Chitral Times

Apr 18, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

آغا خان ہائیرسیکنڈری سکول کوراغ میں بزمِ ادب کی پُررونق محفل

Posted on
شیئر کریں:

اپر چترال(چترال ٹائمزرپورٹ) ادب وہ آئینہ ہے جس میں انسانی زندگی کی شبیہ اپنی تمام تر رعنائیاں سمیت دیکھائی دیتی ہے۔ انسانی زندگی کے حسن و قبح کو پیش کرنے کے لیے ادب سے بڑھ کر کسی سہارے کی ضرورت نہیں۔ اس بات کا اعادہ گزشتہ دنوں آغا خان ہائر سیکنڈری سکول کی طالبات نے” ادب برائے زندگی” کی تھیم کے تحت بزم ادب کی محفل سجا کے کیں ۔

جس میں سکول ہذا کی طالبات نے اپنی ادبی صلاحیتوں کے جوہر دیکھائے۔ محفل میں طالبات نے خالص اردو زبان کی صحت کا خیال رکھتے ہوئے اپنی تخلیقات پیش کیں جن میں افسانے، خاکے، روداد، تبصرے اور شاعری شامل تھی۔ اس کے علاوہ گیارھویں اور بارھویں جماعت کی طالبات کے مابین بیت بازی کا مقابلہ ہوا۔ طالبات نے اپنی مسحور کن آواز میں ملی نعمے، نعتیں اور کلام اقبال پیش کیا۔ اساتذہ کی طرف سے طالبات کی کاوشوں کو سراہا گیا۔ بزم ادب کے انچارچ عبداللہ شہاب نے کہا کہ محفل کی خوب صورتی کا پورا کریڈٹ طالبات کو جاتا ہے انہوں نے مستقبل میں مزید اچھی محافل سجانے کی خواہش کے ساتھ ساتھ پوری ٹیم کو شاباشی دی۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
28218