائزیشن کے قیام کا مقصد اور کار کردگی تفصیل کے ساتھ بیان کی۔تحصیل کونسلر سردار حکیم، وی۔سی ناظم سلامت خان،تحریک حقوقِ عوام کے راہ نما کونسلر رحمت سلام لال،سرفراز کونسلر سنوغر، رحمت علیم وغیرہ علاقے کو در پیش مسائل سے دپٹی کمشنر اپر چترال کو اگاہ کیے۔

یادرہے کہ بیار لوکل سپورٹ آرگنائزیشن مختلف سول سوسائٹیز کے اشتراک سے وجود میں ائی ہے جو بلا تفریق و امتیاز متعین علاقے میں ایک موثر کردار ادا کر رہی ہے۔تنظیم کا دائرہ ِ کار ۵۷۹ مربع کلو مٹر پر محیط ہے۔۶۵ دیہات اور ۵۴۳۳ کھرانے انکی خدمات سے مستفید ہورہے ہیں۔ کل ۴۵۲ تنظیمات بیار لوکل سپورٹ آرگنائزیشن میں شامل ہیں۔بی۔ایل۔ایس۔او علاقے کی روایات کی پاسداری کرتے ہوئے مذکورہ علاقے کے تعمیر و ترقی،صحت،تعلیم اور ثقافت کے شعبے میں بھر پور کردار ادا کررہی ہے۔کسی بھی نگہانی یا حادثاتی حالات پیش انے کی صورت میں بیار لوکل سپورٹ ارگنائزیشن امید کی کرن بن کے وہان پہنچ جاتی ہے۔ اور پریشانی حال لوگوں کو حتہ المقدورسہولت پہنچاتے رہی ہے۔بی۔ایل۔ایس۔او غیر منافع بخش ادارہ ہے جو تنظیمات کے عطیات اور مخیر اداروں کی تعاون سے اپنا ایک مقام بنایا ہوا ہے۔

 


شیئر کریں: